تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"زَبان" کے متعقلہ نتائج

زَبان

مُنْھ کے اندر کا وہ عضو جس میں قوّتِ ذائقہ ہوتی ہے اور جو نُطق کا آلہ ہے، جیبھ

زُبان

مُنْھ کے اندر کا وہ عضو جس میں قوّتِ ذائقہ ہوتی ہے اور جو نُطق کا آلہ ہے، جیبھ

زَبانی

مُنھ سے کہی ہوئی یا کہی جانے والی (بات)، زبان سے بیان کِیا ہوا (تحریری کی ضد)

زَبانِیَہ

دوزخ کے مؤکل فرشتے، جو دوزخیوں کو دوزخ کی طرف دھکیلیں گے

زَبان ہونا

ہمزبان ہونا ، کوئی بات متفقہ طور پر کہنا.

زَبان رَہْنا

خاموش ہوجانا ، بولنے سے باز رہنا.

زَبان ہِلْنا

زبان پر حرفِ شکایت آنا، اُف کرنا، شِکایت ہونا

زَبان ہارنا

۱. وعدہ کرنا ، عہد کرنا ، قول دے کر مجبور ہوجانا ، ہاتھ بندھنا.

زَبان ہلانا

کہنا، بولنا، بات کرنا، لب کُشا ہونا

زَبان دَرِیدَہ

منھ پھٹ، گستاخ، بد زبان، زبان دراز

زَبان کَچّی ہونا

عامیانہ اور دیہاتی زبان ہونا، شین قاف درست نہ ہونا

زَبان ہَکْلانا

زبان بولنے میں لُکنت کرنا.

زَبان کا شِعْر

وہ شعر جس میں فکرو خیال کے بجائے صرف زبان و بیان سے شعر میں حُسن پیدا کیا گیا ہو

زَبان ہی زَبان ہے

خالی خولی باتیں ہیں، زبانی جمع خرچ ہے

زَبان پَر ہونا

ازبر ہونا، خوب یاد ہونا، وردِ زبان ہونا

زَبان سے کَہْنا

مُنْھ سے کہنا، عہد کرنا

زَبان پَر رَہْنا

یاد رہنا، زبان پر جاری ہونا

زَبان تیز ہونا

زبان جلد جلد چلنا، زبان کا کسی امر کے بیان میں بہت رواں ہونا

زَبان نَہ کُھلنا

منہ سے بات نہ نکلنا

زَبان صاف ہونا

تحریر کی زبان سلیس ہونا، زبان میں سلاست اور روانی ہونا

زَبانِ خامَہ

قلم کا وہ حصہ جس میں شگاف دیتے ہیں، قلم کی نوک یعنی قلم کی زبان

زَبان میں کَہْنا

کسی مخصوص اندازِ زبان میں، کسی زبان میں شاعری کرنا

زَبانِ مُعَلّیٰ

اعلیٰ زبان، (مراد) مستند اردو، اردوئے معلیٰ

زَبان تَلے زَبان ہونا

ایک بات پر قائم نہ رہنا

زَبان کیا چَلی دو ہَل چَل گَئے

جب کہتے ہیں کہ بہت باتیں بغیر سوچے سمجھے کی جائیں، بے سوچے سمجھے بک بک کرنا

زَبان سے بیٹا بیٹی پَرائے ہوتے ہیں

انسان کو زبان کا بڑا پاس رکھنا چاہیے، بَاتوں سے آدمی اولاد کو بھی اپنا مخالف بنا لیتا ہے اس لیے خیال رکھنا چاہیے کہ زبان سے کیا بات نکلتی ہے

زَبان پَر

اِقرار پر ، وعدے پر.

زَبان زَد

مشہور، معروف، معلوم

زَبان سے بیٹا بیٹی پَرائے ہو جاتے ہیں

انسان کو زبان کا بڑا پاس رکھنا چاہیے، بَاتوں سے آدمی اولاد کو بھی اپنا مخالف بنا لیتا ہے اس لیے خیال رکھنا چاہیے کہ زبان سے کیا بات نکلتی ہے

زَبان کا پُھوہَڑ

زبان دراز، بد زبان

زَبان کا چَٹْخارَہ

زبان کا لُطف، روزمرّہ اور محاورات کے برمحل استعمال کا لُطف

زَبان مِیٹھی ہونا

بات میں مِٹھاس ہونا، خوش کلام ہونا، شیریں مقال ہونا

زَبان چَرْب ہونا

زبان تیز ہونا، طراری سے گفتگو کرنے کی صلاحیت ہونا

زَبان کے تَلے زَبان ہونا

ایک بات پر قائم نہ رہنا

زَبان آراسْتَہ ہونا

(طنزاً) جب کوئی عورت بات بات پر گالیاں بکتی ہے تو عورتیں کہتی ہیں، اس کی زبان گالیاں بکنے میں بہت آراستہ ہے

زَبان کے نِیچے زَبان ہونا

ایک بات پر قائم نہ رہنا، تلُّون مزاج ہونا، مضطرب القول ہونا

زَبان اولا ہونا

زبان اکڑ جانا

زَبانِ شَمع

شمع کی بتّی یا گُل

زَبان سادی ہونا

لکھنے میں ایسی زبان جس میں مشکل الفاظ و محاورات نہ ہوں، بغیر بِناوٹ کے زبان ہونا، زبان کا ثقیل الفاظ سے پاک ہونا

زَبان آلُودَہ ہونا

زبان پر کسی ایسی بات کا آنا جس کو ضمیر قبول نہ کررہا ہو، زبان پر کسی ناگوار یا بُری بات کا آنا

زَبان خُشْک ہونا

شدت تشنگی کی علامت ہے

زَبان بَنْد رَہْنا

کُچھ نہ بولنا، چُپ رہنا

زَبان موٹی ہوجانا

زبان پھول جانا، ایک بیماری جس کی وجہ سے بات منہ سے صاف نہیں نکلتی

زَبان دُرُسْت ہونا

صحیح زبان بولنا، تہذیب سے بات کرنے کا سلیقہ ہونا، مہذب بول چال ہونا

زَبان دار

تیز زبان ، باتونی.

زَبان دان

کسی زبان کو بخوبی جاننے والا، کسی زبان کا ماہر یا عالم

زَبان گِیر

گرفت یا اعتراض کرنے والا، معترض، نُکتہ چیں

زَبان گُنْگ ہونا

زبان بند ہوجانا، قوّتِ گویائی کا سلب ہوجانا، خاموش ہوجانا

زَبان گَنْدی ہونا

مُنْھ سے فخش باتیں نِکلنا، بد زبان ہونا

زَبان نَہ ہِلا سَکنا

بول نہ سکنا، چپ رہ جانا

زَبان داب کے کَہْنا

دبی زبان سے کہنا، آہستگی سے کہنا، چپکے سے کہنا

زَبان کیا کَتَرْنی ہے

زبان کا نہ رُکنا، فر فر باتیں کرنا، اپنی بات کے آگے دُوسرے کو بولنے کا موقع نہ دینا

زَبان پَر گِرَہ لَگانا

بولنے میں رُکاوٹ ڈالنا، بولنے سے روکنا، زبان بند کرنا

زَبان کُشادَہ ہونا

زبان کھولنا، کہنا

زَبان داب کر کَہْنا

آہستہ سے کہنا

زَبان پَر دَھرا ہونا

کسی بات کا فِکر و تأمُّل کے بغیر یاد ہونا، ازبر ہونا

زَبان دَبا کے کَہنا

آہستہ سے کہنا

زَبانِ شِیْشَہ

دھار جو شیشے سے نکلے

زَبان میں لوچ ہونا

بولنے میں چھوٹے بڑے کا لحاظ ہونا، بیشتر سلب کے ساتھ مُستعمل ہے

زَبان آنا

زبان سے واقفیت ہونا ، اندازِ بیان سِیکھنا ، بولی آنا.

زَبان سے متعلق کہاوتیں

زَبان

اصل: فارسی

'زَبان' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone