تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آگے دَھرا ہے" کے متعقلہ نتائج

آگے دَھرا ہے

ضرور پیش آنا ہے، ہو کر رہے گا.

آگے خَیرِیَت ہے

جو کچھ ہونا تھا ہو چکا اب امید نہ رکھو

دَھرا کیا ہے

کچھ سکت باقی نہیں ہے .

کیا دَھرا ہے

کیا رکھا ہے، کچھ نہیں ہے

پیٹ کے آگے نا ہے

پیٹ بھرا ہوا آدمی کھانے سے انکار کر دیتا ہے.

دَھرا ہی کیا ہے

آگے سے ہوتی آئی ہے

ہمیشہ سے یہ رسم جاری ہے، قدیم سے یہ دستور چلا آ رہا ہے.

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

دِیا لِیا آگے آتا ہے

خیر خیرات کرتے رہنا آڑے وقت میں انسان کی سلامتی یا بھلائی کا باعث بن جاتا ہے .

باپ کا کیا بیٹے کے آگے آتا ہے

باپ کے اعمال بد کا خمیازہ بیٹے کو بھگتنا پڑتا ہے.

زَبان کے آگے خَنْدَق ہے

بہت بڑھ بڑھ کے باتیں کرنے والے کی نِسبت کہتے ہیں

حَجَام کے آگے سَب کا سَر جُھکْتا ہے

بعض کام ہر ایک کو مجبوراً کرنے پڑتے ہیں.

یِہ دِن سَب کو دَھرا ہے

سب کو ایک دن ضرور مرنا ہے ، یہ دن سب کے لیے ہے ۔

دَھرا کا دَھرا رَہ جانا

بالکل بیکار ہو جانا ، بے سود ہو جانا ، رکاوٹ پڑ جانا .

دَھرا رَہْنا

رکھا رہنا، پڑا رہنا

عِزَّت کے آگے مال کیا چِیز ہے

انسان آبروبچانے کے لیے رویے کا نقصان اُٹھا سکتا ہے .

آگے کا بَچَّہ

جوکسی کےسامنے پلا بڑھا ہو، مقابل میں بہت کم عمر، ناتجربہ کار

چاکَر کے آگے کُوکَر کُوکَر کے آگے پیش خیمَہ

وہاں کہتے ہیں جہاں کسی کو کام (کے لیے) کہا جائے اور وہ دوسرے کو کرنے کا حکم دے دے .

آگے آگرہ پیچھے لاہور

پہلے تو آگرہ ملے گا بعد میں لاہور

آگے کو کان ہونا

آگے ہاتھ پِیچھے پات

جسے ستر پوشی کے لیے کپڑا بھی میسر نہ ہو، مفلس

آگے سے ہوتے ہونا

آگے سے ہوتے آنا

آگے کو کان ہوئے

رک: آگے کو کان پکڑا

دَھرا رَہ جانا

بیکار ہونا ، بے سود ہونا ، کسی کام نہ آنا .

آگے اَللہ کا نام

رک: آگے خدا کا نام .

آگے دیکْھنا نہ پِیچھے

انجام پرغورنہ کرنا، سوچ سمجھ سے کام نہ لینا، لھاظ پاس نہ کرنا.

مَرا دَھرا ہونا

فدا ہونا ، عاشق ہونا ۔

میرے آگے نام نَہ لو

میرے سامنے ذکر مت کرو ، مجھے بے حد نفرت ہے ، میں ایسا متنفر ہوں کہ نام بھی نہیں سننا چاہتا ۔

مَوت کے آگے ہَتِھیار ڈالْنا

زندگی کی امید ختم ہو جانا ، موت سے بے بس ہو جانا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

لا ولد، لاوارث، اکیلا دم.

آگے پَتّا نہ پِیچھے لَتّا

رک: آگے ہاتھ نہ پیچھے بات.

آگے پُوت نَہ پِیچھے پَگا

آگے کے ہاتھ پِیچھے ہونا

مشکیں بندھنا، قید ہو جانا

ناک سے آگے نَہ دیکھنا

اپنے علاوہ کسی کو نہ ماننا، کسی کو خاطر میں نہ لانا، دور تک نہ دیکھ سکنا

کِیا دَھرا اَکارت ہونا

۔ جو کچھ کیا تھا سب غارت ہوجانا۔

ہاتھ پَر دَھرا ہونا

کسی چیز کا ہاتھ پر رکھا ہوا ہونا، کسی چیز کا حصول بہت آسان ہونا، موجود رہنا، کسی چیز کا تیار ہونا

ہاتھ پَر دَھرا رَہْنا

(رک : ہاتھ پر دھرا ہوا ہونا) ہاتھ پر رکھا ہوا ہونا ، تیار ہونا

ہاتھ پَر دَھرا لینا

ہاتھ پر رکھوا لینا ؛ مراد : وعدے و عید نہ ماننا ، کسی کام کو فوراً کرا لینا ؛ اسی وقت لے لینا ۔

آگے کُن٘واں پِیچھے کھائی

کام کرنے میں بھی خرابی اور نہ کرنے میں بھی، ہر طرح خطرہ یا نقصان

ران٘ڈ کے آگے گالی کیا

رک : رانڈ سے پَرے کوسنا کیا .

کُچھ دِیا ہی آگے آ گَیا

کبھی کی خیرات کام آگئی ؛ خدا نے کسی نیکی کے سب مصیبت سے بچا لیا

آگے پِیچھے کوئی نَہیں

کوئی وارث والی نہیں، نگوڑا ناٹھا ہے

آگے لَعَّا نَہ پِیچھے پَتّا

بے سروسامانی اور نہایت تنگدستی اور افلاس کے اظہار میں مستعمل.

دَولَت کے آگے ہُنَر ہاتھ بان٘دھے کَھڑا ہے

روپے سے جو چاہے لے لو

نَہ آگے ناتھ، نَہ پِیچھے پَگھا

جب کسی کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، اکیلا ہو اور کوئی ذمے دار نہ ہو تو اس کے متعلق کہتے ہیں

نَہ آگے لَتّا ، نَہ پِیچھے پَتّا

کنگال ، مفلس کے متعلق کہتے ہیں ۔

آگے کے دان٘ت

وہ دان٘ت جو من٘ہ کھلنے میں سامنے آتے ہیں.

زَبان کے آگے لَگام نَہِیں

بالکل بے لگام ہے بکتا رہتا ہے.

کوئی آگے نَہ کوئی پِیچھے

لاولد ، بے اولاد ، لاوارثا ، جس کا کوئی والی وارث نہو اس کی نسبت کہتے ہیں.

آگے ہونا

سامنے آنا، روبرو ہونا

آگے ٹَھہَرنا

مقابلے میں جمنا، ور ہونا، غالب آنا.

زَبان پَر دَھرا ہونا

کسی بات کا فِکر و تأمُّل کے بغیر یاد ہونا، ازبر ہونا

بھین٘س کے آگے بین بَجانا

نا اہل کے سامنے کسی پنر کی نمایش کرنا

آگے پِیچھے ہاتھ دَھرے ہونا

ننگا اور برہنہ ہونا، ستر پوشی تک کے لیے کپڑا میسر نہ ہونا، کمال مفلسی ہونا

ہاتھ پَر دَھرا ہُوا ہونا

۔(دہلی) کسی چیز کا تیار اورموجود رہنا۔ ہر وقت پاس رہنا۔

دَھرا بُھولے لِکھا نَہ بُھولے

قسمت کا لکھا ہو کے رہتا ہے .

لِکْھنَم کے آگے بَکْتَم نَہِیں چَلْتی

تحریر کے آگے تقریر نہیں چلتے ، تحریر ہی معتبر ہوتی ہے.

آگے کا قَدَم پِیچھے ہَٹنا

بڑھنے کی جگہ الٹا ہٹنا، ترقی کی جگہ تنزل کرنا

آگے تیرے گَن٘گا پِیچھے تیرے گَیّا

تجھے قسم ہے کہ سچ سچ بولیو یا تجھے قسم ہے کہ جھوٹ نہ بولیو

اردو، انگلش اور ہندی میں آگے دَھرا ہے کے معانیدیکھیے

آگے دَھرا ہے

aage dharaa haiआगे धरा है

عبارت

آگے دَھرا ہے کے اردو معانی

  • ضرور پیش آنا ہے، ہو کر رہے گا.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of aage dharaa hai

  • surely to happen, the outcome is obvious

आगे धरा है के हिंदी अर्थ

  • ज़रूर पेश आना है, हो कर रहेगा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آگے دَھرا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

آگے دَھرا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words