تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تَقْدِیر" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں تَقْدِیر کے معانیدیکھیے
تَقْدِیر کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- وہ اندازہ جو خدا نے روز ازل سے ہر شے کےلیے مقرر کیا ہے، قسمت، نصیب، مقسوم، بھاگ، بخت، مقدر
- مفروضہ، قیاسی صورت
- (ریاضی) اندازہ، مقدار، قدر
- (طب) دوا کی مقدار و خوراک مقرر کرنا
- (قواعد، معانی وبیان) کسی لفط یا کلمہ کا کسی کلام سے محذوف ہونا، عبارت میں کسی لفظ کے نہ ہونے کے باوجود اس کے معنی لیا جانا
- (معانی و بیان) مطلب، وضاحت، قدر و قیمت
- (نجوم) مقام
- (تصوف) حقائق اشیا کا مع استعدادات کے علم حق میں ثابت اور مقرر ہونا
- رزق کے حصے کو دینا
- فرمان دینا
شعر
نہ تو کچھ فکر میں حاصل ہے نہ تدبیر میں ہے
وہی ہوتا ہے جو انسان کی تقدیر میں ہے
ہے یہ تقدیر کی خوبی کہ نگاہ مشتاق
پردا بن جائے اگر پردہ نشیں تک پہنچے
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
اگر تقدیر سیدھی ہے تو خود ہو جاؤ گے سیدھے
خفا بیٹھے رہو تم کو منانے کون آتا ہے
کھو دیا تم کو تو ہم پوچھتے پھرتے ہیں یہی
جس کی تقدیر بگڑ جائے وہ کرتا کیا ہے
English meaning of taqdiir
Noun, Feminine
- the Divine decree, fate, destiny, luck, fortune, predestination
- thinking, considering, supposing
- (Mathematics) measuring
- apportioning (subsistence or daily bread)
- the ordaining of Providence
- ordering, ordaining, decreeing
तक़दीर के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- भाग्य, प्रारब्ध, अदृश्य, अदृष्ट, दैव, क़िस्मत
تَقْدِیر کے مترادفات
تَقْدِیر کے قافیہ الفاظ
تَقْدِیر کے مرکب الفاظ
تمام دیکھیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (تَقْدِیر)
تَقْدِیر
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔