اشتقاق
’’فَرَقَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِفْتِراق
جدائی، دوری، فصل، کنارہ کشی
اِفْراق
(لفظاً) جدائی، علاحدگی، طلاق یا خلع، فارغ خطی
تَفارُق
جدائی، فرق، دو چیزوں کے درمیان تفریق
تَفارِیْق
جدائیاں، فرق، وقفے، قسطیں، حصے، درجے، (عموماً ’بہ‘ کے ساتھ) کئی مرتبہ
تَفَرُّق
۱. الگ الگ ہونا، انتشار ، علیحدگی ،تفریق ، پراگندگی.
تَفْرِقَہ
علیحدگی، فرق، امتیاز، فصل
تَفْرِیق
علیحدگی، جدائی، بانٹ، تقسیم
فارِق
فرق کرنے والا، جُدا کرنے والا، متمیز کرنے والا
فارُوق
(اسلام) دوسرے خلیفہ حضرت عمرؓ کا لقب
فِراق
جدائی، ہجر، علیحدگی، فرقت
فُرْقان
حق و باطل میں فرق کرنے والا، وہ چیز جو سچ اور جھوٹ میں تمیز کرے
فِرْقَہ
قوم، گروہ، جماعت، مذہب، مسلک، جتھا، پنتھ، منڈل، جرگہ، فریق، ٹولی
فَرِیق
مقدمہ وغیرہ میں مدعی یا مدعا علیہ
فَرِیقَین
دو طبقے، دونوں فریق، دونوں گروہ، دونوں گروپ
مُتَفَرِّقات
مختلف تحریریں، مختلف چیزیں یا امور
مُفارِق
۱ ۔ جدا ، علیحدہ ، الگ ؛ فرق کرنے والا ، جدا کرنے والا ، تفریق کرنے والا ، الگ کرنے والا ۔
مُفارَقَت
باہم جدا ہونا، بچھڑنا، ہجر، علیحدگی، فراق، جدائی، فرقت
مُفتَرَق
لفظاً: فرق کیا گیا، مجازاً: جدا کیا ہوا، جدا، علیحدہ، الگ، پراگندہ
مِفْرَق
(مراداََ) مانگ جو سر کے بالوں میں نکالی جاتی ہے، سر کا درمیانی حصہ
مَفرُوق
فرق کیا گیا، خارج کیا ہوا، جدا کیا ہوا، منتشر، منقسم