زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’ادویات‘‘ سے متعلق الفاظ

’’ادویات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آبْلَہ اُٹھانا

(دوا وغیرہ سے) کھال میں چھالا یا پھپھولا ڈالنا.

آلُو بالُو

فندق کے برابر ایک سرخ رنگ کا میوہ جو میٹھا کھٹا میٹھا ترش یا کسیلا چار قسم کا ہوتا ہے (دوا کے طور پر مستعمل ہے اورا س کا مربہ بھی ڈالا جاتا ہے)

آنوْلا سار گَنْدَھک

(علم الادویہ) صاف کی ہوئی گندھک، جو ذائقہ میں بہت کھٹی ہوتی ہے

اَپْراجْتا

(نباتیات) کنگھی سے مشابہ ایک کھردرے پتے کا کوئی آدھے ہاتھ لمبا ایک پودا جو دو طرح کا ہوتا ہے، ایک میں سفید اور دوسرے میں نیلے پھول لگتے ہیں، رنگ اور دواؤں میں مستعمل

اَتِیْس

سیدھی اور پتے دارڈنڈی کے ایک پودے کی گودم ہاتھی کی سونڈ سے مشابہ انگلی کے برابر جڑ، جس کا پتہ دو سے چارانچ تک چوڑا اور نوک دار ہوتا ہے، نیلے ہوئے اور بیجنی دھاری کے پھول لگتے ہیں، اس کی ایک قسم زہریلی بھی ہوتی ہے

اَجْمُود

ایک پودا جس کے پھول سفید، پتیاں خوشبودار ہوتی ہیں اور بیج کالے کلونجی جیسے (یہ بیج بطور دوا کام آتے ہیں، انھیں اجمود ہندی بھی کہتے ہیں)، جس کے بیج مسالہ کے کام آتا ہے، اجوائن کی ایک قسم، تخم کرفس، کرفس

اَجْمودِ ہِنْدی

ایک پودا جس کے پھول سفید، پتیاں خوشبودار ہوتی ہیں اور بیج کالے کلونجی جیسے (یہ بیج بطور دوا کام آتے ہیں، انھیں اجمود ہندی بھی کہتے ہیں)، اجواین کی ایک قسم

اَجْمُودا

ایک پودا جس کے پھول سفید، پتیاں خوشبودار ہوتی ہیں اور بیج کالے کلونجی جیسے (یہ بیج بطور دوا کام آتے ہیں، انھیں اجمود ہندی بھی کہتے ہیں)، اجواین کی ایک قسم

اَجْوائِنی

ایک قسم کا حریرہ جو زچہ کو دیا جاتا ہے، اچھوانی

اَجْوان

ایک قسم کا پودا جس کا خوشبودار بیج زیرے سے مشابہ مگر اس سے چھوٹا، رنگ بھورا سیاہی مائل، بو تیز، انیسُون سے مشابہ دوا میں نیز ہاضمے کے لیے اروی وغیرہ کے سالن میں ڈالتے ہیں، اس کا پودا اور پھول سونف کے پودے اور شگوفے کے مانند ہوتا ہے، اجوائن

اَجْوانی

چھ دوائیں جو زچہ کو وضع حمل کے بعد جوش دے کر پلاتے ہیں، اجوائن، سونٹھ، خشک میووں، گھی اور شکر وغیرہ کا حریرہ جو زچہ کو پلایا جاتا ہے، اچھوانی

اَچْھوانی

چھ دوائیں جو زچہ کو وضع حمل کے بعد جوش دے کر پلاتے ہیں، اجوائن، سونٹھ، خشک میووں، گھی اور شکر وغیرہ کا حریرہ جو زچہ کو پلایا جاتا ہے

اَرْقِیطُون

(نباتیات) ایک اکلیل دار نبات جس کے رونگٹے دار پتے کدو کی طرح مگر اس سے بڑے اور سکت، رنگ سیاہی مائل، ساق مربع اور ایک ہاتھ سے کم، اور بیج زہرۃ سیاہ کی طرح ہوتا ہے

اَرْمال

خرفے کی طرح کی ایک خوشبو دار لکڑی، جس کا پودا ایک گز کا، پتے خاکی اور دبیز اور پھول کا رنگ آسمانی ہوتا ہے (دواؤں میں مستعمل)

اَرْمَنِیں

(نباتیات) ایک بستائی روئید گی جس کے پتے فراش کے سے، ساق مربع اور آدھے ہاتھ کی ہوتی ہے (اس میں لوبیسے سے مشابہ پھلیاں لگتی ہیں جن میں لمبے سیاہ بیج ہوتے ہیں)، جنگلی انار جو دواؤں میں مستعمل ہے

اَرِنی

مجھے (اپنا جمال) دکھا دے (حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کوہ طور پر خداے تعالیٰ سے درخواست کی تھی : رب ارنی انظر الیک (= اے خدا میں تجھے دیکھنا چاہتا ہوں مجھے اپناجمال دیکھا دے) ، جواب میں ایک درخت سے آواز آئی 'لن ترانی' (= تم مجھے دیکھنے کی تاب نہیں لاسکتے) اس کے بعد موسیٰ علیہ السلام کے اصرار پر ایک بجلی چمکی ، جس کی جلالت سے حضرت موسیٰ بیہوش ہو گئے).

اَرْنی چھوٹی

(حیاتیات) ایک سے دوانچ تک لمبے پتوں کا دو تین گز اونچا ایک درخت جس میں بارہ مہینے سفید خوشبودار پھول اور کالے رنگ کے پھل لگتے ہیں جن میں چار مینگیں نگلتی ہیں، جڑ موٹی، بھوری، کڑوی اور قدرے خوشبودار ہوتی ہو (دواؤں میں مستعمل)

اَرُوْسا

(نباتیات) دوتین ہاتھ لمبا ایک پودا جس کا پتا ابتدا میں بید سادہ کے پتے کی طرح مگر اس سے قدرے چوڑا، لمبا اور نوکدار ہوتا ہے، درخت کے بڑھنے پر پتے جامن کے پتے کی طرح ہو جاتے ہیں، شاخیں گھنی، جڑ کے پاس سے نکلی ہوئی اور گرہ دار، اور لکڑی سفید ہے ریشہ ہوتی ہے

اِْرُوڑ

(نباتیات) گول اور طوطے کی چونچ کی طرح کی سرخ پھول کا ایک گہرا سیاہ درخت (دواؤں میں کارآمد)

اِسْتِخْراج

نکلنا یا خارج ہونا

اَصْلُ السُّوس

(نباتیات) سوس کی جڑ جو ایک قسم کی بیل ہے اور اس کی پتیاں کڑوی اور جڑ میٹھی ہوتی ہے، ملہٹی، اسکا سفوف پان میں ڈال کر بھی کھایا جاتا ہے، ایک قسم کی جڑ جو دوا میں کام آتی ہے

اَطْلِیَہ

(ادویہ وغیرہ کے) مقطر اور جوہر کے ضماد یا لیپ، طلا (جن کی مالش کی جاتی ہے)

اَظْفارُ الْقِط

(نباتیات) ایک سفید رنگ کا لمبے اور بلی کے پنجوں سے مشابہ خشک خرموں کا درخت

اَنْجَرُوت

کاہو اور کاسنی کی طرح کے ایک خاردار پودے کا گوند، جو خاکستری رنگ مائل بزردی سرخ ہوتا ہے (عموماً حبش اور سوڈان میں پایا جاتا ہے، افربیون، فرقیون (مخزن الادویہ)، (انگریزی) Sarcocolla

اَنِیسُون

اس تخم کا پودا

اُوپْری

بالائی، اوپر (بالا) سے نسبت رکھنے والا، اوپر کا، لغو، فضول، غیر ضروری، بیکار، رسمی، سطحی، سرسری، ظاہری، دکھاوے کا، رشوت یا نذرانے کا، تنخواہ کے علاوہ ملا ہوا

بالَنْگُو

(نباتات) سیاہ رنگ کا چھوٹا اور قدرے لمبوترا ایک تخم جو پانی میں ڈالنے سے پھول کر لعاب دار ہو جاتا ہے (دوا اور شربت وغیرہ میں مستعمل)، باورنگ، تخم لنگ

بانجھ کَکوڑا

کڑوے پتوں کی ایک روئیدگی جس میں پھل نہیں لگتا، ایک مصفی اور دافع زہر دوا

بِس کَھپْرا

ایک روئیدگی جو زمین پر پھیلتی ہے اور اس کے پتے خوفے سے مشابہ اور قدرے چھوٹے ہوتےہیں (دواؤں میں مستعمل)

بِلّی لوٹَن

ایک خوشبودار گھاس یا بوٹی جس کی بو بلی کو بہت مرغوب ہے، بالچھڑ، بادر نجبویہ، سنبل الطیب

بُٹْنا

وہ خوشبودار مسالا جو جسم میں نرمی اور صفائی پیدا کرنے کے لیے دولہا اور دلہن کے جسم پر ملتے ہیں، اُبٹن، بٹنا

بُٹْنی

وہ خوشبودار مسالا جو جسم میں نرمی اور صفائی پیدا کرنے کے لیے دولہا اور دلہن کے جسم پر ملتے ہیں، اُبٹن، بٹنا

پَچلونا

پانچ نمکوں کا چورن، پانچ نمک کا سفوف (عموماً ہاضمہ کے لیے)

تَبْرِید

۱. وہ ٹھنڈائی ( سرد شربت یا دوا ) جو موسم گرما کی حدت دور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں نیز مسہل کے اول تین دن پیتے ہیں اور مسہل ہو جانے کے بعد ا س کی حرارت رفع کرنے اور دل کو قوت پہنچانے کے لیے مریض کو استعمال کراتے ہیں .

تَرْمِید

بھساؤ ، راکھ بنانے کا عمل ؛ (دوا سازی) تیز آن٘چ پر اشیا کی رطوبات خشک کرنے کا عمل.

تُرْکی ٹوپی

سرخ یا عنابی رن٘گ کی ٹوپی جس کا بالائی حصہ (چندوا) نیچے کے حصے نسبۃً چھوٹا ہوتا ہے عموماً اس میں پھندنا لگا ہوتا ہے بغیر پھندنے کے بھی استعمال ہوتی ہے، بندوستان میں اس کا رواج انگریزی حکومت کے وسطی دور سے شروع ہوا جناح کیپ رائج ہونے بعد اس کا رواج کم ہو گیا تاہم ابھی یہ ٹوپی موقوف نہیں ہوئی بعض ممالک میں اب بھی رائج ہے طریوش بھی کہلاتی ہے

تَشْوِیَہ

(لفظاً) بھوننا، سین٘کنا (گوشت وغیرہ کو)، بھلبھلانا (کسی مرطوب چیز کو آگ میں)، (دوا کو گرم بھوبل میں) بھلسنا

تَغْشِیش

(دوا سازی) دوا میں ملاوٹ کرنا ، کسی دوا میں فریب سے اشیاء غریبہ ملا دینا (Adulteration).

تَمْرِیخ

تیل لگانا ، (طب) روغن (یا کسی اور دوا) کی جسم پر مالش کرنا

تَکْلِیس

چونا بنانا .

تَکمِید

(دواؤں کی پوٹلی یا گرم پانی کی بوتل سے) سینکنا، خارجی طور پر مقام درد کو گرمی پہنچانا، ٹکور کرنا

تُھوہَڑ

جنس فرفیوں ، جنس آملہ ، ایک جنْگلی خاردار پودا جس کی بہت سی اقسام ہیں جو کڑوا اور زہریلا ہوتا ہے اور اس میں سے دودھ نکلتا ہے . زقوم ، تدھارا ، زقونیا (دوا کے طور پر مستعمل) ، لاط :Euphorbia neriifolia or E . antiquorum

جِنْسِیَت کاری

(ادویات) دو چیزوں کا باہمی اشتراک عمل ۔

چائے

ایک پودا جس کے پتّوں کو جوش دے کر اور عرق نکال کر پیتے ہیں نیز اس پودے کے پتے

چِرْچِٹا

ایک قسم کی گھاس جس میں جو کی طرح بال لگتی ہے اس کے دانے کو غریب لوگ کھاتے ہیں

چَلْتا نُسْخَہ

کارگر تدبیر

حاد

تند و تیز دوا، لگنے یا کاٹنے والی دوا

حالِق

بال مون٘ڈنے والا، بال صاف کرنے والی (دوا)

حَرْمَل

ایک مشہور گھاس یا بوٹی جس کو فارسی میں اسپند بھی کہتے ہیں اور دھونی کے کام بھی آتی ہے، اس کے بیجوں سے سرخ رنگ نکلتا ہے، فارسی میں اسے اسپند کہتے ہیں، کالا دانہ، اسپند

حَشَرات کُش

کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ کرنے والی، کیڑے مار (عموماً دوا)

خَرامَقان

(ادویہ) ایک گھاس ہے شکل اور بُو میں بالچھڑ کی طرح ہے مگر اس کا رنگ سبزی مائل ہوتا ہے مزے میں اس کے تھوڑے سی شیرینی ہوتی ہے.

رُومی ٹوپی

سُرخ یا عُنّابی رن٘گ کے نمدے سے بنی ہوئی اونچی باڑ کی ٹوپی جس کا بالائی حصّہ (چندوا) نیچے کے حصّے سے نِسبتاً ہوتا ہے عموماً اسمیں پُھندنا لگا ہوتا ہے بغیر ہھندنے کے بھی اِستعمال ہوتی ہے ، تُرکی توپی .

ریشَہ خَطْمی

خطمی (گل خیرو) کی جڑ جو یونانی ادویہ میں استعمال کی جاتی ہے

ریوَن٘د

ریباس کی جڑ، جس کی رنگت زرد و سیاہی مائل، بو تیز اور مزہ تلخ ہوتا ہے، ایک دست آور دوا، ریوند چینی

زِن٘جار

تانبے کا کساؤ، جس پر سرکہ چھڑکا گیا ہو، ایک دوا جو تان٘بے کے کساؤ سے تیّار کی جاتی ہے یہ ایک قسم کا زہر ہے جس سے مرہم بنایا جاتا ہے، نِیلا تھوتھا، لوہے وغیرہ کا میل، زن٘گ، ہرا، سبز

سَپسْتاں

لپسوڑا، لسلسہ، دلق (دواؤں میں مستعمل)

سُمّاق

ایک تُرش پھل جو مسور کے دانے کی طرح ہوتا ہے، پہاڑی مازو (دواً مستعمل)

شَباب آوَر

جوانی لانے والا، جوانی کی امنگ اور قوت پیدا کرنے والی (دوا)

طِلاءَ

بطور طلا ، طلا (دوائے مالش) کے طور پر.

طَلی

مالش ، مَلنا (دوا وغیرہ کا).

گَرْم

جلدی سے ، عُجلت سے ، شتابی سے.

گوند پَنجیری

گوند ملی ہوئی پنجیری جو زچہ کو کھلاتے ہیں

لاذِعَ

سوزش پیدا کرنے والی دوا

لوہُو بَنْد کَرنے والا

(طب) بہتے ہوئے خون کو روکنے والا (عموماً کوئی دوا)

لیئی

(معماری) سرخی ملا ہوا بری کا چونا جس کا گاڑھا کر کے عمارتوں کی تعمیر میں اینٹوں کو جوڑنے میں استعمال کرتے ہیں، گارا یا گلاوا

لینا

نذرانہ یابھین٘ٹ حاصل کرنا؛ ٹیکس وصول کرنا.

مُجَفِّف

زخم یا رطوبت کو خشک کرنے والی (دوا وغیرہ)

مُجَمِّد

جما دینے والا ؛ (طب) جما دینے والی (دوا) ، وہ دوا جو اپنی برودت اور قوت قبض سے اخلاطِ رقیقہء سائلہ کو منجمد اور بستہ کر دے

مُحتَقِن

(طب) پیشاب یا اجابت نہ ہونے کی وجہ سے حقنہ (دوا کی پچکاری) لینے والا

مُخَدِّر

طب: سن کر دینے والی، بے حس و حرکت کر دینے والی، نیند لانے والی، خواب آور (دوا وغیرہ) بدن کو سست اور سن کرنے والی چیز، بے ہوش کر دینے والی دوا وغیر، سُلایا ہوا، سست اور سن ہوا بدن

مَخْلُوط

(دوا سازی) وہ سیال مرکب جو دو یا دو سے زیادہ دواؤں کی ترکیب سے تیار ہوا ہو، مکسچر

مُدَبَّر کَرنا

(دوا وغیرہ کی) اصلاح اور درستی کرنا تاکہ کوئی ضرر نہ ہو

مُدِرَّہ

(طب) پیشاب لانے والی (دوا)، رطوبات کو خارج کرنے والی (دوا یا غذا وغیرہ)

مُرَخّی

(طب) وہ (دوا) جو اپنی قوت حرارت و رطوبت سے جلد کو نرم اور مسامات کو فراخ کر دے تاکہ فضولات آسانی سے خارج ہو سکیں (جیسے گرم پانی اور بزرکتاں وغیرہ)

مُرَطِّب

۱۔ (طب) رطوبت پیدا کرنے والا ، تری پیدا کرنے والا (مادّہ ، غذا یا دوا وغیرہ) ۔

مِزاجِ خاص

خاص مزاج ؛ (طب) غیر معمولی اثر یا تعامل ؛ (دواکی) انفرادی اثر پذیری یا خاصیت ۔

مُشَہِّی

بھوک بڑھانے والا، اشتہا پیدا کرنے والا، بھوک لگانے والی (دوا)، شہوت انگیز

مَعْمُولَۂ مَطَب

مطب کا دستور ؛ (طب) مطب میں ہمیشہ استعمال ہونے والی (دوا)

مُغَشّی

(طب) غش کرنے والا ، جس پر غشی طاری ہو ، بے ہوش ۔

مُفَجِّر

بہت پھاڑنے والا ؛ (طب) ورم ، جلد وغیرہ کو پھاڑنے والی (دوا) ۔

مُقَئِی

طب: قے لانے والا، قے آور (دوا)، قے کا سبب

مَلیریا کُش

ملیریا بخار کو ختم کرنے والا ، ملیریا مار (دوا) ۔

مُنَفِّط

چھالا ڈالنے والا ، آبلہ انگیز ۔

مَوِیزَج

ایک قسم کی سیاہ معدنی گولی جو مصر میں ہوتی ہے سمندروں اور پہاڑوں سے نکلتی اور بحری و کوہی کہلاتی ہے ، مویزک (دواء ًمستعمل) ۔

مَٹّھا

۔(ھ۔بروزن دوا)۱۔۱مذکر۔پتلا دہی جو مسکہ نکل جانے کے بعد بچ رہتاہے۔۲۔(بتشدید دوم)صفت مذکر۔ ۔۱۔سست۔ڈھیلا۔وہ گھوڑا جو چلتے میں سست ہو۔اور تیزرفتار نہ ہو۔۲۔غبی ۔گندذہن موٹی سمجھ کا۔(بنات النعش) سونے سے انسان کا ہل اور غبی اور مٹھا اور کند ہوجاتاہے ۔۳۔کند دھار

نافِط

(طب) چھالا ڈالنے والا ؛ (ایسی دوا) جس کے لگانے سے آبلہ پڑ جائے ، آبلہ انگیز ۔

نَعْنَع

(طب) پودینہ ، نعناع (دواء ً مستعمل) ۔

نَقُو

(طب) بھگو کر نکالا ہوا ، بھگو کر نکالی ہوئی (دوا) ۔

نِوالَہ

نوالہ جو فصیح ہے، کھانے کی کسی چیز کی وہ مقدار جو ایک بار منھ میں رکھیں

نوشادَر

سفید نمک، المونیم اور کلورین سے مرکب ایک ہاضم کھٹا مادہ (دواء مستعمل)، نوشادر پیکانی

نِیب کا پوسْت

(طب) نیم کے درخت کی سوکھی چھال یا کھپرا (دواء ًمستعمل)۔

نِیم ٹھوس

(دوا سازی) جو بہت سخت یا ٹھوس نہ ہو ، جو نہ سخت ہو نہ نرم ، قدرے نرم ۔

وِشْوا

ادرک

کالی زِیری

زیرے سے مشابہ اور زیرۂ سیاہ سے دُگنا لمبا اور تخم کاسنی کے برابر موٹا سیاہ رنگ کا بیج، جس کا مزہ تلخ اور تیز ہوتا ہے، چوپایوں خصوصاً گھوڑے کے لئے مستعمل ہے، ایک قسم کا سیاہ زیرہ

کِیڑے مار

کرم کش ، کیڑے مارنے والی ، (دوا) .

ہُرہُر

ایک پودا جس کی دو قسمیں ہیں ایک کا پیڑ چھوٹا اور دوسری قسم کا بیلدار ہوتا ہے (دواؤں میں مستعمل ہے) ایک برساتی پودا

ہَڑ زَرد

(طب) ہڑ کی ایک قسم (دوا ًء مستعمل)

ہَڑ سِیاہ

(طب) ہڑ کی ایک قسم (دوا ًء مستعمل)

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone