تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَوڑی" کے متعقلہ نتائج

کَوڑی

سمندر کے کیڑوں کے چھوٹے چھوٹے خول، ایک قسم کا چھوٹا صدف جو کسی زمانے میں خرید و فروخت کے سلسلے میں سکّے کا کام دیتا تھا، دیہی زیورات میں بھی مستعمل تھا

کَوڑی پَپسَہ

مال و دولت، زر ومال.

کَوڑی نَہ مِلنا

۔کچھ نہ ملنا۔ ؎

کَوڑی نَہ خَرَچْنا

بلّے سے کچھ نہ دینا، نہات کنجوسی کرنا، تھوڑا سا بھی خرچ نہ کرنا.

کَوڑی کَوڑی کو تَن٘گ ہونا

نہایت مفلس ہونا، ایک ایک پیسے کے واسطے حیران و پریشان رہنا

کَوڑی کا ہو جانا

نہایت بے قدر ہوجانا، کوڑی کی قیمت ہوجانا

کَوڑی کی نَہ رَہنا

بے کار ہوجانا، کسی کام کا نہ رہنا، بے وقعت ہونا، ذلیل و خوار ہوجانا.

کَوڑی کو نَہ لینا

۔نہایت بیدری سے مراد ہوتیہے۔ تنگ دستی میں کوئی کوڑی کو نہیں پوچھنا۔ ؎ ؎

کَوڑی کا تِین ہونا

نہایت سستا ہونا ؛ بے قدر ہونا ؛ ذلیل ہونا.

کَوڑی پاس نَہ ہونا

نہایت مفلس ہونا، بہت ہی نادار ہونا

کَوڑی کام کا نَہ رَکْھنا

کسی کام کا نہ رکھنا، نکما کردینا.

کَوڑی کی بات ہو جانا

۔ ذرا آبرو نہ رہنا۔ نہایت بے وقری اور بے قدری ہوجانا۔ ؎

کَوڑی کام کا نَہ ہونا

کَوڑی کو نَہ پُوچْھنا

ذرا قدر نہ کرنا

کَوڑی کا مال نَہِیں

محض نکمّا ہے، مفت لینے کے لائق بھی نہیں، بے حقیقت اور بے حیثیت ہے

کَوڑی کام کا نَہِیں

بالکل نکمّا ہے، بالکل بے مصرف ہے.

کَوڑی کاج کا نَہِیں

بالکل نکمّا ہے، بالکل بے مصرف ہے.

کَوڑی حَرام لُقْمَہ حَلال

کَوڑی کَوڑی ہو جانا

بےوقعت ہوجانا، بے قدر ہونا، ذلیل ہوجانا

کَوڑی کا

۱. بے قدر، معمولی، نکمّا، بے کار ؛ ذلیل ؛ ارزاں، بہت سستا ؛ بے حیثیت.

کَوڑی کو بھی نَہ پُوچْھنا

بے وقعت جاننا، ذرہ بھر خبرگیری نہ کرنا، خاطر میں نہ لانا.

کَوڑی کی آمَد نَہ ہونا

ذرا سی بھی آمدنی نہ ہونا.

کَوڑی کے تِین تِین ہونا

رک : کوڑی کے تِین تِین بکنا.

کَوڑی کَفَن کو نَہ رَکْھنا

بے فکرا ہونا، فضول خرچ ہونا.

کَوڑی کَفَن کو نَہ ہونا

کَوڑی کی آمَد نَہ ہونا

۔کچھ بھی آمدنی نہ ہونا۔ (توبۃ النصوح) بچّوں کی پرورش کیسے ہو کوڑی کی آمد کا آسرا نہیں۔

کَوڑی پَہ خُون نَہیں ہوتا

معمولی بات کے لیے کوئی کسی کا نقصان نہیں کرتا.

کَوڑی کے کام کا نَہیں

۔بالکل نکمّا اور بے مصرف ہے۔ ؎

کَوڑی کَفَن کو لَگا نَہ رَکْھنا

بے دریغ خرچ کرنا، اندھا دھند خرچ کرنا یا دولت لٹانا.

کَوڑی کَوڑی کو بَھنگی ہو جانا

ایک ایک کوڑی کو محتاج ہونا، تہی دست ہونا، مفلوک الحال ہونا، انتہائی بے عزّت ہوجانا

کَوڑی کَوڑی کو حَیران ہونا

نہایت مفلس ہونا۔

کَوڑی کَوڑی کو مُحتاج ہونا

کَوڑی کَوڑی کا مُحْتاج رَہْنا

رک : کوڑی کوڑی کو تن٘گ ہونا.

کَوڑی کَوڑی کو مُحْتاج رَہْنا

رک : کوڑی کوڑی کو تن٘گ ہونا.

کَوڑی کَوڑی کا مُحْتاج ہونا

رک : کوڑی کوڑی کو تن٘گ ہونا.

کَوڑی بَھر

تھوڑا سا، ذرا سا، ذرا، بالکل، نفی کے ساتھ مطلقاً (نہیں)

کَوڑی باز

چالباز جواری دھوکا دینے والا، فریبی، چھل بٹا کرنا والا.

کَوڑی کَوڑی

ایک ایک پیسہ، ایک ایک پائی، ایک ایک کوڑی، وہ آج کل کوڑی کوڑی کو محتاج ہے، ذرا ذرا، بالکل جیسے کوڑی کوڑی بھر پائی

کَوڑی اِدَھر سے اُدَھر ہونا

پانسہ پلٹ جانا، بازی اُلٹ جانا.

کَوڑی کو بھی نَہیں پُوچْھنا

بے وقعت جاننا، ذرہ بھر خبرگیری نہ کرنا، خاطر میں نہ لانا.

کَوڑی کَفَن کو واسْطے نَہ ہونا

محتاج اور مفلوج الحال ہونا، مفلس قلّاش ہونا.

کَوڑی کَفَن کے واسْطے نَہ ہونا

محتاج اور مفلوج الحال ہونا، مفلس قلّاش ہونا.

کَوڑی لانا

دور کی کوڑی لانا، بہت آگے کی سوچنا، دور اندیش ہونا.

کَوڑی اَگْلا

پورے کا پورا.

کَوڑی جھاڑ

بناوٹ کی ایک قسم ج میں بناوٹ میں کوڑیاں بیل بوٹوں کی صورت میں بُنی جاتی ہیں.

کَوڑی زَقَن

دیسی میدانی کھیل جس میں کوڑی یا اسی قسم کی کسی چیز کو زمین میں گڑھا کرکے یا مٹی کی چھوٹی ڈھیری لگا کر دبا دیا جاتا ہے، اور جگہ جگہ اس جیسے گڑھے بنا دیے یا ڈھیریاں لگا دی جاتی ہیں، تمام کھلاڑی کوڑی وغیرہ کی تلاش کے لیے میدان میں جاتے ہیں، جو س کوڑی کو ڈھونڈ نکالتا ہے و ہ کامیاب سمجھا جاتا ، اور دوسرے کھلاڑیوں پر حاکم یا میری بنا دیا جاتا ہے

کَوڑی جوڑ کے نَہ رَکْھنا

کچھ پاس نہ رکھنا، پیسہ جمع نہ کرنا.

کَوڑی دانتوں سے اُٹھاتا ہے

۔دیکھو دانتوں سے کوڑی اُٹھاتا ہے۔

کَوڑی پِھرنا

لوگوں کا کسی امر پر متفق ہوجانا

کَوڑی ڈالْنا

(ٹھگی) رک : کوڑی پھینکنا

کَوڑی زَقَنْد

رک : کوڑی جگن مگن.

کَوڑی کی عِزَّت ہو جانا

نبے عزّت ہوجانا، بے وقار و بے وقعت ہوجانا، بات بگڑی جانا

کَوڑی کے مول

انتہائی ارزاں، بہت کم قیمت.

کَوڑی کا مال

کَوڑی کے تِین

نہایت بے قدر اور بوقعت.

کَوڑی کَفَن کے واسْطے نَہیں

۔نہایت محتاج اور مفلوک ہے۔ ؎

کَوڑی پاس نَہِیں اَور چَلے باغ کی سَیر کو

غریبی پر امیروں والی عادت

کَوڑی گُھمَیّا

(کھیل) ایک کھیل جس میں آٹھ لڑکے چار چار کے گروپ میں ایک ایک لیڈر کے ساتھ کوڑی چُھپاتے ہیں کسی ایک لڑکے کی گود میں دوسری ٹیم کا لیڈر کوڑی برآمد کرنے کے لیے اندازہ لگاتا ہے، اس کھیل کو وہی جیت سکتا ہے جو کوڑی ڈھونڈنے میں کافی مہارت رکھتا ہو، کوڑی چھپول

کَوڑی رَگَڑنا

عاجز ہونا، عاجزی ظاہر کرنا، ناک رگڑنا.

کَوڑی کَوڑی پَر دانت رہنا

۔(کنایۃً) بے انتہا لالچی ہونا۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں کَوڑی کے معانیدیکھیے

کَوڑی

kau.Diiकौड़ी

اصل: ہندی

وزن : 22

کَوڑی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • سمندر کے کیڑوں کے چھوٹے چھوٹے خول، ایک قسم کا چھوٹا صدف جو کسی زمانے میں خرید و فروخت کے سلسلے میں سکّے کا کام دیتا تھا، دیہی زیورات میں بھی مستعمل تھا
  • پرانے زمانے کا سب سے چھوٹا سکّہ، (مجازاً) بہت تھوڑی پونچی، بہت معمولی رقم
  • رقم، نقدی، روپیہ پیسہ، مال و دولت، (مجازاً) انعام، بخشش
  • سینے کی ہڈی کے نیچے کا گڑھا جو فم معدہ کے اوپر ہوتا ہے، کُولے اور پسلی کے درمیان کا حصّۂ جسم، فم معدہ، وہ چھوٹی ہڈی جو سینے کی آخری دو پسلیوں کی جائے اتصال پر عین فم معدہ کے اوپر واقع ہے
  • ٹیٹوا، گلے کا اُبھرواں حصّہ
  • کٹار کا پھل

شعر

English meaning of kau.Dii

Noun, Feminine

  • cowrie, small shell (formerly used as a coin)
  • money, wealth
  • very small sum or amount
  • solar plexus, the part of stomach just below the breast-bone
  • a white speck at the root of a finger-nail
  • Adam's apple, windpipe

कौड़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • उक्त कीड़े का अस्थिकोश जो सबसे कम मूल्य के सिक्के के रूप में चलता था। मुहा०-कौड़ी का हो जाना = (क) मान-मर्यादा जाते रहना। (ख) परम निर्धन या हीन हो जाना। कौड़ी के तीन होना = बहुत ही तुच्छ या हीन होना। कौड़ी के मोल बिकना = बहुत सस्ता बिकना। कौड़ी को न पूछना = फालतू या बेकार समझकर मुफ्त में भी न लेना। कौड़ी-कौड़ी अदा करना, चुकाना या भरना = लिया हुआ ऋण पूरा-पूरा वापस लौटाना। एक कौड़ी भी बाकी न रखना। कौड़ी-कौड़ी जोड़ना = बहुत कष्ट और परिश्रम से धन इकट्ठा करना। कौड़ी फेरा करना या लगाना जल्दी-जल्दी और बार बार आते-जाते रहना। पद-कौड़ी का = जिसका कुछ भी मूल्य न हो। परम तुच्छ। जैसे- यह कपड़ा कौड़ी काम का नहीं है। कौड़ी-कौड़ी को मुहताज परम दरिद्र या निर्धन।
  • घोंघे की तरह का एक समुद्री कीड़ा, जो अस्थिकोश में रहता है।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَوڑی)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَوڑی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words