تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اُوں" کے متعقلہ نتائج

ہُوں

(اجازت کے موقع پر مستعمل) ہاں ، بلاؤ ۔

اُوں

ایک آواز جو حسب ذیل موقعوں پر بے ساختہ منْھ سے نکلتی ہے : ۱. گفتگو کے دوران جب متکلم کی بات سمجھ میں نہ آئے اور اس کا اعادہ کرانا مقصود ہو، مترادف: کیا کہا، پھر کہیے ، بیٹا : کتابوں کا وی ہی آگیا ہے روپیہ دے دیجیے تو ڈاک خانے سے لے آؤں . باپ : اوں ؟ .

ہُوں ہاں

کلمۂ ایجاب و قبول، اشارۂ قبولیت، اقرار، منظوری

ہُوں کَہنا

(عموماً نخرے سے) غیر واضح جواب دینا ، ہنکارا بھرنا

ہُوں آں

کسی بات کے اقرار کرنے کا کلمہ ۔

ہُوں کَرنا

اجازت دینا، ہاں کہنا، رضامندی ظاہر کرنا، زبان سے ہاں کہنا

ہُوں نَہ ہاں

نہ اقرار نہ انکار ۔

ہُوں سو ہُوں

جیسا بھی ہوں ، جو بھی ہوں ، کسی کو کیا غرض (کچھ کے ساتھ مستعمل) ۔

ہُوں نِکَلنا

بول پانا ، کچھ کہنا ، منہ سے کوئی کلمہء اعتراض نکلنا ، ناگواری ظاہر کرنا ۔

ہُوں کَرانا

ہاں کرانا ، اقرار کرانا ، ہامی بھروانا۔

ہُوں نَہ کَرنا

دم نہ مارنا ، مجال نہ ہونا ، کسی کے سامنے بول نہ پانا ، جنبش نہ کرنا ، لب نہ ہلانا۔

ہُوں کَہلَوانا

کسی بات کے لیے راضی کروانا ، رضامند کروانا ۔

ہُوں ُہوں کَرنا

ہاں کرنا ، اقرار کرنا ؛ منھ سے ہوں ہوں کی آواز نکالنا نیز ٹال مٹول کرنا

ہُوں ہاں کَرنا

اقرار کرنا ، اقبال کرنا

ہاں ہُوں

بحث و تکرار، حجت، انکار

ہُوں ہاں نَہ کَرنا

بالکل نہ بولنا ، دم نہ مارنا ، چوں چرا نہ کرنا

ہُوں سے تُوں کَرنا

دخل درمعقولات کرنا ، کسی کی بات میں بولنا ۔

ہُوں سے چُوں کرنا

رک : ہوں سے توں کرنا

کام کو اُوں ہُوں ، کھانے کو ہُوں ہُوں

رک : کام چور نوالے حاضر .

کَون ہُوں

کیا لگتا ہے ، کیا رشتہ ہے ، کیا تعلق ہے (واسطے ، حیثیت اور رشتہ کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے).

ہَوا ہُوں

فوراً چل دوں ، ابھی روانہ ہو جاؤں ۔

کافِر ہُوں

قسم کھانے یا یقین دلانے ک موقع پر کہتے ہیں.

ہاں ہُوں کَرنا

اقبال کرنا، اقرار کرنا

آپ کا کیا لیتا ہُوں

آپ کا کیا ہرج ہے، آپ کا کیا نقصان ہوتا ہے، آپ کو کیوں ناگوار ہے

آپ ہی کا کھاتا ہُوں

میرے پاس جو کچھ ہے وہ آپ ہی کا ہے، آپ ہی کا دیا ہوا ہے، آپ ہی کی بدولت ملا ہے

ہاں ہُوں بولنا

جواب دینا ؛ ہنکارا بھرنا (رک : ہوں ہاں کرنا) ۔

مُردے کی گور پَہچانتا ہُوں

دوسرے کے داؤ فریب کو اچھی طرح سمجھتا ہوں

مَیں کَون ہُوں

یعنی مجھے کیا سروکار ، کیا تعلق ، مجھے تجھ سے کوئی تعلق نہیں

تُو ہَے اور میں ہُوں

اب اور کوئی نہیں؛ اب ایسا بدلہ لوں گا کہ تو بھی یاد کرے

مَیں پاکِستانی ہُوں

آج مَیں ہُوں اور تُم ہو

کوئی دقیقہ دارو گیر اور مواخذے کا اٹھا نہ رکھوں گا

مَیں خُوب سَمَجھتا ہُوں

۔میرے ذہن میں سب کچھ آتا ہے۔ ؎ میں کی خوصوصیت نہیں اور ضمائر کے ساتھ بھی مستعمل ہے۔

آج مَیں ہُوں اور وُہ ہے

کوئی دقیقہ دارو گیر اور مواخذے کا اٹھا نہ رکھوں گا

مَیں ہُوں اَیسی چاتُر گِیانی چاتُر بَھرے میرے آگے پانی

میں اتنی چالاک ہوں کہ دوسرے چالاک میری خدمت کرتے ہیں ، اپنی ہوشیاری اور چالاکی ظاہر کرنے کے موقعے پر کہتے ہیں

کوئی جَلْتا ہے تو جَلْنے دو، مَیں آپ ہی جَلتا ہُوں

میں آپ ہی مصیبت میں ہوں ، کسی کی مصیبت سے مجھے کیا غرض

جان و مال کو دُعا دیتا ہُوں

بزرگ کو مزاج پرسی پر جواب دیتے ہیں.

کیا مَیں تیری پَٹّی کے نِیچے پَیدا ہُوئی ہُوں

میں تجھ سے کم تر نہیں ہوں کہ دب جاؤں

آپ کا نَوکَر ہُوں بَیگنوں کا نَوکَر نَہِیں

آپ کے قول کی تائید اور خوشی سے مطالب ہے جھوٹ سچ سے کچھ کام نہیں

کِس شَخْص کا مُنہ دیکھ کے اُٹھا ہُوں

جب کسی دن تکلیفوں پر تکلیفیں پیش آئیں تو کہتے ہیں یعنی صبح پہلے پہل کس منحوس کا منھ دیکھا تھا.

کِس شَخْص کا مُنہ دیکھ کَر اُٹھا ہُوں

جب کسی دن تکلیفوں پر تکلیفیں پیش آئیں تو کہتے ہیں یعنی صبح پہلے پہل کس منحوس کا منھ دیکھا تھا.

چَل چھانو میں آتی ہُوں، جُملَہ پِیر مَناتی ہُوں

ایسے شخص کے لیے مستعمل جو تھوڑی سی دولت و ثروت پر اترا جائے .

آگےجو قَدَم رَکْھتا ہُوں پِیچھے پَڑتا ہے

چھوڑ کر جانے کو دل نہیں چاہتا

چَل چھاؤں میں آتی ہوں، جُملَہ پِیر مَناتی ہُوں

ایسے شخص کے لیے مستعمل جو تھوڑی سی دولت و ثروت پر اترا جائے

اَب تو ہُوں میں اُونی اُونی جب ہونگی سب سے دُونی

ابھی کیا ہے، ابھی تو تھوڑی خرابیاں ہیں، آگے چل کر کھل کھیلے گی

اوڑھی چادَر ہُوئی بَرابَر، مَیں بھی شاہ کی خالَہ ہُوں

تھوڑی سی بضاعت اور استطاعت پر غرور، تھوڑی حیثیت پر اترانا

اردو، انگلش اور ہندی میں اُوں کے معانیدیکھیے

اُوں

uu.nऊँ

وزن : 2

موضوعات: تحقیراً

اُوں کے اردو معانی

فجائیہ، فعل مجہول

  • ایک آواز جو حسب ذیل موقعوں پر بے ساختہ منْھ سے نکلتی ہے : ۱. گفتگو کے دوران جب متکلم کی بات سمجھ میں نہ آئے اور اس کا اعادہ کرانا مقصود ہو، مترادف: کیا کہا، پھر کہیے ، بیٹا : کتابوں کا وی ہی آگیا ہے روپیہ دے دیجیے تو ڈاک خانے سے لے آؤں . باپ : اوں ؟ .
  • . جب دوران گفتگو متکلم کے کسی حصۂ کلام پر تعجب اور حیرت ہو ، مترادف : ہیں یہ کیا کہہ رہے ہوا اچھا ! جیسے اختر : آج کے اخبار میں موٹی سرخی سے خبر شاںع ہوئی ہے کسہ پاکستانی ٹیم نے جرمن کھلاڑیوں کو ہرا دیا ، اسلم : اوں ! .
  • . جب دوران گفتگو متکلم کی بات پر اعتراض ہو ، مترادف : نہیں ، غلط ہے وغیرہ (جھٹکے کے ساتھ) ، جیسے : طالب علم : فعل وہ کلمہ ہے جو کسی کا نام ہو ، استاد : اوں . . . !
  • - (تحقیر کے ساتھ) متکلم کے کلام کی تردید کے موقع پر
  • . جب سوتے میں کسی کو کچی نیند میں جگا دیا جائے یا خود آنکھ کھل جائے اور اٹھنے کو جی نہ چاہے (بیشتر تکرار کے ساتھ) .
  • . بچے کے رونے کی آواز ، رونا دھونا.
  • . وہ آواز جو بچوں کے ہٹ کرنے یا ٹھنکنے کے موقع پر نکلتی ہے .
  • . بچے کو تھپک کر سلانے کے لیے .

شعر

English meaning of uu.n

Interjection, Passive Voice

  • a sound of verbal exclamation
  • expressing peevishness or contempt, etc.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اُوں)

نام

ای-میل

تبصرہ

اُوں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words