زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’جنگی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’جنگی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آبْ دوز
ایک خاص قسم کی جنگی کشتی جو گہرے پانی میں اندر چل کر سرنگوں سے جنگی جہاز تباہ کرتی ہے، غوطہ خور کشتی، ڈبکی کشتی
بِجْلی
(کشتی) ایک دانْو کا نام جس میں پہلوان اپنا داہنا ہاتھ حریف کی گردن پر رکھ کر اپنی طرف کھینْچتا ہے اور ساتھ ہی جھک کر حریف کی ران پکڑ کر اپنی طرف کھینْچتھا ہوا داہنی طرف مڑ جاتا ہے جس سے حریف زمین پر چت گر جاتا ہے
پالَٹ
پالا ہوا لڑکا، لے پالک بیٹا، وہ شخص، جو کسی کے بدلے میں کام کرے، وہ شخص، جس کے بارے میں یہ مان لیا جائے کہ اسے کسی کے بدلے میں کام کرنے کا اختیار ملا ہے، (مختار کار) (نمائندہ)
پِیل بَنْد ڈالْنا
(شطرنج) پیل اور پیادے کے زور کی صورت پیدا کرنا ، (جنْگ) چال چلنا ، دانْو مارنا ، وار کرنا .
تَیّاری کی کَٹائی
(جنگلات) اس وقت کی کٹائی جب خاص درخت کی قدرتی پیدائش مشکل یا سست ہو یا زمین کی حالت تخم قبول کرنے اور اس کے مولکے پیدا کرنے کے لئیے ناموزوں ہو.
چَپاوَلی
جنگ لڑنے کا ایک طریقہ (چپاول، مخالف پر دور سے فوج کے حصہ کو جدا کرکے اچانک حملہ کرنا)، چھپ کر حملہ کرنے کا انداز
چور دَھج
(حرب و ضرب) حریف کے سامنے تلوار اور سپر کی آڑ لے کر کھڑے ہونے کا ڈھن٘گ جس میں ٹان٘گیں خمیدہ اور اوپر کا دھڑ سپر کی حفاظت میں رکھ کر اپنی جگہ سے اچک کر حریف پر وار کرتے اور اپنا ٹھاٹ قایم رکھتے ہیں.
خُشْک سَڑَن
(جنگلات) لھڑی میں پیدا ہو جانئ والی پھپوند جس کی وجہ سے لکڑی کا رنگ تبدیل ہاوجارا ہے اس ا؎سے لکڑی ملایم ہو جاتی ہے اور لکڑی خشک حالت میں بھربھری ہو جاتی ہے اور انگلیوں سے ملنے پر آٹا بن جاتی ہے ،
خَفِیف پَیداوار
(جنگلات) جنگل کی پیداوار جس میں لکڑی اور ایندھن کےعلاوہ سب قسم کی حیوانی ، نباتی اور معدنی پیداوار شامل ہے .
طَبْقاتی جَنْگ
وہ کشمکش جو نادار اور زردار طبقوں کے درمیان مفادات کے تصادم کے باعث ہوتی ہے، گروہوں کے درمیان ہونے والی جنگ
فَتْح مَیدان
(حرب و ضرب) ٹھاٹھ پر کھڑا ہو کے اور اکواہے ہو کے سیف اور سپر سے لنگوٹ کا ہاتھ مار کر اور داہنی گردش سے کاٹ مار کے سیف کو بائیں طرف لا کر اور سپر کو سامنے رکھ کر پھر اولٹا کاٹ مار کے چکر دے کر ہاتھ مقابل لانا اور چکر کے ساتھ بایاں پان٘و اور سپر آگے بڑھا کر پھر داہنا پان٘و آگے بڑھا کر اوسی طرح سے کرنا .
مَسْتُور دَرَخْت
(جنگلات) وہ درخت جس کی بالیدگی زمین میں بہت زیادہ نیچے ہونے کی وجہ سے عملاً رک گئی ہو
مَوسَمِ بَہار کی لَکڑی
(جنگلات) لکڑی میں سالانہ حلقوں کا وہ حصہ جس میں بکثرت مسامات (پُرنیاں) ہوں جو اوائل موسم میں بنتا ہے ۔
مَیدان
۔(ف) معانی نمبر ۱۔۲۔۳ میں۔ مذکر۔ ۱۔وہ مقام جہاں گھوڑا دوڑاتےہیں۔ ۲۔زمین کی صاف سطح جو وسیع اور ہموار ہو۔ زمین فراخ۔ ۳۔(جوہریوں کی اصطلاح) یاقوت اور زمرد وغیرہ کا طول وعرض۔ ۴۔(قصہ گویوں کی اصطلاح) تمہید۔ ؎ ۴۔ میدان جنگ۔ ۵۔قلم کا میدان۔
مِیعاد
وقتِ مقررہ، ا یّام مقررہ، مدت، وقتِ معینہ نیز زمانۂ قید، ایّام اسیری، وعدے کا وقت، وقتِ معہودہ، وقتِ معاہدہ، قرارِ باہمی
نیزَہ باز
بھالے کے کرتب جاننے والا، نیزہ مارنے کی مہارت رکھنے والا، نیزے سے لڑنے والا، نیزہ بازی کا ماہر، بھالا بردار، بلم بردار
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔