زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’نفسیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’نفسیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آلَائی جَارحِیَّت
یہ اصطلاح اس جارحیت کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانے کی بجائے اس عمل کے لیے انعام حاصل کرنا ہو
آلائی خطا
یہ اصطلاح اس نقص کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کسی ایسے آلے سے سرزد ہو جو معیار سے موافقت نہ کھاتا ہو۔ ایسی خطا کی بعد میں تین درجات کے ذریعہ تصحیح کی جاتی ہے
اِحْتِباس
(ہوا بند ہونے سے) دم گھٹنے کی کیفیت ، حبس ، امس ، گھٹن ، گھمس ، (ہوا کا) بند ہونا اور اس سے دم گھٹںے لگنا .
اِحْتِصار
نفسیات: جنون، غلبہ، کسی امر کی عدم صحت کا یقین ہونے کے باوجود ذہن و خیال میں بار بار اس کے گزرنے اور مسلط رہنے کا مرض
اِحْساس بَرْتَری
افتخار اور تفوق کا جذبہ جو دوسرے سے بالا تر ہونے کے صحیح یا غلط تصور کی بنا پر پیدا ہوتا اور اپنے قول و فعل کے بالمقابل دوسرے کے قول و فعل پر غور کرنے سے مانع ہوتا ہے، اپنی بات اونچی رکھنے کا جذبہ
اِحْساسِ کَمْتَری
مرتبے یا دولت وغیرہ اپنے پست ہونے کا تصور جو بالاتر کے بالمقابل اپنے ذہن کی جودت کو دبائے رکھتا ہے، احساس برتری کی ضد
اِخْوانی
(نفسیات) جو نوع انسان کے ہر فرد سے ایسی محبت رکھتا ہو جیسی اپنی ذات سے، جواپنی جان مال صحت وغیرہ سب کچھ ہم جنسوں پر قربان کردے.
اِدْراکِ مُرَکَّب
(نفسیات) سمجھنے یا جاننے کا وہ عمل جس میں کئی حواس بروے کار آتے ہیں، اوراس کا حاصل ان کے مجموعی عمل سے پیش ہوتا ہے : ” اس مرکب (ادراک) کا تجزیہ اس کے مفردات (حس) میں نہیں کیا جاسکتا “
اِیْدائی
(نفسیات) نادانی یا کم علمی کے باوجود وہ غیر معمولی سوچ یا حافظے کی قوت جو بعض انسانوں میں پائی جاتی ہے (جس کے باعث ان کی فکر یا یاد داشت حیرت میں ڈال دیتی ہے) تخیل ، حافظہ.
باطِنی فِعْل
وہ فعل جس کا صرف تصور کیا جائے اور وہ عملی جامہ نہ پہن سکے، وہ کام، جو صرف تخیل تک محدود رہے
تَحْتُ الْاَحْمَر
(نفسیات) سرخ رن٘گ کی امواج نور سے زیادہ طویل شعاعیں ، تحت الاحمر شعاعیں کہلاتی ہیں
تَحْلِیلِ نَفْسی
ذہنی امراض کے علاج کا ایک خاص طریقہ، جس میں ذہنوں کے ہیجان کا مشاہدہ و تحقیق کی جاتی ہے
تَسْوِیق
کسی کو اپنے کام کا مالک بنا نا، خودمختاری؛ (نفسیات) وہ اندرونی تحریک یا اُکساوا جو کسی کام کی طرف توجہ کو مجبزول و مرکوز رکھنا ہے، خبط.
تَصْوِیری تَفَکُّر
(نفسیات) تخیل میں کسی چیز کی تصویر اس شکل میں قائم کرنا جس میں کہ ہم نے اس کا ادارک کیا ہے یعنی اس کو دیکھا سنا چھوا یا کسی اور طرح محسوس کیا ہے.
تَمْثِیلی مَشِین
(نفسیات) انسان کی وہ قوت جو خیالات و افکار وغیرہ کو مشخص کرکے پیش کرتی ہے ، انگ : Ideational Mechanism
تَنْقِیحی تَفَکُّر
(نفسیات ایسا تفکر جس کے دوران میں معروضات اور دوسرے آلات تفکر کی کار دستیوں کا ایک سلسلہ جاری ہوتا ہے
تَوافُق کا قانُون
(نفسیات) مسلسل امتداد کی صورت می تمام رن٘گوں کا خاکستری کی طرف رجحان رکھنا یا ہونا.
تَوَجُّہ کا بَٹْنا
(نفسیات) ایک نفسیاتی عمل جس میں کسی مرکز یا خیال سے توجہ دور کی جاتی ہے تاکہ اس کے اثرات زائل ہو سکیں.
ثابِت تَصَوُّرات
(نفسیات) انگریزی Fixed ideas کا اردو مترادف ، غیر متغیر تصورات ، ذہن میں جمے ہوئے خیالات .
جِنْسِیَت گُدازی
(نفسیات) ادراک یا شعور کی ایک حرکی جوابی کیفیت یا عمل جیسے مکے بازی دیکھتے ہوئے کسی شخص کا خود بھی مکا مارنے کا عمل یا موسیقی سنتے ہوئے جسم کے کسی حصے کا نغمے کی پیروی کرنا ؛ کسی شخص یا شئے کے احساس کا دوسرے کی روح میں سما جانے کا عمل ، ہم احساسی ، مکمل ذہنی ہم آہنگی (انگ : Empatty) ۔
حَرْکاتِ رَجْعی
(نفسیات) وہ غیر شعوری اور غیر ارادی حرکات یا عامل جو مناسب مہیج ملنے پر خود بخود صادر ہوتے ہیں ، اضطراری یا انعکاسی حرکات ، جیسے پلک کا جھپکنا.
حَرَکی نَفْسِیّات
(نفسیات) نفسیات کی وہ شاخ جس میں عیاری تحرّک کا مطالعہ کیا جاتا ہے. یہ نتیجہ ہے عیار خلافی نفسیات کی اس تعبیر کا جو تحلیلِ نفسی نے کی ہے اور دوسری علمی تحقیقاتوں کا جنھوں نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ تحرّک کس قدر کثرت سا لاشعوری ہوتا ہے
خارِج بِیں
(نفسیات) اپنی ذات کے باہر اشخاص و اشیا سے زیادہ دلچسپی رکھنے والا ؛ جو اپنی ذات میں گھرا ہوا نہ ہو. انگ : Extrovert کا ترجمہ.
خاکِسْتَری مادَّہ
(نفسیات) خاکی رن٘گ کا ایک مادَہ جو جاندار کے جسم کا جذو خاص ہے نیز یہی مادَہ دماغ میں بھی اپنی نفیس شکل میں موجود ہوتا ہے
خوابِ بیداری
(نفسیات) عمل تنویم کے وجہ سے معمول پر مصنوعی خواب کی حالت طاری ہونا جس میں حواس ظاہری بحالت خواب ہوتے ہیں مگر حواس باطنی بیدار ہوتے ہیں ، نیز اس حالت میں ایسے قول و فعل کا ارتکاب جو جاگئے کی حالت میں سررد ہوتے ہیں .
خواب کاری
(نفسیات) وہ لاشعوری عمل جو خواب کے باطنی مشنملات کو نسبتا معصوم اور قابل قبول صورت میں ڈھالنا ہے .
خود پَذِیرائی
(نفسیات) اپنی قبولیت ؛ استقبال ؛ فرد کی بالغ ہونے کے دور کی فطری تبدیلی کو تسلیم کرنے کا عمل.
خود نَوِیسی
(نفسیات) خود بخود لکھنے کی کیفیّت، غیر شعوری عمل، نیز تحلیلِ نفس کے ذریعہ ایک طریقۂ علاج
دَورانی
(نفسیات) شخصیت کی ایک قِسم جس کا حامل دورہ دماغ کے سبب بیروننی مہیج کا جوابی عمل کرنے والا اور نا استوار مزاجی کیفیت کا حامل ہوتا ہے، مضبوط، پراگندہ دماغ؛ ایک مریضانہ کیفیت جس میں باری باری سے انبساط و افسردگی کے دورے پڑتے ہیں.
ذِہْنی نَقْشَہ
(نفسیات) خیالی خاکہ ، اس میں معروضات کی وہ ہمہ اقسام یادیں شامل ہو سکتی ہیں جن کا اِدراک ہم نے اپنے چلنے پِھرنے کے دوران کبھی ایک مرتبہ کِیا ہو .
رُوحانی ذات
(نفسیات) انسان کی باطن ترین ذات جو اُس کی اِجتماعی ذاتوں کے لِیے مرکز کی حیثیت رکھتی ہے.
شَقِّ ذِہْنی
(طب و نفسیات) ایک ذہنی مرض جس میں خیالات ، احساسات اور اعمال کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض اکثر وہموں میں مبتلا رہتا ہے
شَہادَت
گواہی ، اظہار دینا ، کسی واقعہ کو جس طرح دیکھا اسی طرح بیان کرنا (کسی عدالت وغیرہ میں خواہ تحریری یا زبانی) .
عادَتِ تارِیکی
آن٘کھوں کی اس خاصیت کا نام جس میں دس منٹ تک آن٘کھیں بند کرنے کے بعد کم روشنی میں بھی بخوبی پڑھ سکیں
عَتاہَتِ مُتَبادَر
(نفسیات) انشقاق الذہن، ایک مرض جس میں بے التفاتی اور سست ذہنی کا غلبہ ہوتا ہے اور ماحول سے دلچسپی عموماً گھٹ جاتی ہے
عِلْمِ اِلٰہی
وہ علم جن میں ان امور سے بحث کی جائے جو وجودِ خارجی یا وجودِ ذہنی میں مادہ کے محتاج نہ ہوں؛ وہ علم جس میں ذات باری تعالیٰ اور اس کے متعلقات سے بحث کی جاتی ہے
فَوقِ اَنا
(نفسیات) فرائڈ کی دریافت کے مطابق ایک آدمی کی شخصیت تین طریقوں سے کام کرتی ہے ان طریقوں میں سے ایک .
قانُونِ اِخْتِلاف
(نفسیات) وہ قانون جس کے تحت انسان اس وقت ذی شعور ہوتا ہے جب اس میں فرق یا اختلاف کا شعور پیدا ہوتا ہے.
لا شُعُورِیَت
(نفسیات) نفسیات کا یہ تصور کہ بہت سی باتیں انسان کے لاشعور میں پنہاں یا محفوظ ہوتی ہیں ، شعور نہ ہونے کی حالت علم نہ ہونے کی صورت .
مُحتَسِب
مفتی، قاضی، شیخ، مجسٹریٹ، کوتوال، بازار میں ناپ تول پر نظر رکھنے والا شخص، جانچ کرنے والا افسر
مَساکِیَت
نفسیات: ایک قسم کی بے راہ روی (خصوصاً جنسی) جس میں آدمی اپنے آپ کو تکلیف پہنچا کر یا ذلیل کر کے لذت حاصل کرتا ہے
مَشْرُوطِیَّت
قانون کی پابند حکومت ، جس کی پارلیمنٹ ہو اور جس کے امور میں باشندگان ملک کو دخل ہو، پارلیمانی حکومت ، آئینی حکومت
مُشْکِل بَچَّہ
(نفسیات) ایسا بچہ جو اچھے طرز عمل سے غیر مطابقت رکھے اور کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا رکھے
مُطالَعَۂ اَوْقات
(نفسیات) ایک تکنیک یا ایک طریقہ جو کسی مخصوص کام کے لیے کارگزاری کے معیار مقرر کرنے کا ہے
مَنفی اِنتِقال
(نفسیات) جب ایک کام کی آموزش دوسرے کام کی آموزش کو زیادہ مشکل بنا دیتی ہے تو اسے منفی انتقال کہتے ہیں (Negative Transfer)
مَنفی تَحرِیص
(نفسیات) ایسی فعلیت یا صورت حال جو کسی شخص میں منفی کردار کو اُبھارتی اور اس کا رخ متعین کرتی ہے ۔
مُوازِیَت
برابری، مساوات، متاوازیت؛ (نفسیات) یہ اصول کہ ذہنی اور جسمانی طریقہ ہائے عمل لازم و ملزوم ہوتے ہیں، ایک بدلتا ہے تو دوسرا بھی اس کے ساتھ بدلتا ہے
میکانِکی نَفسِیات
(نفسیات) علم نفسیات کی ایک شاخ جو ذہنی اعمال کی توجیہ خالصتا ً میکانکی طریقے سے کرتی ہے اور اس میں طبیعی اور کیمیاوی اصول سے مدد لیتی ہے ۔
نَرگِسیَّت
اپنے آپ کی حد سے زیادہ ستائش اور خود فریفتگی، اپنی ذات یا جسمانی صفات کے ساتھ غیر معمولی لگاؤ، خود پرستی، خودپسندی، انانیت
نَفس تَحلِیلی
(نفسیات) ذہنی امراض کے علاج کا ایک خاص طریقہ جس میں ذہنوں کے ہیجان کا مشاہدہ و تحقیق کی جاتی ہے ، تحلیل نفسی ، نفسی تحلیل ۔
نَفس شاعِرَہ
(نفسیات) وہ کیفیات جن میں انسان اپنے پورے شعور و ارادے سے پورا کام لیتا ہے ، نفس ذاتی ، شعور ، احساس ، ادراک ۔
نَفس کوری
(نفسیات) ایک نفسیاتی مرض جس میں مریض بصری ارتسامات سے متعلق معنی سمجھنے سے قاصر رہتا ہے ۔۔۔۔۔ جیسے ہم چینی زبان کا چھپا ہوا کاغذ دیکھتے ہیں یعنی الفاظ تو ہم کو نظر آتے ہیں مگر ان کو سمجھ نہیں سکتے ۔
نَفسِیاتِ اِنشِعابی
کسی عمل یا صورت ِحال پر اثر ڈالنے والے ذہنی یا نفسی اسباب کا علم، علم نفسیات کی ایک شاخ
نَفسِیاتی پیچِیدگی
دبے ہوئے خیالات یا احساسات جو غیر معمولی ذہنی کیفیات یا غیر معمولی طرز عمل کا سبب بن جائیں، ذہنی الجھن یا مشکل، ذہنی پیچاک
نَفسِیاتی تَحلِیل
ذہنی مریض کے خیالات کے سلسلے کا غائر مطالعہ جس سے نفسی پیچیدگی کا پتہ چلایا جاسکے، تحلیل نفسی
نَفسِیاتی لَذَّتِیَّت
(نفسیات) ایک پرانا نظریہ جس کے مطابق ہر فعل کا سرچشمہ یا محرکات لذت و الم ہوتے ہیں ۔
نَقاب پوشی
(نفسیات) نقاب پوشی وہ اصطلاحی نام ہے جو اس جانے پہچانے واقعے کو دیا گیا ہے کہ ایک آواز دوسری آواز کو دبا دیتی ہے ۔
نُمائِشِیَت
دکھانے یا نمایاں کرنے کی حرکت یا عمل ؛ خود کو اپنی حرکات سے نمایاں کرنا ، خود نمائی ، آتما پردرشن ؛ (نفسیات) جنسی مریض کا بے ستر اور سرعام جسمانی نمائش کا مریضانہ رجحان (Exhibitionism)
وَحْدِیَت
وحدت کی حالت، ایک ہونے کی کیفیت، یکتائی، یگانگت نیز (فلسفہ) یہ نظریہ کہ حقیقت بنیادی طور پر ایک ہی ہے اور اشیا کا ظہور محض فریب نظر ہے (کثرتیت کی ضد)
کار دَسْتانَہ
(نفسیات) برتنے کا ، استعمال کا ، سبک دستی کا ، اپنی حاجتوں کے مطابق بنانے کا (عمل وغیرہ).
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔