تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شاعِر" کے متعقلہ نتائج

شاعِر

شعر كہنے والا، وہ شخص جو كسی جذبے، خیال، واقعے یا حادثے وغیرہ كو موثر انداز میں نظم كرے

شاعِری

شعرگوئی

شاعِرَہ

خاتون شاعر، شاعر عورت

شاعِرانَہ

شعر و شاعری سے متعلق، شاعر كی طرح، شاعری سے نسبت ركھنے والی، خلاف حقیقت

شاعِرُلّا

كسی شاعر كے لیے كلمۂ تحقیر، كمتر درجے كا شعر كہنے والا، شاعر كی دُم ۔

شاعِر گَر

اُستادِ فن شاعری ، شعرو شاعری كی تعلیم دینے والا ۔

شاعِرات

شاعرعورتیں

شاعِرِیْن

شاعِری كَرنا

باتوں كو بڑھا چڑھا كر كہنا ، مبالغہ سے كام لینا ، جھوٹ بولنا ۔

شاعِرِ اَزَل

(كنَایۃً) خُدا ۔

شاعِرِ غَرَا

بزعم خود بڑا شاعر بننے والا ؛ بڑا شاعر؛ اُستادِ فنِ شاعری ۔

شاعِرانَہ نَثْر

مُرصَع و مسجَع نثر جس پر شاعری كا گمان ہو، ایسا كلام جو موزوں ، نہ ہو لیكن اس كا انداز یا لہجہ شاعرانہ ہو، انشائے لطیف ؛ شاعرانہ عبارت ۔

شاعِرانَہ چَشْمَک

ہم عصر شاعروں كے درمیان باہمی طنز ونكتہ چینی، شاعروں كی آپس كی نوك جھونک، چوٹیں

شاعِرانَہ تَعَلّی

ادبیات: حقیقت سے بعید دعویٰ، شاعرانہ جواز، بڑائی كا دعویٰ، شاعرانہ بڑائی

شاعِرِ انْقلاب

وہ شعر كہنے والا جو اپنی شاعری كے ذریعہ عوام الناس كے خیالات میں تبدیلی لا سكے۔

شاعِرِ بِالذّات

(نفسیات) شعور كی كیفیت كا مالك ؛ خود آگاہ ؛ بجائے خود ذی شعور؛ ذمہ دار ۔

نا شاعِر

وہ شخص جس میں شعر گوئی کی فطری صلاحیت نہ ہو اور محض ُتک بندی کرتا ہو ، متشاعر ؛ غیر شاعر ۔

نیچرَل شاعِر

مصنوعی کے مقابل نیچرل پوئٹری کرنے والا (شاعر) ؛ قدرتی مناظر کا نظم گو نیز قدرتی طور پر اور آسانی سے شعر کہنے والا ، فطری شاعر ۔

مَشْہُور شاعِر

شاعر جس کی شہرت دور دور ہو ، شہرت یافتہ شاعر ۔

مِلّی شاعِر

وہ شاعر جس کا بنیادی وصف قومی موضوعات پر شعر کہنا ہو ، قومی شاعر ۔

ہائیکُو شاعِر

ہائیکو کہنے والا شاعر ، ہائیکو کا شاعر ۔

مُسْتَنَد شاعِر

تسلیم شد ہ شاعر، مانا ہوا شاعر

وَطَنی شاعِر

وہ شاعر جو وطن سے اپنی دلی محبت کا اظہار اپنے اشعار میں کرے ، وطن پرست شاعر ۔

دَرْباری شاعِر

کسی امار، راجہ ، نواب، بادشاہ، یا حاکم وقت سے وابستہ شاعر، بادشاہ یا امیر کا نظیفہ خوار شاعر .

مِزَاحِیَہ شاعِر

طنز و مزاح کی شاعری کرنے والا شاعر ، ظریفانہ شعر کہنے والا شاعر ۔

قَومی شاعِر

قوم کا مقبول و ممتاز شاعر ، قومی جذبے سے سرشار شاعر ، وہ شاعر جس کی شاعری میں قوم کی محبت ، خوشحالی اور ترقی کا ذکر ہو.

عِشْقِیَہ شاعِر

وہ شاعر جس کی شاعری کا موضوع عشق و محبت ہو ، عشق و محبت کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کرنے والا شاعر.

تُحْفَۂ شاعِر

غِنائی شاعِر

ایسا شاعر جو طبعاً غنائیہ شاعری کی طرف راغب ہو .

اِحْساسِ شاعِر

اَدِیب و شاعِر

شاعر و ادیب، شعر کہنے والا و ادب و تہذیب سکھانے والا، ناظم و نثر نگار، فصاحت والا، استاد

بِسانِ دِلِ شاعِر

بَقَولِ شاعِر مَشْرِق

پورب کے کوی کے مطابق (مراد: اقبال)

بِگڑا شاعِر مَرثِیَہ گو بِگڑا گَوَیّا مَرْثِیَہ خواں

مرثیہ کو شاعر کی حثیت سے اور سوز خواں کو بے کی خبیث سے ایک محدود دائوے سے تعلق رکھتے ہیں .

اردو، انگلش اور ہندی میں شاعِر کے معانیدیکھیے

شاعِر

shaa'irशा'इर

اصل: عربی

وزن : 12

جمع: شُعَرا

مادہ: شِعْر

موضوعات: نفسیات

اشتقاق: شَعَرَ

شاعِر کے اردو معانی

اسم, مذکر, واحد

  • شعر كہنے والا، وہ شخص جو كسی جذبے، خیال، واقعے یا حادثے وغیرہ كو موثر انداز میں نظم كرے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of shaa'ir

Noun, Masculine, Singular

  • poet, versifier, one who knows, one who finds out

शा'इर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • कवि, शा'इरी करने वाला, वो व्यक्ति को किसी भावना, विचार या घटना पर प्रभावित तरीक़े से काव्य करने वाला

شاعِر کے مترادفات

شاعِر کے متضادات

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شاعِر)

نام

ای-میل

تبصرہ

شاعِر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words