تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خالَہ" کے متعقلہ نتائج

خالَہ

ماں کی بہن، ماسی

خالَہ زاد

خالہ کی اولاد

خالَہ جایا

خالہ کا بیٹا، خالہ زاد

خالَہ خیزی

رک : خالہ کا خل بچہ .

خالَہ کا گَھر

رک : خالہ جی کا گھر معنی ۱ ، ۲ .

خالَہ جی کا گَھر

آسان کام، معمولی بات

خالَہ کی مِہْمانی

آسان کام ، معمولی بات .

خالَہ زاد بَہَن

خالہ کی بیٹی

خالَہ کا خَل بَچَّہ

عزیز قریب کی اولاد (تحقیر کے موقع پر مستعمل) .

خالَہ زاد بھائی

خالہ کا بیٹا

خالَہ کی مِہمانی ہاتھ ڈال پَچھتانی

غیر جگہ کی مداخلت یا دست اندازی میں افسوس ہی افسوس ہوتا ہے، خالہ کے گھر بہت دفعہ جائیں تو پھر خاطر تواضع نہیں ہوتی، بہت دفعہ کہیں نہیں جانا چاہیے

خالَہ خَلْخَلی دال پَکائے ڈَھلْڈَھلی

(عور) ظاہری اور اوپری دل سے مہمان نوازی یا آؤ بھگت کرنے کے موقع پر عموماً عورتیں بولتی ہیں .

خالَہ کا رُتْبَہ ماں کے بَرابَر ہے

خالہ کی عزت ماں جنتی ہونی چاہئے .

خالَہ خَلْخَلی دال پَکائے ڈَھل ڈَھلی

(عور) ظاہری اور اوپری دل سے مہمان نوازی یا آؤ بھگت کرنے کے موقع پر عموماً عورتیں بولتی ہیں .

خالَہ میری خَلسِری خالَہ کے آنگَن مَولسِری

اس موقعے پر مستعمل جہاں یہ کہنا ہو کہ وہ ہر اعتبار سے میرے اپنے ہیں اور ان کی ہر بات مجھے بھلی لگتی ہے .

خالَہ چاندْنی کا کُنبَہ

جہاں سب کے سب نالائق ہوں وہاں کہتے ہیں .

خالَہ کے آگے نَنِہال کی بَڑائی

(عور) اپنی زبان سے اپنی یا اپنوں کی تعریف کرنے کے موقع پر مستعمل .

خالَہ کے آگے نَنْھیال کی بَڑائی

(عور) اپنی زبان سے اپنی یا اپنوں کی تعریف کرنے کے موقع پر مستعمل .

خالَہ کا پیٹ کُنڈالا ، سات چُوہوں کا ایک نِوالا

حریص ، طامع اور بڑ پیٹو کے لیے مستعمل .

خالَہ کا دَم اَور کِواڑوں کی جوڑی

اس موقع پر استعمال کرتے ہیں جب تنہائی میں کوئی نہ ہو جس سے بات چیت کرکے دل بہلایا جا سکے

شیر کی خالَہ

بلی کے لئے مستعمل، بلی اور شیر کے درمیان بعض باتوں میں یکسانیت پائی جانے کی وجہ سے بلی کو شیر کی خالہ کہتے ہیں

شَیطان کی خالَہ

فتنہ پرداز عورت، لڑائی جھگڑا کرا دینے والی عورت، چالاک عورت

طاعُون کی خالَہ

(کنایۃً) بہت غصہ ور عورت ، بس بھری عورت ، ضرر پہنچانے والی.

دِیو کی خالَہ

بدطینت عورت.

خانَۂ خالَہ نَہِیں

رک : خالہ جی کا گھر نہیں .

دَلّالَہ ہَیضے کی خالَہ

(کلمہ تحقیر) کُٹنی ، مشَاطہ .

جان نَہ پَہْچان خالَہ سَلام

(عو) جب کوئی کسی اجنبی کے ساتھ نہایت گرم جوشی سے پیش آئے یا چالاکی سے دوستی ظاہر کر کے اپنا مطلب نکالنا چاہے تو کہتے ہیں .

نَوکَری اَور خالَہ جی کا گَھر

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

جَگ کی ماں جَہان کی خالَہ

اس عورت کو کہتے ہیں جو گھرگھر پھرتی ہو

نَوکَری خالَہ جی کا گَھر نَہِیں

نوکری میں آرام طلبی نہیں چلتی، نوکری کچھ گھر کی بات نہیں ہے کہ جی میں آیا کیا، نہ جی میں آیا نہ کیا، نوکری میں پابندی ضروری ہے، نوکری آسان کام نہیں اس میں پابندی بہت ضروری ہوتی ہے

عاشِقی اَور خالَہ جی کا ڈَر

عاشقی کرنے والا، عشق میں مبتلا

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

وہ کَیا میری خالَہ کی خَل بَچّی ہے

(طنزاً) میرا اس کا کوئی رشتہ نہیں ہے

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

نَہ دیکھا نَہ بھالا صَدقی گَئی خالَہ

دکھاوے کی محبت ۔

دیکھا نَہ بھالا صَدقے گَئیں خالَہ

بغیر دیکھے صرف سُنی سنائی باتوں کی بِنا پر کسی کی تعریف کرنا، خواہ مخواہ محبت جتانے والوں پر بطور طنز مستعمل

شاما بولی بَن كَھنْكَھنایا خالَہ جان كا كَہْنا آگے آیا

برے وقت كے آثار ظاہر ہونا ۔

نَہ دیکھا نَہ بھالا گَئِیں خالَہ

دکھاوے کی محبت ۔

شاما بولی مَن سَنْسَنایا خالَہ جان كا كَہْنا آگے آیا

برے وقت كے آثار ظاہر ہونا ۔

مُنہ پَر خالَہ نانی، پِیچھے دُشمَن جانی

خوشامدی اور مکار آدمی کے متعلق کہتے ہیں

عِشْق بازی خالَہ جی کا گَھر نَہیں

محبت کرنا بہت مشکل ہے

مُنہ دَر مُنْہ خالَہ نانی ، پِیٹھ پِیچھے دُشمَن جانی

ظاہر میں خوشامد اور باطن میں عداوت رکھنے والے کے لیے مستعمل ۔

اوڑھی چادَر ہُوئی بَرابَر، مَیں بھی شاہ کی خالَہ ہُوں

تھوڑی سی بضاعت اور استطاعت پر غرور، تھوڑی حیثیت پر اترانا

اردو، انگلش اور ہندی میں خالَہ کے معانیدیکھیے

خالَہ

KHaalaख़ाला

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: خالَ

خالَہ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ماں کی بہن، ماسی

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

کھالا

وہ نیچی زمین، جس میں بہت سے ندی نالے ہوں

کھالَہ

نیچی جگہ، وہ اراضی جہاں نالے اور نالیاں بہت ہوں

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of KHaala

Noun, Feminine

  • maternal aunt, mother's sister

ख़ाला के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • माँ की बहन, मौसी, मातृष्वसा

خالَہ کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خالَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

خالَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words