زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’ریاضی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ریاضی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَلْجَبْرا
(ریاضی) ریاضی کی وہ شاخ جس میں مقداروں کو بجائے اعداد کے حروف سے اور ان کی باہمی نسبت اور تعلق کو علامات کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے، الجبرو المقابلہ
بَڑا بانْٹنْے والا
(ریاضی) وہ بڑے سے بڑا عدد جو دو سے زیادہ اعداد کو پورا پورا تقسیم کردے، عاد اعظم ، مقوم علیہ اعظم
پَدَم
(ریاضی) اکائی کے بعد سے شمار کریں تو سولہویں نمبر پر آنے والا عدد ؛ (شاستر) دس کھرب (اکائی سے چودھویں نمبر پر) کے برابر .
پِرِسْمائِڈ
(ریاضی) مساحت میں میخ ناقص کی پیمائش کے لیے منشور مثلثی کی طرح ٹھوس شکل جس کے سرے متوازی ہوں، منشور نما.
پَیمائِش
زمین کا سروے یا ناپ (خصوصاََ زمین کی) ناپنے کا عمل، عمارتوں، کھیتوں، زمینوں وغیرہ کی پیمائش
تَفَرُّقی مُساوات
مساوات کی وہ قسم جس میں مساوات کی عبارت کے کسی رکن کو اسی قبیل کی مساوات میں مستقل حیثیت حاصل نہ ہو
جَذْرُ المَال
وہ عدد اس رقم کا جذرالمال کہلاتا ہے جو اس کو آپس میں چار دفعہ ضرب دینے سے حاصل ہو، جیسے 2x2x2x2=16، تو ۲، ۱۶ کا جذرالمال ہوا؛ چوتھے درجے کا اتار
جَمْع مُرَکَّب
(ریاضی) ایک ہی جنس کے اعداد جو جمع کیے جائیں مگر مختلف النوع جیسے روپے، پیسے یا سال، مہینہ، دن وغیرہ، رقموں کی جمع، اوزان یا پیمایش کی جمع
چھوٹا بانٹْنے والا
(ریاضی) وہ عدع جو کئی عددوں پر پورا پورا تقسیم ہو اور ا سے چھوٹا کوئی عدد نہ ہو کی ان عددوں پر پورا پورا تقسیم ہوتا ہو ، ذو اضعاف اقل.
حالَت کی مُساوات
(طبیعات) گیس یا سیال اشیا کے دباؤ حجم اور حرارت کی باہمی نسبت کا ریاضی ضابطہ و قاعدہ .
حِسابی اَوسَط
سلسلہ حسابیہ میں ان تین مقداروں کا اوسط جن کے آخری جوڑے کا فرق پہلے جوڑے کے فرق کی مساوی ہو، حساب کے طریقے سے نکالا ہوا اوسط
حِیط
(ریاضی) ایک عدد کا نام جو کسی دائرے کے محیط اور قطر کی مستقل نسبت کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے
خَطایَن
(ریاضی) علم حِساب کا ایک قاعدہ جس کی رُو سے سوال کا جواب نِکالنے کے لیے ایک یا دو عدد جواب فرض کر لیے جاتے ہیں.
ذُو اَضْعافِ اَقَل
(ریاضی) جو عدد کئی عددوں پر پورا تقسیم ہو سکے اور اس سے کوئی چھوٹا عدد ایسا نہ ہو کہ ان عددوں پر پورا تقسیم ہوتا ہو اس عدد کو ان عددوں کا ذواضعاف اقل کہتے ہیں وہ چھوٹے سے چھوٹا مشترک عدد جو دیے ہوئے عددوں کو پورا تقسیم کرسکے
ضَرْبِ مُرَکَّب
(حساب) ایک قسم کی ضرب جس میں نقدی یا کسی جنس وغیرہ کو مختلف حصص میں ضرب دیتے ہیں جیسے روپے آنے پائی کو کسی خاص عدد میں ضرب دے کر ایک مجموعہ معلوم کرنا، متعدد سالم یا کسری اعداد کو ایک یا متعدد اعداد سے ضرب دینے کا عمل جیسے ۴/۵ x ۳/۴ (۲/۱ - ۲/۳) ، ضربِ مخلوط
عادِ اَعْظَم
(ریاضی) وہ بڑے سے بڑا عدد جو دو یا دو سے زیادہ اعداد کو پورا پورا تقسیم کردے مثلاً ۱۵ ، ۲۰ اور ۲۵ کا عادِ اعظم ۵ ہے جو تینوں عددوں کو پورا پورا تقسیم کر دیتا ہے.
عَددِ مَکسُور
ایسی عدد جس میں کسر پائی جائے نیز وہ عدد جو ایک سے کم ہو، اکائی کا ایک جز، کسر، جیسے: ۳/۴، ۹/۵، ۳/۸ وغیرہ
عَلامَتِ تَساوِیْ
(ریاضی) دو سیدھے خط جو اوپر تلے کھن٘چے ہوں، مساوی ہونے کا نشان، برابری کا نشان (=)
قاسِمِ کامِل
(ریاضی) ایک عدد کا دوسرے عدد کا پورا پورا تقسیم کر دینا ، وہ عدد جس پر کوئی رقم پوری پوری تقسیم ہو جائے.
مالُ المال
(ریاضی) الجبرا میں کسی عدد کی چوتھی ضربی قوت ، جذر کا جذر ، مثلا ۲۵۶- x ۴ x ۴ x ۴ x ۴ کا مال المال ہے.
مَجْذُور
(ریاضی) وہ حاصل ضرب جو کسی عدد کو اسی سے ضرب دینے سے حاصل ہوتا ہے، کسی عدد کوفی نفسہ ضرب دینے سے جو حاصل ضرب پیدا ہو، اس عدد کو جذر یا اس عدد کا مربع کہتے ہیں کہتے ہیں، اسے مجذور اور اس عدد کو جذر، فی نفسہ ضرب کھایا ہوا، جیسے چار کا مجذورسولہ، (جیسے: ۴۹مجذور ہے اور ۷ جذر) دوہرا چڑھاؤ، مربع
مِعداد
بچوں کو گنتی اور پہاڑے سکھانے کا ایک چوکھٹا، جس کے افقی تاروں (دھاگوں) میں رنگ برنگے منکے پڑے ہوتے ہیں جس کو کھسکا کر شمار کیے جاتے ہیں، حساب کرنے کے لیے مستعمل، شمار چوکھٹا
مِعْیارِی عَدَد
(ریاضی) وہ عدد جس میں کسر نہ ہو یعنی سالم ہو، جیسے: پانچ، چھ، عدد صحیح، کسی ریاضی مسئلے میں مقرر کیا گیا عدد جسے معیار بنایا گیا ہو
مَقسُوم عَلَیہ
تقسیم ہونے والا، بٹنے والا، باٹنے والا عدد، وہ جس پرکوئی عدد تقسیم کیا جائے، وہ عدد جس پررقم کو تقسیم کیا جائے
ناصِف
(لفظاً) آدھا آدھا کرنے والا ، دو ادّھوں میں بانٹنے والا (Bisector) ؛ (ریاضی) تنصیف کرنے والا ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔