تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَٹّی" کے متعقلہ نتائج

پَٹّی

سبق ، درس ؛ حروف تہجی کا سلسلہ ، کسی حرف سے بننے والے الفاظ کا سلسلہ

پَٹّی دار

گاؤں کی کسی پٹی کا مالک، ساجھی، شراکت دار

پَٹّی پَرا

وہ کبوتر جس کے اڑنے کے پر گر گئے ہوں

پَٹّی داری

گاؤں کی پٹی رکھنے کا حق جس کا انتظام پٹی دار خود کرتا ہے اور اپنا سرکاری لگان نمبردار کے ذریعے ادا کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے خلاف ورزی کی صورت میں سب پٹی دار لگان کی ادائی کے ذمے دار ہوتے ہیں، تھوک داری

پَٹّی میں آنا

جال میں پھن٘سنا، جھان٘سے میں آکر فریب کھانا

پَٹّی باندْھنا

۱. (کسی چیز کو) دھجّی وغیرہ سے بند کر دینا یا ڈھک دینا.

پَٹّی داری مُکَمَّل

رک : پٹّی داری .

پَٹّی آنکھوں پَر باندْھنا

بے پروائی کرنا ، اغماض یا چشم پوشی کرنا ؛ بے مروّتی کرنا ؛ بے ملاحظہ ہونا.

پَٹّی داری نا مُکَمَّل

۔ وہ پٹی داری جس میں کچھ اراضی بٹی ہوئی اور کچھ مشترکہ ہو۔

پَٹّی سے سَر پَٹَکْنا

انتہائی رنج و غم کا اظہار کرنا.

پَٹّی دار گولا

پتنگ کی ڈور کا خاص طریقے پر لپٹا ہوا گولا

پَٹّی داری غَیر مُکَمَّل

ایسی پٹّی داری جس میں پٹی کا کچھ حصّہ علیحدہ علیحدہ ہو اور کچھ مشترک ، ایسی حالت میں سرکاری لگان مشترک حصّے سے ادا کیا جاتا ہے.

پَٹّی توڑْنا

کاہل ہونا، بیماری یا سستی کی وجہ سے بستر میں پڑے رہنا

پَٹّی پَڑْھنا

بہکاوے میں آنا، ورغلایا جانا

پَٹّی پَکَڑنا

پَٹّی سے پاوں باندھ کے بَیٹْھنا

(کسی کام میں) بڑی توجہ اور محنت صرف کرنا.

پَٹّی چَڑْھنا

کسی زخمی یا ناقص عضو پر دوا لگا کر پٹی بندھنا

پَٹّی سے لَگا کَر سُلانا

پوری پوری دیکھ بھال اور نگرانی کرنا ؛ کسی وقت جدا نہ ہونے دینا.

پَٹّی بَندْھوانا

پٹی بان٘دھنا (رک) کا تعدیہ.

پَٹّی پَڑھانا

بہکانا، ورغلانا، اپنے مطلب کی بات سُجھانا، بہکانا پھسلانا

پَٹّی چھوڑْنا

گھوڑے کو پویا دوڑانے کے لیے لگام کھین٘چ کر ڈھیلی چھوڑنا ، گھوڑے کو تیز دوڑانا.

پَٹّی چَڑھانا

پھوڑے یا درد کی جگہ پر پلستر بان٘دھنا

پَٹّی سے لَگ جانا

پَٹّی سے لَگ کے رونا

۔ پلنگ کی پٹی کے پاس بیٹھ کر رونا۔ ؎ (نوٹ) عورتیں پٹی سے لگ کر بیٹھنے کو فال بد سمجھتی ہیں۔

پَٹّی سے لَگْ کَر رونا

پلن٘گ کے پاس بیٹھ کر رونا (جسے عورتیں فال بد سمجھتی ہیں).

پَٹّی کِشْت کا طَرِیقَہ

(حیاتیات) ایک طریقہ جس میں شیشے کی پٹی ہر ایک خاص عمل کے ذریعے جراثیم یا خرد نامیوں کو اُگایا جاتا ہے تاکہ ان کی بالیدگی وغیرہ کا بآسانی مشاہدہ کیا جاسکے.

پَٹّی سے لَگا کَر رَکْھنا

پوری پوری دیکھ بھال اور نگرانی کرنا ؛ کسی وقت جدا نہ ہونے دینا.

پَٹّی نَہ چھوڑْنا

پٹی سے لگے رہنا ، چار پائی کے قریب رہنا ؛ قریب رہنا ، جدا نہ ہونا.

پٹی وار

حصّہ رسد، حصّے کے مطابق

پَٹّی پَکَڑْ کے ہِلْتے رَہنا

حددرجہ کمزوری یا سستی دکھانا.

پَٹّی دینا

باتوں میں لانا، بہکانا، فریب دینا، دھوکہ دینا

پَٹّی کَرنا

پَٹّی کُھلْنا

زخم پر سے مرہم وغیرہ الگ ہو کر پٹی کھل جانا ، زخم نظر آئے لگنا یا مواد نکلنا.

پَٹّی بَنانا

کن٘گھی کر کے مان٘گ نکالنا یا سر کے بالوں کی تہ جمانا، پانی یا تیل سے بالوں کو ماتھے پر تہ جمانا

پَٹّی جَمانا

رک : پٹی بنانا.

پَٹّی کَرانا

زخم پر مرہم وغیرہ لگا کر بندھوانا.

پَٹّی کَم کا

(پتن٘گ بازی) ایک قسم کا پتن٘گ جو پودے کاغذ میں سے ایک پٹی کم کر کے بنایا جاتا ہے.

پَٹّی تَلے کا

کم رتبہ ، حقیر ، بے وقعت.

پَٹّی تَلے کی

بہت پیارا اور عزیز.

پَٹّی نِکالْنا

عورتوں کا سر کے بالوں کی ایک خاص طرح سے آرائش کرنا

سِنْگھار پَٹّی

پیزار پٹّی

جوتیوں کی مار، مرمت، پٹائی

دَھونس پَٹّی

رعب داب، خوف و ہراس، دم جھان٘سا، ایسی بات چیت جس میں کچھ دھمکی بھی ہو اور کچھ بھلاوا بھی ہو، دھوکا

جھانسا پَٹّی

فریب، دھوکا، بناوٹی بات

دھانسَہ پَٹّی

جھان٘سا ، دھوکا ، دم دِلاسا .

مانْگ پَٹی

بالوں کی درستی ، کنگھی چوٹی.

سَر پَٹّی

سرپٹی یعنی جس کے گھر لڑکا یا لڑکی پیدا ہو تو اُس سے نذرانہ بعنوان سرپٹی لیا جاتا تھا.

گُھس پَِٹّی

رگڑ

سِلْک پَٹّی

(محاسبی) دورقمی حساب میں آزمائشی بقایا ، میزان Trail Balance کا ترجمہ .

سِیس پَٹّی

(زرگری) مان٘گ کے دونوں طرف پیشانی کے بالوں کی پٹَیوں کے کنارے کنارے لگانے کا سادہ یا جڑاؤ بنا ہوا زیور جو زنجیر کی لڑی یا پڑی کی شکل کا ہوتا ہے اور مان٘گ کے دونوں طرف کنپٹیوں تک جھالر کی طرح لٹکا رہتا ہے ، اس کے پیجِ میں ایک ٹیکا ہوتا ہے چھیکا .

سِیتَل پَٹّی

گَھسَن پَٹّی

مارکُٹائی، زود کوب، دم دینا، پھسلانا، بہلانا، بہکانا

لاش پَٹّی

(قانون) لاش سے متعلق رپورٹ، خون یا سببِ موت کی اطلاعی رپٹ.

نِشان پَٹّی

بھگوڑوں یا مفرور ملزموں کی فہرست

نالِش پَٹّی

جرائم کی فرد ، خطائوں کی فہرست

شامِلات پَٹّی

(كاشت كاری) گاؤں كی مشتركہ پٹی، پورے گاؤں كا كوئی حصّہ

مُقَعَّر پَٹّی

(حیاتیات) جراثیم کی کاشت میں استعمال ہونے والی ایک گہرائی دار پٹی ۔

بوتام پٹی

گریبان کی وہ پٹی یا آستین کا وہ حصہ جس میں بٹن ٹان٘کے جاتے ہیں

شادی پَٹّی

دیہاتی جاگیرداروں کا اختیار کردہ ایک طریقہ جس میں وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں شادی بیاہ کے قرار پانے کے وقت نذرانہ وصول کرتے تھے .

رَضا پَٹّی

سالانہ تعطیلوں کی فہرست

اردو، انگلش اور ہندی میں پَٹّی کے معانیدیکھیے

پَٹّی

paTTiiपट्टी

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: تعمیر جنگلات بنائی ترکیبات ہیئت

پَٹّی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • سبق ، درس ؛ حروف تہجی کا سلسلہ ، کسی حرف سے بننے والے الفاظ کا سلسلہ
  • حجام کی چمڑے کی بیٹی جس میں وہ استرے وغیرہ رکھتا ہے ، کسبت.
  • تانا بننے کا اڈا
  • حصہ ، ٹکڑا ، قطعہ
  • (ہیئت) دورانیہ یا طول مسافت ، رقبہ یا مدت رفتار
  • ایک قسم کا جن٘گلی درخت جس کی لکڑی اور پھول دوا کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں اور چھال اور پتیاں رن٘گ سازی میں کام آتی ہیں ، پٹھانی لودھ.
  • اونی یا سوتی فیتہ نما کپڑا جسے سردی یا تھکاوٹ سے بچنے کے لئے پنڈلیوں پر بان٘دھتے ہیں
  • ایک قسم کا جال جو سوت کا بنا ہوتا ہے اور اس سے کبوتر ، بٹیریں وغیرہ پکڑتے ہیں اس کے علاوہ شکاری پرند مثلاً باز جرّہ وغیرہ پکڑنے کے کام میں بھی آتا ہے
  • ایک قسم کا زیور جو پگڑی میں لگایا جاتا ہے ، پیر کا زیور جو پازیب کی قسم کا ہوتا ہے البتہ اس میں گھون٘گرو وغیرہ نہیں ہوتے
  • بالوں کی تہ جو تیل اور گوند پانی وغیرہ سے ماتھے پر جماتے ہیں
  • بان٘س یا لکڑی کا لمبا اور پتلا ٹکڑا جو ایک بڑے ٹکڑے کے ساتھ لگایا جاتا ہے
  • پان کا ٹکڑا ، بیڑا
  • پتلے دل کی چوڑی کڑی ، تختہ
  • پگڑی کی وہ بندش جس میں دوپٹے کو عرض میں تہ کر کے پرت پر پرت اس طرح جمایا جائے کہ ہر نچلے پرت کا کوئی دو اُن٘گل سرا خالی رہے ، دستار کی ایک قسم کی بندش
  • پلن٘گ یا تخت وغیرہ کا بازو (جو سرہانے اور پائن٘تی کے پائے کی چول میں بٹھایا جاتا ہے)
  • پٹو کی قسم کا ایک کم عرض اونی کپڑا
  • پہاڑ سے ایک طرف نکلی ہوئی چھوٹی پہاڑی ، پہاڑی سلسلہ
  • پیہے کا ارّہ ؛ گاڑی وغیرہ کے بازو کا حصہ
  • حاشیہ ، کنارہ
  • روش ، پٹری ؛ جانب ، طرف ؛ مسطر رولر ؛ باب ، فصل
  • صف ، قطار
  • فہرست ، چندے کی فہرست
  • گلی
  • گڑیا شکر کے جمے ہوئے تار بند قوام کو پھین٘ٹ کر قلم کی شکل میں بنائی ہوئی مٹھائی کا نام جس پر اکثر تل چڑھے ہوتے ہیں ، سیوگی ، گٹا ، پتی
  • گھوڑے کی طولانی دوڑ
  • لائق ، قابل ، عقلمند ، اہل دانش
  • لمبا فیتہ نما کپڑا جس کے بیچ میں دھات کا طغرا لگا ہوتا ہے جو کسی محکمے کی نشان دہی کرتا ہے اور جسے چپراسی پگڑی کے اوپر بان٘دھتے ہیں
  • مبائی کی طرف سے ردے میں این٘ٹ لگانے کا طریقہ.
  • لن٘گوٹ
  • لوح ، تختی
  • لکڑی کا تختہ جس پر بڑھئی دوسری لکڑی رکھ کر چھیلتے ہیں
  • مجلہ ، کوچہ (عموماً بحالت ترکیب) جیسے : ابو پٹی ؛ چوپٹیاں وغیرہ
  • وہ اصلی یا بنیادی ماتراؤں کا مقرر و محدود سلسلہ جس پر شاعری ، موسیقی یا گانے مرتب ہوتے ہیں
  • وہ تعلیم یا نصیحت جو بری نیت یا ذاتی غرض سے دی جائے بہکاوا ، جھان٘سا ، دم دلاسا
  • وہ کپڑا جو زچہ اور بچے کے سر پر پیدائش کے بعد چند روز تک بان٘دھتے ہیں ، سربند
  • وہ کم عرض کپڑا جو کسی (خصوصاً زخمی) عضو پر بان٘دھا جائے
  • کاغذ کپڑے یا ٹاٹ وغیرہ کی لمبی دھجی جو کم چَوڑی ہو
  • کاغذ کی وہ رن٘گین دھجی جو کنکوے میں آڑی ڈال دیتے ہیں.
  • کسی دھات یا لوہے وغیرہ کی پتی.
  • کنکوے کی ڈور لپیٹنے کا خاص طریقہ
  • ہموار لمبا علاقہ
  • (تعمیر) اوسط درجے کا داسہ بنانے کے لائق پتھر کی سل

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of paTTii

Noun, Feminine

  • a board to write on
  • a kind of sweetmeat mainly made of either raw or refined sugar
  • a row of houses or hutments
  • bandage
  • head band, bandeau, fillet for binding a woman's hair, usually after childbirth
  • hem, border
  • leaf
  • lesson
  • list, catalogue
  • loincloth
  • metallic strip
  • parting of hair
  • path on a canal or river-bank
  • piece, part, portion, division of a village
  • puttee, strip of cloth
  • ribbon
  • roadside
  • tape
  • the side of a cot
  • ticker, a narrow strip shown on television screen's bottom to flash important news

पट्टी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • (बनाई) ताना बनने का अड्डा
  • अभ्यास आदि के लिए पट्टी पर दिया जानेवाला पाठ। सबक।
  • हज्जाम की चमड़े की बेटी जिस में वो उस्तरे वग़ैरा रखता है, कस्बत
  • लकड़ी की वह लंबोत्तरी, चौरस और चिपटी पटरी जिस पर बच्चों को अक्षर लिखने का अभ्यास कराया जाता है। तख्ती। पटिया। पाटी।
  • ऊनी या सूती फ़ीता नुमा कपड़ा जिसे सर्दी या थकावट से बचने के लिए पिंडुलीयों पर बांधते हैं
  • कंकवे की डोर लपेटने का ख़ास तरीक़ा
  • एक किस्म का जंगली दरख़्त जिस की लक्कड़ी और फूल दवा के तौर पर इस्तिमाल किए जाते हैं और छाल और पत्तियां रंग साज़ी में काम आती हैं, पठानी लोध
  • कपड़े का पतला लंबा टुकड़ा، पट्टी
  • काग़ज़ कपड़े या टाट वग़ैरा की लंबी धजी जो कम चौड़ी हो
  • काग़ज़ की वो रंगीन धजी जो कंकवे में आड़ी डाल देते हैं
  • किसी धात या लोहे वग़ैरा की पती
  • जल कुंभी
  • पगड़ी، साफा
  • पट्टू की क़सम का एक कम अर्ज़ ऊनी कपड़ा
  • पलंग या तख़्त वग़ैरा का बाज़ू (जो सिरहाने और पावंती के पाए की चूल में बिठाया जाता है)
  • बालों की ता जो तेल और गूंद पानी वग़ैरा से माथे पर जमाते हैं
  • बांस या लक्कड़ी का लंबा और पुतला टुकड़ा जो एक बड़े टुकड़े के साथ लगाया जाता है
  • रंगीन कपड़ा या वस्त्र
  • लक्कड़ी का तख़्ता जिस पर बढ़ई दूसरी लक्कड़ी रख कर छीलते हैं
  • लंगोट
  • लंबा फ़ीता नुमा कपड़ा जिस के बीच में धात का तग्रा लगा होता है जो किसी महिकमे की निशानदेही करता है और जिसे चपरासी पगड़ी के ऊपर बांधते हैं
  • लंबाई की तरफ़ से रद्दे में एण्ट लगाने का तरीक़ा
  • एक किस्म का जाल जो स्वत का बना होता है और इस से कबूतर, बटेरें वग़ैरा पकड़ते हैं इस के इलावा शिकारी परिंद मसलन बाज़ जरा वग़ैरा पकड़ने के काम में भी आता है
  • गली
  • पहाड़ से एक तरफ़ निकली हुई छोटी पहाड़ी, पहाड़ी सिलसिला
  • पान का टुकड़ा, बेड़ा
  • पीहे का अरा , गाड़ी वग़ैरा के बाज़ू का हिस्सा
  • लौह, तख़्ती
  • वो कपड़ा जो ज़च्चा और बच्चे के सर पर पैदाइश के बाद चंद रोज़ तक बांधते हैं, सरबन्द
  • चोट पर बाँधा जाने वाला जालीदार कपड़ा
  • बच्चों के लिखने की पाटी; पटिया
  • उपदेश; शिक्षा
  • बुरे इरादे से दी जाने वाली सलाह
  • किसी संपत्ति या उससे होने वाली आय का अंश; हिस्सा; पत्ती
  • पाठ; सबक
  • ज़मीन पर बिछाया जाने वाला टाट का लंबा सँकरा कपड़ा
  • नाव के बीच का तख़्ता
  • तिल एवं गुड़ से बनी एक प्रकार की मिठाई
  • कमरबंध
  • कुछ दूर तक जाने वाली कम चौड़ी और अधिक लंबी वस्तु या भूभाग।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَٹّی)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَٹّی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone