زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’سپہ گری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سپہ گری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِحْتِیاط
ہوش و حواس سے سمجھ سوچ کر اقدام یا فیصلہ، اقدام عمل سے پہلے پوری پوری توجہ، غور و تامل، ہوشیاری، سوجھ بوجھ
باڑْھ بَتانا
(سپہ گری) تلوار وغیرہ کی دھار کی طرف اشاری کرنا ، دھار دکھانا ، اسلحہ کو اس انداز سے حرکت دینا کہ حریف یہ سمجھے کہ دھار چلانے کا ارادہ ہے .
پَٹّھا
گوشت سے ملا ہوا زردی مائل سفید رن٘گ تسمے کی وضع کا تار جس کے وسیلے سے بدن کے اعضا سکڑتے پھیلتے اور کھن٘چتے ہیں ، عُضلہ ، (جِسم کی) مچھلی ، عصب.
پِٹُّھو
(کھیل) ایک فرضی کھلاڑی جو بچے کھیل میں اپنے پیٹ میں فرض کر لیتے ہیں جب کسی کھیل میں ایک طرف کھلاڑی زیادہ ہوں اور دوسری طرف ایک کم تو کم تعداد والی پارٹی کے کسی لڑکے کے پیٹ میں تعداد پوری کرنے کے لیے کم کھلاڑی کی جگہ ایک کھلاڑی فرض کر لیا جاتا ہے اور یہ لڑکا اپنی باری کھیل کر پٹھو کے عوض بھی کھیلتا ہے.
پیالَہ
کٹورا، پیالہ، بھیک کا ٹھیکرا، کاسۂ گدائی، توپ یا بندوق میں رنجک رکھنے کی جگہ، پھول کا کٹوری نما حصہ، کھلے من٘ھ کا گول اور گہرا کھانے پینے کی گاڑھی یا رقیق چیزوں کے استعمال کا برتن، شراب پینے کا ظرف یا جام، ساغر، کاسہ، ڈونگا
پَیتْرا
(سپاہ گری) کشتی یا پٹے کا دان٘و کرتے وقت کا ٹھاٹھ یا ڈھن٘گ یعنی حریف پر وار کرنے یا اس کے وار کو روکنے کے لیے خاص چال سے جسم کو چراتے اور پچاتے ہوئے آگے بڑھنا یا پیچھے ہٹنا.
پَیتْرا بَدَلْنا
۰۱ (سپاہ گری) کُشتی یا پٹے کے وقت قاعدے کے بموجب پان٘و آگے پیچھے رکھنا ، ٹھاٹھ سے کھڑا ہونا.
دو پیچ پیچَہ
(سپہ گری) بکیتی کے ایک دان٘و کا نام جس میں حریف کے پیچھے آکر ٹانگ کا اڑنگا لگا دیتے ہیں اور گُھٹنے کے جوڑ پر گُھٹنا مار کر گِرانے اور گردن پر چُھری کا وار کرتے ہیں .
دو ضَرْب طَمانچَہ
(سپہ گری) حریف کے بائیں جانب چہرہ کی چوٹ کو طمانچہ اور اس کے برخلاف داہنی کی چوٹ کو باہرا کہتے ہیں .
شامِلات
وہ زمین جو بہت سے لوگوں میں مشترک ہو یا جس كے كئی حصہ دار ہوں، جائیداد غیر تقسیم شدہ، گاؤں كی مشتركہ اراضی، مشترکہ جائداد
طَیّارَہ بَرْدار
وہ بڑا بحری جنگی جہاز جو طیاروں کو ساتھ لے کر چلے اور جس میں ان کے اڑنے اور اترنے کے لیے مسطح جگہ ہو، وہ ہوائی جہاز جو اور جہازوں کو اپنے اندر رکھ کر لاتا اور لے جاتا ہے
ماپ کا پُورا
وہ گھوڑا یا سپاہی جو لمبائی اور اونچائی میں جنگی قاعدے کے موافق پورا ہو (سپاہی کا قدم کم از کم پانچ فیٹ چھے انچ اور گھوڑے کا چوہ انچ ہونا چاہیے جب وہ پورا خیال کیا جائے گا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔