تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جی" کے متعقلہ نتائج

جی

(پکارنے کے جواب میں) بہت اچھا ، ہاں ، حاضر ہوا.

جیے

جیو

رک: جی(۲).

جَیا

ماں، دایہ کھلائی، دودھ پلائی.

جِیا

جی، جان، روح

جی ہاں

جی، ایک مثبت جواب دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

جَیّا

فاتح ؛ فتح کرنے کے قابل.

جِیوُں کِہ

جس طرح جیسے.

جی کی

دل کی آرزو ، دل کی بات.

جِیوں ہی

رک: جوں ہی .

جَیسے

جیسا کی حالت مغیرہ

جَیسا

جو کچھ، جس طرح، جس قسم کا

جَیسی

جیسا کی تانیث

جَیسِیں

رک: جیسے .

جی سِیں

آمادگی کے ساتھ ، دل کھول کر ، جی جان سے.

جی سُوں

آمادگی کے ساتھ ، دل کھول کر ، جی جان سے.

جی رَہْنا

باز رہنا، رکنا، بھول جانا.

جی سے

آمادگی کے ساتھ ، دل کھول کر ، جی جان سے.

جینے

’جینا‘ کی مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

جی میں

دل میں، باطن میں.

جِیتے

جینا کی جمع

جِینی

جین (زائیدہ یا نسلیہ) سے متعلق یا منسوب ، توالد و تناسل سے متعلق.

جِینا

زندہ رہنا، زندگی بسر کرنا

جِیتا

زیادہ، بیش .

جِیتی

جیتا کی تانیث، تراکیب میں مستعمل

جِیوں

جوں

جِیتَہ

ایک بوٹی تیز بو اور جھرپ والی ،لاط:Lipidium latiolium.

جَیسا کہ

گویا

جی ہونا

کسی چیز کو جی چاہنا، خواہش ہونا.

جی چاہ٘نا

خواہش ہونا، متوجہ ہونا، قابل قبول ہونا، پسند ہونا، مرضی ہونا

جَیسا ہی

رک: جیسے ہی ،جیسا کی تاکید ، جوں ہی .

جَیسے ہی

جیسا ہی ، جوں ہی ، اسی طریقے سے ، جتنا ہی .

جی ہَٹْنا

طبیعت بھر جانا،بیزار ہو جانا(”سے“ کے ساتھ).

جی ہَلْنا

دل کا خوف یا ترس سے کان٘پنا

جی ہَرنا

دل موہ لینا، فریفتہ کر لینا

جی ہارْنا

ہمت ہارنا، مایوس ہونا، کسی کام کا حوصلہ نہ پڑنا

جی ہَٹانا

جی ہِلانا

دل کو تڑپا دینا ؛ بے قرار کر دینا.

جی ہانپْنا

دل کانپنا،سخت تکلیف یا خوف محسوس کرنا.

جی بَہَلْنا

جی بہلانا (رک) کا لازم.

جی کا کَہنا

دل میں خود بخود کوئی بات آنا، خواہش پیدا ہونا.

جی دَہَلْنا

صدمے خوف یا اند یشے سے دل دھڑکنے لگنا ، خوف زدہ یا پریشان ہو جانا.

جی ٹَھہَرْنا

بے چینی دور ہونا ، سکون ملنا ، دل کو اطمینان یا سکون ہونا ،طبیعت کی پریشانی اور انتشار دور ہونا.

جی لَہْرانا

امن٘گ پیدا ہونا، خوشی سے جھومنا.

جیبَہ

زرہ نیز بکتر.

جیڈَہ

مازو.

جِی چَاہے

اگر پسند ہو، اگر مرضی ہو

جی کُڑاہْنا

بے چین کرنا، دل دکھانا.

جی جانْتا ہے

دل ہی کو خبر ہے ، دل ہی واقف ہے ،بیان سے باہر ہے.

جی تَن٘گ ہونا

دل برداشتہ ہونا ، بیزار ہونا اکتا جانا.

جی بُرا ہونا

۱. ناراض ہونا ، بد دل ہونا.

جی ڈَہا جانا

طبیعت مضمحل یا گری گری ہونا ، جی ڈوبنا.

جی سے چاہْنا

دل سے پسند کرنا ، بہت چاہنا.

جی میں کَہْنا

دل میں سوچنا.

جی ہَوا ہونا

دل پر بیحد اثر ہونا؛ دل کا قابو سے باہر ہو جانا ؛ جان نکلنا.

جی ہِلا دینا

دل کو تڑپا دینا ؛ بے قرار کر دینا.

جی سَرْد ہونا

دل بجھ جانا، مایوس ہو جانا.

جی کَرْنا

ہمت کرنا، جرأت یا بہادری سے کام لینا

جی میں ہے

ارادہ ہے ، خواہش ہے ،منصوبہ ہے،تجویز ہے ،خیال ہے.

جی اَچّھا ہے

عیادت کے طور پر بیمار سے پوچھا کرتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں جی کے معانیدیکھیے

جی

jiiजी

اصل: سنسکرت

وزن : 2

موضوعات: تعظیماً

جی کے اردو معانی

اسم

  • (پکارنے کے جواب میں) بہت اچھا ، ہاں ، حاضر ہوا.
  • (کسی سوال یا بات کے جواب میں ایجاب اور کبھی طنزاً یا استفہام انکاری کے طور پر) درست ہے ، ہاں ، بجا ہے.
  • (استفسار کے طور پر) کیا فرمایا ، کیا کہا.

اسم، صفت، مذکر

  • جان ، روح ، زندگی.
  • تن ، متنفس.
  • ذی روح ، جان دار شخص.
  • جانور ، جاندار.
  • دل ، من.
  • طبیعت.
  • مردانگی ، دلیری ، ہمت ، حوصلہ.
  • انگرزی حروف تہجی کا ساتواں حرف(G) جو اکثر مخففات میں استعمل ہوتا ہے. # گاو (Gow) انگریزی حرف تہجی میں ان کے مقابل حرف G.

 

  • جناب یا حضرت جی جگہ، اجی.
  • (تعظیماً) اسم کے آخر میں صاحب کی جگہ.
  • اس مرد کو پکارنے کے لیے بولتے ہیں جو لباس گفتگو اور حرکات میں عورتوں سے مشابہ ہو ح شوہر کو مخاطب کرنے کا کلمہ

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

ذی

حیثیت، بضاعت

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of jii

Noun

  • an honorific suffix to the name of a person, god or goddess, an honorific suffix to the name of a person, god or goddess, polite or honorific form of "yes"

Noun, Masculine

  • heart

Noun, Adjective, Masculine

  • any living thing
  • courage
  • disposition, temperament
  • energy, strength
  • self, conscience, mind
  • soul, spirit, life

जी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चित्त, मन, हृदय, विशेषतः इनका वह पक्ष या रूप जिसमें इच्छा, कामना, दुःख-सुख, प्रवृत्ति, संकल्प-विकल्प, साहस आदि का अवस्थान होता है

संज्ञा, विशेषण, पुल्लिंग

  • जो जीता जा सकता हो
  • ० = जीव

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • शोरा।
  • सज्जी मिट्टी।

جی سے متعلق دلچسپ معلومات

جی ’’جی‘‘ اور ’’دل‘‘ مترادف الفاظ ہونے کے باوجودکچھ فرق بھی رکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ زبان میں سچے اور پکے مرادفات کا وجود نہیں ہوتا۔ ہر لفظ اپنے خواص رکھتا ہے۔ پھر تاریخ اور رواج کا معاملہ الگ ہے۔ مثلاً لفظ ’’جی‘‘ کو پہلے’’جان‘‘ کے بھی معنی میں استعمال کرتے تھے، اب یہ معنی رائج نہیں۔’’جی‘‘ بمعنی’’طبیعت، مزاج‘‘(آپ کا جی کیسا ہے؟ ان کا جی اچھا نہیں) بھی اب بہت کم بولتے ہیں۔’’جی میں ٹھاننا‘‘ اور ’’دل میں ٹھاننا‘‘ دونوں ٹھیک ہیں، لیکن ’’جی ٹوٹ گیا‘‘ ٹھیک نہیں، ’’دل ٹوٹ گیا‘‘ ٹھیک ہے۔ ہمت ہار جانے کے معنی’’دل چھوٹ گیا‘‘ پہلے بولتے تھے، اب نہیں بولتے۔ لیکن ’’جی چھوٹ گیا‘‘ بالکل رائج ہے۔’’میں نے اپنے دل میں کہا‘‘ بالکل ٹھیک ہے، لیکن ’’میں نے اپنے جی میں کہا‘‘ ٹھیک نہیں۔ ’’یہ بات میں نے اپنے دل سے نکالی ہے‘‘ کے ایک معنی ہیں: ’’یہ بات میری طبع زاد ہے‘‘۔ یہ معنی ’’یہ بات میں نے اپنے جی سے نکالی ہے‘‘میں اب رائج نہیں۔’’یہ بات میرے جی کو پسند ہے‘‘ اب نہیں بولتے، پہلے رائج تھا۔ اب اس کی جگہ ’’دل کو پسند‘‘ بولتے ہیں۔ ’’دل‘‘ اور ’’جی‘‘ میں فرق کے موضوع پر ایک پورا رسالہ ہوسکتا ہے۔ لیکن ایک سامنے کی بات یہ ہے کہ کوئی ضروری نہیں کہ جو محاورہ یا روزمرہ لفظ ’’دل‘‘ سے بنا ہو، اس میں’’دل‘‘ کی جگہ ’’جی‘‘ رکھ دیں اور معنی یا محاورہ پھر بھی وہی رہیں۔ مثلاً ’’دل ہارنا‘‘ کے معنی ہیں: کسی پر عاشق ہونا، لیکن ’’جی ہارنا‘‘ کے معنی ہیں: ہمت کا جواب دے جانا۔ دوسری بات یہ کہ ’’دل کی بیماری‘‘ بمعنی ’’عارضۂ قلب‘‘ ٹھیک ہے، لیکن یہاں ’’جی کی بیماری‘‘ نہیں کہہ سکتے۔ لہٰذا ایک اصول یہ ہے کہ جہاں ’’دل‘‘ کو عضو بدن کے معنی میں استعمال کیا جائے وہاں ’’جی‘‘ نہیں ہوسکتا۔ عام طور پر یہ دو اصول مد نظر رہیں تو مسئلہ بڑی حد تک حل ہوسکتا ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جی)

نام

ای-میل

تبصرہ

جی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words