تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"وَزْن" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں وَزْن کے معانیدیکھیے
وَزْن کے اردو معانی
اسم، مذکر
- (لفظاً) پلڑا، پیمانہ، اندازہ
- بوجھ، بار
- تول، مقدار
- وقعت، قدر، عزت، حیثیت
- (انسانی جسم کا) بوجھ، بار
- ترازو کے ایک پلڑے میں تولنے کے لیے رکھے جانے والے باٹ
- ناگوار کیفیت، تکلیف دہ صورت
- (طبیعیات) تجاذبی قوت یا کشش جس سے زمین مادی اجسام کو اپنی طرف کھینچتی ہے، کشش ثقل نیز وہ قوت جس سے کوئی ستارہ، سیارہ یا ذیلی سیارہ (چاند) اپنے قریبی اجرام کو اپنی طرف کھینچتا ہے
- جانچ، پرکھ، امتحان، آزمائش
- ایک لفظ کے متحرک اور ساکن حروف کا دوسرے لفظ کے متحرک اور ساکن حروف کے مطابق ہونا، دو کلموں کی حرکات و سکنات کا برابر ہونا
- (موسیقی) تال کی رفتار، آواز کا اُتار چڑھاؤ، لفظوں کا تال میل
- (عروض) شعر کے متحرک اور ساکن حروف کا ارکان سے ملاپ، مصرعے یا شعر کے موزوں ہونے کی حالت، بحر، شعر (کی تقطیع) کا پیمانہ
- تناسب، برابری، توازن
- (کنایۃً) (کسی شخص کی) ہمدردی، اعتماد، جھکاؤ
- وقعت، قدر، اہمیت
- سنجیدگی، متانت
- (آتش بازی) آتش بازی کی بارود کے اجزا کا حسب ضرورت مناسب مرکب
- آتش بازی کا نمونہ (دکھانا)، نمونے کی آتش بازی چھوڑنا
- (ہیئت) کوکب کلب اکبر کے اٹھارہ ستاروں میں سے ایک ستارے کا نام
شعر
جیسے خلا کے پس منظر میں رنگ رنگ کے نقش و نگار
باتیں اس کی وزن سے خالی لہجہ بھاری بھرکم ہے
وزن ہر چیز کی توقیر بڑھا دیتا ہے
زندگی بوجھ سہی پھر بھی اٹھائے رکھئے
English meaning of vazn
Noun, Masculine
- weight, weighing, measure, balance
- reputation, honour, value, importance, worth
- confidence
- examination
वज़्न के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- भार का परिणाम, तौल
- भार, बोझ
- भार, बोझ, तोलने को बाँट, महत्त्व, अहम्मीयत, छंद, वृत्त, बह्र, तक्तीअ, काव्य पद के अक्षरों को गणों की मात्राओं से मिलाकर बराबर करना
- तौल, भार
- भार मापने अथवा तौलने की क्रिया
- महत्व
- मान-प्रतिष्ठा
وَزْن کے مترادفات
وَزْن سے متعلق محاورے
وَزْن کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (وَزْن)
وَزْن
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔