زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’علم الکلام‘‘ سے متعلق الفاظ
’’علم الکلام‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بُرا
بد، خراب، جس میں کوئی ظاہری یا باطنی نقص عیب یا خرابی ہو، اچھا یا نیک نقیض، بکثرت برائیوں کے لیے مستعمل، جیسے: ناپسندیدہ، نازیبا
بَلاغَت زا
جس سے بلاغت کے نکتے اور پہلو پیدا ہوں ، جس میں بلاغت کے لوازم پائے جاتے ہوں ، فصیح و بلیغ (کلام) .
بے سُرا
قواعد موسیقی کے خلاف گانے والا، اتار چڑھاؤ وغیرہ سے ناواقف، جس کے گلے میں رس نہ ہو، مجازاً: بے محل، بے موقع، بے تکا، خلاف قاعدہ (کلام یا بات وغیرہ)
تَناسُب
دو یا دو سے زیادہ چیزوں یا کسی چیز کے حصوں کی تعداد یا مقدار وغیرہ میں باہمی نسبت، نسبتی تعداد یا مقدار
تَنَزَّلات
(تصوف و کلام) مراتب ستہ (جس کا پہلا درجہ لاتعین یعنی احدیت یا ذات بحت ہے اس کے بعد مرتبہ وحدت جسے حقیقت محمدی بھی کہتے ہیں جو مرتبہ لاتعین سے ظاہر ہوا اسی مرتبہ وحدت سے مرتبہ واحدیت ظاہر ہوا جو مرتبہ تفصیل صفات ہے ، باقی تین مراتب احدیت کی مانند قدیم نہیں بلکہ تعینات ہیں)
جَبْر و قَدْر
(کلام یا فلسفہ) انسان کے قادر یا مجبور ہونے کا مسئلہ جو علماً علم کلام و عقائد کے درمیان مختلف فیہ رہا ہے، یہ فلاسفی کہ اللہ سب کچھ کرتا ہے اور آدمی کچھ نہیں کر سکتا
حُدُوثُ الْعالَم
(کلام) آغاز عالم ، متکلمین کے ہاں حدوث العالم کے معنی آغاز وقت کے لیے جاتے ہیں وہ ہستی باری تعالیٰ کے اثبات کے لیے آغاز عالم کو بنیاد مانتے ہیں.
سُلُوب
(علم الکلام) صفات سلبیہ باری تعالیٰ کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء لاتناہی ہو سکتے ہیں جس میں امکان کی کوئی شرط نہ ہو .
سُلُوبِ اِضافی
(علم الکلام) صفات و اسماء سلبیہ باری تعالیٰ کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء لاتناہی ہو سکتے ہیں لیکن ان میں شرط امکان کی ہے .
فَلْسَفَۂ اِخْتِیار
(علم کلام) انسان اپنے افعال کو اپنے ارادے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور قدرت کی طرف سے مجبورِ محض نہیں ہے (جبریہ کی ضد).
مُاَوَّل
تاویل کیا گیا ، ظاہری معنوں سےبھیرا گیا (کلام) ؛ (تفسیر) وہ آیت جس کے معنی حدیث یا روایت میں ظاہری مفہوم کے علاوہ کچھ اور بتائے گئے ہوں.
مُنزَل
اوپر سے نیچے کی جانب اُتارا ہوا، نازل کیا ہوا، مراد: آسمان سے اُترا ہوا، خدا کی طرف سے آدمی کو بھیجا ہوا
مَنظُوم
ایک لڑی میں پرویا ہوا، منسلک کیا ہوا، (ادب) مقررہ وزن یا بحر میں نظم کیا ہوا (موزوں کلام) شعر کی صورت میں مرتب کیا ہوا، موزوں کلام
نمک
ا۔ چمکدار پتھر کی صورت میں کانوں سے نکالا جانے والا یا سمندر اور کھاری جھیلوں کے پانی سے حاصل کیا جانے والا نیز کیمیاوی طریقے سے ترکیب پایا سوڈیم اور کلورائیڈ کا مرکب جو سالنوں اور کھانوں میں ذائقے کے لیے ڈالا جاتا ہے ، نون ، لون ، کھار ، ملح ، رام رس
ہَبَڑ دَبَڑ
جلدی جلدی، جلدی سے، عجلت کے ساتھ، تیزی سے، گھبراہٹ میں، جیسے: گھر میں تلوا نہیں ٹکتا، ہبردبر آئیں پھر باہر جا جھمکیں (مقامی یا دہقانی)
ہَبَڑ وَبَڑ
جلدی جلدی، جلدی سے، عجلت کے ساتھ، تیزی سے، گھبراہٹ میں، جیسے: گھر میں تلوا نہیں ٹکتا، ہبردبر آئیں پھر باہر جا جھمکیں (مقامی یا دہقانی)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔