تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُتّے" کے متعقلہ نتائج

کُتّے

۔کُتّا کی جمع۔

کُتّے خانَہ

A dog-kennel.

کُتّے کی ہَرَک

۔کُتّے کی کاٹے کی لہر جو بہتا پانی اور جلتی ہوئی آگ دیکھ کر پیدا ہوتی ہے اور اس میں آدمی کُتّے کی طرح بھونکنا بلکہ لوگوں کو کاٹنے لگتا ہے۔ (اُٹھنا کے ساتھ)

کُتّے کی ہَڑَک

hydrophobia, rabies

کُتّے کا بَچَّہ

کمینہ ، ذلیل (بطور گالی مستعمل).

کُتّے نے کاٹا ہے

has gone mad, is out of mind

کُتّے کا بھیجا ہے

۔بہت بکواس کرنے والےل کی نسبت کہتے ہیں کہ اُس نے کُتّے کا بھیجا کھایا ہے ذرا خاموش نہیں رہتا۔

کُتّے کی مَو٘ت مارْنا

کتّے کی موت مرنا (رک) کا متعدی.

کُتّے لوٹتے ہیں

۔۱۔ویرانہ ہے۔ جس ڈیوڑھی پر دو دو تین تین نوکر رہتے تھے اب وہاں کُتّے لوٹتے ہیں۔ ۲۔صفائی نہیں ہے۔ کمرے کی حالت تو دیکھو کُتّے لوٹتے ہیں۔

کُتّے کا بھیجا کھایا ہے

ہر وقت بک بک کرتا رہتا ہے ؛ ذرا خاموش نہیں رہتا.

کُتّے کی ہَڑَک اُٹْھنا

کتّے کے کاٹے کی لہر جو بہت پانی ییا جلتی آگ دیکھ کر اُٹھتی ہے اور اس میں آدمی کتّے کی طرح بھونکْنے یا کاٹْنے کو دوڑتا ہے ؛ کوئی دیوانہ پن کا شوق اُبھرنا.

کُتّے بِلّی شیر ہونا

بے حیثیت لوگوں کا بھی منھ آنے لگنا.

کُتّے کا مَغْز کھایا ہے

۔بہت بکواس کرنے والےل کی نسبت کہتے ہیں کہ اُس نے کُتّے کا بھیجا کھایا ہے ذرا خاموش نہیں رہتا۔

کُتّے کی ذات پَہْچانی جانا

کسی بُرے شخص کے متعلق حقائق معلوم ہونا ، اصلیت سامنے آنا.

کُتّے مار

کتّے مارنے والا، کتّوں کو مارنے والا کنجر

کُتّے کا گُوہ نَہ لِیپْنے کا نَہ پوتْنے کا

رک : بلّی کا گوہ نہ لیپنے کا نہ پوتنے کا ؛ ناکارہ چیز کے بارے میں کہتے ہیں.

کُتّے کی سی ہَڑَک اُٹھنا

(کنایۃً) کسی امر کا دفعۃً شوق چرّانا، کسی بات کا دفعۃً خیال آجانا

کُتّے کو ہَڈّی بَھلی لَگتی ہے

جس کو جو چیز پسند ہو اسے وہی اچھی لگتی ہے، گندے کو گندی چیز ہی اچھی لگتی ہے

کُتّے خَسی

مفت کی خواری ؛ پریشانی ؛ اُلجھن کا کام نیز بے عزتی یا مصیبت کی نوکری.

کُتّے خَصّی

بہت ہی گھٹیا اور غیر سنجیدہ کام

کُتّے لوٹْنا

خاک اُڑانا ؛ غیر آباد اور ویران ہونا.

کُتّے کَمِینے

(دُشنام) انتہائی ذلیل ؛ گھٹیا اور پست ذہنیت لوگ.

کُتّے کی دُم

وہ شخص جس پر فہمائش اثر نہ کرے، کم فہم، کج طبع، ہٹ دھرم

کُتّے کو کِھیر نَہِیں پَچْتی

کم ظرف کو کوئی اچھی چیز مل جائے تو وہ اسے سنبھال نہیں سکتا.

کُتّے کی مَوت

ذلت کی موت ؛ بیکسی ؛ خستہ حالی ؛ نامردانگی میں دم توڑنا ، بُری درگت بننے سے مرنا.

کُتّے کی جھول

(دُشنام) کتّے کا بَچہ یا پلّا، کتّے کے جھول سے پیدا ہونے والا

کُتّے وال کا

(دُشنام) کتّے کے خاندان کا ؛ کتّے کا بچہ.

کُتّے کو گھی ہَضْم نَہِیں ہوتا

کم ظرف کو کوئی اچھی چیز مل جائے تو وہ اسے سنبھال نہیں سکتا، جسے حیثیت سے زیادہ مل جائے وہ چھچھورپن کی باتیں کرنے لگتا ہے، کم ظرف میں حوصلہ نہیں ہوتا

کُتّے کا رونا

۔کتے کا ایک خاص انداز سے مسلسل بُولنا۔ عورتیں اُس کومنحوس سجھتی ہیں۔

کُتّے کی نِیند

چوکنّا نیند ، ہوشیاری کی نیند.

کُتّے کا کاٹا

سگ گزیدہ ، پاگل شخص ؛ وہ شخص جو کتے کے کاٹے سے پاگل ہو گیا ہو.

کُتّے کا کَفَن

(حقارۃً) جھرجھرا موٹا سوتی کپڑا ؛ تارترنگا کپڑا ؛ جھونا.

کُتّے نے کاٹا

بے عقل ، کچھ نہیں سمجھتا ، پاگل ہوا ہے.

کُتّے گَھسِیٹْنا

رنڈی رکھنا، رنڈی کو ساتھ سلانا

کُتّے چُھڑوانا

کتّوں کو شکار پر دوڑا دینا، حملہ آوری پر آمادہ کرنا، انتقام لینا

کُتّے بَھونْکْنے سے ہاتھی نَہیں ڈرْتا

ذلیل اور کمینے آدمیوں کی دھمکی کی شریف اور دلیر آدمی کوئی پرواہ نہیں کرتا، سنجیدہ اور سمجھدار آدمی مذمت کرنے والوں یا بد گو کی پرواہ نہیں کرتا

کُتّے کے بَھونْکْنے سے ہاتھی نَہیں ڈرْتا

ذلیل اور کمینوں کی دھمکی سے شریف اور دلیر نہیں ڈرتے

کُتّے کی بَیٹَھک

جیسے کتّا کولے ٹکا کے بیٹھتا ہے ؛ ایک پیر کا تلوا دوسرے پیر پر رکھ کر بیٹھنا.

کُتّے کی مَوت آئے تو مَسْجِد کی طَرَف بھاگْتا ہے

خود جان جوکھوں میں ڈالنا یا خطرے میں پڑنا

کُتّے کا بھونکنا

۔کُتے کا بھوں بھوں کرنا۔

کُتّے کا کُتّا بَیری

۔مثل۔ ابنائے جنس ہی دشمنی کیا کرتے ہیں۔

کُتّے کو کِھیر جَروتی

کم ظرف کو کوئی اچھی چیز مل جائے تو وہ اسے سنبھال نہیں سکتا.

کُتّے کی مَوت مَرْنا

ذلیل حالت میں مرنا، حرام موت مرنا، شرمناک موت مرنا، بہت ہی ذلت اور تکلیف کی موت مرنا

کُتّے کا بَیری کُتّا

ہم جنس یا آپس والے ہی دشمنی کرتے ہیں ، ابنائے جنس ہی ایک دوسرے کو ستاتے ہیں ، آدمی کا آدمی دشمن ہے.

کُتّے کَوؤں کو گِھن آئے

انتہائی غلیظ ؛ گندہ اور گھناؤنا ہے.

کُتّے کی دُم کَبھی سِیدھی نَہیں ہوتی

رک : کتے کی پونچھ کبھی سیدھی نہیں ہوتی.

کُتّے کی مَوت مارا جانا

حرام موت مرنا ؛ ذلیل حالت میں مرنا ؛ ذلت کی موت مرنا.

کُتّے کی سی پَسْلی پَھڑَکْنا

بن بلائے آنا.

کُتّے کی دُم کو بارَہ بَرَس نَلکی میں رَکھا پِھر ٹیڑھی

أمثل۔ طبیعت کی کجی سعی اور تربیت سے درست نہیں ہوتی۔ اس معنی میں ’’کُتّے کی دم موئے پر بھی ٹیڑھی‘‘

کُتّے کی پُونچْھ کَبھی سِیدھی نَہیں ہوتی

طینت کو صحبت کا کچھ اثر نہیں ہوتا ، طبیعت کی کجی یا شرارت کبھی نہیں جاتی ؛ لاکھ کوشش کے باوجود جب کوئی تبدیلی نہ ہو تو کہتے ہیں.

کُتّے کو مَسْجِد سے کیا کام

برے آدمی کو نیک کام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا.

کُتّے کے ٹِھیکْرے میں پانی پِلانا

ذلیل و رُسوا اور کوڑی کوڑی کو محتاج کرکے دیوانہ بنا دینا.

کُتّے تیرا مُنہ نَہِیں، تیرے سائِیں کا مُنھ ہے

آقا کی خاطر اس کے بد ذات نوکر کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے

کُتّے کے پانو جا ، بِلّی کے پانو آ

تیز تیز جا اور جلدی سے واپس آ.

کُتّے کو مَوت آئے تو مَسْجِد میں مُوت جائے

جب برے آدمی کی موت آتی ہے تو وہ برا کام کرتا ہے، مصیبت آنے کو ہو تو خطرے کی طرف بھاگتا ہے

کُتّے کی دُم بارَہ بَرَس نَلْکی میں رَکھی پِھر بھی ٹیڑھی

what is bred in the bone will never come out of the flesh

کُتّے کی دُم بارَہ بَرَس زَمِین میں گاڑو ٹیڑھی ہی رَہے گی

طبیعت اور فطرت کی کجی کوشش سے نہیں جاتی ، بد طینت پر صحبت کا کچھ اثر نہیں ہوتا (لاکھ کوشش کے باوجود جب کوئی تبدیلی واقع نہ ہو تو کہتے ہیں).

کُتّے کی دُم بارَہ بَرَس زَمِین میں گاڑی ٹیڑھی ہی نِکلی

طبیعت اور فطرت کی کجی کوشش سے نہیں جاتی ، بد طینت پر صحبت کا کچھ اثر نہیں ہوتا (لاکھ کوشش کے باوجود جب کوئی تبدیلی واقع نہ ہو تو کہتے ہیں).

کُتّے کی دُم بارَہ بَرَس نَلْوے میں رَکھا جَب نِکالی ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی رَہے گی

کج فہم یا بُری عادت والا انسان فہائش اور تربیت سے بھی درست نہیں ہوتا.

کُتّے کی دُم بارَہ بَرَس نَلْکی میں رَکھی جَب نِکلی ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی رَہے گی

کج فہم یا بُری عادت والا انسان فہائش اور تربیت سے بھی درست نہیں ہوتا.

کُتّے سے متعلق کہاوتیں

کُتّے

'کُتّے' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone