زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’سالوتری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سالوتری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
باگ
وہ تسمہ جس کا ایک سرا گھوڑے یا خچرکے دہانے میں اور دوسرا سوار کے ہاتھ میں رہتا ہے، راس، عنان، لگام
پُشْتَک
گھوڑے کی کمر کا آخری یعنی کولہوں کے اوپر کا حصہ (جس کو گھوڑا شرارت یا عیبی ہونے کی وجہ سے سواری کے وقت اوپر کو اچکا دیتا ہے) پٹھا
تَنْگ توڑ
(لفظاً) تنْگ توڑنے والا ، (سالوتری) گھوڑۓ کے پیٹ کی ایک بھونْری کا نام جو منحوس خیال کی جاتی ہے-
چُولی
سینہ کو ڈھانْپنے کے لیے پہنی جانے والی آستین دار یا بغیر آستین کی پوشاک، عورتوں کی ایک تنْگ پوشاک جو انْگیا کے اوپر پہنی جاتی ہے جو عموماً ساڑی کے ساتھ، بلاؤز، انْگیا، چھوٹا کپڑا جس کے ساتھ لہنگا یا کوئی دوسرے زیر جامے بھی پہنے جاتے ہیں، پوشاک یا انْگرکھے کا بالائی حصہ جو ناف جسم پر چست رہتا ہے، کسی چیز کو ڈھکنے کا کپڑا، غلاف
چَٹ پا
(سلوتری) وہ ہموار ہڈی جوگھوڑے کی پچھلی ٹان٘گوں کے گھٹنوں کے جوڑ میں رگوں کے اندر پیدا ہوتی ہے
رَسا
زمین ؛ پاتال ؛ زبان ، جیبھ ؛ ایک خیالی دریا جس کے بارے میں فرض کیا گیا ہے کہ وہ زمین اور فضا کے گرد بہتا ہے ؛ انگور کی بیل ، انگور.
سَلاوَرَت
(سالوتری) گھوڑے کی بھونری جو پُشت کے اوپر زین کے نیچے ہوتی ہے یہ منحوس خیال کی جاتی ہے کیونکہ ایسے گھوڑے کا مالک غم میں مبتلا رہتا ہے ۔
سُم پَھٹا
(سالوتری) مویشیوں کی سُم کی بیماری جس میں سم پھٹ جاتے ہیں اور جان٘ور چلنے پھرنے سے معذور ہو جاتا ہے .
سُم تاپ
(سالوتری) گھوڑے کے پان٘و کا لنگ دور کرنے کا علاج جس میں چار اینٹیں گرم کر کے چاروں پان٘و کے نیچے رکھتے ہیں اور اوپر سے تھوڑا تھوڑا مٹھا ڈالتے ہیں یہاں تک کہ اینٹیں ٹھنڈی ہو جائیں ۔
سُن٘کا
مویشی اور گھوڑے کے پھیپڑے کی بیماری جس میں اس کا سِینہ جکڑ جاتا ہے اور سان٘س لینے میں ہان٘پتا ہے، ساڑا
سَہادَرِت
(سالوتر) گھوڑے کی ایک منحوس بھون٘ری کا نام جو اس کے خصیے پر ہوتی ہے اس بھون٘ری والے گھوڑے کا مالک سدا لاولد رہتا ہے .
فِیل پوسْت
(سالوتری) گھوڑے کی ایک بیماری جس میں کسی عضو کی کھال بال گرنے کے سبب سخت اور موٹی مثل ہاتھی کی کھال کے ہو جاتی ہے اور اس پر کبھی خارش اور کبھی چھوٹے بڑے آبلے پڑ جاتے ہیں اور خودبخود پھوٹ جاتے ہیں اور پیر پر آماس ہوتا ہے.
گانا
نغمہ ، سرود ، نشید، اپنے مطلب کی بات کہنا ، اپنی کہے جانا، باتیں بنانا، لمبی کہانی کہنا، طویل قصّہ بیان کرنا، گارا راگ گانا
لَب کام
(سالوتری) گھوڑے کا ایک مرض جس میں اس کا ہون٘ٹ نیچے کے دان٘ت کی جڑ سے مل کر بیر کے برابر پھول جاتا ہے
مُونجھ
(سالوتری) گھوڑے نیز گائے بھینس کی آنکھ کے نیچے کا غدود نما ورم جو دفعۃ ً پھوٹ جاتا ہے اور اس میں سے کالا کالا خون نکلنے لگتا ہے
مُکھ بَند
(سالوتری) گھوڑے کا ایک مرض، جس میں نیچے اور اوپر کے دونوں جبڑے سخت ہوکر بیٹھ جاتے اور منھ سے لعاب جاری رہتا ہے، دہن بستگی
نابھاوَرَت
(سالوتری) وہ بھونری جو گھوڑے کے زیر ناف ہوتی ہے اور مالک کے لیے سخت منحوس خیال کی جاتی ہے ۔
نانَک
(ھ) مذکر۔ ایک مشہور خدا پرست درویش، کامل کا نام جو سکھوں کے فرقے کے بانی بابر بادشاہ کے عہد میں گزرے ہیں
کانا
جس کی ایک آن٘کھ جاتی رہی ہو یا اس میں ٹینٹ ہو ، یک چشم ، کان٘ڑا ، کسی بیماری کے سبب ایک آنکھ سے محروم ہوجانا .
کُپَّک
(سلوتری) گھوڑے، گدھے اور دیگر مویشیوں کے گلے کی بیماری، ایک قسم کا وبائی زکام، جس میں گلے کی رگیں اور غدود پھول جاتے اور حلق بند ہوجاتا ہے
کَلَم باد
(سالوتری) ایک مرض جس میں گھوڑے کے جسم پر گرہیں اور گوڑے پڑ جاتے ہیں اور اُس سے پیلا پانی ٹپکتا رہتا ہے .
کَنٹھ
۔(ھ) مذکر گلے کی وہ ہڈّی جو مرد کے بالغ ہونے پر اُبھر آتی ہے اور اُس سے آواز میں کسی قدر بھاری پن ہوجاتا ہے۔ ؎ ۲۔ کنٹھا کا مخفّف۔ جیسے نیل کنٹھ وہ پرند جس کے گلے میں نیلا طوق ہوتا ہے۔
کَنْٹھ مالا
ایک بیماری جس میں عموماً گردن کی رگوں میں گلٹیاں پیدا ہو جاتی ہیں، گلٹیوں کا ہار سا بن جاتا ہے، خنازیر
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔