تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دکھ" کے متعقلہ نتائج

دکھ

بِیماری، مرض

دُکھ زَدَہ

جس نے بہت تکلیفیں اور رنج جھیلے ہوں ، مصیبت کا مارا، مصائب میں گرفتار.

دُکھ ہَرَن

دکھ دور کرنے والا ، غم دور کرنے والا ، مصیبت ہٹانے والا.

دُکھ دایَہ

رنج و غم ، پریشانی ، تکلیف ، مصیبت .

دُکھ داہَک

وہ جو دوسروں کے دکھ کو رفع کرے

دُکھ دِہی

دُکھ دینے یا تکلیف پہنچانے کا عمل ، آزار رسانی.

دُکھ ہَرْتا

دکھ دور کرنے والا ، غم دور کرنے والا ، مصیبت ہٹانے والا.

دُکھ ہَرا

رنج و غم یا مصیبت دور کرنے والا.

دُکھ دَھنْدَہ

دنیا کی تکلیفیں اور کام ، تکلیف دہ کام.

دُکھ پَہُن٘چانا

ستانا ، رنج و غم یا تکلیف میں مبتلا کرنا.

دُکھ پَر دُن٘بَل ہونا

ایک مصیبت پر دوسری مصیبت ہونا، سیر پر سوا سیر ہونا.

دُکھ نَشْٹ ہونا

رنج وغم یا تکلیف ختم ہونا.

دکھ میں سکھ کی قدر ہوتی ہے

آدمی آرام کی قدر نہیں کرتا جب تک کہ اسے تکلیف نہ ہو

جِس کارَن مُون٘ڈ مُن٘ڈایا وہی دُکھ آگے آیا

جس فائدے کے لیے کوئی کام کیا وہی (فائدہ) نہ اٹھایا

دُکھ سُکھ بھائی بَہَن ہیں

دُکھ کے ساتھ سُکھ اور سُکھ کے ساتھ دُکھ ضرور ہوتا ہے.

دُکھ اَور دُشْمَن کو کَم نَہ سَمْجھو

یہ حفظِ ماتقدم کی عاقلانہ ہدایت ہے.

ہَر دُکھ کے بَعد راحَت ہوتی ہے

ہر پریشانی کے بعد آرام اور سکون بھی ہوتا ہے ۔

دُکھ سُکھ ساتھ لَگا ہُوا ہے

ہر شخص کو تکلیف بھی ہوتی ہے اور آرام بھی مَلتا ہے، غم کے ساتھ خوشی اور خوشی کے ساتھ غم ضرور ہوتا ہے.

دُکھ میں اَن٘گ دَھرْنا

ہمدرد ہونا ، شریکِ غم ہونا.

دَرْد دُکھ میں شَریک ہونا

مصیبت کے موقع پر جاکر ہمدردی کرنا

جو تُو ہی راجہ ہُوا اپنا سکھ مت ٹھان، پھکر اور پھکیر کے دکھ سکھ پر کر دھیان

اگر تو حاکم بنے تو رعیت یعنی مخلوق کی بہتری کا خیال رکھ

کام اَسْرا دُکھ بِسْرا، چھاچھ نَہ دیت اَہِیر

کام ہو جائے تو تکلیف بھول جاتی ہے، کام نکل جانے پر پھر کوئی نہیں پوچھتا

دُکھ دَرْد میں شَرِیک ہونا

رنج و غم کا ساتھ دینا ، دکھ بٹانا ، غمخواری کرنا ، ہمدردی کرنا.

ساس ری ساس تُجھے پیٹ کا دُکھ، پَہْلے چُولہا ہی یاد آیا

بڑی بوڑھی عورتیں جب کسی نئے مکان میں جائیں تو پہلے چولہے کی جگہ دیکھتی ہیں

خواجَہ ہِنْد کا راجا دُکھ دَلِدَر بھاجا

خواجہ معین الدین اجمیری کے متعلق کہتے ہیں .

سُکھ میں رَب کو یاد کرے تو دُکھ کاہے ہو

اگر آرام کے زمانے میں خدا کو یاد کریں تو کبھی تکلیف نہ ہو .

سُکھ سے دُکھ بَھلا جو تھوڑے دِن کا ہو

تکلیف اگر تھوڑے دن کی ہو تو بہتر ہے کیونکہ اس سے انسان کو آرام کی قدر ہوتی ہے .

فَرِید شَکَر گَن٘ج نَہ رَہے دُکْھ ، نَہ رَہے رَن٘ج

ایک دعائیہ فقرہ ، بابا فرید کے فقروں کی صدا ‘ بابا فرید گنج کو یاد کیا جائے تو دکھ اور مصیبت دور ہو

پَر دُکھ

دوسرے کی تکلیف یا دکھ ، پرایا دکھ درد.

دُکھ دَرْد

رنج و غم، تکلیف، مصیبت

دُکھ بَھنْجَن

مصیبت تکلف یا غم دور کرنے والا.

سُکھ دُکھ

خوشی اور غم، راحت اوردرد، آرام ور تکلیف

دُکھ سُکھ

ایک طرف کی خوشی اور رنج رکھنے والے، ہمدرد

دَھرْم دُکھ

خواہ مخواہ کی تکلیف ، ناحق کا رنج .

دُکھ بھوگ

گھوڑی کی ہَن٘سی اَور بالَک کا دُکھ جانا نَہِیں جاتا

گھوڑے کی ہن٘سی اَوربچے کی تکلیف معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ بتا نہیں سکتے ، بے زبان کی بات کوئی نہیں سمجھ سکتا .

دَرْد دُکھ

دکھ درد، رنج و غم، تکلیف، مصیبت

دُکھ گَن٘وانا

دکھ دور کرنا.

دُکھ تاپ

رنج و غم ، تکلیف.

دُکھ بُھگَتْنا

دکھ بھرنا، مصیبت اٹھانا، تکلیف سہنا

دُکھ بَدھی

غم یا تکلیف کو ختم کرنے والا.

دُکھ آمیز

دُکھ سے بھرا ہوا، تکلیف دہ.

تِینوں دُکھ

(ہندو) تین قسم کی تکالیف ، دیتک یعنی جو بدن سے ظاہر ہوں ، بھوتک جو دنیاداری کا نتیجہ ہوں اور دیوک جو آسمانی ہوں.

دُکھ کِھین٘چْنا

رنج وغم یا تکلیف برداشت کرنا ، مصیبت اُٹھانا.

دُکھ بَھرا

رنج وغم میں ڈوبا ہوا (بیان یا حال وغیرہ) جِس کو سُن کر یا دیکھ کر دل رنجیدہ ہوجائے، غمگین

پاپ دُکھ

گناہ کی زندگی گذارنے کے نتیجے میں سزا ملنے کا عمل ، پریشانی .

دُکھ سَن٘گھاتی

رنج و غم یا مصیبت میں شریک، غمخوار.

دُکھ ساگَر

بحرِ غم، مصیبت کا گھر

سِیت دُکھ

گھوڑے کی ایک بِیماری کانام جو بلغم کی وجہ سے ہو جاتی ہے .

دُکھ بَٹانا

کسی کی تکلیف یا رنج میں شریک ہونا، غمخواری کرنا، ہمدردی کرنا

دُکھ تارَن

غم یا تکلیف دور کرنے والا مصیبت سے نجات دِلانے والا.

دُکھ اُٹھانا

رنج یا تکلیف سہنا، مصیبت جھیلنا، بیماری بھگتنا

دُکھ ٹال

غم یا تکلیف دور کرنے والا.

دُکھ دادھی

دکھ کی ماری، دکھ سے جلنے والی.

مُغلی دُکھ

رک : مغلئی روگ ۔

دُکھ پانا

تکلیف سہنا، مصیبت بھرنا، رنج پانا

سُکھ مانو تو سُکھ ہے ، دُکھ مانو تو دُکھ ہے ، سچّا سُکھیا وہ ہے جو سکُھ مانے نَہ دُکھ

اگرسمجھو تو خوشی ہے اگر تکلیف سمجھو تو تکلیف خوشی ہوتی ہے . اصل میں خوشی وہ ہے جو آرام اور تکلیف کی پروا نہ کرے کیونکہ آرام اور خوشی اعتباری کیفیات ہیں .

سُکھ کے چَنے اَچّھے دُکھ کا پُلاؤ نَہیں اَچّھا

آرام کے ساتھ سُوکھی روٹی میسّر آنا مُصیبت کے پلاؤ سے بہتر ہے .

گھوڑے کی ہنسی اور بالَک کا دکھ جان نہیں پڑتا

گھوڑے کی ہنسی اور بچے کی تکلیف معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ بتا نہیں سکتے

دُکھ میں بھانا

دکھ میں ڈالنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں دکھ کے معانیدیکھیے

دکھ

dukhदुख

اصل: سنسکرت

وزن : 2

دکھ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • بِیماری، مرض
  • رنجِ وغم، اندوہ
  • تکلیف، درد، اذیّت، بیچینی، مصیبت (جس سے دل دکھی ہو)، سکھ اور آرام کی ضد

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

دُخ

بیٹی، دختر

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of dukh

Noun, Masculine

  • ache, pain, ailment
  • affliction, suffering, misery, distress, grief, sorrow, bother, vexation, uneasiness
  • suffering, distress

दुख के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • आपत्ति, विपत्ति, संकट
  • रोग, बीमारी, मर्ज़
  • कष्ट, दर्द, पीड़ा
  • मुसीबत (जिससे दिल दुखी हो)
  • मानसिक कष्ट, रंज, खेद, गम
  • तत्सम वर्तनी (दे. दुख)।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دکھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

دکھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words