زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’اسلامیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’اسلامیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آنا
روپے کا سولھواں حصہ ؛ وہ سکہ جو قیمت میں روپے کے سولھویں حصے کے برابر ہوتا تھا (برصغیر میں موجودہ اعشاری نظام کے رواج سے پہلے تقریباً ۱۹۵۸ء تک اس کا رواج رہا).
اَرْکانِ اِیْمان
(اسلام لانے کے بعد) حسب ذیل چھ باتیں جن پر تہ دل سے یقین رکھنا ضروری ہے اور ان کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا : (ا) اللہ تعالیٰ عذاسمہ (۲) ملائکہ، (۳) کتب آسمانی (توریت ، زبور ، انجیل اور قرآن پاک) ،(۴) انبیا و رسل ، (۵) قیامت ، (۶) تقدیر(یا قضا و قدر)
اِرْہاص
(اسلامیات) رسالت کے تمہیدی آثار، پیغمبری ملنے کا وقت قریب آنے کی علامت (جسے فرشتوں کا نظر آنا، غیب کی آوازیں سننا وغیرہ)
اَزْلام
فال نکالنے کے تیر . (اسلام سے پہلے عرب کے لوگ تیروں کے ذریعے قرعہ اندازی کی طرح فال نکالتے تھے اور ان کے فیصلے کے مطابق آپس میں امور کی تقسیم کرتے تھے) .
اَسْماءُ الرِّجال
(حدیث) فن درایت حدیث کا ایک شعبہ جس میں راویوں کے اخلاق و کردار جاننے کے بعد ان کے قول کو معتبر یا نامعتبر قرار دیا جاتا ہے، راویان حدیث کے نام اور حالات
اَلَسْت
خلقت عالم سے پہلے عالم اروح میں خدائے تعالیٰ کے حضور اس کی الوہیت کا قول و اقرار (ادبیات میں بطور تلمیح روز یا عہد وغیرہ کے ساتھ مستعمل)، میثاق (قرآن پاک میں آیا ہے کہ خدائے تعالیٰ نے خلقت کائنات سے پہلے جب انسانوں کی روحیں پیدا کیں تو ان سے خطاب فرمایا: الست بربکم، (کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں؟) انہوں نے جواب دیا 'بلیٰ' (کیوں نہیں؟ تو ہی ہمارا رب ہے)
ایّامِ تَشْریق
عید الضحیٰ کے بعد کے تین دن، ذی الحجہ کی گیارھویں بارھویں اور تیرہویں تاریخ، سارے ایام تشریق ذبح کے دن ہیں
بُلُوغ
(اسلام) لڑکے کے لیے: عمر کے پندرہ برس کی تکمیل زیر ناف سخت بالوں کی روئیدگی اور سوتے یا جاگتے میں احتلام میں سے کوئی علامت پائی جانے کی صوت حال، لڑکی کے لیے: عمر کے نو برس کی تکمیل یا ماہواری کی آغاز
بَکْرا عِید
مسلمانوں کی عید جو دسویں ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے اور جس میں بھیڑ، گائے، بکری وغیرہ کی قربانیاں ہوتی ہیں (یہ قرآن پاک کے بیان کیے ہوئے اس واقعے کی یادگار ہے کہ حضرت ابراہیم نے تین دن تک مسلسل یہ خواب دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو ذبح کررہے ہیں انہوں نے اسے حکم خداوندی سمجھ کر بیٹے کو مکہ معظمہ کے مقام پر ذبح کرنے کے لیے لٹایا جب چھری چلاچکے تو دیکھا کہ اسماعیل صحیح و سالم ہیں اور ایک دنبہ ذبح کیا ہوا پڑا ہے، بقراعید، مسلمانوں کا ایک تہوار
جامَۂ اِحْرام
وہ بن سلا کپڑا جو حج کرنے والا مخصوص مقامات یا مکہ معظمہ میں حد حرم سے پہلے زیب تن کرتا ہے (عورتوں کے لیے یہ شرط نہیں)
جَبَرِیَّہ
متکلمین کا فرقہ جو انسان کو اس کے اعمال میں مجبور اور غیر مختار سمجھتا ہے (قدریہ کے بالمقابل)
چِہْلُم
رحلت کے بعد چالیسویں دن فاتحہ کی رسم، چالیسویں کی نذر و نیاز، چالیسواں، چالیسویں کی تقریب یا فاتحہ
حَدِیثِ حَسَن
(حدیث) وہ حدیث جس کے راوی صدق و امانت میں مشہور ہوں لیکن حدیث صیح کے راوی سے حفظ و یاد میں کم ہوں
حَدِیثِ صَحِیح
(حدیث) وہ حدیث جس کے اسناد متصل ہوں اور عادل و ضابط راوی نقل کریں، اس میں کوئی علت (کمزوری) نہ ہو اور وہ جمہور محدثین کے خلاف نہ ہو
حَنَّانَہ
وہ عورت جو ہمیشہ اپنے پہلے شوہر کی یاد میں گریاں ہو اور اظہارغم کرتی ہو، نوحہ کرنے والی عورت
دَجّال
مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قیامت تک بہت سے دجّال پیدا ہوں گے، ایک دجّال قرب قیامت میں پیدا ہوگا جو تشدد اور دین کی مخالفت اور بِیخ کنی کی کوشش کرے گا اور کانا ہوگا، لفظ دجّال سے عموماً یہی دجّال مراد لیتے ہیں جس کا پیدا ہونا قیامت کی سب سے بڑی نشانیوں میں سے ہے، اور یہ مسیح ہونے کا دعویٰ کرے گا، مسیح کذاب
ذُو الحِجَّہ
اسلامی قمری سال کے بارہویں مہینے کا نام جس کی نویں تاریخ کو حج اور دسویں تاریخ کو عیدالضحیٰ ہوتی ہے، اس کا شمار اشہرِ حرم میں ہوتا ہے
ذِی الحِج
اِسلامی قمری سال کا بارہواں مہینہ، اسلامی کیلینڈر کا وہ مہینہ جس کی نو تاریخ کو حج اور دس کو عید الاضحیٰ ہوتی ہے
ذی الْحِجَّہ
اِسلامی قمری سال کا بارہواں مہینہ، اسلامی کیلینڈر کا وہ مہینہ جس کی نو تاریخ کو حج اور دس کو عید الاضحیٰ ہوتی ہے
ذِی القَعْدَہ
اسلامی قمری سال کا گیارہواں مہینہ ہے، اس کو ذوالعقدہ بھی لکھتے اور کہتے ہیں، فارسی میں الف لام اور آخیر کی ت حذف کر کے 'ذی قعدہ' کر لیا، عہد جہالت میں اس کا نام 'رنہہ' تھا، پھر اس کا نام ذوالقعدہ ہو گیا، چوں کہ اہل عرب اس مہینہ میں لڑائی اور جنگ نہیں کرتے تھے اس وجہ سے یہ نام ہوا
سِدْرَۂ طُوبٰی
وہ درختِ سدرہ جو آسمانوں پر ہے اور حضرت جبرئیل کی جائے رہائش، جس سے آگے وہ نہیں جاسکتے، کہتے ہیں کہ شب معراج پیغمبر محمد اس سے آگے گئے تھے
سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ
اسلامی روایات کے مطابق ساتویں آسمان پر بیری کے درخت کا نام جو حضرت جبریل علیہ السلام کا مقام اور ان کی پرواز کی انتہائی حد ہے، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلّم کے سوا اور کوئی اس مقام سے اوپر نہیں گیا
شرابِ طَہُور
جنّت کا وہ پاک، لطیف، شیریں اور کیف آور مشروب جس کا قرآن میں ذکر ہے، جنّت کی بے نشہ اور پاک شراب، مشروبِ پاک
عامِ فِیل
عام الفیل، عیسوی کا وہ سال جس میں ابرہہ نے خانۂ خدا ڈھانے کے لیے مکہ پر چڑھائی کی (چونکہ ابرہہ کے ساتھ پچاس ہزار ہاتھی بھی تھے اس لیے اس سال کا نام عام الفیل ہوا)
عَذابُ القَبْر
وہ تکلیف جو مردے کو مسلمانوں کے اعتقاد سے گناہ گار کو قبر میں گناہوں کی پاداش میں ہوتی ہے، عذاب قبر
فُرُوع
شاخیں، (استعارۃ) ابتدائی امور و مسائل، ذیلی یا تحتی باتیں، شاخچے جو کسی اصل یا جڑ سے نکلیں یا پھوٹیں
فقاہت
فقہی علم پر دسترس، فقیہ ہونا، فقہی مہارت، شرع احکام و قوانین کا علم ہونا، علم فقہ میں مہارت ہونا
قَبْر کا عَذاب
وہ تکلیف جو مردے کو مسلمانوں کے اعتقاد سے گناہ گار کو قبر میں گناہوں کی پاداش میں ہوتی ہے، عذاب قبر
مُتَّفَق عَلَیہ
جس امر پر سب کا اتفاق ہو، جس پر اتفاق کیا کیا ہو، جو بات سب کی رائے کے مطابق ہو، سب کی رائے اور مرضی کے موافق
مُنکَر نَکِیر
وہ دو فرشتے جو قبر میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مردے سے حساب کتاب کے لیے آتے ہیں، نکیرین
مَولانا
(مراد) عالمِ دین، علما اور فضلا وغیرہ کا ایک اعزازی خطاب و لقب جو بادشاہوں یا قاضیوں کی طرف سے دیا جاتا ہے، مشرقی علوم کے فاضل اور متشرع بزرگوں کا اعزازی خطاب نیز خطاب کرنے کا تعظیمی کلمہ، یا فاضلِ اجل، عالم متبحر
نَہِی عَنِ المُنکَر
(فقہ) ان چیزوں کے کرنے سے روکنا جن کی شرعاً ممانعت ہے، ممنوعہ یا ناپسندیدہ باتوں سے روکنا
کُرْسی
لکڑی ، لوہے یا کسی اور پائدار چیز کی ایسی نشست گاہ جس پر ایک آدمی پیر لٹکا کر آرام سے بیٹھ سکے عموماً اس کے چار پایے ، دو بازو (بعض کے نہیں ہوتے) اور پشت ہوتی ہے ، بیٹھنے کی جگہ لکڑی یا لوہے کا تختہ لگا دیتے ہیں یا پید ہے ، بیٹھنے کی جگہ وہ لکڑی یا لوہے کا تختہ لگا دیتے ہیں یا پید وغیرہ سے بُن دیتے ہیں ، اچھی قسم کی کرسیوں میں گدے بھی لگے ہوتے ہیں .
یَومُ التَّروِیَہ
ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ جس میں حجاج منیٰ کو کوچ کرتے ہیں اس لیے اس کو یوم النقلہ بھی کہتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔