تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سَدا سُہاگَن" کے متعقلہ نتائج

سَدا

ہمیشہ، دائم، مدام

صَدا

آواز، باز گشت، گون٘ج

صَدیٰ

وہ الّو جو عربوں کے خیال کے مطابق مقتول کے سر سے نکلتا تھا.

سَڑا

۱۔ سڑا ہوا ، جس میں سڑاند آ گئی ہو۔

سَدا نَہ تورائی کیتْکی سَدا نَہ ساوَن ہو، سَدا نَہ جوبَن تِھر رَہے سَدا نَہ جِیوے کو

کوئی چیز ہمیشہ نہیں رہتی ، ہر شے فانی ہے.

سَدا نَہ پُھولی کیتْکی سَدا نَہ ساوَن ہو، سَدا نَہ جوبَن پِھر رَہے سَدا نَہ جِیوے کو

کوئی چیز ہمیشہ نہیں رہتی ، ہر شے فانی ہے.

سَدا نَہ پُھولی کیتْکی سَدا نَہ ساوَن ہو، سَدا نَہ جوبَن تِھر رَہے سَدا نَہ جِیوے کو

کوئی چیز ہمیشہ نہیں رہتی ، ہر شے فانی ہے.

داتا سَدا دَلِدَّری

سخی ہمیشہ مُفلس رہتا ہے .

آپ سُوارْتھی سَدا دُکھی پَر سُوارْتھی سَدا سُکھی

خود غرضی میں نقصان ہے اور بے غرضی میں آرام ہے

صَدا دینا

۱. آواز نکالنا، چلانا ، بولنا.

صَدا سُننا

آواز کان میں پڑنا

گُنْبَد کی صَدا

۔ مونث۔ گنبد والے مکان میں جو کچھ کہو وہی آواز واپس آکر کانوں میں پڑتی ہے۔ (کنایۃ) جیسا کہنا ویسا سننا کی جگہ۔ ؎

صَدا گُون٘جْنا

کسی جگہ دیر تک آواز کا اثر باقی رہنا.

سَدا کی پَدنی اُردوں دوش

نقص اپنے میں اور الزام دوسروں پر .

پَڑْنا کی صَدا ہونا

آواز بلند ہونا ، نام روشن ہونا ؛ اذان دی جانا.

غَیبی صَدا

غیب کی آواز.

فَقِیر کی صَدا

وہ آواز جو بھکاری فقیر اکثر دیا کرتے ہیں، فقیر کے پکار کر مانگے کی آواز

دھرم کی جَڑ سدا ہری

مذہب ہمیشہ ترقی پر رہتا ہے، نیکی کو زوال نہیں ہے

ہاتِفِ غَیب کا صَدا دینا

غیب سے آواز آنا ؛ القا ہونا۔

صَدا کِی طَرَح

بہت جلدی

صَدا پَیدا ہونا

آواز نکلنا.

پُن کی جَڑ سَدا ہَری

نیکی میں سدا برکت ہے, زندگی میں کی گئی بھلائی کبھی رائیگاں نہیں جاتی

کان پَڑی صَدا نَہ آنا

رک : کان پڑی آواز نہ آنا .

کُن٘واری کو سَدا بَسَنْت

آزاد اور مجرّد کے لئے ہروقت خوشی کا موقع ہے، مراد یہ ہے کہ غیر شادی شدہ عورت کو وہ دکھ نہیں ہوتے، جو شادی کے بعد سہنے ہوتے ہیں

سَدا عِید نَہِیں جو حَلْوا کھائے

ہر روز عید نیست کہ حلوا خورد کسے کا ترجمہ ، ہر روز نعمت نہیں ملتی.

سَدا نام سائِیں کا

رک : سدا رہے نام اللہ کا.

سَدا ناؤ کاغَذ کی بَہْتی نَہِیں

فریب ہمیشہ نہیں چلتا ، دھوکا ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا.

ناؤ کاغَذ کی سَدا بَہتی نَہیں

ناپائدار اور بے بنیاد شے کو ثبات نہیں ہے ۔

سَدا ناؤ کاغَذ کی چَلْتی نَہِیں

فریب ہمیشہ نہیں چلتا

صَدا بُلَنْد کَرنا

چلّا کر بولنا ، بات عل الاعلان کہنا.

صَدا بَنْد کرْنا

آواز کو محفوظ یا ریکارڈ کرنا.

عالی ہِمَّت سَدا مُفْلِس

سخی اور مُصرف کے پاس کچھ نہیں رہتا

سَدا دُکھی اَور بَخْت آور نام

ناموزوں نام ، نام قِسمت کے برعکس .

صَدا بُلَنْد ہونا

آواز اٹھنا ، بات کا علی الاعلان کہا جانا.

سَدا دُکھی اَور بَخْتاوَر نام

ناموزوں نام ، نام قِسمت کے برعکس .

گوش بَرْ صَدا

آواز پر کان لگائے ہوئے، سننے کے لیے بیتاب رہنے والا، کسی بات کے سننے کا منتظر، کسی خبر کا امیدوار

ہاتِفِ غَیب کا صَدا کَرنا

غیب سے آواز آنا ؛ القا ہونا۔

صَدا آنا

آواز آنا، آواز سنائی دینا.

صَدا لَگانا

فقیر کا پکار کر سوال کرنا ، فقیر یا خوانچہ فروش وغیرہ کا آواز دینا.

صَدا ڈالْنا

فقیر کا آواز لگانا ، پکار کر بھیک مانگنا.

صَدا کرنا

فقیر کا آواز لگانا، فقیرانہ سوال کرنا، پکار کر بھیک مانگنا

صَدا نِکَلْنا

آواز نکلنا

صَدا اُٹھانا

آواز بلند ہونا.

صَدا پَھیلنا

ہر طرف آواز جانا ، آواز منتشر ہونا ، آواز گونجنا ؛ دور تک آواز پہنچنا یا پھیلنا.

سَدا مِیاں گھوڑے ہی تو خَرِیدا کِئے

جب کوئی شخص اپنی بِساط سے باہر قدم رکھتا ہے اور تعلّی کی لیتا ہے تو ازراہِ طنز کہتے ہیں شیخی خورے پر طنز ہے.

صَدا کَہْنا

آواز لگانا ، بول بولنا.

سَدا کے اُجْڑے ، نام بَسْتی رام

ناموزوں نام ، نام اچھا حالات خراب.

سَدا مِیاں گھوڑے ہی تو رَکْھتے تھے

جب کوئی شخص اپنی بِساط سے باہر قدم رکھتا ہے اور تعلّی کی لیتا ہے تو ازراہِ طنز کہتے ہیں شیخی خورے پر طنز ہے.

سَدا مِیاں گھوڑے ہی تو خَرِیدا کَرتے ہیں

جب کوئی شخص اپنی بِساط سے باہر قدم رکھتا ہے اور تعلّی کی لیتا ہے تو ازراہِ طنز کہتے ہیں شیخی خورے پر طنز ہے.

سَدا کے دُکھی اَور بُختاوَر نام

شیخی خورا ، برعکس نہند نام زنگی کافور.

رِذالی کی جورُو کو سَدا طَلاق

کم ظرف کی دوستی کا کبھی اِعتبار نہیں کرنا چاہیے، کمینہ اور سِفلہ کو اپنے عہد کا کُچھ پاس نہیں ہوتا.

کان میں صَدا آنا

کان میں آواز آنا.

مُنْڈی گائے سَدا کَلور

جس گائے کے سینگ نہ ہوں وہ بچھیا معلوم ہوتی ہے نیز سن سے اُتری ہوئی وہ عورت جو جوان بنے

گُنْبَد کی صَدا ہے

رک : گنبد کی آواز ہے.

سَدا جوبَن نَہیں رَہتا

حسن ہمیشہ نہیں رہتا

دار و گِیر کی صَدا بُلَنْد ہونا

لڑائی کا شور ہونا

ڈومْنی کا یار سَدا خوار

ہرجائی طبیعت ہمیشہ ہی نُقصان اٹھاتی ہے .

سَدا کے دُکھیا ، نام چَن٘گے خان

ناموزوں نام.

سَدا نام اَللہ کا رَہْتا ہے

رک : سدا رہے نام اللہ کا .

مُفلِس کی جورُو سَدا نَنگی

مفلس ہمیشہ تکلیف میں رہتا ہے، غریب کے پاس کچھ نہیں ہوتا

اردو، انگلش اور ہندی میں سَدا سُہاگَن کے معانیدیکھیے

سَدا سُہاگَن

sadaa-suhaaganसदा-सुहागन

وزن : 12122

مادہ: سَدا

سَدا سُہاگَن کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایک قِسم کی خوانگی چڑیا
  • ایک پودا جس کا پُھول سُرخ اور خوشنما ہوتا ہے اور پتّے کنگرے دار ہوتے ہیں ، سِندوری .
  • (میواڑ) گُلِ عباسی.
  • ایسی عورت جس کا شوہر ہمیشہ اُس کے پاس رہے ، خوش بخت عورت ، شوہر کی چہیتی بیوی.
  • سدا سُہاگ
  • (مجازاً) کسبی ، قحبہ ، چھنال.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of sadaa-suhaagan

Noun, Feminine

  • a benediction for a married woman, "may your husband live forever!",a cult of fakirs who dress and talk like women, a faithful and beloved wife, lucky wife whose husband is always with her, a kind of sparrow, Trogon dilectus

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سَدا سُہاگَن)

نام

ای-میل

تبصرہ

سَدا سُہاگَن

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words