تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"nab" کے متعقلہ نتائج
nab کے لیے اردو الفاظ
nab کے اردو معانی
nab के देवनागरी में उर्दू अर्थ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
نِیب
ایک درخت جس کے پتے، چھال، رس وغیرہ بہت کڑوے ہوتا ہے، مگر پھل پک کر میٹھا ہوجاتا ہے، نیم (یہ اصل میں نیب یا نیمب تھا، اب نیم کے نام سے مشہور ہے)، نیم کا درخت
نَبع
ایک قسم کا درخت جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر پھلتا پھولتا ہے اور جس کی لکڑی سے تیر کمان بنائے جاتے ہیں
نَبضوں
نبض کی جمع جو حروف مغیرہ یا تابع مغیرہ کے آ جانے سے واؤ مجہول اور نون غنہ کے ساتھ بنائی جاتی ہے، کلائی کی وہ رگ جو حرکت کرتی رہتی ہے، ناڑی، نیز طب: رگ کی حرکت یا رفتار، شریان کی تڑپ یا دھڑکن (یعنی اُس کا سکڑنا اور پھیلنا)، دل کی دھڑکن یا خون کی حرکت
نَبَوی
نبی سے منسوب یا متعلق (خصوصاً) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم سے نسبت رکھنے والا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کا، منسوب بہ نبی، نبی سے نسبت رکھنے والا
نَبضَہ
۔ (طب) شریان یا دل کی ایک پوری حرکت یا ایک تڑپ (مراداً) شریان یا دل کا پھیلنا پھر سکون کرنا پھر سکڑنا اور پھر سکون کرنا ۔
نَبِیذ
کھجوروں ، چھوہاروں یا َجو ، گیہوں ، چاول وغیرہ سے الگ الگ تیار کیا ہوا نشیلا مشروب ، (خصوصاً) انگور کے سوا دوسرے میووں یا غلوں سے تیار کی ہوئی شراب ، (عموماً) انگوروں یا کھجوروں کا رس ، شراب ۔
نَبض قَوی
وہ نبض جس کی ضرب یا حرکت اُنگلی میں زور سے لگے یا محسوس ہو اور دبانے سے پوری طرح نہ دبے ، زور دار نبض جو قوت حیوانی کے غلبے پر دلالت کرتی ہے (انگ : Strong pulse)
نَبی ظِلّی
سایہ رکھنے والا نبی ، نبی کی ایک اختراعی قسم ۔ انہوں نے رسول و نبی کی بہت سی قسمیں اپنی طرف سے اختراع کرلیں ، جن کا نام نبی ظلی ، نبی بروزی وغیرہ رکھ دیا ۔
نَبات ریز
مصری بکھیرنے والا ، مصری گھولنے والا ، نہایت شیریں ، شیرینی تقسیم کرنے والا ؛ (مجازاً) رسیلا ، پُرلطف (بات وغیرہ) ۔
نَبض ضَعِیف
کمزور نبض ، وہ نبض جسے دیکھنے سے اُنگلی پر خفیف سی ٹھوکر لگتی ہے ، نبض قوی کی ضد (انگ : Feeble pulse) ۔
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (nab)
nab
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔