زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’دکنی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’دکنی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آیا پَٹّی
(دکن) وہ ٹیکس جو زر گزادی پر فی روپیہ آدھ آنہ کے حساب سے وصول کیا جاتا ہے اور پٹواری اور پٹیل کا حق ہوتا ہے.
پَلُّو
(گوٹا سازی) معمول سے زیادہ چوڑا اور سن٘گین بناوٹ کا گوٹا جو دوپٹے کے آن٘چل یا پشواز کے دامن پر ٹان٘کا جاتا ہے
تِھرَکْنا
ناچنا، مٹکنا، اعضا کا متحرّک ہونا، پھڑکنا، جیسے بوٹی بوٹی پڑی تھرکتی ہے، (دکن) پرندے کا اُڑنا، منڈلانا، اعضا کو حرکت دینا، چشم و اہرو اور دونوں شانوں کو حرکت دینا، مٹکنا، ناچنا
دَھمّار
(دکن) یہ ایک قسم کا کھیل بھی تھا اور چالاکی اور طاقت کا مظارہ بھی . طریقہ یہ تھا کہ ایک محلے کی تکڑی لاٹھیوں سے لیس ہو کر اور پولیس سے بچ کر مخالفین کے محلے میں پہنچتی اور دھمار ... کا نعرہ لگا کر مخالفوں پر حملہ کرتے اور انہیں زخمی کر کے بھاگ جاتی ، اسے دھمار بھرنا کہتے تھے .
مُلْکی
مُلک سے منسوب، دیس، وطن یا اس کے باشندوں سے تعلق رکھنے والا، کسی مُلک یا علاقے کا باشندہ یا کسی مُلک یا علاقے کی چیز، کسی ملک کا باشندہ، (حیدرآباد دکن) کا اصلی/قدیمی باشندہ جو باہر سے نہ آیا ہو
مُہار
وہ لکڑی جو اونٹ کی ناک میں ڈال کر اس میں رسی باندھتے ہیں، اونٹ کی نکیل میں بندھی ہوئی رسی نیز نکیل، زمام
نَوشِیرواں
ایران کے ایک مشہور و معروف عادل بادشاہ کا نام، یہ بادشاہ اپنے عدل و انصاف کی وجہ سے مشہور تھا، کسریٰ
ٹَانْکا
سیون، سلائی، سوئی تاگے کا ایک دفعہ کپڑے میں سے نکلنا، (کشیدہ کاری) پھندا، سلائی کے سلسے کی ایک آن٘ٹ، پھیر
ٹَپَّل
(چابک سواری) وہ کھوڑا جس کی پیشانی پر سفید بالوں کا نشان ان٘گوٹھے کی چوڑان سے بڑا ہو یعنی اس پر ان٘گوٹھا رکھا جائے تو وہ نشان ان٘گوٹھے سے باہر نکلا ہوا دکھائی دے
کالا مِینا
(مینا کاری) سیاہ دھات جو میناکاری کے لیے سیسے ، چان٘دی اور تان٘بے کے مرکّب سے تیّار کی جاتی ہے ، اس طرح کہ دو حصے سیسہ ایک حصہ چاندی اور ایک حصّہ تان٘بے کو ملا کر گلایا جاتا ہے ، بیدری (دکن) کا .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔