تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَلَّا" کے متعقلہ نتائج

پَلَّا

نشانے پر پہنچنے کی طاقت اور صلاحیت (جو تیر میں اس لوہے اور ساخت کی عمدگی سے پیدا ہوتی ہے)

پَلَّہ کَش

حمایتی، جانب دار، طرف دار

پَلَّہ کَشِی

طرفداری، جانب داری، حمایت

تِیر کا پَلَّہ

تیر کا فا صله ، جتنی درز تیر جاےۘ .

دو پَلَّہ

دو پرتوں کی مضبوط چادر یا ٹاٹ وغیرہ .

بازِی پَلَّہ

برابر کا ؛ برابر کی ٹکر کا ، برابر کی جوڑ کا ؛ ہم رتبہ

بازی پَلَّہ ہونا

برابر ہونا، جوڑ کا ہونا، مساوی حیثیت کا ہونا

مُنہ پَر پَلَّہ لینا

عورتوں کا دوپٹے کا کونہ منھ پر ڈال کر رونا، منھ ڈھانپ کر رونا

جِس کا پَلَّہ بَھاری ہو وَہی جُھکے

بڑا آدمی منکسر المزاج ہوتا ہے، جس کے پاس ہو اُسے دینا چاہیے

مُنْہ پَر پَلَّہ رَکھ کے رونا

۔کنایہ ہے مُنپ ڈھانپ کے رونے سے۔

ذَرا ذَرا سا کَر لِیا اور اَپْنا پَلَّہ بَھر لِیا

تھوڑا تھوڑا کرکے بہت سا لے لینا چاہیے

راہ چَلْتے کا پَلَّہ پَکَڑْنا

مسافروں کا دامن پکڑنا ؛ جھگڑا پیدا کرنا، خوامخواہ بے سبب ہر شخص سے لڑنا

اردو، انگلش اور ہندی میں پَلَّا کے معانیدیکھیے

پَلَّا

pallaaपल्ला

وزن : 22

جمع: پَلّے

پَلَّا کے اردو معانی

سنسکرت - اسم، مذکر، واحد

  • نشانے پر پہنچنے کی طاقت اور صلاحیت (جو تیر میں اس لوہے اور ساخت کی عمدگی سے پیدا ہوتی ہے)
  • (حمال) لمبی چوڑی اور مضبوط چادر یا ٹاٹ وغیرہ جس میں مزدور کے اٹھانے کے لائق بوجھ بندھ سکے، تھیلا جس میں مزدور غلّہ آٹا وغیرہ بھر کر سر پر لے جاتے ہیں، اس وجہ سے ایسے مزدور کو پلّے دار کہتے ہیں، سرکا بوجھ، تھیلا، انبان، گون، ایک سر پہ رکھے جانے کے قابل بار
  • (بنائی) تانے کے دونوں حصوں کو اوپر تلے حرکت دینے والا بنائی کا ایک آلہ جو بانس کی باریک تیلیوں تار کے ٹکڑوں یا تاگے کی لڑوں سے تیار کیا جاتا ہے اس کی ہر درز میں تانبے کا ایک ایک تار اس طرح سارا جاتا ہے کہ پورا تانا دو حصوں میں بٹ کر اوپر تلے دو دم بن جاتے ہیں اور رچ کے اوپر نیچے کرنے سے بانے کے دونوں دم بھی باری باری اوپر نیچے ہوتے ہیں جن کے درمیان ہر حرکت کی تبدیلی پر بنالا ڈالا جاتا ہے، انسلا، گلا، راچھ
  • (ٹوکری سازی) اونچی باڑ کا پٹاری نما بڑا ٹوکرا جس میں ایک مزدور کے اٹھانے کے لائق بوجھ بھرا جاسکے، جھلی
  • (کبوتربازی) کبوتر کی ایک لمبی اڑان
  • (کپّا سازی) سب سے بڑی قسم کا کپا جس میں ڈھائی تین من وزن آ سکے
  • چادر یا دوشالے کا آنچل یا دامن، چادر وغیرہ کا کونا، کپڑے کا کنارہ، کھونٹ، پلو
  • مدد، حمایت
  • جوڑی کا ایک کواڑ، ایک کواڑ، پٹ، توڑ، لپ
  • جھولی، دامن
  • تین من وزن
  • فاصلہ، دوری، بعد، مسافت
  • (پٹوا گری) زیور کے ڈورے دونوں طرف کے بندوں میں کا لمبا بند
  • (چھپر بندی) چھپر یا کھپریل (یا سائبان) کے عرض و طول کا مکمل پھیلاو
  • (آب پاشی) رج بہے سے پانی نکالنے کا ایک قسم کا ٹوکری کی شکل کا تنکوں سے بنایا ہوا ڈول جس سے نہر کا پانی اچھال کر سطح آب سے اونچی زمین پر پہنچایا جاتا ہے (اس میں دو طرف دو دو رسیاں اور ان کے کنارے پر لکڑی کا گول دستہ بندھا ہوتا ہے) بیڑی، بینڑی، پردھا، چنبل، دگلا، دوری
  • نشانہ، زد، (تیرکی) رسائی کی حد، دامن تیر

ہندی - اسم، مذکر

  • درجہ، مرتبہ
  • دو یا زیادہ ٹکڑوں والی چیز کا ہر ایک ٹکڑا
  • انگرکھے کا ایک دامن
  • ٹوپی کا ایک بازو
  • قینچی کا ایک ٹکڑاجس میں کیل لگا کر قینچی بناتے ہیں، قینچی کا ایک پرت
  • سیڑھی کا ایک ڈنڈا، زینہ کی ایک سیڑھی
  • عورت کی شرم گاہ کا کنارہ
  • کسی چیز کے وزن کرنے کو ترازو کی ڈنڈی کے دونوں جانب ڈسوں میں لٹکا ہوا ہر ایک طبق جس میں سے ایک میں باٹ اور دوسرے میں جنس رکھ کر تولتے ہیں، پلڑا

فارسی - اسم، مؤنث

  • پرلا(اس طرف کا) جس کی ”ر“ کو ”ل“ سے بدل کر مدغم کیا گیا ہے اور بات چیت میں مستعمل ہے جیسے: پلا دروازہ (اُدھر کا دروازہ) یا پلا گھر (وہ مکان جو اُس طرف واقع ہے) وغیرہ

اسم، مؤنث

  • سمندر کی روہو مچھلی جو دریائے سندھ کے دہانے کے اوپر کو چڑھ جاتی ہے
  • ایک قسم کی مچھلی کا نام، جو اپنے برابر کی اور مچھلیوں سے زیادہ چوڑی اور کسی قدر پچکی یا پٹخی ہوئی سی ہوتی ہے، منھ چھوٹا اور سفنے بھی چھوٹے اسے پلوہ بھی کہتے ہیں

شعر

English meaning of pallaa

Sanskrit - Noun, Masculine, Singular

  • a burden carried on head
  • scarf
  • distance, measure of capacity
  • ladle
  • one side of a door
  • range (of an arrow, etc.), target, aim (of an arrow, etc.)
  • the flap of a shawl or stole

Hindi - Noun, Masculine

  • one of a pair of anything (shears, scissors, etc.)
  • one scale of a balance, one of a pair of scales

पल्ला के हिंदी अर्थ

संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • साड़ी, चुनरी आदि का सिरा; दामन; छोर; आँचल; घूँघट
  • दरवाज़ा, किवाड़ आदि की जोड़ी में से कोई एक
  • अनाज आदि बाँधने का चादर या कपड़ा
  • दुपल्ली टोपी का आधा हिस्सा।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَلَّا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَلَّا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone