تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَھرا" کے متعقلہ نتائج

دَھرا

دھرنا کا فعل ماضی اور حالیہ تمام، مرکبات میں مستعمل

دَھرائی

رکھوائی، قبضہ، پکڑوائی

دَھرا رَہْنا

رکھا رہنا، پڑا رہنا

دَھرا کیا ہے

کچھ سکت باقی نہیں ہے .

دَھرا رَہ جانا

بیکار ہونا ، بے سود ہونا ، کسی کام نہ آنا .

دَھرا ہی کیا ہے

دَھرا کا دَھرا رَہ جانا

بالکل بیکار ہو جانا ، بے سود ہو جانا ، رکاوٹ پڑ جانا .

دَھرانا

. (نشانے پر) رکھنا ، بِٹھانا .

دَھرا بُھولے لِکھا نَہ بُھولے

قسمت کا لکھا ہو کے رہتا ہے .

دَھراؤنا

(عورت کی) دوسری شادی .

دَھراوَٹ

زمین جس کی تقسیم تخمینے سے ہوئی ہو ، پیمائش کر کے نہ ہوئی ہو .

دَھراؤُ

رکھا ہوا، دھرا ہوا، (مجازاً) پُرانا، استعمال شدہ

دَھرا جائے نَہ اُٹھایا جائے

بہت پیچدار ہے .

دَھرا دَھر

وہ جو زمین کو تھامے ہوئے ہے، شیش ناگ

دَھرا جانا

پکڑا جانا، گرفتار ہونا، قید ہونا

دَھرا دینا

گرفتار کرانا ، قید کرانا ، ماخوذ کرانا .

دَھرا دَھری

دھر پکڑ

دَھرا ڈَھکا

رکھا رکھایا ، بچا کھچا .

کیا دَھرا ہے

کیا رکھا ہے، کچھ نہیں ہے

آگے دَھرا ہے

ضرور پیش آنا ہے، ہو کر رہے گا

مَرا دَھرا ہونا

فدا ہونا ، عاشق ہونا ۔

کِیا دَھرا اَکارت ہونا

۔ جو کچھ کیا تھا سب غارت ہوجانا۔

ہاتھ پَر دَھرا ہونا

کسی چیز کا ہاتھ پر رکھا ہوا ہونا، کسی چیز کا حصول بہت آسان ہونا، موجود رہنا، کسی چیز کا تیار ہونا

ہاتھ پَر دَھرا رَہْنا

(رک : ہاتھ پر دھرا ہوا ہونا) ہاتھ پر رکھا ہوا ہونا ، تیار ہونا

ہاتھ پَر دَھرا لینا

ہاتھ پر رکھوا لینا ؛ مراد : وعدے و عید نہ ماننا ، کسی کام کو فوراً کرا لینا ؛ اسی وقت لے لینا ۔

زَبان پَر دَھرا ہونا

کسی بات کا فِکر و تأمُّل کے بغیر یاد ہونا، ازبر ہونا

مُٹّھی میں دَھرا ہونا

ہاتھ میں ہونا ، لیے بیٹھا ہونا ، بہت پاس ہونا ، تیار اور موجود ہونا

ہاتھ پَر دَھرا ہُوا ہونا

۔(دہلی) کسی چیز کا تیار اورموجود رہنا۔ ہر وقت پاس رہنا۔

ناک پَر رونا دَھرا ہونا

ذرا ذرا سی بات پر رو دینا، بہت جلد آزردہ ہو جانا

کِیا دَھرا

۲. محنت کا حاصل ، محنت.

سَر زانُو پَہ دَھرا ہونا

نہایت رن٘ج و فکر ہونا ، پریشانی ہونا.

سَر زانُو پَر دَھرا ہونا

غم و اندوہ کا عالم ہونا

دَھرے کا دَھرا رَہ جانا

غُصَّہ ناک پَر دَھرا رَہْنا

ذرا ذرا سی بات پر ناراض ہونا

ناک پَر غُصَّہ دَھرا ہونا

تنک مزاج ہونا، ذرا ذرا سی بات پر بگڑنا، بہت جلد خفا ہونا

کَرا دَھرا

رک : کیا دھرا، افعال؛ کام .

اَدَھر دَھرا

جوزمین پر پانو نہ رکھے، (مجازاً) تن آسان، راحت طلب ؛ نخوت زدہ.

یِہ دِن سَب کو دَھرا ہے

سب کو ایک دن ضرور مرنا ہے، یہ دن سب کے لیے ہے

بَھرا سو دَھرا

دولتمند آدمی چین سے زندگی بسر کرتا ہے

نام دَھرا جانا

برا نام رکھا جانا، بُرا کہا جانا، رُسوا کیا جانا

مارا مُنْھ طَباق آگے دَھرا نَہ کھائے

مارے ہوئے آدمی کا کھانے کو بھی دل نہیں چاہتا ۔

کِیا دَھرا اَکارَت جانا

جو کچھ کیا تھا سب بیکار جانا ، محنت ضائع ہونا.

کِیا دَھرا خاک میں مِلْنا

رک : کِیا دھرا اکارت جانا.

کِیا دَھرا خاک میں مِل جانا

رک : کِیا دھرا اکارت جانا.

کَوڑی کَوڑی مایا جوڑی کَر باتیں چَھل کی، بھاری بوجھ دَھرا سَر اُوپَر کِس بِدھ ہو ہَلْکی

فریب کاری سے دولت جمع کی اور گناہوں کا بوجھ سر پر لیا، جو کسی طرح ہلکا نہیں ہوتا

اردو، انگلش اور ہندی میں دَھرا کے معانیدیکھیے

دَھرا

dharaaधरा

وزن : 12

مادہ: دَھرا

دَھرا کے اردو معانی

سنسکرت - اسم، مذکر

  • دھرنا کا فعل ماضی اور حالیہ تمام، مرکبات میں مستعمل

اسم، مؤنث

  • دھرتی، زمین، سطح
  • (دینیات) جہان، دنیا
  • بطن، رحم
  • ہندی شاعری کا ایک قسم کا چھند یا بحر
  • رگ، ناڑی
  • نذرانہ، تحفہ، سوغات یا صدقہ، خیرات کے طور پر برہمنوں کی دیے جانے والے سونے کے سکے
  • نلی کی ہڈی کا گودا نیز درختوں کا رس، مجا

صفت

  • گرفتار

ہندی - اسم، مؤنث

  • وزن کی برابری، کسی شے کے وزن کے برابر باٹ یا بوجھ، بٹکھرا، بٹا، بانٹ

شعر

English meaning of dharaa

Sanskrit - Noun, Masculine

  • holding, keeping, sustaining, preserving (used as last member of Hindi compounds )

Noun, Feminine

Adjective

Hindi - Noun, Feminine

  • weight used in weighing goods

धरा के हिंदी अर्थ

संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग

  • धरना का भूतकाल, रखा हुआ या पकड़ा हुआ (समास में प्रयुक्त)

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • धरती, भूमि, पृथ्वी, ज़मीन, तल
  • ( धर्मशास्त्र) संसार, दुनिया
  • गर्भाशय
  • एक प्रकार का वर्णिक छंद या वर्णवृत्त, जिसके प्रत्येक चरण में एक तगण और गुरु होता है
  • नाड़ी, धमनी
  • भेंट, भेंट या दान स्वरुप ब्राह्मणों को दी जाने वाली स्वर्ण आदि की राशि
  • नली की हड्डी के भीतर का गूदा जो बहुत कोमल और चिकना होता है, वृक्ष पौधे आदि का सार भाग, मज्जा

विशेषण

  • गिरफ़्तार

हिंदी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • तौल की बराबरी, किसी वस्तु की तौल के बराबर का बाट या बोझ, बटखरा

دَھرا کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَھرا)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَھرا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words