تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہوا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ہوا" کے متعقلہ نتائج
ہَوا
(کیمیا) کرۂ ارض کے گرداگرد اس کی فضا بنانے والا مختلف گیسوں (نائٹروجن، آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائڈ) کا ایک مرکب، باد، باؤ، پون، وایو
ہَوَّا
بچوں کو ڈرانے کی فرضی صورت، بیجا، لو لو، جن، بھوت، پریت نیز قصے کہانیوں کا آدم خور دیو، چھلاوا
ہَوائِیَہ
(برقیات) ایک آلہ (دھات کا ڈنڈا یا تار) جو ریڈیائی لہروں کو وصول کرتا یا ان کی شعاع ریزی کرتا ہے ، اسے ریڈیائی محسّہ بھی کہتے ہیں ، محسّہ (انگ : Aerial)
ہوا مَحَل
کئی دروازوں، کھڑکیوں والا مکان جو بارہ دری سے بڑا ہوتا ہے، ایسا کشادہ مکان جس میں اچھی طرح ہوا کا گزر ہو (خصوصاً) جے پور کی مشہور زنانی رہائش گاہ جس میں ہوا کا خاص اہتمام ہے
ہوا خانَہ
تانبے کا گولا جو قدیم آب دوز کشتیوں میں ہوا کا ذخیرہ کرنے کے لیے لگایا جاتا تھا، اس میں طاقچے بنے ہوتے تھے جو کشتی کو سمندر کی تہ میں لے جاتے ہوئے بند کر دیتے تھے اور پانی سے اوپر آتے ہوئے کھول دیتے تھے
ہوا دار
(جگہ یا مکان یا کمرہ) جس میں اچھی طرح ہوا پہنچے، جہاں ہوا کا گزر اچھی طرح ہو، کھلا ہوا، فراخ، کشادہ
ہَوا توڑ
ہوا کا زور توڑنے والا ، ہوا کی شدت کم کرنے والا ؛ (مجازاً) ہوا سے بچانے والا (عموماً باڑھ ، درختوں کی قطار وغیرہ) ۔
ہَوا باز
ہوائی جہاز چلانے والا (پائیلٹ) نیز ہوائی جہاز کے عملے کا فرد (خصوصاً فضائیہ میں)، ہوائی جہاز اڑانے کا تکنیکی ماہر، طیارہ بان
ہَوا دان
ہوا کے لیے چھت پر یا فرش کے ساتھ بنائی گئی کھڑکی، روشن دان، باد کش، کسی عمارت میں ہوا اور روشنی کے لیے بنایا جانے والا روشن دان نیز عمارت کی چھت پر بنایا گیا ایک مخصوص وضع کا تکونا اور بڑا سا روشن دان جو بالعموم ہوا کی سمت میں کھلا ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔