تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَیں نَہِیں یا وہ نَہِیں" کے متعقلہ نتائج

مَیں نَہِیں یا وہ نَہِیں

کمال ِغصہ کا اظہار یعنی یا تو آج میں اُنھیں کو مار ڈالوں گا یا خود ہی مارا جاؤں گا

آج مَیں نَہِیں یا وہ نَہیں

آج میں اپنی جان دے دوں گا یا اس کی (تمھاری) جان لے لوں گا (کمال غصے اور عداوت کی جگہ)

یا تُم نَہِیں یا ہَم نَہِیں

فیصلہ کن معرکہ ہوگا، یا ہم مریں گے یا تم مرو گے، یا ماریں گے یا مر جائیں گے

وہ آنْکھ نَہِیں

۔وہ تیور نہیں۔ وہ انداز نہیں۔؎

وہ آنْکھ نَہِیں

وہ تیور نہیں ، وہ انداز نہیں ؛ وہ محبت نہیں ، پہلی سی محبت نہیں رہی ۔

ہُوا ہُوا یا کُچھ نَہِیں

جو ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا ۔

وہ سَمے ہی نَہِیں رَہے

رک : وہ زمانے لد گئے ؛ اس قسم کی باتیں اب نہیں ہوتیں

مَیں کُچھ نَہِیں کَہتا

میں شکوہ نہیں کرتا نیز میں کوئی رائے نہیں دیتا

وُہ کُچھ مال نَہِیں

اس کی کچھ حقیقت نہیں

وُہ گُڑ نَہِیں

۔دیکھو یہ وہ گڑ نہیں۔

وہ آنکھیں نَہِیں رَہیں

پہلے جیسا ربط اور سلوک نہیں رہا، پہلی سی محبت نہیں رہی

سَر نَہیں یا سَروہی نَہِیں

ہو گز اپنا حق ضائع نہیں ہونے دیں گے ، تخت یا تخته ، جان کی بازی لگانا .

وہ بات کِسی کو بھی نَصِیب نَہِیں

یہ قدر و منزلت کسی کو بھی نصیب نہیں ؛ یہ خوبی کسی میں بھی نہیں

جِس میں چَمَک نَہِیں وہ ہِیرا نَہِیں ، جِس میں دَمَک نَہِیں وہ عَورَت نَہِیں

بغیر اچھی خاصیتوں کے کوئی چیز اپنے نام سے پکارے جانے کے قابل نہیں

مَیں بَرداشْت نَہِیں کَر سَکْتا

جِس کا نَہِیں چارا وہ جائے گا سَہارا

جو مصیبت آپڑے اُسے برداشت کرنا پڑتا ہے

جو پَھل چَکھا نَہِیں وہ سَب سے مِیٹھا ہے

جو چیز انسان کو نہ ملے اس کی بہت خواہش ہوتی ہے

جو کام حِکمَت سے نِکَلتا ہے وہ حُکُومَت سے نَہِیں نِکَلتا

جو بات حکمت عملی سے ہو سکتی ہے وہ زور اور طاقت سے نہیں ہو سکتی

وُہ گُڑ نَہِیں جو مَکّھی بَیٹھے

تم مجھے دھوکا نہیں دے سکتے ؛ ان کی مال داری سے کسی کو نفع نہیں پہنچتا

دِن نِیکے بِیتے جاتے، پِھر اُبَھر وہ نَہِیں آتے ہیں

اچھے دن گُزر کر پھر نہیں آتے، اچھا وقت پھر نہیں آتا

گَدھا مَکّے سے پِھر آوے وہ حاجی نَہِیں ہو جاتا

یہ کہاوت شیخ سعدی کے اس شعر کا ترجمہ ہے : خر عیسیٰ اگر یہ مکّہ رود جو بیابد ہنوز خر باشد

وہ کَملی ہی نَہِیں جِس میں تِل بَندھتے تھے

رک : وہ کمبل ہی گئے الخ ؛ اب وہ چیز نہیں رہی ، وہ زمانہ نہ رہا

جِس کے دِل میں رَحْم نَہِیں وہ قَصائی ہے

بے رحم آدمی قصائی کے برابر ہوتا ہے

جِس کے پاس نَہِیں پَیسا، وہ بَھلا مانس کَیسا

روپیہ سے ساری عزت ہے

وہ کَون سی کِشمِش ہے جِس میں تِنکا نَہِیں

ہر چیز میں کوئی نہ کوئی نقص ہوتا ہے، کوئی چیز عیب سے خالی نہیں

وُہ گُڑ نَہِیں جو چِیونْٹِیاں کھائیں

تم مجھے دھوکا نہیں دے سکتے ؛ ان کی مال داری سے کسی کو نفع نہیں پہنچتا

وُہ گُڑ نَہِیں جو چِیونْٹے کھائیں

تم مجھے دھوکا نہیں دے سکتے ؛ ان کی مال داری سے کسی کو نفع نہیں پہنچتا

جِس کو گیہوں کی نَہِیں ، وہ چَنے ہی کی سے راضی

جیسے اچھی چیز نہیں مل سکتی وہ بری پر ہی گزارہ کر لیتا ہے

قاضی جی بَہُت ہَرائیں مَیں ہارْتا ہی نَہِیں

کوئی شخص باوجود سمجھانے کے نہ سمجھے اور جو کچھ اس کے ذہن میں جم جائے اسی پر قائم رہے

تَمام کی سُوئِیاں نِکالے وہ کوئی نَہِیں، جو آنْکھوں کی نِکالے وہ سَب کوئی

جب بہت سا کام تو ایک شخس کرلے اور محنت و تکلیف اٹھائے اور ذرا سا کام کر لینے یا ہاتھ بٹانے سے نام دوسرے کا ہوجائے تو بولتے ہیں

آ بَیل مُجھے بَھکوس نَہِیں تو مَیں تُجھے بَھکوسُوں

مصیبت کو دعوت دینا

جِس پَگْڑی میں ہو نَہ چِلّا پَگْڑی نَہِیں وہ پھینٹی ہے

چِلّد سے البتہ پگڑی کی زیبائش ہو جاتی ہے ؛ ہر چیز اپنے اوصاف میں پوری ہونی چاہیے .

جِس کے ماں باپ جِیتے ہیں وُہ حَرامی نَہِیں کَہْلاتا

جس کے لیے دلیل اور ثبوت موجود ہے اُسے کوئی بے اعتبار نہیں کہہ سکتا

ساری رامائن پَڑھ گَئے لیکِن مَعْلُوم نَہِیں کہ سِیتا عورت تھی یا مَرْد

رک : ساری زُلیخا سُن لی اور نہ معلوم ہوا کہ زُلیخا عورت تھی یا مرد

رام جی نے بیٹا دِیا وہ بھی مُسَلْمان کا، حَلْوا پُوری کھاتا نَہِیں ٹُکڑا مانْگے نان کا

ایک شئے بڑی آرزؤں کے بعد نصیب ہو اور وہ بھی ناکارہ یا بیکار نکلے تو کہتے ہیں

یِہ بوجھ نَہِیں اُٹھتا

اس بات کی ذمے داری نہیں لی جا سکتی

جَب خُدا دینے پَر آتا ہے تَو یہ نَہِیں پُوچْھتا کہ تُو کَون ہے

خدا کی بخشش کمینے اور شرف پر برابر ہوتی ہے

یِہ بیل مَنڈھے نَہِیں چَڑھنے کی

یعنی اس بات کا انجام اچھا نہیں اور یہ بات سرسبز ہوتی نہیں دکھائی دیتی، یہ کام پورا ہوتا ہوا نہیں دکھائی دیتا، یہ مراد حاصل ہونی دشوار ہے

چاتُر کا کام نَہِیں پاتُر سے اَٹکْے، پاتُر کا کام یہ ہے لِیا دِیا سَٹْکے

دانا آدمی فاحشہ عورت کے فریب میں نہیں پھن٘ستا، بیسوا کا یہی کام ہے کہ لیا دیا الگ ہوئی

کُچْھ لیْتے ہو، کہا اپْنا کام کیا ہے، کُچھ دیْتے ہو، کہا یہ شَرَارت بَنْدے کو نَہِیں آتی

لینے کو تیار، دینے سے انکار

ہَم نَہِیں یہ بھائی فَتْح خاں ہَیں

یہ زبردست ہیں ہماری طرح کمزور نہیں

جا کی اَچّھی ساس وا کا ہی گَھر واس، جا کی ساس نَکارَہ وا کا نَہِیں گُزارَہ

جس کی ساس اچھی ہو اس کا گزارہ اچھا ہوتا ہے ، جس کی ساس بُری ہو بہو مصیبت میں رہتی ہے

کاگ کَوّا اور کَھرْگوش یہ تِینوں نَہِیں مانے پوس

کاگ ، کوّا اور خرگوش مانوس نہیں ہوتے .

یِہ بیل مَنڈھے چَڑھتے مَعلوم نَہِیں ہوتی

اس بات کا انجام اچھا نہیں اور یہ بات سرسبز ہوتی نہیں دکھائی دیتی

کاگ کَوّا اور خَرْگوش یہ تِینوں نَہِیں مانے پوس

کاگ ، کوّا اور خرگوش مانوس نہیں ہوتے .

یِہ بھی کِسی نے نَہِیں پُوچھا کہ تیری مُنْہ میں کِتنے دانْت ہیں

جہاں کسی کی کوئی پوچھ گچھ اور خاطر تواضع نہ ہو وہاں یہ محاورہ بولتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں مَیں نَہِیں یا وہ نَہِیں کے معانیدیکھیے

مَیں نَہِیں یا وہ نَہِیں

mai.n nahii.n yaa vo nahii.nमैं नहीं या वो नहीं

عبارت

مَیں نَہِیں یا وہ نَہِیں کے اردو معانی

  • کمال ِغصہ کا اظہار یعنی یا تو آج میں اُنھیں کو مار ڈالوں گا یا خود ہی مارا جاؤں گا

मैं नहीं या वो नहीं के हिंदी अर्थ

  • कमाल इग़सा का इज़हार यानी या तो आज में उन्हें को मार डालूंगा या ख़ुद ही मारा जाऊंगा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَیں نَہِیں یا وہ نَہِیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَیں نَہِیں یا وہ نَہِیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words