’’تعظیماً‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تعظیماً‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آداب سے
ادب سے، احتراماً، تعظیم کے ساتھ
اَمْجاد
امجد کی جمع، بزرگواران، بزرگی والے، عزت والے، معززین
پاوں پَر ڈالْنا
(تعظیم کی غرض سے یا عفو قصور کے لیے) قدموں پر ڈالنا.
پَسِ پُشْت کَھڑا ہونا
(تعظیماً یا براے حفاظت) پیچھے جا کر استادہ ہونا.
پِیر و مُرْشِد
بزرگ، استاد، گرو گھنٹال، چالاکی میں سبقت لے جانے والے کو بھی کہتے ہیں، (تعظیماً) بادشاہ اور رئیس کو بھی اِس لفظ سے خطاب کرتے ہیں، روحانی رہنما
تُم
ضمیر مخاطب۔ توٗ کی جمع، تعظیماً واحد کو بھی کہتے ہیں، برابر والے کو خطاب کرنے کا کلمہ
جناب
(تعظیماً) نام سے پہلے حضرت یا قبیلہ کی جگہ
جَنابِ مَن
میرے جناب، میرے حضور (احتراماً)، میرے پیارے
جی
(پکارنے کے جواب میں) بہت اچھا ، ہاں ، حاضر ہوا.
چَچا
باپ کا چھوٹا بھائی، عم، عمو، چاچا، عزیز، بزرگ، بڑا، باپ کا دوست یا ہم عمر شخص
چُومْنا
(ہندو) ہندوؤں میں شادی کی ایک رسم جس میں دلہے کی انجلی میں چاول اور جو بھر کر پانچ شادی شدہ عورتیں منگل گیت گاتی ہوئی دلہے کی پیشانی، شانہ اور گھٹنے وغیرہ پانچ عضو کو ہری دوب سے چھوتی ہیں اور اس دوب گھاس کو چوم کر پھینک دیتی ہیں
حُضُور
موجودگی، حاضر ہونے کا عمل، حاضری (خارج میں ہو یا ذہن میں)، غیبت کا مقابل
حَیاتِ طَیِّبَہ
پاک زندگی ، حضور صلّی اللہ علیہ وسلّم کی پاکیزہ زندگی (بطور تعظیم).
خُداوَنْد
۵. بادشاد کو مخاطب کرنے کے لیے بولا جاتا ہے.
دادا اَبّا
(تعظیم اور محبّت کے اظہار کے لیے) دادا میاں، دادا جان
دُرُسْت فَرمانا
(تعظیماً) درست کہنا ، ٹھک بات کہنا ، صحیح کہنا .
دَولَت خانَہ
(تعظیماً) محل سرا، رہنے کا مکان
رِعایَت فَرْمانا
رک : رعایت کرنا (تعظیماً).
زَمِین بوسی
(تعظیماً) کسی کے سامنے جھکنا، جھک کر آداب بجا لانا، قدم چومنا
سِری ٹیک
سر جھکانے یا زمین پر رکھ دینے کا عمل، عاجزی
سَلامی اَدا کَرْنا
(تعظیماً) سلام کرنا ، سلوٹ کرنا .
سَماعَت فَرمانا
(تعظیماً) سماعت ، سُننا ؛ توجّہ کرنا ، التفات کرنا .
شُبھ نام
(تعظیماً) اسم شریف، اسم گرامی.
صاحِبو
(تعظیماً) حضرات، حاضرین، لوگو
صاحِبَہ
صاحب کی تانیث، (تعظیماً) خواتین کے نام کے ساتھ مستعمل، بیوی، مالکہ وغیرہ
طابَ ثَراہ
(عربی کا دعائیہ جملہ اُردو میں رائج) مقدّس اور پرہیز گار مرحومین کے لیے تعظیماً مستعمل، خدا تعالیٰ ان کی خاک کو پاک رکھے (رنج و غم اور عذاب سے)
طَلَب فَرْمانا
طلب کرنا ، بلانا ؛ مانگنا (تعظیم یا احترام کے موقع پر مستعمل).
عالی
(تعظیم کے واسطے) جیسے: مزاج عالی
عالِیَہ
عالی کی تانیث، بلند، اونچی، قابل قدر
قَدَم آنا
(تعظیماً) تشریف لانا ، آکر رونق بخشنا .
قَدَم بوسی
(تعظیماً) پاؤں چومنے یا پاؤں کو ہاتھ لگانے کا عمل، پابوسی
قَدَم بوسی کَرْنا
(تعظیماً) کسی بزرگ یا محبوب شخصیت سے ملاقات کرنا ، کسی بڑے یا پسندیدہ شخص سے ربط رکھنا .
قَدَم پَکَڑْنا
(تعظیماً) بزرگوں کے پان٘و چھونا یا چومنا ؛ مِنّت کرنا .
قَدَم چُھونا
(تعظیماً) پان٘و چھونا ؛ (ادباً) پان٘و کو ہاتھ لگانا، پیروں کو بوسہ دینا، فرطِ عقیدت یا جوش محبت میں کسی کے پان٘و مَس کرنا .
قَدَم رَنْجَہ فَرمانا
(تعظیماً) تشریف لانا ، کسی کے گھر تک آنے کی زحمت اُٹھانا
قَدْموں کی بَرْکَت سے
(تعظیماً) کسی کے آنے کی برکت سے .
قُرْآن شَرِیف
(تعظیماً) قرآن مجید ؛ کلام اللہ مسلمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم عربی کے قرآن شریف کو اپنا دین و ایمان اور آسمانی کتاب قرار دیتے ہیں .
قُرْآن ہَدیَہ کَرنا
(تعظیماً) قرآن فروخت کرنا
مَرحَمَت نامَہ
بڑے کا خط اپنے چھوٹے کے نام
مِزاجِ اَقدَس
(تعظیما ً) کسی بڑے آدمی یا بزرگ کی مزاج پرسی کے موقعے پر کہتے ہیں آپ کا مزاج کیسا ہے ۔
مِزاج شَرِیف میں آنا
(تعظیماً) سمجھ میں آنا ، خیال میں آنا نیز طنزاً مستعمل ، دماغ میں آنا ۔
مُفتَخِر فَرمانا
(تعظیماً) فخر عطا فرمانا، عزت دینا
مَقام فَرمانا
(تعظیماً) قیام کرنا ، ٹھہرنا ، رہنا ۔
مِیاں
آقا ، مالک ؛ حاکم ، سردار ، بزرگ ، والی وارث
مِیاں جی
مکتب میں پڑھانے والا، استاد، معلم، مدرِس (عموماً) قرآن شریف پڑھانے والا، مُلّا (توبۃ النصوح) آخر خود میانجی تشرےف لائے اور میں نے جی مضبوط کرکے اُن سے صاف کہہ دیا کہ مجھ کو پڑھنا منظور نہیں
مِیاں صاحَب
حضرت سلامت، جناب عالی، تعظیماً استعمال ہوتا ہے
نَماز کا سَجدَہ
وہ سجدہ جو کسی نماز میں ادا کیا جائے (تعظیمی سجدے ، سجدہ تلاوت وغیرہ کے مقابل) ۔
نِہُڑانا
سر کو جھکانا (تعظیم یا اطاعت کے لئے) نیہوڑانا، خمیدہ کرنا، کج کرنا، کسی چیز کو جھکانا
نِہُڑنا
خم ہونا، ٹیڑھا ہونا، (جامع اللغات) جھکنا، خمیدہ ہونا (تعظیم یا اطاعت کے لئے)
نِیم خیز ہونا
(تعظیماً) تھوڑا سا یا جلدی سے اٹھنا ، پورے قد سے کھڑا نہ ہونا ۔
وَالِدِ بُزُرْگ وار
باپ، پدر، والد (تعظیماً مستعمل)
والِدِ گِرامی
والد ، باپ ، پدر ، ا بّا (تعظیماً مستعمل) ۔
والِد ماجِد
(لفظاً) والد بزرگوار، (تعظیماً) باپ، پدر
ہات چُومنا
(تعظیم یا پیار سے) ہاتھوں کو بوسہ دینا ؛ کمال یا ہنر کی داد دینا ۔
ہَنُومان جی
(تعظیماً) ہندوؤں کے دیوتا ہنومان ۔
یاد فَرْمانا
بادشاہ یا کسی افسر کا کسی ماتحت کو طلب کرنا