زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’نجوم‘‘ سے متعلق الفاظ

’’نجوم‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آبی بُرْج

قدیم فلکیات میں ستاروں کے مقامات اور رفتار کے اعتبار سے آسمان کے بارہ مقرر کیے ہوئے حصے (جن کے نام یہ ہیں: حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلو، حوت)

آتِش دانِ کِیمِیا

(نجوم) کرۂ مصنوعہ اور دوائر میں ایک جنوبی صورت جو چودہ کواکب پر مشتمل ہے

آفْتاب

ایک روشن گولا جو ہر صبح آسمان پر مشرق سے نکلتا اور شام کو مغرب میں ڈوبتا دکھائی دیتا ہے، نظام شمسی کا مرکزی کرہ، سورج، شمس، خورشید

آلاتِ رَصَدی

(فلکیات) ستاروں کا مشاہدہ کرنے کی کل یا مشین

آلاتِ رَصَدِیَہ

(فلکیات) ستاروں کا مشاہدہ کرنے کی کل یا مشین

آکاش چوٹی

وہ خیالی خط جو بالکل سر کے اوپر پڑتا ہے، سمت الراس، سر کی سیدھ

آکاش دُھری

کرہ آسمانی کا محور یا دُھرا، نقطۂ شمال

اَخْتَرِ جَوزا

دبیر فلک، عطارد، بدھ

اَنْجُم

ستارے، تارے، کواکب، نجوم

اَنْرادھا

چاند کی سترھویں منزل

اَنْرادَہ

چاند کی سترھویں منزل

اُڑَن تَشْتَری

بیسویں صدی کے وسط میں خیال کیا جاتا تھا کہ فضا میں تشتری نما چیزیں موجود ہیں جو خلا میں موجود دوسرے ستارے کی کسی مخلوق کے چھوڑے ہوئے خفیہ میزائل، فریب ہائے نظر، قدرتی مظاہر یا گاڑیاں وغیرہ ہیں

اَیوانِ زُحَل

ساتواں آسمان

بارہَ بُرْج

قدیم فلکیات میں ستاروں کے مقامات اور رفتار کے اعتبار سے آسمان کے بارہ مقرر کئے ہوئے حصے (حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سن٘بلہ، میزان، مقرب، قوس، جدی، دلو، حوت)

بَرَس پَھل

جنم پترا جس سے نجومی یا جوتشی کسی کی زندگی کے سال بسال حالات پر حکم لگاتا ہے

بَطْن

پیٹ، شکم، (باہر سے نیز اندر کا وہ حصہ جس مین معدہ ، جگر، تلی اور آنتیں ہیں)

بُطَیْن

چاند کی منزلوں میں سے ایک منزل کا نام جس میں ستارے حمل کے وسط میں اس طرح واقع ہیں جیسے چولہے کے پاکھے اور پچھلا حصہ، بھرنی

بُلَع

(نجوم) سنائیں نچھتروں (منازل) میں سے تیئیسواں نچھتر.

پَرِکَرَما

مندر کے گرد مسقف جگہ

پَنْچَک

پانچ کا کوئی مجموعہ، پانچ چیزیں

تاروں کی گِرَہ

(نجوم) چند ستاروں کا ایک جگہ جمع ہو جانا ، رک تارہ گرہ .

تَحاوِیل

(نجوم) تحویل (رک) کی جمع.

تَحْتُ الشُّعاع

(نجوم) ہر قمری ماہ کے آخری دو یا تین دن جن میں چان٘د آفتاب سے قریب ہونے کی وجہ سے بہت باریک ہو کر سورج کی شعاع کے نیچے آجاتا ہے اور نظر سے معدوم ہوجاتا ہے یہ ایام منحوس سمجھے جاتے ہیں.

تَسْدِیس

(نجوم) دو ستاروں کا ساٹھ درجے کا باہمی تفاوت

تُل

یکساں، برابر(مرکبات میں مستعمل) جیسے تل بیٹھنا

جام سُر

(نجوم) چودھویں نچھتر میں کسی نحس ستارے کا ہونا ، ساتویں برج میں کسی ستارے کا ہونا جو شادی بیاہ کے لیے نحس سمجھا جاتا ہے .

جَنْم پَتّرا

جنم پتّری، جنم پترا جس سے نجومی یا جوتشی کسی کی زندگی کے سال بسال حالات پر حکم لگاتا ہے

جَنَم پَتْری

جنم پترا جس سے نجومی یا جوتشی کسی کی زندگی کے سال بسال حالات پر حکم لگاتا ہے

جھاڑُو تارا

(ہیئت) وہ سیارہ جس کے پیچھے روشن لکیر نظر آتی ہے اور جو اپنے دائرہ نما مدار میں گردش کرتا ہے، دم دار ستارہ، پونچھ والا ستارہ، دنبالہ دار ستارہ

حَمائِلی

(نجوم) سیارے کی گردش جس کا مدار سورج کے گرد بیضوی شکل کا ہو

حَوص

(نجوم) سات ستارے کہ اُسکی (دُب اکبر کی) گردن ، سینہ اور دونوں زانوؤں پر ہیں اور نصف دائرہ کے مانند معلوم ہوتے ہیں ، ان کا نام سریر بِناتُالنِعش ہے اور بعضے ان کو حوص کہتے ہیں

خَلا

خالی جگہ

خَلا باز

خلائی جہاز میں پرواز کر کے زمین کی کشش ثقل کےعلاقے سے اوپر خلا میں جانے یا سفر کرنے والا شخص

خَلا نَوَرْد

خلا میں سفر کرنے والا، خلا باز

خَلائی جَہاز

وہ گاڑی یا آلہ جو خلائی پرواز کے لیے تیار کیا جاتا ہے، خلائی طیارہ

خَلائی طَیّارَہ

وہ گاڑی یا آلہ جو خلائی پرواز کے لیے تیار کیا جاتا ہے، خلائی جہاز

دُب

فلکیات: بنات النعش، دُبِّ اَکبر

دَبِیرِ فَلَک

عطارد، مراد: آسمان کا مُنشی

دُم دار سِتارَہ

(ہیئت) وہ سیارہ جس کے پیچھے روشن لکیر نظر آتی ہے اور جو اپنے دائرہ نما مدار میں گردش کرتا ہے، جھاڑو تارا

دُن٘بالَہ دار تارا

(ہیئت) وہ سیارہ جس کے پیچھے روشن لکیر نظر آتی ہے اور جو اپنے دائرہ نما مدار میں گردش کرتا ہے، جھاڑو تارا، دم دار تارا

دُنبالَہ دار سِتارَہ

(ہیئت) وہ سیارہ جس کے پیچھے روشن لکیر نظر آتی ہے اور جو اپنے دائرہ نما مدار میں گردش کرتا ہے، جھاڑو تارا

دَہانِ ضَیغَم

(نجوم) بُرج اسد کا پہلا مقام، شیر کا منہ

ذابِحِ صَغِیر

(نجوم) کوکبۃالجدی کے دو ستاروں (سعد ذابح) میں سے بڑے ستارے کا نام.

ذات الْکُرْسی

(نجوم) فلک البروج کی صورت میں سے دسویں صورت کا نام، جس میں تیرہ ستارے ہیں، جن کی شکل ایسی ہے جیسے کوئی عورت کرسی پر پاؤں لٹکائے بیٹھی ہے

ذُو رُمْع

(نجوم) دمدار ستارے کی ایک قسم جو نیزے کی طرح دکھائی دیتا ہے

ذُوذُوابَہ

ایک ستارے کا نام جو گیسودار دکھائی دیتا ہے، گیسودار

رَصَد

(آلات کے ذریعے) ستاروں کی گردش دیکھنے کا عمل

رَصَد خانَہ

وہ مینار یا مقام جہاں بیٹھ کر ہیئت داں آلات کے ذریعہ ستاروں کی گردش وغیرہ دیکھتے ہیں، جنتر منتر، آبزر بیٹری

رَصَد گاہ

 

زُبانِیا

(نجوم) چانْد کی سولھویں منزل، جو عقرب کی شاخ ہے اور یہ دو ستارے ہیں

سال بھاری ہونا

(نجوم) سال کا منحوس ہونا ، سال کا تکلیف سے بسر ہونا ، سال بھر کا زمانہ ، نامبارک ہونا.

سِتارَہ سُنبُلے میں ہونا

(نجوم) ادبار کا زمانہ ہونا ، بدبختی کا وقت آ پڑنا

سَعْدِ اَصْغَر

(نجوم) روایتاً وہ ستارہ جو سعادت میں دوسرے ستاروں کے بالمقابل کم ہے ، زہرہ ، ناہید (جس سے مشتری زیادہ سعد ہے۔

سَعْدَین

(نجوم) دو مبارک سیارے، زہرہ و مشتری

سَنِیچَر

(نجوم) ایک دیوتا کا نام

طالِع میں پَڑْنا

(نجوم) پیدائش یا نجومی سے سوال کے وقت کسی برج میں ہونا (کسی ستارے کا).

عُرُوج

بلندی، اوج، اونچائی

عُطارِد

دوسرے فلک پر ایک سیارہ جس کو دبیر فلک اور منشی فلک بھی کہتے ہیں، علم و عقل کو اس سے متعلق سمجھا جاتا ہے، ہندی میں اسے بدھ کہتے ہیں

عِلْمِ نُجُوم

سیّاروں کی تاثیرات یعنی سعادت و نحوست اور واقعاتِ آئندہ کی حسب گردش پیش گوئی یا معاملاتِ تقدیر اور اچھے برے موسم کی خبر دینے کا علم

عَیُّوق

ایک روشن ستارے کا نام جو ثریا کے پیچھے ہوتا ہے

غَیر شَمْسی سَیّارَہ

وہ سیارہ جو سورج کے علاوہ کسی دیگر ستارے کے گرد چکر لگاتا ہے

فَلَک

قسمت

فَلَکِ ہَفْتُم

ساتواں آسمان

فَکَّہ

(ہیئت) آٹھ ستاروں کے ایک جھرمٹ کا نام جو شکل میں کاسۂ شکستہ سے مشابہ ہے اور اس لیے اہل فارس اسے کاسۂ درویشاں بھی کہتے ہیں

گُچّھا تارا

وہ چھ ستاروں کا گچھا جو جاڑوں میں سب سے اول نظر آتا ہے، ثریا، عقد ثریا، پروین، سات سہیلیوں کا جھمکا

گْرَہ

۹ کے ہندسے کی علامت

گِرَہ دَشا

(نجوم) ستاروں کی گردش کا انسان اور دنیا پر اثرات

لولِیٔ چَرْخ

ایک مشہور ستارے کا نام جسے آسمان کی ڈومنی بھی کہتے ہیں، ناہید، مطربۂ فلک، زہرہ سیارہ

مُنشیٔ سِپہَر

(ہیئت) منشیٔ فلک، مراد: عطارد

مُنشیٔ فَلَک

عطارد

نُجُومی

نجوم سے متعلق، ستاروں کا

نَجِیم

(ہیئت) چھوٹا ستارہ یا سیارہ (عموماً جمع میں مستعمل)

نَچھتّر

(نجوم) ہندوؤں نے منطقۃ ا لبروج کو بارہ خانوں کے علاوہ ستائیس حصوں میں بھی تقسیم کیا ہوا ہے اور ہر حصے کا کوئی نام رکھا ہے ، یہ نچھتر کہلاتے ہیں ، چاند کے راستے میں پڑنے والا تاروں کا مجموعہ یا گچھا ، نجومیوں کے مطابق نچھتر کے خواص آثار اور علامات جداگانہ مقرر ہیں جس کے بموجب ہر کام سر انجام دینے کے لیے نیک و بد ساعتیں شمار کی جاتی ہیں اور پھر انھیں کے وسیلے سے غیب گوئی اور پیشین گوئی کی جاتی ہے ، نکشتر ، چاند کی منزلیں ، منازل ِقمر ؛ راس کا حصہ ، ستارہ ، سیارہ ، اختر ، کوکب ؛ (مجازاً) طالع ۔

نِظامِ بَطْلِیْمُوس

بطلیموس حکیم کا نظام جس میں زمین کو مرکز عالم قراردیا گیاہے اور اس کے گرد کل کواکب اور سورج چاند وغیرہ گرش کرتے مانے گئے ہیں

کُسُوف

سورج گرہن میں پڑھی جانے والی نماز

کَواکِب سَیّارَہ

قدیم فلکیات کی رو سے وہ ستارے جو آفتاب کے گرد مثل زمین کے گردش کرتے ہیں

ہُبُوط ہونا

(نجوم) کسی سیارے کا نحس اثرات کا حامل ہونا ، منحوس ہونا ۔

ہَفْت اَخْتَر

سبع سیارہ، سات ستاروں کا مجموعہ، جو جھومر کی شکل میں آسمان پر نظرآتا ہے، ثریا، عقد پروین

ہَیئَت

(کنایتاً) صورت، شکل، حلیہ، چہرہ مہرہ، وضع قطع، سراپا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words