تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لاکھ" کے متعقلہ نتائج

لاکھ

سوہزار، ہندسوں میں ۱۰۰۰۰۰.

لاکھ دانَہ

لاکھ کو پگھلا کر بنایا ہوا چُورا.

لاکھ ہا

کئی لاکھ ، لاکھوں ، لکھو کھا (بطور واحد و جمع پر دو مستعمل).

لاکھ ہَزار

بہت زیادہ ، بے حد و حساب.

لاکھ پَہ بھاری

بے نظیر، لاثانی، جس کا کوئی مقابلہ نہ کرسکے، جس کا توڑ نہ ہوسکے.

لاکھ میں کَہْنا

۔علی الاعلان کہنا۔ ؎

لاکھ جوبَن ہونا

حد سے زیادہ حُسن ہونا، بہت رونق ہونا، زیبائش وآرائش سے معمور ہونا.

لاکھ کی ایک کَہی

رک : لاکھ بات کی ایک بات.

لاکھ لاکھ بَناؤ دینا

۔نہایت زیب دینا۔ نہایت جلا لگنا۔

لاکھ مَن کا ہونا

۱۔بہ بھاری اور بوجھل ہونا۔ نہایت وزنی ہونا۔ (کنایۃً) بات میں استقلال ہونا۔ صاحب عزّت و وقار ہونا۔ بھاری بھرکم ہونا

لاکھ سَر کا ہونا

کسی کے کہنے کو خیال میں نہ لانا ، ڈھیٹ ہو جانا.

لاکھ سَر کا ہو جانا

۔(کنایۃً) ۱۔ہٹ کرنا۔ ۲۔کسی کے کہنے کو خیال میں نہ لانا۔ ڈھیٹ ہوجانا۔ ایک نہ ماننا۔ ایک نہ سننا۔ ۲۔بہت زبردست اور سربرآوردہ ہونا۔ ؎

لاکھ دو لاکھ کی پَرْوا نَہ کَرْنا

معمولی روپے کو خاطر میں نہ لانا

لاکھ کا گَھر خاک ہونا

لاکھ ہاتھی لُٹے پِھر بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہے

امیر کبیر آدمی کِتنا ہی برباد ہو جائے پھر بھی اس کی امارت کی خُو اور قدر و منزلت باقتی رہتی ہے .

لاکھ جان سے نِثار ہونا

۔ کمال محبت کا کنایہ ہے۔ ؎

لاکھ ہاتھی لُٹ گَیا پِھر بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہے

۔مثل۔ دیکھو ہاتھی ہزار لٹے۔ دیکھو لاکھوں۔

لاکھ کا گَھرْ خاک ہو جانا

۔لازم۔ ؎

لاکھ چُوہے کھا کَر بِلّی حَج کو چَلی

(طنزاً) سیکڑوں برائیاں کرنے کے بعد نیکی کا ارادہ یا ادّعا کیا.

لاکھ جائے پَر ساکھ نَہ جائے

دمڑی چلی جائے پر چمڑی نہ جائے ، پیسہ چلا جائے مگر عزّت برقرار رہے، جان جائے آن نہ جائے.

لاکھ کوئی کہے

۔ہر چند کوئی کہے۔ ؎

لاکھ کی عِزَّت خاک میں مِلْنا

بنی بنائی عزّت ختم ہو جانا .

لاکھ کی عِزَّت خاک میں مِل جانا

بنی بنائی عزّت ختم ہو جانا .

لاکھ باتیں ہونا

پہلو دارہونا، بہت سے انداز ہونا، بہت سے معنی ہونا، بوہت سے پہلو ہونا.

لاکھ رَنگ سے چَلْنا

(تلوار کے لیے) نئے ڈھنگ سے کاٹنا ، مختلف طریقوں سے چلنا.

لاکھ لَکھیرے کے ہاں یا لَپاڑی کی زَبان پَر

مقدور سے زیادہ مانگنا ، جھوٹی لن ترانیاں ، بے بنیاد شیخی ؛ کسی مہاجن کے گماشتے نے چٹّھی بھیجی کہ ایک لاکھ روپے بھیج دو اس نے جواب دیا ، ایک لاکھ والے کے پاس ہے یا گپّی کی زبان پر .

لاکھی

لاکھ سے نسبت یا تعلق رکھنے والا، لاکھ کا بنا ہوا

لاکھا

لاکھ کا سرخ رنگ، پان کھا کر ہونٹوں پر جمائی ہوئی سرخی کی تہہ، جسے عورتیں ہونٹوں پر خوبصورتی کے لیے جماتی ہیںِ، لاکھ کا بنا ہوا مشاطگی اشیا

لاکھوں مَن کا ہونا

۔۱۔بہ بھاری اور بوجھل ہونا۔ نہایت وزنی ہونا۔ (کنایۃً) بات میں استقلال ہونا۔ صاحب عزّت و وقار ہونا۔ بھاری بھرکم ہونا۔ ؎

لاکھ جی سے فدا ہونا

بیحد محبت ہونا، دل و جاں سے فدا ہونا

لاکھوں پَرْ بھاری ہونا

رک : لاکھ پر بھاری ہونا.

لاکھ پَتی

لاکھوں روپےکا مالک، بڑا دولت مند، بہت مالدار، وہ شخص جس کے پاس لاکھ روپیہ ہو، لکھ پتی

لاکھ پُشْت

لاکھ دَرْجے

بہت زیادہ ، کئی گُنا.

لاکھ بِسْوے

(کنایۃً) ضرور بالضرور، یقیناً، بلاشبہ، شرطیہ، لازمی طورپر

لاکھوں پَر بَنْد نَہ ہونا

عورت کا آوارہ ہونا ؛ بہت سے لوگوں کے مقابلے پر عاجز نہ ہونا.

لاکھ مَن کا

بہت زیادہ ، کثیر.

لاکھ مَن کی

نہایت بھاری بھر کم ، بہت باوقعت اور صاحبِ عزّت.

لاکْھنا

(جڑائی و میناکاری) زیور میں نگوں کی بیٹھک کے اندر نگوں کو صحیح بٹھانے کے لئے لاکھ بھرنا، جڑائی کرنے کے لئے زیور کو لاک میں جمانا

لاکھ طَور سے

ہر طریق سے، ہر صورت سے، ہر طرح سے، ہزاروں طریقوں سے

لاکھ میں

بہت سوں کی موجودگی میں ، سینکڑوں ہزاروں کے سامنے ، چوری چُھپے نہیں علی الاعلان ، ڈنکے کی چوٹ پر ، کھلم کھلا ، سب پر عیاں.

لاکھ کی بَتّی

لاکھ کی پتّی جسے پگھلا کر لفافے وغیرہ کو مہربند کرتے ہیں .

لاکھ صُورَت سے

رک : لاکھ طور سے.

لاکھ کا کِیڑا

وہ کیڑا جو لاکھ پیدا کرتا ہے .

لاکھ رُوپے کی

بہت قیمتی ، قابلِ قدر.

لاکھ رُوپے کا

بہت قیمتی ، قابلِ قدر.

لاکھ کوس

بہت دور ، بعید ، فاصلے پر ، بے حد فاصلے سے .

لاکھوں

لاکھ کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

لاکھ پَر بھاری

بے نظیر، لاثانی، جس کا کوئی مقابلہ نہ کرسکے، جس کا توڑ نہ ہوسکے.

لاکھ سَرْ مارْنا

ہزار جتن کرن ا، بہتیری کوششیں کرنا.

لاکھ جَتَن کَرْنا

بہت تدبیریں کرنا، بہت کوشش کرنا

لاکھاں

لاکھ، لاکھوں، بے شمار

لاکھ کی چُوڑْیاں

وہ چوڑیاں جو لاکھ کو پگھلا کر بنائی جاتی ہیں .

لاکھ مَن کا اَحسان

۔(کنایۃً) بڑا بھاری احسان۔ ؎

لاکھ کا گَھر لُٹانا

۔ لاکھ کا گھر خاک کردینا۔ ؎

لاکھ جی سے

دل کی گہرائیوں سے ، نہایت شوق سے ، بڑی امن٘گ سے، بڑے چاؤ سے؛ ہزار بار؛ کما محّبت سے.

لاکھ پَرْدے میں رَکْھنا

لاکھ پردوں میں چھپا کر رکھنا.

لاکھ کو خاک سَمَجْھنا

کمال دیانت دار ہونا .

لاکھ پَرْدوں میں چُھپانا

لاکھ پردوں میں چھپاکررکھنا.

لاکھ دو لاکھ

بکثرت ، بہت زیادہ ، کثیر تعداد میں ، بڑی مقدار میں.

اردو، انگلش اور ہندی میں لاکھ کے معانیدیکھیے

لاکھ

laakhलाख

اصل: سنسکرت

وزن : 21

لاکھ کے اردو معانی

اسم، مذکر، عددی

  • کتنا ہی، ہر چند ، بہتیرا.
  • سوہزار، ہندسوں میں ۱۰۰۰۰۰.
  • بکثرت، سیکڑوں ہزاروں، بے شمار، ان گنت.
  • ۔(ھ۔ معنی نمبر ۲ میں فارسی بھی ہے۔ فارسی میں معنی نمبر۱ میں لک بالفتح ہے) مذکر۔ ۱۔سوہزار۔ ۲۔صفت۔ بہت۔ بہتیرے۔ بہتر سے کثرت تعداد ظاہر کرنے کے لئے۔ ؎ ۳۔مونث۔ درختوں کا گوند۔ شیشہ کے مُنھ پر لاکھ لگی ہوئی ہے۔ ۴۔صفت۔ کتناہی۔ ہر چند۔ بہتیرا۔ ؎

اسم، مؤنث

  • ایک سرخ رنگ کا صبغی مادّہ (جیسے آنچ دِکھا کر کاغذ وغیرہ پر ٹپکاتے اور اس پر مہر لگاتے ہیں چوڑیاں اور زیورات بنانے میں استعمال کرتے ہیں) ؛ ایک چھلکے نما کیڑے کی جمی ہوئی اور خشک رال جیسے وہ بعض درختوں کیپتلی شاخ پر ٹپکاتا ہے اور اس مقرر کیمیاوی طریقے سے صاف کر لیتا ہے ، لاط : Laccifer Lacca
  • مسّی یا پان کی دمڑی یا سرخی جو عورتیں اپنے ہونٹوں پر خوبصورتی کے واسطے لگا لیتی ہیں .

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

لاخ

کلمۂ ظرف، جو کثرت یا جگہ پر دلالت کرتاہے (عموماً ترکیب میں مستعمل جیسے : سنگلاخ) کثرت کی جگہ، کلمۂ ظرفیت

شعر

English meaning of laakh

Noun, Masculine, Numeral

  • lac, one hundred thousand, lakh, a dark red resin produced by red insects on trees, used for sealing documents, sealing wax, a large number, heaps, a great many
  • plenty, even if

Adverb

  • any extent, although

लाख के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, संख्यात्मक

  • हजार का सौ गुणा।

विशेषण

  • जो संख्या में सौ हजार हो

لاکھ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لاکھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

لاکھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words