تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہوت" کے متعقلہ نتائج

ہوتے

ہوتے ہوئے ، موجودگی میں ، سامنے ، جیتے جی ، زندگی میں

ہوتا

ہونے والا، رشتے دار، قرابت دار

ہوتی

ہوتا کی تانیث

ہوتِیوں

ہوتیں ۔

ہوتوں

ہوتا (رک) کی جمع ؛ تراکیب میں مستعمل ۔

ہوت

برتا ، برتاؤ ، وسیلہ ، ذریعہ

ہوتیاں

ہوتی

ہوت

۔(ھ) مونث۱۔ مقدور۔پونجی۔ فراغ بالی۔ ثروت۔ حیثیت۲۔(عم) مذکر ۔ پکارنے کا کلمہ۔ جب کسی برابر والے یہ اپنے سے چھوٹے کو پکارتے ہیں تو یہ کلمہ زبان پر لاتے ہیں۔

ہوتے ہی

۱۔ فوراً ، اُسی وقت ۔

ہوتے سے

ہونے سے ، ہونے کی وجہ سے ۔

ہوت نَہ ہوت

امیری غریبی ، بھلا بُرا وقت ۔

ہوتے رَہو

جیسے ہو ویسے ہی تم رہو ؛ بنتے رہو ، آپ ہی بنو ، تمہیں ہو ۔

ہوتے رَہو گے

ہوتا رہے گا (رک) کی جمع نیز بہ لحاظِ تعظیم ، یعنی ہمیں برا کہو گے تو تمہیں برے ہوگے ، ہم برے نہیں ہیں.

ہوتا رَہنا

لگاتار ہونا، مسلسل ہونا، (کوئی کام) مستقل ہونا

ہوتا ہُوا

گزرتا ہوا ، گزر کر ، عبور کر کے ۔

ہوتے ہوئے

موجودگی میں.

ہوت ہونا

سرمایہ دار ہونا ، صاحب ثروت ہونا ، صاحب حیثیت ہونا ۔

ہوتَب

قسمت ، نصیبا.

ہوت والا

دولتمند، امیر، غنی، تونگر، مالدار، صاحب مقدور، صاحب ثروت

ہوت والی

دولت مند ، امیر ، غنی ، مال دار (خاتون).

ہوتے ہوتے

۱. آہستہ آہستہ، رفتہ رفتہ، دھیرے دھیرے.

ہُوتے ہُوتے

۔ مذکر۔ خویش واقارب جو زندہ ہوں یامرگئے ہوں۔؎

ہوت کا باپ اَن ہوت کی ماں

باپ روپے کا ساتھی ماں مفلسی کی ؛ روپے سے تقویت ہے اور بے روپے کوئی نہیں پوچھتا.

ہوت کو جوت ہے

روپے کے ساتھ ساری رونق ہے ، روپیہ ہو تو جنگل میں منگل ہے.

ہو تو ہو

(کلمہ تخصیص) کسی کام کا آخرہ چارۂ کار بتانے کے لیے مستمعل ، اور کوئی صورت نہیں ، اس طرح نہ ہو تو پھر نہ ہوگا ، شاید امکان ہے کہ ہو

ہوت کے جوت ہیں

رک : ہوت کی جوت ہیں ؛ روپے پیسے کی چمک دمک ہے ، دولت سے رونق اور بہار ہے.

ہوتے چَلنا

ہونا ، ہوتے جانا ، رفتہ رفتہ ہونا۔

ہوتا آنا

ہمیشہ سے ایسا ہونا.

ہوتی آنا

ہمیشہ سے ہونا ، ایسا ہی دستور یا طریقہ جاری ہونا ، پرانی رسم ہونا۔

ہوت والا ہے

تونگر ہے ، مقدور والا ہے.

ہوتا جانا

معمول پر آنا ، بن جانا ، بننا ، تیار ہونا ، تکمیل کو پہنچنا ۔

ہوتے جانا

ہو کر یا گزرتے ہوئے جانا ، آکر جانا ۔

ہوت جوت والا

صاحبِ ثروت ، صاحبِ مقدور ، امیر کبیر.

ہوت جوت والی

صاحبِ ثروت ، امیر (خاتون) ۔

ہوتے سوتے

ہوتا سوتا کی جمع نیز مغیرہ شکل، عزیز و اقارب جو زندہ ہوں یا مر گئے ہوں

ہوت کی جوت ہے

روپے پیسے کی چمک ہے ، ساری رونق روپے کے ساتھ ہے ؛ مقدور کی ساری بات ہے ۔

ہوتے ہَواتے

ہوتے ہوئے، موجودگی میں

ہوتا رَہے گا

تجھ پر وبال پڑے گا، تو ہی ایسا رہے گا، تجھ پر ہی یہ بات پڑے گی، گالی کے ’’جواب‘‘ میں یہ کلمہ زبان پر لاتے ہیں یعنی ہمیں برا کہے گا تو تو ہی برا ہوگا ؛ کسی کام یا بات کو ٹالنے کے لیے مستعمل

ہوتے سَراتے

رک : ہوتے ساتے ؛ ہوتے ہوئے ۔

ہوتے سُہاتے

ہوتے ہواتے ، ہوتے ہوئے ، ہوتے ساتے ۔

ہوتے ہونگے

گزرے ہونگے، بیتے ہونگے، پیدا ہوئے ہونگے.

ہوتی ہَواتی

ہونے والی ۔

ہوت کی جوت ہیں

پیسوں کی وجہ سے ہیں ، جب تک دولت ہے تب تک ساتھ ہیں (لالچی دوستوں وغیرہ کے لیے مستعمل) ۔

ہوتی جائے گی

رفتہ رفتہ ہوتی رہے گی ۔

ہوت میں نِعمَت نَہ ہوت میں مُصِیبَت

امیری میں نعمت ہے غریبی میں مصیبت ۔

ہوتے سوتوں

ہوتا سوتا (رک) کی جمع نیز مغیرہ حالت ، خویش و اقارب ، عزیز ، رشتے دار ؛ حمایتی ۔

ہوتی چَلی آنا

رک : ہوتی آنا ؛ جاری ہونا ، سلسلہ وار ہونا ۔

ہوتے ساتے

(عو) (کسی چیز کے) موجود ہونے پر ، بحالت موجودگی ، موجودگی میں ، ہوتے ہوئے ۔

ہوتا چَلا آیا ہے

ہوتا آیا ہے ، زمانہء قدیم سے ایسا ہوا ہے ، ہمیشہ سے ایسا ہو رہا ہے ، رواج ہے ، دستور ہے۔

ہوتی چَلی آئی ہے

رک : ہوتی آئی ہے ؛ ہمیشہ سے ایسا ہوتا ہے ، پرانی رسم ہے ، پہلے سے یہ رسم چلی آئی ہے ۔

ہوتی سوتی

رشتے دار (خاتون) نیز چہیتی عورت (عموماً طنزاً مستعمل) ۔

ہوتا سوتا

موا جیتا ، رشتے ناتے کا ، زندہ و مردہ ؛ (مجازاً) رشتے دار ، عزیز ؛ حمایتی وغیرہ نیز محبوب ، یار (عموماً جمع کے صیغے میں مستعمل)

ہوتا سوتا رَہے گا

رک : ہوتا رہے گا ؛ تجھ پر وبال پڑے گا ، تو ہی ایسا رہے گا.

ہوتے ہوتے رَہ جانا

لڑائی شروع ہونے سے پہلے ختم ہو جانا.

ہوتے ساتھے

رک : ہوتے ساتے ؛ ہوتے ہوئے ۔

ہوتے سانتے

رک : ہوتے ساتے ؛ درصورت موجودگی ، موجود ہونے پر.

ہوتا ہُواتا نَہِیں

نہیں ہوتا ، کچھ نہیں ہوتا (عموماً کچھ کے ساتھ مستعمل) ۔

ہوتے ہُواتے نَہِیں

نہیں ہوا کرتے ، نہیں ہوتے ۔

ہوتوں سوتوں

اقربا ، رشتے دار ، نینو یار ، حمایتی وغیرہ (طنزاً مستعمل) ۔

ہوتی آئی ہے

ہمیشہ سے ایسا ہوتا ہے ، پرانی رسم ہے ، پہلے سے یہ رسم چلی آتی ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہوت کے معانیدیکھیے

ہوت

hotहोत

وزن : 21

ہوت کے اردو معانی

سنسکرت، ہندی - اسم، مؤنث

  • برتا ، برتاؤ ، وسیلہ ، ذریعہ
  • بس ؛ شکتی ؛ پہنچ ؛ موجودگی ؛ فراغ بالی.
  • حرفِ ایجاب کی بجاے مستعمل ، ہاں ، کیا کہتے ہو ، کیا ہے ، کیوں پکارتے ہو ۔
  • دور سے پکارنے کا کلمہ بالعموم کسی برابر والے یا اپنے سے چھوٹے کو پکارنے کے لیے مستعمل نیز کسی کا نام بھول جانے یا نہ جاننے کی صورت میں بھی ہوت کہہ کر پکارتے ہیں یعنی اے فلاں ، اے شخص ، میاں ہوت ، بھائی ہوت ، ارے ، او ، سنو
  • دولت ، ثروت ، پونجی ، مایہ ۔
  • لیاقت ، قابلیت.
  • مقدور ، حیثیت
  • کسی کو خبردار کرنے یا ہوشیار کرنے کے لیے لگائی جانے والی آواز جیسے مزدور وغیرہ جب دیوار پر چڑھتے ہیں تو آواز لگاتے ہیں کہ خبردار ہو جاؤ یعنی پردہ نشین خواتین پردے میں چلی جائیں ہم مکان یا درخت پر چڑھنے والے ہیں
  • ہونا ، ہونے کی حالت ، موجودگی ، ہوتے ہوئے ؛ ہستی ، وجود

اسم، مذکر، قدیم/فرسودہ

  • سوراخ ۔
  • ہونٹ ، لب ۔

شعر

English meaning of hot

Sanskrit, Hindi - Noun, Feminine

  • ability, wealth, (one's) power, means,(one's) resources

Interjection

  • halloo, the cry to attract attention

होत के हिंदी अर्थ

संस्कृत, हिंदी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • धन, बल, शक्ति, पूंजी
  • पास में धन होने की दशा। संपन्नता। उदा०- होत का बाप अनहोत की माँ।
  • होने की अवस्था, गुण या भाव। अस्तित्व।

ہوت کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہوت)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہوت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words