تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ناک" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ناک" کے متعقلہ نتائج
ناک بَہنا
ناک سے آلائش کا نکلنا، ناک سے پانی ٹپکنا نیز زکام ہو جانا، ناک سے رطوبت آنا، ناک سے ریزش گرنا
ناکَہ
وہ مقام جہاں سے قلعہ یا شہر وغیرہ میں داخل ہوا جاتا ہے، راستہ وغیرہ کا وہ سرا جس سے ہوکر لوگ کسی جانب جاتے ہیں، مدخل، مہانا، داخل ہونے کا راستہ
ناک رَگڑے کا بَچّہ
وہ بچہ، جو بہت منت مرادیں مانگنے کے بعد پیدا ہوا ہو، اللہ آمین کا بچہ، پھڑکن کا بچہ
ناک پَر مَکّھی نَہ بَیٹھنے دینا
نہایت تنک مزاج ہونا، کسی کی ذرا سی بات بھی برداشت نہ کرنا، کسی کا ذرا سا بھی احسان نہ لینا، خود داری پر حرف نہ آنے دینا، کنایہ ہے کسی کے احسان خفیف کے بعد بھی شرمندہ نہ ہونے سے
ناک بَند ہونا
ناک کے اندر آلائش کا جمع ہو کر سانس کو آسانی سے گزرنے نہ دینا ، زکام کا عارضہ ہونا ؛ قوت شامّہ کا کام نہ دینا
ناک آؤُٹ
(مکے بازی) حریف کو شکست دے دینا ؛ شکست ، ہار نیز ایسا مقابلہ جس میں ہارنے والے فریق خارج ہوتے جاتے ہیں
ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر گَئے
(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا
ناک نَہ دی جانا
کسی چیز کو بدبو کے سبب سونگھ نہ سکنا، تعفن کے سبب کسی جگہ پر نہ جا پانا، ناقابل برداشت بدبو کے موقع پر مستعمل
ناک ہو تو نَتِھیا سوبھے
اصل ہو تو فروع اچھی لگتی ہیں یعنی اصل چیز ہونی چاہیئے، فروعات بعد میں بھی حاصل ہوسکتی ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔