زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’ملبوسات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ملبوسات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پائِجامَہ
ٹانگوں میں پہننے کا ایک لباس جس سے ٹخنے سے کمرتک کا حصہ ڈھکا رہتا ہے، ازار، شلوار، تہہ پوشی، تنباں، ستھنا
پِٹا
ایک رسم جس میں زچہ کے میکے والے پٹا اور شیرینی لاتے ہیں ایک زچہ کی پیشانی اور دوسرا بچے کے سر پر بان٘دھتے ہیں یہ پٹا سلمہ ستارے یا زردوزی کے کام سے بھی تیار کیا جاتا ہے .
پَٹّا
ایک رسم جس میں زچہ کے میکے والے پٹا اور شیرینی لاتے ہیں ایک زچہ کی پیشانی اور دوسرا بچے کے سر پر بان٘دھتے ہیں یہ پٹا سلمہ ستارے یا زردوزی کے کام سے بھی تیار کیا جاتا ہے .
پَہْراوْنی
۱. وہ پہناوا یا پوشاک جو کوئی شخص خوش ہو کر اسے بخش دے ، وہ پوشاک جو کوئی بڑا چھوٹے کو دے ، خلعت.
چَپْراس
وہ پیٹی جو دربان چوکیدارسپاہی یا رضا کار وغیرہ کمر پر باْندھتے یا گلے میں اس طرح ترچھی لٹکاتے ہیں کہ ایک حصہ دائیں بائیں کان٘دھے پر اور دوسرا حصہ اس کی الٹی طرف کرکے بائیں یا دائیں رخ پر ہو؛ کمر پٹکا ؛ کمر پیٹی.
چُوڑی دار پاجامَہ
وہ تنگ پاجامہ جس کی مہرباں لمبی ہونے کی وجہ سے ٹخنوں پرکپڑے میں سلوٹیں پڑیں یا خود ڈالی جائیں
ساڑھی
فصل ربیع، برس کے دوسرے چھ مہینے، جن میں گیہوں، جَو، چنے، مٹر، سرسوں، ترہ، مسور، ارہر وغیرہ اناج پیدا ہوتے ہیں
ساڑی
ساری، کم و بیش چھ گزلمبا اور سوا گز چوڑا عورتوں کا پہناوا جس کا دو تہائی حِصّہ کمر پر تہبند یا لُنگی کی طرح ٹان٘گوں کے گِرد لپیٹ کر بچا ہوا ایک تہائی حِصّہ اُوپر سے بدن پر لپیٹ کر اس کا پلّو دوپٹے کی طرح کندھوں پر یا سر پر ڈال لیا جاتا ہے
شیرْوانی
لمبی پٹی کالردار جدید وضع قطع کی اچکن جس کا رواج اب عام ہے، چونکہ حیدرآباد کے امرا کشمیر کے بنے ہوئے اعلیٰ قسم کے اُونی کپڑے کی (جو شروان یا شروانی کے نام سےمشہور تھا) اچکن پہنا کرتے تھے اس لیے کپڑے کی شہرت اور عمدگی کی وجہ سے اچکن نام شیروانی زبان زدِ عام و خاص ہوگیا
صَدْری
ایک طرح کی مرزئی جو پوشاک کے اوپرپہنتے ہیں اور اس میں سہنے پر بہت سی گھنڈیاں یا بٹن ہوتے ہیں اور اکثر بیل بوٹے اور زری کا کام بھی ہوتا ہے، کمری، واسکٹ
طَرَح ساز
(تزئینِ لباس) شال کی کڑہت کے نمونے اور نئی نئی وضع کے ڈیزائن بنانے اور کاریگروں کو سکھانے والا استاد
قَبَا
اچکن جو دوہری اور چغے کی وضع کی ہوتی ہے، اس میں بٹنوں کے بجائے بند یا گھنڈی تکمہ ہوتا ہے، ڈھیلا ڈھالا اور قدرے لمبا لباس جو کپڑوں کے اوپر پہنا جاتا ہے، چوغہ، اچکن
قَومی لِباس
وہ پوشاک جو کسی قوم کی خاص شناخت کرتی ہو، وہ لباس جو کسی قوم کی خاص شناخت ہو، کسی ملک کا خاص لباس
گَنجی
(گلَہ بانی) سوکھی گھاس کا قرینے سے بنایا ہوا انبار جو جاڑے اور گرمی کے موسم میں مویشیوں کے چارے کے لیے محفوظ رکھنے کو بنا لیا جاتا ہے.
گوٹا کِناری
گوٹا اور کناری جو چاندی سونے کے تاروں کی لیس جو ریشم کے بانے سے بنی جاتی ہے، لباس کی تزئین کا سامان
گھوٹَن
(تزئین لباس) کپڑے کو چکنا کرنے کا استری کی قسم کا اوزار جس سے رگڑ کر کپڑے کی سطح چکنی اور دار بنائی جاتی ہے .
لَنگوٹ
۱. (i) وہ کم عرض کپڑے کی پٹّی جو پہلوان ، سادھو یا فقیر لوگ اپنی شرمگاہ کو چھپانے کے لیے باندھتے ہیں ، کاچھا ، ایسا لباس جو صرف شرم گاہ کو چُھپاتا ہو .
لَنگوٹ بَنْد
(کنایۃً) جو شخص شادی نہ کرے، عورت سے بچا رہنے والا، جنسی اختلاط سے پرہیز کرنے والا، مجرّد
واسْکِٹ
کمر تک کی فتوحی یا بنڈی جو قمیص اور پتلون اور قمیص و پائجامے وغیرہ کے اوپر پہنی جاتی ہے، انگریزی وضع کا بغیر آستین کا کوٹ، مرزائی، کمری، فتوحی، صدری
کُرْتا
وہ قمیص جس میں کف نہ ہوں، پورے یا ادھے بانہوں والا بغیر کالر کا ڈھیلا ڈھالا لباس جس سے جسم کے اوپری حصہ زیب تن کیا جاتا ہے
کُرْتَہ
وہ قمیص جس میں کف نہ ہوں، پورے یا ادھے بانہوں والا بغیر کالر کا ڈھیلا ڈھالا لباس جس سے جسم کے اوپری حصہ زیب تن کیا جاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔