تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مِزَاج" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مِزَاج کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
مِزَاج کے اردو معانی
اسم، مذکر
- ملانے کی چیز، آمیزش
- (طب) وہ کیفیت جو عناصر اربعہ کے باہم ملنے سے پیدا ہوتی ہے، جب یہ عناصر ٰآپس میں ملتے ہیں تو ان میں سے ہر ایک کی کیفیت گرمی و سردی اور خشکی و تری کے باہم ملنے سے اور ان کے فعل و افعال سے ان کی تیزی دور ہو جاتی ہے اور ایک نئی متوسط کیفیت پیدا ہو جاتی ہے یہی مزاج ہے
- انسان کی طبیعت، ذہن کی حالت، جسمانی کیفیت
- سرشت، فطرت، خمیر، افتاد طبیعت
- خاصیت، اثر، خاصہ
- (حیاتیات) رد عمل، تاثر (جسم وغیرہ کی خارجی مہیج)
- عادت، خصلت
- غرور، تکبر
- ناز، نخرہ، بدمزاجی، چوچلا
- مادہ، اصلیت، جوہر، حقیقت
صفت
- ایسا شخص جس کی طبیعت میں آوارگی ہو، بدچلن، عیاش، شوقین مزاج
شعر
ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوں
آخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی
دل دے تو اس مزاج کا پروردگار دے
جو رنج کی گھڑی بھی خوشی سے گزار دے
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو
Urdu meaning of mizaaj
- Roman
- Urdu
- milaane kii chiiz, aamezish
- (tibb) vo kaifiiyat jo anaasir-e-arba ke baaham milne se paida hotii hai, jab ye anaasir aa.aapas me.n milte hai.n to un me.n se har ek kii kaifiiyat garmii-o-sardii aur Khushkii-o-tariike baaham milne se aur un ke pheal-o-afaal se un kii tezii duur ho jaatii hai aur ek na.ii mutavassit kaifiiyat paida ho jaatii hai yahii mizaaj hai
- insaan kii tabiiyat, zahan kii haalat, jismaanii kaifiiyat
- sarishat, fitrat, Khamiir, uftaad tabiiyat
- Khaasiiyat, asar, Khaassaa
- (hayaatyaat) radd-e-amal, taassur (jism vaGaira kii Khaarijii muhiij
- aadat, Khaslat
- Garuur, takabbur
- naaz, naKhraa, badmizaajii, chochalaa
- maadda, asliiyat, jauhar, haqiiqat
- a.isaa shaKhs jis kii tabiiyat me.n aavaargii ho, badachlan, ayyaash, shauqiin mizaaj
English meaning of mizaaj
Noun, Masculine
मिज़ाज के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- मिलाने की चीज़, मिलावट
-
(चिकित्सा) वह अवस्था जो 'अनासिर-ए-अर्बा' के परस्पर मिलने से पैदा होती है, जब यह तत्व आपस में मिलते हैं तो उनमें से हर एक की अवस्था गर्मी और सर्दी और शुष्कता और आर्द्रता के आपस में मिलने से और उनकी क्रियाओं से उनकी तेज़ी दूर हो जाती है और एक नई बीच की अवस्था पैदा हो जाती है यही मिज़ाज है
विशेष • 'अनासिर-ए-अर्बा'= जिन चार तत्वों से शरीर का निर्माण होता है वे जल, अग्नि, वायु और पृथ्वी हैं
- इंसान का स्वभाव, ज़ेहन की अवस्था, शारीरिक दशा
- प्रकृति, स्वभाव, किसी पदार्थ या व्यक्ति की मूल प्रवृत्ति, स्वाभाविक झुकाव
- विशेषता, प्रभाव, विशिष्टता
- (जीव विज्ञान) प्रतिक्रिया, प्रभाव (शरीर इत्यादि का बाहरी विकास)
- आदत, प्रकृति
- ग़ुरूर, अहंकार
- नाज़, स्त्रियों, सुंदरियों एवंं प्रमिकाओं के हाव-भाव और लक्षण, चिड़चिड़ापन, चोचला
- पदार्थ, वास्तविकता, अणु, हक़ीक़त
विशेषण
- ऐसा व्यक्ति जिसके स्वभाव में आवारगी हो, जिसका चाल-चलन अच्छा न हो, विलासी, मन बहलाने वाली चीज़ों में रुचि रखने वाला
مِزَاج سے متعلق کہاوتیں
مِزَاج کے قافیہ الفاظ
مِزَاج سے متعلق دلچسپ معلومات
مزاج بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پرسش حال کے محل پر یہ لفظ صرف واحد بولا جانا چاہئے۔ جوش صاحب اس پر سختی سے کاربند تھے اور کہتے تھے کہ کسی شخص کا مزاج تو ایک ہی ہوتا ہے، پھر ’’آپ کے مزاج کیسے ہیں؟‘‘ کہنا بے معنی ہے، ’’آپ کا مزاج کیسا ہے؟‘‘ بولنا چاہئے۔ جوش صاحب کا اصراراصول زبان سے بے خبری ہی پر دال کہا جائے گا، کیوں کہ زبان میں منطق یا قیاس سے زیادہ سماع کی کارفرمائی ہے۔ جگن ناتھ آزاد کہتے ہیں کہ جوش صاحب یہ بھی کہتے تھے کہ محاورے کو منطق پر فوقیت ہے۔ یہ بات یقیناً سو فی صدی درست ہے، لیکن پھر جوش صاحب کے لئے اس اعتراض کا محل نہیں تھا کہ مزاج تو ایک ہی ہوتا ہے، اسے جمع کیوں بولا جائے؟ محاورے کے اعتبار سے ’’آپ کا مزاج کیسا ہے؟‘‘ بھی ٹھیک ہے، اور’’آپ کے مزاج کیسے ہیں؟‘‘ بھی ٹھیک ہے۔اب کچھ مزید تفصیل ملاحظہ ہو: احترام کے لئے بہت سے لوگوں کے ساتھ ہم جمع کا صیغہ استعمال کرتے ہیں۔ کوئی پوچھتا ہے، ’’آپ کے ابا اب کیسے ہیں؟‘‘، یا ’’یا آپ کی اماں اب کیسی ہیں؟‘‘ تو کیا اس پر اعتراض کیا جائے کہ ابا اور اماں تو ایک ہی ہیں، پھر انھیں جمع کیوں بولاجاتا ہے؟ اصولی بات یہی ہے کہ اردو میں (بلکہ عربی فارسی میں بھی)اکثر احترام ظاہر کرنے کے لئے جمع استعمال کرتے ہیں۔ اسی لئے’’ابا/اماں‘‘ بھی جمع ہیں، ’’مزاج‘‘ بھی موقعے کے لحاظ سے جمع بولا جاسکتا ہے۔ ہم لوگ حسب ذیل قسم کے فقرے:’’اللہ میاں فرماتے ہیں‘‘، ’’اللہ میاں گناہ کو ناپسند کرتے ہیں‘‘، اسی اصول کے تحت بولتے ہیں۔ ایک صاحب نے اعتراض کیا ہے کہ ان فقروں میں شرک کا شائبہ ہے۔ ظاہر ہے کہ زبان کے اصول کا مذہب کے اصول سے کوئی تعلق نہیں۔ ورنہ ہم لوگ ’’صلواۃ‘‘ اور’’صلواتیں سنانا‘‘ کو دو بالکل الگ معنی میں کیوں بولتے، درحالیکہ ’’صلواتیں سنانا‘‘ بمعنی ’’برا بھلا کہنا، گالیاں دینا‘‘ میں اسلام کے عظیم الشان رکن صلواۃ کی تحقیرکا اعتراض وارد ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ اعتراض غلط ہے۔اس طرح اعتراض لگائے جائیں گے تو ’’مفت کی توقاضی کو بھی حلال ہی‘‘ اور’’ریش قاضی‘‘ جیسے محاورے اور فقرے زبان سے باہر کرنے ہوں گے۔اور ظاہر ہے کہ زبان کا بھلا چاہنے والا کوئی یہ نہ چاہے گا۔ ناسخ نے’’ریش قاضی‘‘ کیا خوب استعمال کیا ہے اور’’مزاج‘‘ کے واحد یا جمع ہونے کے بارے میں ایک سند بھی مہیا کر دی ہے ؎ نہ پائی ریش قاضی تولیا عمامۂ مفتی مزاج ان مے فروشوں کا بھی کیا ہی لا ابالی ہے ناسخ کے شعر سے معلوم ہوتا ہے کہ’’مزاج‘‘ اگر ’’طینت‘‘ کے معنی میں بولا جائے تو واحد البتہ ہوگا۔ مندرجہ ذیل اشعار اس کی مزید تائید کرتے ہیں، داغ (۱) اور ذوق(۲) ؎ دل لگی کیجئے رقیبوں سے اس طرح کا مرا مزاج نہیں آگیا اصلاح پر ایسا زمانے کا مزاج تا زبان خامہ بھی آتا نہیں حرف دوا اقبال نے نظم ’’ایک گائے اور بکری‘‘ میں بکری اور گائے دونوں کی زبان سے ’’مزاج‘‘ کو جمع کہلایا ہے، اور داغ کے یہاں یہ واحد ہے (۱) اقبال (۲) داغ ؎ بڑی بی مزاج کیسے ہیں گائے بولی کہ خیر اچھے ہیں نہیں معلوم ایک مدت سے قاصد حال کچھ ان کا مزاج اچھا تو ہے یادش بخیر اس آفت جاں کا لیکن اب بعض محاوروں میں’’مزاج‘‘ کو جمع بھی بولنے کا رجحان ہوگیا ہے، مثلاً ’’ایک ڈانٹ ہی میں اس کے مزاج درست ہو گئے‘‘، یا ’’وہ ہم لوگوں سے نہیں ملتے، ان کے مزاج بہت ہیں‘‘، وغیرہ۔ایک حد تک یہ رجحان پہلے بھی تھا، چنانچہ قائم چاند پوری کا شعر ہے ؎ کچھ لگ چلا تھا رات میں بولا کہ خیر ہے حضرت مزاج آپ کے کیدھر بہک گئے ملحوظ رہے کہ ’’مزاج‘‘ کو ’’صحت‘‘ کے معنی میں بولتے تو ہیں، لیکن صرف استفسار کی حد تک۔ یعنی ’’ان کامزاج اب کیسا ہے؟‘‘ کے معنی ’’ان کی طبیعت اب کیسی ہے؟‘‘ بالکل درست ہیں، لیکن ’’ان کا مزاج ٹھیک نہیں‘‘ کے معنی ’’ان کی طبیعت ٹھیک نہیں‘‘ یا ’’وہ بیمار ہیں‘‘ نہیں ہوسکتے۔’’ان کا مزاج ٹھیک نہیں‘‘ کے معنی ہیں: ’’وہ اس وقت غصے میں ہیں‘‘، یا، ’’ان کا مزاج برہم ہے‘‘۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
مَوتِ اَبْیَض
بھوک ، نیند اور پیاس پر قابو پا لینا ؛ (تصوف) صوفیہ حضرات کے نزدیک بھوک کو کہتے ہیں کیونکہ بھوک سے باطن اور قلب مومن کا منور ہوتا ہے تو جب سالک شکم کو ہمیشہ خالی رکھے گا تو وہ موت ابیض سے مرجاویگا یعنی اوسکا قلب منور ہو جاویگا اور اسوقت زندگی حاصل ہو جاویگی یعنی اوسکی فطانت اور دانائی زیادہ ہو جاویگی کیونکہ جسکا شکم ہمیشہ بھرا رہتا ہے اوسکی فطانت اور دانائی کم ہو جاتی ہے
مَوتِ اَحْمَر
(تصوف) مخالفت نفس کو کہتے ہیں اور بعض کے نزدیک اس سے فنا بالعشق الصرف مراد ہے یعنی عشق میں فنا ہونا اور یہ فنا فی الذات ہے کیونکہ عشق صوفیا کی اصطلاح میں خدا کا نام ہے
مَوتِ اَسْوَد
(تصوف) تحمل اور برداشت کرنا ، ایذائے خلق پر کیونکہ جب سالک ایذائے خلق سے اپنے نفس میں کوئی حرج نہیں پاتا ہے اور نفس اس ایذا سے متالم نہیں ہوتا بلکہ لذت پاتا ہے کیونکہ وہ اوس کو اپنے محبوب کی جانب سے دیکھتا ہے تو وہ موت اسود سے مر جاتا ہے
مَوتِ اَخْضَر
(تصوف) گدڑی پہننے کو کہتے ہیں جس میں ایسے پیوند جڑے ہوں کہ قیمت دار نہ ہوں ، پس جس وقت سالک ایسے لباس پر قناعت کرے گا جس سے ستر پوشی اور نماز صحیح ہو تو وہ شخص موت اخضر سے مر جاوے گا یہ سبب اخضرا اور تباہ اور سیاہ ہونے عیش ظاہری کے کیونکہ اوسنے نورِ جمالی ذاتی سے منور ہو جانے پر قناعت کی جس سے وہ حیات ابدی کے ساتھ زندہ ہوا اور تجمل عارضی سے مستغنی ہوا
مَوت طَبْعی
(طب) وہ موت جو رفتہ رفتہ اصلی رطوبات جسم کے تحلیل ہوتے رہنے ، حرارت غریزی کے گھٹتے گھٹتے اور بالآخر بجھ جانے سے بغیر کسی ناگہانی سبب کے واقع ہو
مَوت بَرْحَق ہے
موت سچ ہے ، موت کا وقت مقرر ہے ، موت کو کوئی ٹال نہیں سکتا ، موت لازماً آئے گی اس سے بچا نہیں جا سکتا
مَوترا
گھوڑے کی پچھلی ٹانگوں کی ایک بیماری کا نام جس میں گھٹنوں کی رگیں پھول کر بڑھ جاتی ہیں اور گھوڑے کو چلنے پھرنے سے معذور کر دیتی ہیں
موت کا کنواں
مصنوعی گول چوبی کنواں، جس کی دیواروں پر سرکس میں تماشا دکھانے والے موٹرسائیکل یا گاڑی چلاتے ہیں
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sataa.ish
सताइश
.سَتائِش
eulogy, laudation, praise
[ Ai bahri mamalik aur unke bashindon tum zamin par sar-ta-sar usi (God) ki sataaish karo ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qazzaaq
क़ज़्ज़ाक़
.قَزّاق
pirate, robber, freebooter, bandit
[ Badashah ne qile ke charon darwaze band karwa diye taki tariki ka faida utha kar dushman qazzaq ban kar na aaen ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taariikii
तारीकी
.تارِیکی
darkness, obscurity
[ Tariki chhane se pahle sabhi bachche apne-apne ghar wapas ho gaye ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHud-supurdagii
ख़ुद-सुपुर्दगी
.خود سپُرْدَگی
self-surrendering
[ Nawab Pataudi ne jhajjar shahr ke thana mein khud-supurdagi ki thi ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mamaalik
ममालिक
.مَمالِک
kingdoms, provinces, countries
[ Is muqable mein tera mamalik ke harif hissa le rahe hain ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
afvaaj
अफ़्वाज
.اَفْواج
armies, forces
[ Panj-hazari paanch hazar afwaj ke sardar hote the ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bahrii
बहरी
.بَحْری
of or belonging to the sea, oceanic, naval
[ Bahri afwaj ne kuchh bahri qazaqon ko giraftar kiya hai ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hasrat
हसरत
.حَسْرَت
desire, longing, wish
[ Apni hasraton aur tamannaon ka muraqqa (Drawings) to log Hollywood ki filmon mein dekhte hain ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
firaaq
फ़िराक़
.فِراق
separation, departing, departure (from)
[ Ek firaq-zada aurat ka karb (Grief) koi firaq-zada aurat hi samajh sakti hai ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
karb
कर्ब
.کَرْب
grief, affliction, anguish, vexation
[ Parveen Shakir apne kalam mein judai ke karb ko bayan karti hain ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (مِزَاج)
مِزَاج
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔