زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’قانون‘‘ سے متعلق الفاظ

’’قانون‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

تَکْمِیلِ تَمَسُّک

(قانون) قانونی شرط کے موافق تمسک کا پورا ہو جانا

آئینِ تحریری

رقم شدہ قانون یا آئین، نوشتہ قانون، قوانین ریاست، دستاویزی قانون

آئِینِ داد رَسی

(مقدمہ) آزمائش کے اصول، سماعت یا شنوائی کے اصول، سماعت کا طریقۂ کار

آئِین سازی

اصول و ضوابط وضع کرنا، قانون بنانا

آئِینِ غَیر نَوِشْتَہ

وہ آئین جو لکھا گیا نہ ہو، غیر مرقوم آئین، غیر دستاویزی قانون

آئینِ نوشتہ

تحریر شدہ قانون، لکھا ہوا قانون، تحریری قانون

آئِینی

آئین سے منسوب، دستور، اساسی کے مطابق، آئین کے مطابق، ضابطے کے مطابق، اصول و ضوابط، قانونی، دستوری، شرعی

اِبْتِدائی رُسُوم

(قانون) عدالتی مصارف جو کسی معاملے کے شروع ہی میں ادا کرنے پڑیں ، کورٹ فیس ، پہلا سرکاری حق ؛ پہلا محنتانہ ، نذرانہ ؛ حق زمینداری .

اِبْرا نامَہ

پروانہ جس کے ذریعے سے کسی کو بری الذمہ یا مستثنیٰ قرار دیا جائے، دستاویز انفساخ، استحقاق یا دعوے سے دست برداری کی سند

اَپِیْلِ سَرْسَری

قانون: وہ اپیل جو ایک ہی گواہی پر طے ہو جائے، جیسے شہادت پٹواری بابت حق مالکانہ وغیرہ

اَپِیْلِ مُتَخالِف

قانون: (فریقین مقدمہ کا) ایک دوسرے کے خلاف اپیل، ایک فریق کے اپیل کے مقابل دوسرے فریق کا اپیل

اَپِِیْل مَنْظُور کَرنا

قانون: یہ فیصلہ کرنا کہ اپیل کرنے والے کو مرافعے کا حق حاصل ہے

اِخْتِیارِ سَماعَت

(قانون) وہ حق جو عدلیہ کے قانون کے مطابق کسی حاکم کو مقدمہ سننے اور اس کا فیصلہ کرنے سے متعلق حاصل ہو

اِسْتِقالَہ

(لفظاً) قول سے پھرنا ، (قانون) کسی سے معاہدہ فسخ کرنے کی درخواست ، فسخ معاہدہ

اِقْتِدارِ جائِز

(قانون) وہ قدرت جو قانون کی رو سے حاصل ہو

اِنْتِقالی بَہی

(قانون) وہ رجسٹرجس میں جائدادوں کے منتقل ہونے کی یاد داشتیں مع تفصیلات درج کی جائیں

اِنْتِقالی رُسُوم

(قانون) وہ فیس جو انتقال جائداد کی کار روائی عدالت کے ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے دی جائے

اِنْصاف

(کسی معاملے کا) غیر جانبداری سے فیصلہ، حقیقت پسندی، عدل و داد

باقی جَمع

(قانون) سرکاری لگان وغیرہ کی رقم جو گزشتہ سالوں کے بابت ادا نہ ہوئی ہو

بُجَھوتا

(قانون) سالانہ حساب کا اوسط جو پٹواری گْانو کے مالکوں سے کرتے ہیں ، دیہی ملکیت کا گوشوارہ ، حساب

بَخْشِش نامَہ

(قانون) ہبہ نامہ، وہ دستاویز جو کوئی چیز وغیرہ بخشنے کے لیے لکھی جائے

بَرِیَّت

بری کا اسم کیفیت، آزاد، چھوٹا ہوا، نجات یافتہ، پاک، بالاتر، سبکدوشی

بِنائے دَعْویٰ

(قانون) دعوے کی وجہ ، استغاثے کا سبب

بِنائے مُخاصَمَت

وہ فعل جس سے نالش کرنے کا حق پیدا ہو، اختلاف یا لڑائی جھگڑے کا اصل سبب

بَنْد و بَسْتِ اِسْتِمْراری

(قانون) دائمی بندوبست جس میں میعاد کے گزرنے سے مال گزاری میں اضافہ نہیں ہوتا، زمین یا مال گزاری کی وہ تشخیص جو ہمیشہ رہے اور جس میں کبھی اضافہ نہ ہو

پَنچِ سُلْطانی

(قانون) وہ ثالث جو بادشاہ (یا عدالت) کی طرف سے مقرر کر دیا جائے ، بادشاہی فیصلہ کن .

پھانٹ

(قانون) گان٘و کا افسر ، پٹیل ، مقدم ، چودھری .

تارِیخِ اِرْجاع

(قانون) مقدمہ دائر ہونے ، پہلی درخواست گذرنے ، بناے دعویٰ پیش کرنے یا نالش کرنے کی تاریخ .

تَبْدِیلِ ناجایِز

(قانون) دستاویز وغیرہ یں جعل سے کچھ بدل دینا . جعل سازی .

تَجاوُزِ اِخْتِیارِ سَماعَت

(قانون) مقدمہ سننے کی منظوری اور قبولیت کے اختیار سے گزر جانا

تَجْوِیزِ ثانی

(قانون) دوبارہ تجویز کرنا ، نظر ثانی ، فیصلہ کی پڑتال

تَحْت و تَصَرُّف میں لانا

(قانون) قبضے میں لانا ، کام میں لانا ، تصرف کرنا

تَحقِیرِ عَدالَت

(قانون) عدالت میں کچھ ایسا فعل یا عدم تعمیل حکم عدالت کرنا جس سے عدالت کے رعب و داب کی تحقیر یا حاکم عدالت کی بے عزتی ہوتی ہو، توہین عدالت

تَحْقِیقاتِ مَوقَع

(قانون) وہ تفتیش جو مقام وقوع پر ہو

تَخْوِیفِ مُجْرِمانَہ

(قانون) ناجائز دھمکی، ایسی دھمکی جو بد نیتی سے دی جائے، بد نیتی سے دھمکانا

تَدارُکِ خَفِیف

(قانون) سزاے خفیف ، خفیف تن٘بیہ

تَسْہِیل

آسانی، سہولت، سہل کرنا، (کام کو) آسان کرنا، ہموار کرنا

تَعْصِیبِ مَحْض

(قانون) باپ کا عَصبہ (مردے کا سب سے قریبی رشہ دار) کی حیثیت سے وارثت کا مستحق ہونا جب میت کا بیٹا یا پوتا پروتا اور بیٹی یا پوتی موجود نہ ہو.

تَعْمِیل مان لیا جانا

(قانون) اطلاع نامہ یا طلبی نامہ کو شخص مطلوب تک پہن٘چانے کے عمل کو تسلیم کرلینا .

تَقَدُّمِ دَعْویٰ

(قانون) کئی دعووں میں سے ایک دعوے کو پہلے پیش کرنا ، دوے کا تقدم

تَقْسِیم بَحِصَّۂِ رَسَدی

اپنے اپنے حصے کے موافق تقسیم

تَقْسِیمِ ثالِثی

(قانون) ثالثوں کے ذریعے سے تقسیم، پنچائتی تقسیم

تَقْسِیمِ جائِز

(قانون) قانونی تقسیم

تَقْسِیْمِ خانگی

(قانون) نج کی تقسیم، پرائیویٹ تقسیم، گھریلو تقسیم

تَقْسِیمِ سَرْمایَہ

(قانون) پونْجی اور آمدنی کی تقسیم

تَقْسِیمِ سَرکاری

(قانون) جو تقسیم معرفت اہلکار سرکار ہو

تَقْسِیمِ غَیْر مُکَمَّل

(قانون) ناقص تقسیم، وہ تقسیم جو مکمل نہ کی گئی ہو جیسے شاملات جو کئی مالکان میں مشترک ہوتی ہے اور اس کا محصول سب شرکاء مل کر ادا کرتے ہیں

تَقْسِیمِ فَرْضی

(قانون) برائے نام تقسیم، جو صرف نام ہی کی تقسیم ہو

تَقْسِیمِ فَریبی

(قانون) وہ تقسیم جو فریب سے ہو

تَقْسِیمِ مَحال

(قانون) محال کی تقسیم (محال وہ قطعۂ زمین ہے جو اجزاے موضع سے بنایا گیا ہو اور جس کی جمع جداگانہ مشخص ہوئی ہو)

تلبیس سِکّہ

(قانون) قلب سکہ ، سکہ بدل کر چلانا نقل کرنا جعل بنانا ، جعلی سکّہ بنانا.

تَلبِیْسِ لِباس

(قانون) دھوکا دینے کے واسطے سرکاری وردی پہننا.

تَمادی عارِض ہونا

(قانون) مدت جو کسی کام کے لیے مقرر ہو یا عائد ہوتی ہو

تَمَسُّکِ مَصْنُوعی

قانون: وہ تمسک جو قانوناً ٹھیک نہ ہو، بناوٹی تمسک

تَمْلِیک نامَہ

(قانون) وہ دستاویز جس کے ذریعے اپنی ملکیت کا کسی اور کو مالک بنایا جائے، مالک بنانے کی تحریر

تَمْلِیکِ کُلّی

قانون: پوری ملکیت، کسی چیز کا پورا مالک ہونا، پوری ملکیت حاصل ہونا

تَوہِینِ عَدالَت

(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری، عدالت کی تحقیر

تَکْمِیلِ رِہْن

قانون: رہن کی معیاد کا پورا ہوجانا

ثالِثی

 

جُرْم

(قانون) ایسا نامناسب کام جو قانون کی نظر میں قابل سزا ہو، خلاف قانون کام

جُرْمِیّات

علم جرائم، جرائم کا علمی مطالعہ

جَموگ دار

وہ شخص جس کو کسی جاگیر یا علاقے کا کاشت کاری کاروبار ایک مقررہ مدت کے لیے دیا گیا ہو، گاؤں کو ٹھیکے پر لینے والا مال گزار، مستاجر

جَوابِ دَعْویٰ

(قانون) دعوے کا عدالت میں جواب، مدعاعلیہ کا جواب، عوے کا قانونی جواب

چَٹاوَن

(قانون) چھٹاون یا چٹاون یہ اصطلاح مخصوص ہے بھنٹ مانیہ انعام سے ’بھنٹ مانیہ‘ انعام سے وہ انعام مراد ہے جو قدیم زمانہ میں فوجی آدمیوں کو اون کی گزر اوات کے لئے ان کی خدمات کے صلہ میں عطا کیا گیا ہے. ایسے انعام پر ۱۲۶۵ ف میں فی روپیہ چھ آنہ حق سرکارعائد کیا گیا تھا، اس لئے اوس کا نام چھٹاون رکھا گیا، جو کثرت استعمال سے چٹاون کہلایا جانے لگا، ٹیکس

حُقُوقِ زَوجِیّت

وہ حقوق جو بیوی ہونے سے پیدا ہوتے ہیں

حَلَف نامَہ

حلفی اقرار نامہ، لکھا ہوا حلفی بیان

حُکْمِ اِمْتِناعی

(قانون) کسی فعل سے باز رکھنے کا حکم، ممانعت کا فرمان، ممانعت کا حکم

حَیُّ الْقائِم وَرَثَہ

وارثان پس ماندہ

خَرچہ دلانا

(قانون) مصارف عدالت ادا کرنا، خرچہ تجویز کرنا

خَسْرَہ آبادی

(قانون) گاؤں کی آبادی کی فہرست مع ان کے قابضوں کے

خَط میں خَط مِلانا

(قانون) جُل سے دستخط کرنا

خَطِّ لا دَعْویٰ

(قانون) اِنکاری چٹّھی ، لاوارثی خط

خَفِیفَہ

۱. خفیف کی تانیث ، چھوٹی ، خُرد ، ادنیٰ .

خِلاف بَیانی

(قانون) غیر صحیح بات کو بااصرار بیان کرنا، دروغ حلفی، دروغ گوئی، جھوٹ بیان کرنا

خود حاکِمی

ایک شخص کا اپنے ہاتھ میں اختیارات حکومت و قانون لینا، آپ ہی حاکم ہونا

خِیانَتِ مُجْرِمانَہ

(قانون) بد دیانتی سے مال کا تصرف کرنا، کوئی شخص جس کو کسی طرح سے کوئی مال یا کسی مال کا اہتمام امانتاً سپرد ہو قانون کی ہدایت کے خلاف اس مال کو بد دیانتی سے استعمال میں لائے یا علیحدہ کرے یا کسی دوسرے شخص کو عمداً ایسا کرنے دے تو اس فعل کو خیانت مجرمانہ کہتے ہیں

دَخْل دِہانی

(قانون) قبضہ دلانا، قابض کرانا

دَخْل نامَہ

قبضے کی سند یا پروانہ، قابض ہونے کا سرکاری حکم، پروانہ، دخل یابی

دَلِیلِ مَزِید

(قانون) ’’ زائد دلیل یا زائد بحث ‘‘ .

دَلِیلِ مَعْقُول

(قانون) ’’ صحیح ثبوت ، ٹھیک دلیل ، اچھی دلیل ، اصل حقیقت ، معتبر نشان ‘‘ .

دَلِیلِ کامِل

(قانون) مکمل توجیہہ، پورا ثبوت

رَد نامَہ

(قانون) مقدمہ کی از سرِ نو تردید

رُسُومِ عَدالَت

(قانون) سرکاری خرچہ، کورٹ فیس، اسٹامپ خرچ

رَفَع نامَہ

قانون: فیصلے کی تحریر

زَمِینِ مَرْہُونَہ

(قانون) وہ زمین، جس کا نقد لگان مرتہن نے راہن کو دینا طے کیا ہو

زیرِ دَفْعَہ

(قانون) موافقِ دفعہ ، مطابقِ دفعہ ؛ دفعہ کے تحت .

سُپُرْد نامَہ

(قانون) سُپُرد کرنے کی دستاویز، انتقال اختیار یا قبضے کی سند

سَرْکاری گََواہ

سلطانی گواہ، عدالت کی کاروائی میں وہ شخص جو اپنے ساتھی مدعا علیہ کے بجائے حکومت کی طرف سے صفائی پیش کرنے کے لیے سامنے آتا ہے اور حکومت اس کا جُرم معاف کر دیتی ہے

سَرْکاری وَکِیل

قانون: حکومت کے معاملہ میں دفاعی اہل کار، وہ قانون داں اور وکیل جو حکومت کی طرف سے کسی مقدمے میں دفاعی کِردارادا کرتا ہے

سُلْطانی گَواہ

ایسا مُلزم جس کو پولیس سرکاری گواہ بناکر عدالت سے سزا معاف کرا دیتی ہے، وعدہ معاف گواہ

سَماعَتِ یَکْ طَرْفَہ

(قانون) صرف ایک فریق کے حاضر عدالت ہونے پر مقدمے کی سماعت ، یک طرفہ فیصلہ.

سَنَدِ خُون بَہا

(قانون) قاتل کی طرف سے جائیداد وغیرہ کی رسید جو مقتول کے وارثوں کو بطور تاوان دی گئی ہو.

سَنَدِ سَرْکاری

(قانون) حکومت کا اجازت نامہ.

سَنَدِ شاہی

(قانون) حکمِ سرکار .

سَواریِ عام

(قانون) وہ سواری جس پر مسافر روزمرہ چڑھتے اُترتے ہوں اور جس کی بابت زادِ راہ کا دعویٰ ہو سکے .

سَوالِ اِشاری

(قانون) مقدّم اور رکنِ اعظم سوال ، ہدایتی سوال

سَوالِ جَرَح

(قانون) دلیل توڑنے والا سوال ، فریقِ ثانی کے بیان کو کمزور کرنے والا سوال

سَوال دینا

(قانون) عرضی دینا، عدالت میں دعویٰ پیش کرنا، استغاثہ کرنا

شَخْصِ حَقِیقَت دار

(قانون) حاوی تمام اشخاصِ دعوے داران استحقاق معاوضہ پر ہے، یہ ایکٹ حصول اراضی میں درج ہے، حقیقت رکھنے والا شخص.

شَرِیکِ جُر٘م

(قانون) جرم میں شامل، جرم کے ارتکاب میں مدد دینے والا، وہ شخص جس نے جرم میں کسی کا ساتھ دیا ہو

شُفْعَہ

قانون: وہ حق جو گھر یا زمین کی ہمسایگی سے حاصل ہوتا ہے

شُفَہ

(قانون) ایسے قواعد و ضوابط جو ہم سایگی کے قانون کا تعیّن کرتے ہیں

شَفِیعِ جار

قانون: ایسا شفیع جو پڑوس میں دوسری ملکیت رکھتا ہو، پڑوس کی زمین کا شفعہ کرنے والا

شَفِیعِ شَرِیک

(قانون) شفیع شریک یعنی جو جائداد مبیعہ میں حصّہ دار ہو خواہ کسی جزو کا

شِکْمی اِجارَہ دار

(قانون) ضمنی اجارہ دار، تابع اجارہ دار، ادنیٰ کاشت کار

شِکْمی دِیوانَہ

جنم پاگل، پیدائشی پاگل، مادری پاگل

شَہادَتِ تائِیدی

وہ گواہی جو مدعی کے بیان کی تائید کرے .

شَہادَتِ تحْرِیری

(قانون) کاغذات اور دستاویز کے ذریعے گواہی

شَہادَتِ زَبانی

(قانون) تمام بیانات گواہوں کے جو عدالت کی اجازت یا حکم سے امور واقعاتی تحقیق طلب کے باب میں اس کے روبرو کیے جائیں نیز وہ گواہی جو تحریر یا اشارات کی مدد سے دی جائے .

شَہادَتِ سَماعی

(قانون) سُنی سنائی گواہی ، بیان پر اُس واقعہ کا جس کے وجود کا علم حواس سامعہ سے ہوتا ہے .

شَہادَتِ شَرْعی

(قانون) وہ گواہی جو شرع کے مطابق یا قانون اسلام کے مطابق ہو .

شَہادَتِ صَفائی

(قانون) وہ گواہی جو مُلزم کے حق میں دی جائے .

شَہادَتِ قَرِینَہ

(قانون) قیاس ، قیافہ یا شک کی بنا پر دی جانے والی گواہی .

شَہادَتِ مَعْہُودَہ

(قانون) اسلام میں مقرر کی گئی ایسی گواہی جو دو مردوں کی ہو یا ایک مرد اور دو عورتوں کی ہو .

شُہْرَتِ عام

 

صاحِبِ دَسْتْخَط

(قانون) وہ معاش دار جو اپنے شکمی داروں کی معاش بھی اپنی مہر و دستخط سے ان کی اجازت سے اٹھاتا ہو

صاحِبِ زَمِین

(قانون) اس سے ہر ایسا شخص مراد ہے جس کے تحت میں کوئی رعیت زمین پر قابض ہو اور جس کو رعیت مذکور اس زمین کی بابت لگان ادا کرنے کی ذمے دار ہو یا بصورت نہ موجود ہونے کسی خاص معاہدے کے ذمے دار ادائے لگان مذکور ہوتی

صادِر کُنِنْدَہ

قانون: حکم نافذ کرنے والا، حکم جاری کرنے والا

ضِلَع جَج

شعبۂ عدالت کا وہ آفیسر جسے ضلعے بھر کی دیوانی فوجداری مقدموں کی اپیل سننے کا اختیار ہوتا ہے

ضِمار

گم شدہ مال جس کے ملنے کی امید نہ ہو

ضَمانَتِ مُسْتَمِرَّہ

(قانون) ضمانتِ استمراری

ضِمْنی

(قانون) پولیس افسر کی جانب سے مقدمے کی تفتیش کی روزانہ رپورٹ

طَرْفِ اَوّل

(قانون) مدّعی، مستغیث

طَلَبِ اِسْتِشْہاد

(قانون) گواہ کرنے یا حاضر کرنے کی طلب ، وہ طلب جو شفع وغیرہ کا دعویٰ کرنے میں ملحوظ رکھی جاتی ہے ، لوگوں کو گواہی میں بلانے میں مدعی یا شفیع اس کا لحاظ یا رعایت کرتا ہے ، گواہی طلبی.

طَلَب چِٹّھی

(قانون) سمن وارنٹ ، تحریری مطالبہ بقایا معاملہ کے وصول کے واسطے

طَلَب نامَہ

(قانون) سمن، حاضرعدالت ہونے کا پروانہ

عارِضَۂ حَدِّ سَماعَت لاحِق ہونا

(قانون) وقت گزر جانے سے سماعت کا ترک ہو جانا، میعاد گزرنے سے سماعت نہ ہونا

عافِیَت ذاتی

(قانون) ذاتی امن، اصلی آرام، بدن کا خطرے سے محفوظ رہنا

عام اَمانَت

(قانون) ایسی امانت، جو عامَۂ خلائق کے فائدہ کے لئے یا کسی عام غرض کے لئے قائم کی جائے

عام کارِنْدَہ

(قانون) وہ شخص مراد ہے، جسے کسی خاص قسم یا اقسام کے افعال کے متعلق بحیثیت کارندہ عمل کرنے کا اختیار دیا گیا ہو، مثلاً کسی کمپنی کا منیجر

عِبارَتِ تَصْدِیق

(قانون) ائبات یا ثبوت کی عبارت.

عِبارَتِ ظَہْری

(قانون) وہ عبارت جو کسی تحریر کی پشت پر لکھی جاتی ہے جو ہنڈی سمن وغیرہ کی پشت پر لکھتے ہیں . اس سے وہ عبارت بھی مراد ہے جو کسی عہدہ دار رجسٹی کی طرف سے ایسے پرچہ پر لکھی جائے جو ایسی دستاویز کے ساتھ بطور ضمیمہ منسلک ہو یا جس میں وہ دستاویز ملفوف ہو.

عَدْلِ نوشِیرَوانی

عدل نوشیرواں، نوشیرواں کا انصاف (جو ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے)

عَدْلَین

عدل کی تانیث، دو سچے لوگ جو گواہی کے لیے مناسب ہوں

عُذْرِ وِراثَت

(قانون) میراث یا ورثے کا دعویٰ.

عَطِیَہ دار

(قانون) وہ شخص جس کو عطیۂ خاص من جانب سرکار انگریزی ملا ہو اور جس کا نام درج فہرست ہوچکا ہو

عَمَلِ اِسْتِدْلال

(قانون) مقدمۂ فیصل شدہ میں سے خاص واقعات کو چھوڑ کر ایک قاعدہ قانون کے اخراج کرنے میں جو عمل کرنا پڑتا ہے اور اس میں جو طریقہ استدلال برتا جاتا ہے

فاسِد طَور سے

(قانون) بددیانتی سے، بدنیّتی سے

فَردِ جُرم

مسل کا وہ کاغذ جس پر مجرم کا جرم اور دفعہ شہادت لینے کے بعد درج کی جائے

فَرْدِ قَرار دادِ جُرْم

قانون:وہ کاغذ جس میں جرم ٹھہرانے کا مضمون اور وہ دفعہ یا دفعات قانون فوجداری کی درج ہوتی ہیں جس کی نسبت بیانات سے ملزم کو مجرم ہونا سمجھا جاتا ہے فردِ قراردادِ جرم لگانے کے بعد مجرم سے جواب اور صفائی لی جاتی ہے، چارج شیٹ

فَرْدِ واپَسی

(قانون) پولیس کی مزید تفتیش تک، حوالات مزید یا حراست مزید کے حکم کی فائل

فَرْضِ اَصْلی

(قانون) فرضِ اصلی سے وہ فرض مراد ہے جو بِلا تعلق کسی اور فرض کے وجود پذیر ہوتا ہے .

فَرْضِ اِضافی

(قانون) فرضِ اضافی سے وہ فرض مراد ہے جو کسی دوسرے فرض کی خلاف ورزی کی وجہ س وجود میں آتا ہے .

فَرِیقِ اَوَّل

(قانون) وہ شخص یا گروہ جس نے دعویٰ کیا ہو ، مدعی .

فَسْخ

تنسیخ، کالعدم قرار دینے کا عمل

فَیصَل نامَہ

(قانون) وہ فیصلہ جو حاکِم مجاز ، ثالث یا پنچ وغیرہ کرے.

قابِض شِکْمی

قانون: تابع قابض، درمیانی قابض، چُھپا ہوا قابض

قاضیُ الْقُضاۃ

سب سے بڑا قاضی، منصف اعلیٰ، چیف جسٹس

قانُونِ دِیوانی

غیر فوجداری قانون، وہ قانون جو مال وجائداد اور قرضہ وغیرہ سے متعلق ہے

قانُون سازی

قانون بنانے کا کام

قانُونِ شَہادَت

وہ قانون جو تحریری یا زبانی بیانات کی حد قائم کرتا ہے، گواہی سے متعلق قانون

قانُونِ مال

مال گزاری اور خرچ زر کے متعلق سرکاری ضابطہ و آئین و لگان و محال، زمین کا ضابطہ

قانُونِ مِیعادِ سَماعَت

(قانون) وہ قانون جو اس مدت کا تعیّن کرتا ہے جس کے گزرنے کے بعد کوئی مقدمہ یا اور کارروائی عدالت میں سماعت کے لیے پیش نہیں ہوسکتی.

قَتْلِ عَمَد

(قانون) جان بوجھ کر کسی ہتھیار سے مار ڈالنا، بالا رادہ قتل، ارادتاً قتل کرنا

قُرْق اَمِین

وہ سرکاری افسر جو جائداد کو سرکاری تحویل میں لیتا ہے، جو قرقی کرتا ہے

قَوانِین

قاعدے، ضابطے، آئین، دستور

گِروہِ شُرَکا

(قانون) حصّہ داروں کی جماعت، شریکوں کا جتھا، شریک، پتی دار ساجھی، کمپنی

گَواہِ تَعْلِیمی

(قانون) ایسا گواہ جسے سِکھا پڑھا کر تیّار کیا گیا ہو، سِکھایا ہوا گواہ

گَواہِ رُویَت

(قانون) وہ گواہ جس نے اپنی آنکھ کوئی معاملہ دیکھا ہو. چشم دید گواہ ، عینی شاہد

گَواہِ سَماعی

(قانون) وہ گواہ جو سُنی ہوئی بات کی شہادت دے ، سُنی ہوئی بات کی گواہی دینے والا .

گَواہِ عَینی

(قانون) گواہِ رویت ، چشم دید گواہ ، وہ گواہ جس نے کسی بات (واقعہ) کو اپنی آنکھ سے دیکھا ہو

لا دَعْوٰی

جس کا دعوٰی نہ ہو، آزاد، بے دعویٰ

لا دَعْویٰ ہونا

(قانون) دست بردار ہونا .

مالِکِ اَدْنیٰ

(قانون) وہ شخص جو رواجی لگان مالک اعلیٰ کو دیتا ہے ، یہ قابض اراضی ہوتا ہے یا خود کاشت کرتا ہے یا مزارعہ سے کرواتا ہے، چھوٹا مالک.

مالِکِ اَراضی

(قانون) وہ شخص جس کا مواخذہ ادائے لگان مالکِ ادنیٰ یا رعیت پر عاید ہوتا ہے، زمیندار ، جاگیردار.

مالِکِ خُودْ کاشْت

(قانون) وہ مالک جو اپنی زمین آپ بوتا ہے

مالِکانَہ رُسُوم

(قانون) ملکیت کا حق، حقیقت کا روپیہ

مَجازِ سَماعَت

مقدمہ سننے اور منظور کرنے کا اختیار رکھنے والا

مُجرِمِ عادی

وہ شخص جو بار بار جرم کرے، پیشہ ور جرم کرنے والا

مُجرِمِ فَراری

بھاگا ہوا مجرم، مفرور مجرم

مُجرِمِ نَو عُمر

ہر وہ لڑکا جس کی عمر بوقت جرم سولہ برس سے کم ہو اور اس پر کوئی جرم ثابت ہو جو قابل سزا ہو

مُجرِمانَہ حَملَہ

کسی شخص پر حملہ جس کے لیے حملہ آورپر مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہو

مَجرِیَہ

ایک مسودہ جسے قانون بنانے کے لئے مختلف قانون سازی کے مراحل سے گزارا گیا ہو

مُخْتار نامَہ

وہ تحریر یا دستاویز جس کے ذریعے سے کسی شخص کو مختار یا مجاز بنایا گیا ہو، وہ نوشتہ جس کے ذریعے سے اختیار دیا گیا ہو

مُخْتَص الْمَقام

وہ جو کسی خاص مقام کے لیے ہو، جو کسی خاص مقام سے مخصوص ہو

مُداخَلَتِ بِلا مَرْضی

(قانون) بلا اجازت داخل ہونا یا کسی کے مکان میں گھس جانا

مُدَّعا عَلَیہ تَرتِیبی

(قانون) جب کئی مدعا علیہ ہوتے ہیں تو ان کے نام یکے بعد دیگرے بالترتیب درج ہوتے ہیں نمبر۱، ۲، ۳ اور وقت تحریر فیصلہ کے صرف نمبروں سے پکارے جاتے ہیں، نام وغیرہ کی چنداں ضرورت نہیں ہوتی

مُدَّعا عَلَیہِم

وہ لوگ جن پر نالش کی گئی ہو، مدعا علیہ کی جمع، وہ جن پر مقدمہ چلایا جائے

مَدیُون ڈِگری

(قانون) جو فیصلے میں قرض دار قرار دیا گیا ہو، وہ شخص، جس پر ڈگری یا حکم صادر ہوا ہو

مُعاہَدَۂ ابِْرا

(قانون) وہ معاہدہ جس کی رو سے ایک فریق دوسرے کو نقصان سے بری کرنے کا عہد کرے جو کہ اس کو خود معاملہ کے فعل سے یا کسی اور شخص کے فعل سے عارض ہوا ہو

مُعاہَدَۂ بَرائَت

(قانون) رک : معاہدہء ابراء ۔

مُعاہَدَۂ بَیع

(قانون) فروخت کا معاہدہ جو فریقین میں تحریری طور پر ہو

مَقرُوق

(قانون) جو قرق کر لیا گیا ہو، قرقی شدہ (جائیداد یا سامان وغیرہ)

مُنتَقَل اِلَیہ

قانون: جس کی طرف کوئی چیز منتقل کی جائے، جس کی جانب کوئی کیفیت یا حالت منتقل ہو، وہ شخص جس کے نام ملکیت منتقل کی جائے، وہ شخص جس کے نام کوئی چیزمنتقل کی جائے

مُنصِف

انصاف کرنے والا انسان، عادل

نِشانِ تِجارَت

(قانون) کوئی نشان (علامت ،نقش ، ٹھپا ، مہر وغیرہ) جو یہ ظاہر کرنے کے لیے مقرر کیا جائے کہ یہ مال کسی خاص شخص یا کارخانے کا بنایا ہوا ہے یا کسی خاص شخص کی تجارت کے لیے مخصوص ہے ؛ کسی ادارے یا مال ِتجارت کا شناختی نشان جو بالعموم رجسٹرڈ ہوتا ہے ، ٹریڈ مارک ۔

نَظَر بَند

قیدی، گرفتار، محبوس، مقید، حوالاتی جس پر نظر رکھی جائے

نَظَر بَندی

حراست، قید، سخت نگرانی، پاسبانی، نظربند رکھنے کا عمل

نَظَرِ ثانی

دوبارہ غور و فکر، دوسری دفعہ یا مکرر غور کرنا

نَظِیر

جواب نیز حوالہ

نَظِیر دینا

تمثیل پیش کرنا، مثال کے طور پر سامنے لانا یا حوالہ دینا

نَقْل داخِل کَرنا

(قانون) کسی کاغذ یا وثیقے کی نقل عدالت وغیرہ میں دینا

نَقْلِ مُصَدَّقَہ

تصدیق شدہ نقل، وہ نقل جس کی تصدیق کی گئی ہو

نَمبَری نالِش

باقاعدہ نالش، وہ نالش جو صیغۂ متفرقات میں نہ ہو

وارَنٹ جاری کَرانا

کسی کی گرفتاری کا حکم نامہ بھجوانا

وارَنٹ جاری کَرنا

(قانون) کسی کی گرفتاری کا حکم جاری کرنا

وارَنٹ جاری ہونا

کسی کی گرفتاری کا حکم ہونا

وارَنٹ رِہائی

رہائی کا حکم نامہ، رہائی کا وارنٹ

وارَنٹ گِرَفتاری

گرفتار کرنے یا پکڑنے کا حکم نامہ، صحیح گرفتاری کا وارنٹ ہے

وارَنٹ نِکَلنا

گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونا

وارَنٹ نِکَلوانا

وارنٹ جاری کرانا

وارَنٹ کاٹنا

وارنٹ جاری کرنا

وارَنٹ کَٹنا

وارنٹ جاری ہونا

واقِعَۂ تَنقِیحی

(قانون) مقدمہ جس میں ہر پہلو پر بحث ہو اور اس سے کوئی نتیجہ نکلتا ہو ۔

وَتَن

(قانون) معاش، جو قدیم زمانے میں سرکاری خدمت کے صلے میں پٹواری، مالی اور کوتوالی وغیرہ کو نقدی اور اراضی کی صورت میں ملتا تھا، ایک سرکاری عطیہ

وَتَنی

(قانون) وتن سے متعلق، معاشی، سرکاری عطیے کا

وجہ ثبوت

(قانون) ثبوت کی دلیل، شہادت، گواہی، گواہوں کی پیشی

وِراثَتِ مَجہُول

قانون: وہ ملکیت جس کا وارث معلوم نہ ہو، لاوارث ورثہ

وِراثَت نامَہ

وارث ہونے کی تحریر یا سند

وِراثَتِ واحِد

(قانون) صرف ایک وراثت، ایک طرح کا حصہ

وِراثَت کی سَنَد

وارث ہونے کا تصدیق نامہ جو عدالت سے حاصل کیا جائے

وُرَثائے قَرِیب

قریبی وارث

وَکِیل

ﷲ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام (خدا کے ننانوے ناموں میں سے ایک)

وَکِیل سَرکار

وہ وکیل جو حکومت کی طرف سے مقدمات (فوج داری معاملات) کی پیروی کرے، وہ وکیل جو گورنمنٹ کی طرف سے عدالت فوجداری میں پیروی کرے، سرکاری وکیل

وَکِیلِ صَفائی

قانون: وہ شخص جو کسی مقدمے کی پیروی کرے، ایڈوکیٹ

ڈاکَریا

(قانون) باہن ، ایک مضبوط زرخیر مٹیلی سطح زمین جو بڑے بڑے ڈھیلوں میں سے توڑی گنی ہو جو بونے کے لیے بہت بارش چاہتی ہو.

ڈِگْری صادِر کَرْنا

(قانون) عدالت کی طرف سے حُکم دینا.

ڈَکَیتی

اکیلے یا چند اشخاص کا شامل ہو کرسرقہ بالجبر کا اِرتکاب یا اقدام، ڈاکا، لوٹنے اور بڑی چوری کرنے کا کام

کاغَذ جَمْع بَنْدی

(قانون) نکاسی کا کاغذ، وہ کاغذ جس میں کاشت کار اور کھیت کی حالت اور نرخ اور رقمِ قابل ادا کا اندراج ہوتا ہے

کَاغْذَاتِ عَدالَت

(قانون) عرضی جواب وغیرہ، وہ کاغذ جو عدالت میں کارآمد ہوں

کاغَذی ثُبُوت

(قانون) تحریری ثبوت، دستاویزی ثبوت

کَچّی پیشی

(قانون) پہلی پیشی، جو فریق ثانی کی غیر حاضری میں ہوتی ہے اور جس میں اپیل کے قابل سماعت ہونے نہ ہونے کا فیصلہ ہوتا ہے

کَچّی قُرقی

(قانون) قرض یا سرکاری واجبات کی عدم ادائی کی صورت میں دین دار کو جائداد کو ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لینا اور فوری طور پر نیلام نہ کرنا تا کہ مدت مقررہ میں واجبات ادا ہو جائیں تو قرقی منسوخ کر دی جائے

کِفالَتِ خاص

(قانون) وہ کفالت ہے کہ جب کوئی شخص کسی شے کے نہ دینے پر رکھ چھوڑنے کا دعویٰ دار اس وجہ سے ہو کہ اس نے شے مذکورہ پر محنت یا روپیہ صرف کیا ہے.

کَیفِیَّت طَلَب کَرْنا

(قانون) استفسار کرنا، سرکاری طور پر دریافت کرنا، باز پرس کرنا

ہَتکِ عِزّت کا دَعویٰ

(قانون) مقدمہ، جو بے عزتی رُسوائی یا بھید کھولنے یا الزام لگانے کی سزا یا ہرجانے کے لئے کیا جائے، ازالۂ حیثیت عرفی کا دعویٰ

ہَیئَتِ نِکاحی

(قانون) عورت کا باقاعدہ شادی شدہ ہونے کی حالت

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone