تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ثانی" کے متعقلہ نتائج

ثانی

جو ترتیب میں ایک کے بعد ہو، تین اور تیسرے سے پہلے، دوسرا، دوم

ثانی مُلاحَظَہ

دوسری بار دیکھنا، نظر ثانی، دوسری دفعہ پڑتال کرنا

ثانِیَہ

۱. دقیقہ ، منٹ کا ساٹھواں حصہ ، سیکنڈ ؛ لحظہ ، پل ، چھن .

ثانیُ الحال

دوسرے وقت، دوسری دفعہ

ثانِیَہ بَہ ثانِیَہ

لمحَہ بہ لمحہ .

ثانِیاً

پھر، مکرر یہ کہ، دوسرے، بعد ازاں، دوبارہ، ثانوی طَور پَر

ثانِیُ الذِّکْر

جس کا ذکر اول کے بعد کیا گیا ہو، جس کا تذکرہ بعد میں آیا ہو، مؤخرالذکر

ثانیُ الْاِثْنَین

دو میں دوسرا

ہَیُّولیٰ ثانی

مادہ ثانی وہ جسم جو کسی دوسرے جسم کا جز ہو یا جس سے دوسرا جسم مرکب ہو

مُرافَع ثانی

رک : مرافعہء ثانی ۔

مُعَلِّم ثانی

حکیم ابو نصر فارابی کا لقب جس نے ارسطو کی کتب حکمت کا عربی میں ترجمہ کرکے تعلیم دینی شروع کی

مُرافَعَۂ ثانی

دوسری اپیل

عَشْرَۂ ثانی

عمر کے گیارہویں سال سے بیسویں سال تک کا زمانہ.

جَوہَرِ ثانی

عقل دوم ، رک : عقول عشرہ.

ہَضْمِ ثانی

تحلیل غذا کا دوسرا درجہ جو بعض پرانے اطبا کے خیال میں جگر میں ہوتا ہے ۔

نَشاۃِ ثانی

رک : نشاۃ الثانیہ ۔

طَبْعِ ثانی

دوسری طباعت

مِصْرَعِ ثانی

شعر کا دوسرا نصف آخر ، دوسرا مصرع

مَطْلَعِ ثانی

(شاعری) قصیدے یا غزل میں مطلع کے بعد اگر دوسرا مطلع بھی کہا جائے تو اسے مطلع ثانی کہتے ہیں؛ حسن ِمطلع بھی

عالَمِ ثانی

(تصوّف) مرتبۂ واحدیت اور عالم صفات کو کہتے ہیں.

بَعْثِ ثانی

دوبارہ زندہ کیے جانے کا عمل،

طَبِیعَتِ ثانی

دوسری طبیعت ؛ (کنایۃً) وہ عادت جو مزاج کا انداز پیدا کر لیتی ہے پختہ عادت .

مَفعُولِ ثانی

فعل کا دوسرا مفعول، جیسے : کریم نے پنسل سے کاغذ پر لکھا اس میں کاغذ مفعول ثانی ہے

عَقْدِ ثانی

دوسری شادی، دوسرا نکاح

عَرْشِ ثانی

(مراد) کُرسی

ضِفْدَع ثانی

(نجوم) کو کبہ قیطس (صورت حیوان دریائی) کے کچھ ستاروں کا نام .

نَظَرِ ثانی ہونا

دوبارہ نظر پڑنا، جانچ پڑتال ہونا

نَظَرِ ثانی کَردَہ

جس کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہو، جس میں ترمیم و تنسیخ یا اضافہ ہوگیا ہو

نَظَرِ ثانی شُدَہ

جس کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہو، جس میں ترمیم و تنسیخ یا اضافہ ہوگیا ہو

نِہایَتِ سَفَرِ ثانی

(تصوف) اس سے مراد رفع ِحجابات ِکثرت ِعلمیہء باطنیہ ہے وحدت کی وجہ سے مربوبات علمیہ میں

نَظَرِ ثانی کُنِندَہ

نظرثانی یا اصلاح و ترمیم کرنے والا، کسی ادب پارے کو بغرض اصلاح دیکھنے والا، تنقیح کنندہ

عَدالَتِ مُرافَعَۂِ ثانی

وہ عدالت جس میں عدالتِ ابتدائی کی اپیل دائر ہو

زوجۂ ثانی

دوسری بیوی، دوسری عورت، نئی عورت

دُوسْرے کو اَپْنا ثانی نَہ جانْنا

کسی کو اپنے مقابل کا نہ سمجھنا.

نِصف ثانی

رک : نصف آخر ، دوسرا آدھا ، وہ آدھا حصہ جو بعد میں ہو یا بعد میں آئے ۔

مَیل ثانی

(ہیئت) اس دائرے کا قوس جو طریق الشمس کے قطبین اور اس کے کسی نقطے سے گزرتا ہے یعنی وہ قوس جو نقطہء مذکور اور خط استوا کے مابین واقع ہو یہ دائرہ طریق الشمس پر عموداً ہوتا ہے ۔

نَظَرِ ثانی

دوبارہ غور و فکر، دوسری دفعہ یا مکرر غور کرنا

صُبْحِ ثانی

دَورِ ثانی

دوسرا دور .

نَقْشِ ثانی

کوئی تصویر یا کوئی فنی کاوش جو دوسری بار پیش کی جائے، دوسرا نقش جو پہلے نقش سے بہتر سمجھا جاتا ہے

کَمالِ ثانی

(منطَق) وہ خوبی جس سے موصوف کی ذات میں کسی فضیلت اور شخصی کمال کا اضافہ ہوتا ہو .

مِزاجِ ثانی

(طب) مفرداتِ عناصر کے باہم ملنے سے اولاً جو مزاج حاصل ہوتا ہے ایسی خاصیت والی چند اشیا کو باہم ملا دیا جائے تو ان کی ترکیب سے جو خاصیت پیدا ہو وہ مزاج ثانی ہے

وَطَنِ ثانی

نقل مکانی یا ہجرت کر کے آنے والے شخص کا دوسرا وطن جہاں وہ مستقل سکونت اختیار کرے ، دوسرا وطن ۔

فَرْقِ ثانی

(تصوّف) مشہود ہونا ، خلق کا حق کے ساتھ اور وحدت کو کثرت میں اور کثرت کو وحدت میں دیکھنا بغیر ان دونوں کے ایک دوسرے سے احتجاب کے .

غالِبِ ثانی

یُوسُفِ ثانی

دوسرا یوسف حضرتؑ یوسف کا سا حسین، بہت حسین

آدَمِ ثانی

حضرت نوح علیہ السلام کا لقب ( جن کے زمانے میں طوفان مین فنا ہونے کے بعد دنیا دوبارہ آباد ہوئی)

اَحْمَدِ ثانی

امام حسین صاحبزادے حضرت علی اکبر کا لقب جو سراپا حضور صلعم کی شیبہ تھے اور کربلا میں اٹھارہ برس کی عمر میں شہید ہوئے.

اَرَسْطُوئے ثانی

بہت بڑا دانشور نیز بہت عقلمند یا دانا شخص

طَرْفِ ثانی

دوسرا فریق، مقابل، مخالف، مدعا علیہ، مستغاث علیہ

تَجْوِیزِ ثانی

(قانون) دوبارہ تجویز کرنا ، نظر ثانی ، فیصلہ کی پڑتال

فَرِیقِ ثانی

مقابل گروہ، دوسرا گروہ

نِکاحِ ثانی

دوسرا نکاح، دوسرا عقد، دوسری شادی

سَیّاراتِ ثانی

وہ چھوٹے اجرامِ فلکی جو کسی سیّارے کے گِرد گُھومتے ہوں اور ان کی معیت میں آفتاب کے گِرد بھی گردش کرتے ہوں .

نَزفِ ثانی

زخم سے خون بہنے کی ایک حالت جس میں پہلے قلیل مقدار میں خون نکلتا ہے جو ایک خطرے کی علامت ہوتی ہے اس کے بعد بڑی مقدار میں خون بہنا شروع ہوتا ہے ، سیلان الدم کی اس قسم کی حالت زخم آنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر پیدا ہوتی ہے ۔ نزف ِثانی صرف زہریلے زخموں سے ہوتا ہے ۔

کانُونِ ثانی

ترکی زبان میں ایک مہینے کا نام جسے ہندی میں ماگھ اور انگریزی میں جنوری کہتے ہیں.

اَلْفِ ثانی

کسی شے کے آغاز یا انجام کو ایک ہزار سال گزرنے کے بعد دوسرے پزار سال کا زمانہ ، مغل بادشاہ اکبر اعظم کا زمانہ جس میں نظریہ الفی (رک الفی : (۲)) پیدا ہوا.

اِزْدِواجِ ثانی

دوسرا بیاہ

اَبُو الْبَشَر ثانی

حضرت نوح علیہ السلام، آدم ثانی

نَظَرِ ثانی کَرنا

کسی تحریر، مسودے یا کتاب وغیرہ کی پڑتال اور ترمیم و اضافہ کرنا، اصلاح کرنا، بہتر بنانا

اردو، انگلش اور ہندی میں ثانی کے معانیدیکھیے

ثانی

saaniiसानी

وزن : 22

ثانی کے اردو معانی

عربی، ہندی - صفت، عددی

  • أ(ع) صفت۔ ۱۔دوسرا۔ (محسنؔ) جس کا اوّل نہیں وہ ثانی ہے۔ ۲۔مذکر۔ نظیر۔ مانند۔ مقابل۔ ؎
  • جو ترتیب میں ایک کے بعد ہو، تین اور تیسرے سے پہلے، دوسرا، دوم
  • مِثال، جواب، حریف، مدِّ مقابل
  • مقابل، بم پلہ، جوڑ، اس جیسا دوسرا

شعر

English meaning of saanii

Arabic, Hindi - Adjective, Numeral

सानी के हिंदी अर्थ

अरबी, हिंदी - विशेषण, संख्यात्मक

  • दूसरा
  • द्वितीय, दूसरा, अन्य, दीगर, जैसे, औरंगजेब सानी
  • बराबरी का, समानता रखने वाला, मुकाबले का, तुल्य, समान, समकक्ष, जोड़, जैसे: इन बातों में तो तुम्हारा सानी और कोई नहीं है
  • बराबरी का; मुकाबले का; जोड़ का; समान; तुल्य।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ثانی)

نام

ای-میل

تبصرہ

ثانی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words