زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’بنائی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’بنائی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پاوُڑی
(بُنائی) ڈوری کے بند جو رچ کے نچلے حصّے میں بندھے لٹکتے ہیں جن کو کاری گر پیر کے ان٘گوٹھے اور متصل ان٘گلی کے درمیان پکڑ کر رچ کو حرکت دیتا ہے ، پاوں سار۔
جھالَر
(بنائی) ہرقسم کے کپڑے سرگاہوں کے بغیر بنے چھوڑے ہوئے تانے کے تار، معمولی کپڑوں کے پھلوے جو بغیر سر بان٘دھے اصلی حالت میں چھوڑ دیئے جاتے ہیں سرن یا جھالر کہتے ہیں
جَھلِّن
(بُنائی) بڑے پاٹ کی دری کے تانے کے بیٹے یعنی درمیانی جھول سہارے رکھے والی بَلَّی جو بطور گھوڑی لگائی جاتی ہے .
چَھڑی کا جِھلَنگا
(کھٹ بُنا) چارپائی یا پلن٘گ کا ایسا جال جس کی بناوٹ میں چوکڑی یا کھجور چھڑی کے نشان بنے ہوں ، چوپڑ کا جھلنگا
رِزا جامَہ وار
(بنائی) رِزا غالباً ریزہ کا غلط تلفّظ ہے اس سے مراد جامہ وار کا چھوٹی بُوٹی کا معمولی تھان ہے ، کاریگر بڑے اور اعلیٰ قِسم کے تھان کے مقابلے میں کم درجہ کے تھان کو ریزہ کہتے ہیں.
سالْنا
(سِلاوٹ و کھٹ بُنا) پلنگ تخت اور اسی قسم کی دوسری چیزوں کی جڑائی کرنا ، ان کے اجزا جوڑ کر مِلانا
سَرْپُھند
(بُنائی) وہ ڈیوڑھی جو سربندھ یا بھلوں گان٘ٹھ جو سربند یا پُھلوں کو بٹ کر ان سروں پر ٹکا دی جائے
نَواڑ
موٹے ڈوروں کی عموماً گرہ، سوا گرہ (ڈھائی تین انچ) چوڑی بنی ہوئی لمبی پٹی، جو پلنگ بننے کے لئے تیار کی جاتی ہے، سوت کا موٹا اور چوڑا فیتہ
نِکاری
(بنائی) پارچہ بافوں کی اصطلاح میں ایسے مزدور کو کہتے ہیں، جو کارخانے کے کاموں سے ناواقف ہو اور کام سکھانے کے لئے کارخانے میں داخل کیا گیا ہو
ڈھال
تلوار اور نیزے وغیرہ کا وار روکنے کا آلہ جو چمڑے یا دھات وغیرہ کا بنا ہوا اور تھالی کی طرح گول اور عام طور سے بِیچ میں سے اُبھرا ہوا سرپوش نُما ہوتا ہے، سِپَر، پھری
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔