زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’گلہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’گلہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اُہرا
(گلہ بانی) بھس کے ذخیرے کا برجی نما بنایا ہوا انبار جو جاڑے کے موسم میں استعمال کرنے کو برسات سے محفوظ کیا جاتا ہے ، بونگا ، بھسیلا.
بَتِّیس اَبھْرَن
عورتوں کے پہننے کے بتیس زیور (جن کے نام یہ ہیں) سیس پھول، (سوکا) کہور، ٹیکا (ماتھے کا)، نتھ (ناک کا)، بالی، پتا، جھومر، کرن، پھول، (کان کے)، کنٹھ سری، گلوبند، جوہر، جگنو، پچلڑی، چمپاکلی، چندن ہار، مکٹ ہار (گلے کا) پہن٘چی، چوڑیاں، پچھیلی، (چوڑیوں کے پیچھے پہننے کے کا زیور) چھن، کنْگن، نونگا (کلائی کے) جوشن، پرے، بازو بند (بازو کے) آرسی، ان٘گوٹھی (ان٘گلیوں کے) چھلے (پاؤں کے)، کردھنی (کمر کا)، کڑے، پازیب جھان٘جھ چھڑے، بچھوے (پنڈلی اور ٹخنے کے)
پُنہائی
(گلّہ بانی) مویشی کی چھڑائی یا واپسی کا تاوان یا معاوضہ جو (مالک یا گلّے بان) مویشیوں کے چور کو دیتا ہے جو جن٘گل میں سے بھولے بھٹکے مویشی کو بان٘دھ لے جائے، لن٘گوری، پھروتی.
چَق
(گلے کا ایک زیور) اس میں پھٹے کی بناوٹ کے چوکور ٹکڑے ہوتے تھے جن کو سیاہ یا سرخ رکنگ کے فیتے پر ٹان٘گ دیا جاتا تھا اور بطور گلوبند پہنا جاتا تھا.
دَھکْنا
(گلَہ بانی) بھگوڑے بیل یا ڈھور کے گلے میں لٹکا ہوا لکڑی کا موٹا ڈنڈا جس کا دوسرا سرا زمین پر پڑا رہتا اور ڈھور کے چلنے کے ساتھ گھسٹتا ہوا چلتا ہے ، لنگر ، دھڑک
گَئُو تھان
(گلّہ بانی) چراگاہ کو جانے کے لیے قصبے کے گائے بیل کے جمع ہونے کی جگہ جہاں آکر وہ ازخود ٹھیر جاتے اور چرواہے کا انتظار کرتے ہیں.
گَل گاوا
(گلہ پانی) بھگوڑے اور مرکنھے مویشی کی گردن اور ٹانْگ میں بندھی ہوئی رسی کی بیڑی جس وجہ سے وہ نہ بھاگ سکے اور نہ سینگ مار سکے .
گَنجی
(گلَہ بانی) سوکھی گھاس کا قرینے سے بنایا ہوا انبار جو جاڑے اور گرمی کے موسم میں مویشیوں کے چارے کے لیے محفوظ رکھنے کو بنا لیا جاتا ہے.
نُہرا
(گلہ بانی) رات کے وقت گلے کے مویشیوں کو بند کرنے کی محفوظ جگہ، احاطہ یا مکان، ایواڑ، باڑا، باکھر(باکھل) کھتانا، ہیرانا
ڈِرَہَری
(گَلّہ بانی) بَیل یا ڈھور کے گلے میں لٹکا ہوا لکڑی کا موٹا ڈنڈا جس کا دُوسرا سِرا زمین پر پڑا رہتا اور ڈھور کے چلنے کے ساتھ گِھسَٹْتا ہوا چلتا ہے ، اگر ڈھور تیز قدم چلے یا بھاگنے لگے تو یہ ڈنڈا اُس کی دونوں اگلی ٹانگوں کے بیچ میں اٹک کر آڑا ہو جاتا ہے اور بھاگنے نہیں دیتا.
ڈِھینگَر
(گلہ بانی) بھگوڑے بیل یا ڈھور کے گلے میں لٹکا ہوا لکڑی کا موٹا ڈنڈا، جس کا دوسرا سرا زمین پر ڈھور کے چلنے کے ساتھ گھسٹتا ہوا چلتا ہے
کُرّا
(گلّہ بانی) خشک چارا مثلاً بھوسا اور بالا وغیرہ جو خزاں اور گرمی کر موسم میں ڈھوروں کو کھلالنے کے لیے جمع کر لینا جاتا ہے
کُورا
(اتّو کاری) اتّو گرکی بھٹیّ جس میں وہ اتّو کرنے کے اوزار گرم کرتا ہے ؛ یہ معمولی قسم کی ہوتی ہے اورمٹکے کوتوڑ کربنالی جاتی ہے .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔