اشتقاق
’’عَمَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِعْمال
عمل میں لانا، برتنا، کام میں لانا
اِسْتِعْمالی
استعمال کے قابل، روزانہ برتا جانے والا
اَعْمال
وہ مستحب عبادتیں جو کسی خاص تقریب میں کی جاتی ہیں، اوراد، وظائف
تَعامُل
آپس کا عمل، معاملہ، عام برتائو، باہم لین دین کرنا، رواج عام
تَعَامُّل
۱. اثر ڈالنا ، متاثر کرنا ؛ اثر قبول کرنا ، متاثر ہونا.
تَعَمُّل
لفظاً: عمل کرنا، کام کرنا، مجازاً: کوشش، جدوجہد
تَعْمِیل
فرماں برداری، عمل میں لانا، حکم بجا لانا، حکم کی بجا آوری، بات ماننا، عمل درآمد کرنا
عامِل
کسی بات پر عمل کرنے والا، عمل پیرا (پر اور کا کے ساتھ)
عامِلَہ
عامل کی تانیث، عمل کرنے والی
عَمالَہ
تنخواہ کے علاوہ کچھ معاوضہ، بھتّہ، الاؤنس
عَملاً
عملی طور پر، عمل کے لحاظ سے
عَمَلی
(مجازاً) نقلی، وضعی، بناوٹی
عَمَلِیات
وہ منتر جو جن بھوت اور آسیب کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں
عُمّال
حاکم، والی، جس کے سپرد کسی علاقے کا مُلکی و مالی انتظام ہو
عَوامِل
(قواعد) وہ لفظ جو دوسرے لفظ پر اثر ڈالے، اثر ڈالنے والے الفاظ
مُتَعامِل
کیمیا: کیمیائی تعامل میں حصہ لینے والا مادّہ، کوئی ایسی شے یا مادّہ جو اپنی اثر پذیری کے باعث کیمیائی تجزیے میں استعمال کیا جائے
مُسْتَعْمَل
(مجازاً) رائج، مروج، برتا ہوا (عموماً لفظ وغیرہ)
مُسْتَعْمَلات
استعمال شدہ چیزیں نیز استعمال ہونے والی چیزیں
مُعامَلَت
آپس میں لین دین ، کاروبار ، خرید و فروخت
مُعاملہ
باہم مل کر کوئی کام کرنا، دھندا، کاروبار
مُعَمِّل
۴۔ عمل درآمد کرنے والا ، تعمیل یا کارروائی ۔
مَعْمَل
۱۔ عمل کرنے کی جگہ ، جہاں کسی چیز کا تجربہ کیا جائے ، تجربہ گاہ ۔
مُعْمَل
فرسودہ ، پامال ، پٹا ہوا ۔
مُعَمَّل
(طبیعیات) عمل کیا گیا ، تابکار بنایا ہوا ، متحرک کیا ہوا ۔
مَعْمُولات
وہ باتیں جن کی عادت ہو نیز جس کی عادت بن گئی ہو
مَعْمُولَہ
معمول کی تانیث، وہ عورت جس پرعمل کیا گیا ہو
مَعْمُولی
معمول کے مطابق ہونے کی حالت یا کیفیت
مَعْمُولِیات
روزمرہ کی باتیں یا چیزیں، عام سطح کی باتیں، شاعری یا نثر میں ایسے خیالات کا اظہار کرنا جو عوام کے فہم و شعور سے مطابقت رکھتے ہوں