تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَیسا" کے متعقلہ نتائج

جَیسا

جو کچھ، جس طرح، جس قسم کا

جَیسا کہ

گویا

جَیسا ہی

رک: جیسے ہی ،جیسا کی تاکید ، جوں ہی .

جَیسا چاہِیے

جَیسا حُکْم ہو

جَیسا راجَہ ، وَیسی پَرجا

جَیسا زَمانَہ وَیسی بات

جہاں رہے وہیں کی وضع اور چلن اختیار کرنا چاہیے

جَیسا کوئی کَرتا ہے وَیسا بَھرتا ہے

رک: جیسا کرے ویسا پائے.

جَیسا کَہْنا وَیسا سُنْنا

بات کے مطابق جواب پانا.

جَیسا تیرا کھوٹ رُوپَیَہ، تَیسا میرا کھوکَر پَیسا

جیسی تیری خراب چیز ویسی ہماری ، ناقص کے بدلے ناقص چیز ملتی ہے.

جَیسا ہونا وَیسا ہی نَظَر آنا

ہر ایک کو اپنی مانند خیال کرنا،سب کو اپنا جیسا سمجھنا

جَیسا کُچھ

جتنا ، جس قدر ، جس طرح ؛ جہاں تک .

جَیسا مُنہ وَیسا ہی نِوالَہ

رک: جیسا منھ ویسا تھپڑ.

جَیسا وَیسا

رک: جیسا تیسا

جَیسا مُنہ وَیسا تَھپیڑ

جو شخص جس لائق ہو اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہوتا ہے.

جَیسا بادْشاہ وَیسا وَزِیر

جیسا آقا برا ویسا نوکر، دونوں نالائق

جَیسا مُنہ وَیسا تَھپَّڑ

جو شخص جس لائق ہو اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہوتا ہے

جَیسا تیرا گُھونگَر پِیا ، وَیسی ہِینگْ ہَماری

رک: جیسا تیرا کھوٹ روپیہ الخ.

جَیسا کا وَیسا

رک: جیسے کا تیسا.

جَیسا کا تَیسا

رک: جیسے کا تیسا.

جَیسا کَرے وَیسا پائے

رک: جیسا کرنا ویسا بھرنا/پانا

جَیسا کام وَیسا دام

جَیسا مان وَیسا دان

جتنی حیثیت ہوتی ہے اتنا ہی ملتا ہے

جَیسا مَن وَیسا دان

جیسا حوصلہ ویسی داد و دہش .

جَیسا سُوت وَیسا پھینٹا، جَیسا باپ وَیسا بیٹا

جیسے بزرگ ہوتے ہیں ویسی ہی اولاد ہوتی ہے.

جَیسا دیس وَیسا بھیس

جہاں رہے وہیں کی وضع قطع اور چال چلن اختیار کرنا چاہیے

جَیسا راجا وَیسا پَرجا

جیسا سردار ہوتا ہے ویسے ہی اس کے ماتحت بھی ہوتے ہیں ، حاکم وقت کی نیت اور طرز عمل کا اثر رعایا پر کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے ، جیسا راجا ہوتا ہے، ویسی ہی اس کی رعیت ہوتی ہے.

جَیسا آقا وَیسا نَوکَر

جیسا آقا برا ویسا نوکر، دونوں نالائق

جَیسا مُنھ وَیسی چَپیڑ

رک: جیسا من٘ھ ویسا تھپڑ.

جَیسا دوگے وَیسا پاؤگے

رک: جیسا کرنا ویسا پانا.

جَیسا کَرنا وَیسا پانا

رک: جیسا کرنا ویسا آگے آنا ، کئے کا پھل پانا.

جَیسا کَرنا وَیسا بَھرنا

جَیسا سونا وَیسا دھارا

جیسی اصل ہوگی ویسی ہی فرع

جَیسا باپ وَیسا بیٹا

جیسا سوت ویسا پھین٘ٹا، اولاد پر خاندان کا اثر ہوتا ہے

جَیسا دُودھ، وَیسا بُدّھ

عقل خاندان کے موافق ہوتی ہے

جَیسا کَرو گے وَیسا بَھرو گے

جیسا کام انسان کرتا ہے ویسا اسے نتیجہ ملتا ہے

جَیسا بوئے گا وَیسا کاٹے گا

جیسا کام کرو گے ویسا ہی نتیجہ نکلے گا.

جَیسا کَرنا وَیسا آگے آنا

اپنے کیے کا نتیجہ بھگتنا.

جَیسا بَچّے کو اُٹھاؤ گے اُٹھے گا

جیسی بچے کو تربیت دو گے ویسا ہوگا.

جَیسا لینا دینا وَیسا گانا بَجانا

جتنا دوگے اتنا کام ہوگا

جَیسا سُوئی چور وَیسا بَجَّر چور

برائی ہر صورت میں برائی ہے

جَیسا گانو دیکْھیے وَیسے روزے رَکھْیے

رک: جیسا دیس ویسا بھیس زمانے کے موافق کام کرنا چاہیے.

جَیسا اُونٹ لَمبا تَیسا گَدھا خَواص

جیسا مالک بے وقوف ویسا نوکر

جَیسا لیکْڑا بَھر ، وَیسا ٹِھیکْرا بَھر

رک: جیسا کن بھر الخ.

جَیسا پِیوے پانی ، وَیسی بولے بانی

جس ملک میں رہے وہیں کی زبان میں گفتگو کرے یا اس کے مطابق کام کرے.

جَیسا کو تَیسَن، سَکْتی کو بَیگَن

جو شخص یا چیز جس طرح کی ہوگی اسی کی مطابقت سے دیکھا جائے گا ، جب دو چیزیں ایک جیسی نہ ہو تو طنزاً کہتے ہیں .

جَیسا دُودھ دَھولا، وَیسی چھاچھ دَھولی

ظاہری شکل سے آدمی دھوکا کھا جاتا ہے، دکھاوے سے دھوکے میں پڑنا

جَیسا کَن بَھر، وَیسا مَن بَھر

جیسا نمونہ ہوتا ہے ویسا مال ہوتا ہے، جیسے کسی چیز کا ایک ٹکڑا اسی طرح ہی پوری چیز ہوتی ہے، کوئی فرق نہیں ہوتا

جَیسا کَرے اَپْنی اَولاد کے آگے پائے

رک: جیسا دیوے ویسا پاوے الخ.

جَیسا سُوت وَیسی پھینٹی ، جَیسی ماں وَیسی بیٹی

رک: جیسا سوت ویسا الخ.

جَیسا تیرا لینا دینا، وَیسا میرا گانا بَجانا

جیسی مزدوری ملتی ہے ویسا ہی کام ہوتا ہے

جَیسا دیوے وَیسا پاوے ، پُوت بِٹھارکے آگے آوے

جیسا کوئی دوسروں کے ساتھ سلوک کرے ویسا اس کے خاندان کے ساتھ ہوتا ہے.

جَیسا کَرے وَیسا پائے پُوت بِھتار کے آگے آئے

رک: جیسا کرے اپنی اولاد الخ.

جَیسا دیکھے گانو کی رِیِت تَیسَن کَرے لوگ سے پِرِیت

رک: جیسا دیس ویسا بھیس ؛ جیسے لوگ ہوں ویسا ان سے برتاؤ کرے.

ہاتھی جَیسا

ہاتھی کے ڈیل ڈول والا ، ہاتھی کی طرح کا ، ٹھوس اور چوڑا ، ہاتھی جیسا ۔

کا جَیسا

پَہاڑ جَیسا

ہَتنی جَیسا ڈِیل

بہت موٹا تازہ جسم، قوی ہیکل، بہت تنومند جسم

ہَتھنی جَیسا ڈِیل

(کنایۃً) بہت فربہ عورت، عظیم الجثہ، کمال فربہ اندام، کمال فرب

موتی جَیسا

موتی کی طرح کا ، انتہائی صاف شفاف ، چمک دار (خصوصاً دانت)

اردو، انگلش اور ہندی میں جَیسا کے معانیدیکھیے

جَیسا

jaisaaजैसा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

جَیسا کے اردو معانی

صفت

  • جو کچھ، جس طرح، جس قسم کا
  • گویا
  • (حرف تشبیہ کے طور پر جو مشبہ بہ کے بعد آتا ہے)کے مانند
  • جب، جوں ہی

شعر

English meaning of jaisaa

Adjective

  • like, of the same form, bearing resemblance
  • Which-like, what-like
  • like as, as, such as
  • in the manner which, according as

Adverb

  • like, as, such as, just as, according to

जैसा के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जिस आकार-प्रकार या रूप-रंग का। जिस तरह का। पद-जैसा का तैसा जिस रूप में पहले था, वैसा ही। जैसे को तैसा = (क) जोड़ या मुकाबले का। (ख) पूरी शक्ति से जवाब देने या सामना २ करनेवाला। जैसा उपयुक्त या समीचीन हो। जैसा होना चाहिए या होता हो। मुहा०-(किसी की) जैसी की तैसी करना किसी की शेखी दूर करके उसे फिर पूर्व अवस्था या रूप में कर दिखाना। (उपेक्षा और तिरस्कार सूचक)
  • समान। सदृश।
  • जिस तरह का; जिस प्रकार का; जिस आकार या रंग-रूप का
  • समान; समतुल्य; सदृश; बराबर
  • जितना; जिस कदर
  • सरीखा।

جَیسا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَیسا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَیسا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words