تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کانٹا" کے متعقلہ نتائج

تَپْ

(س) مونث: گرمی، حرارت، بُخار مذکر (ہندو) دھوٗنی رما کر دھیان کرنا، پرستش۔ (ف) مونث۔ حُمّٰی، گرمی کا بُخار، وہ حرارت جو مادّے کی عفونت سے جسم میں پیدا ہو، فارسی میں بمعنی اضطراب وبے قراری وغلبۂ تب وگرمی قلب ہے

تَپاں

تڑپنے والا، بے قرار، بے چین

تَپِش

گرمی، (بخارکی) حرارت، سوزش، (دھوپ کی) تمازت

تَپ بَن

وہ جن٘گل جو تپ جپ یعنی عبادت کے لئے مخصوص ہو .

تَپ جَپ

عبادت، ریاضت

تَپَنْچَہ

بندوق کی قسم کا ایک چھوٹا آتشیں ہتھیار جو جیب میں رکھا جاسکتا ہے (قدیم زمانے کے بنے ہوئے تپنچے نال میں گولی بارود بھر کر چلائے جاتے تھے، اس کے بعد کارتوسی بندوق کی طرح تپنچے بھی کارتوسی ایجاد ہوگئے جن میں کئی کارتوس بھر کر ان سے بیک وقت متعدد فایر کیے جاسکتے ہیں)، پستول، پسٹل روالور

تَپِ غِب

۔(فارسی میں بائے موحّدہ سے ہے) مونث۔ باری کی تپ۔

تَپ لوک

(بندو) آسمان پر جنت کا چھٹا درجہ یا طبقہ .

تَپِ دِق

دق کے مرض کا بخار، (ٹی بی) جو اعضائے رئیسہ میں حرارت سرایت کر جانے کے سبب بدن کی رطوبت کو سکھا دیتا ہے

تَپ توڑ

زید شکن ، عبادت و ریاضت سے ڈگمگا دینے والا .

تَپِ گَرْم

ایک قسم کا بخار جس میں جوڑوں اور ہڈیوں میں سخت درد ہوتا ہے، اور جس میں بدن پر سرخ سرخ دھبّے پڑجاتے ہیں

تَپ زَدَہ

جس کو جاڑے کا بخار آتا ہو

تَپِ عِشْق

عشق کا جوش یا گرمی

تَپِ سُرخ

ایک قسم کا بخار جو سخت متعدی ہوتا ہے، اس میں گلا متورم ہوجاتا ہے، اور دوسرے تیسرے روز بدن پر سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں

تَپِ رُبَع

چوتھیا بخار ، ایک بیماری جس میں ہر چوتھے دن زور کا بخار آ جاتا ہے .

تَپِ زَرْد

ایک قسم کا بخار جس کے ہمراہ یرقان ہوجاتا ہے، یہ افریقہ، جزائر غرب الہند اور جنوبی امریکہ میں ہوتا ہے

تپ و لرزہ

طَپَنْچا

تپنچہ ، چھوٹی بندوق ، پستول.

تَپِ کُہْنہ

پرانا بخار ، تپ دق ؛ (مجازاً) بہت بڑی مصیبت ، جان لیوا روگ .

تَپِ مُحْرِق

تپ دق

تَپِ نَوْبَت

باری کا بخار، وہ بخار جو مقررہ وقفے کے بعد چڑھتا ہو

تَپ مُزمِن

پرانا بخار .

تَپِ لَرْزَہ

وہ بخار جو کپکپی کے ساتھ چڑھے ، جاڑا بخار ، ملیریا .

تپا

تپ کرنے والا جوگی، گرمی کا موسم، گرم، گرمی کے ساتھ، احساس کی شدّت کے ساتھ، پُرجوش

تَپَس

تَپْسا

تپس

تپ دروں

تَپِ حار

گرمی کا بخار .

تَپِ مُحْرِقَہ

وہ بخار جس میں شدت حرارت کی وجہ سے بدن بری طرح پھن٘کنے لگے

تَپ عِفْنی

عفونت کے سبب بخار ہونے کی کیفیت ، سوداوی بخار کی ایک قسم .

تپتی

گرم، بخار، گرمی، غُصہ، حرارت، گرم مزاجی، تپش

تَپی

تپسوی

تَپ خالا

(لفظاً) وہ چھالا جو بخار کی گرمی سے ہون٘ٹوں پر پڑ جاتا ہے

تَپِشی

تپش (رک) سے منسوب، حرارتی، (سائنس) جوہری یا ایٹمی کے بالمقابل.

تَپَسْںی

رک : تپسونی (شبد ساگر) .

تَپ کاہی

وہ بخار جو کوڑا کرکٹ خاک دھول پیٹ میں پہن٘چنے کی وجہ سے ہو اس میں سان٘س کی گھٹن اور کھان٘سی بھی ہوتی ہے

تَپِ سِیاہ

ایک قسم کا بخار جو آسام وغیرہ میں ہوتا ہے، تلی اور جگر بڑھ جاتے ہیں، اور مریض سال دو سال میں لاغر ہوکر مرجاتا ہے

تَپاس

چھان بین، جان٘چ، غورو فکر، سوچ بچار

تَپَسْیا

روحانی یا قلبی عبادت، ریاضت، دھونی رما کر دھیان کرنا، پوجا یا پرستش

تَپِ یَک رُوزہ

ایک دن کا بخار

تَپِ شَدید

تیز بخار، اس کی مدت تھوڑی ہوتی ہے، مگر بخار میں تیزی بہت ہوتی ہے

تَپَسْوی

تپسی

تَپِ تِلّی

رک : تاب تلی.

تَپِ مَعْوِی

آن٘توں میں خرابی سے بخار آجانے کی کیفیت .

تَپِ خونِی

وہ تپِ خلطی جو خون کی عفونت یا جوش سے ہو

تَپِ خِزاں

وہ بخار جو موسمِ خزاں میں آئے

تَپِ قَحْطِی

ایک قسم کا وبائی بخار جو قحط کے دوران میں ہوتا ہے، اور پانچ پانچ چھ چھ دن کے بعد ہوجاتا ہے

تَپِ نَزْلِی

نزلے کا بخار

تَپْخَلا

رک : تپ (ا) کے تحتی ، آبلہ .

تَپَسّی

ریاضت کرنے والا، عابد، زاہد

تَپِ حارَّہ

گرمی کا بخار .

تَپَشْیَا

روحانی یا قلبی عبادت، ریاضت، پوجا یا پرستش

تَپِ خِلْطی

وہ بخار جو اخلاط کی عفونت یا ان کے جوش سے پیدا ہو

تَپِ مَوسَمی

برسات اوراس کے بعد مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والا بخار ، ملیریا .

تَپْتا

گرم، جلتا ہوا، بہت گرم

تَپْنا

گرم ہونا، جلنا، بھبکنا، تنّا ہونا، تمازت آفتاب سے۔ دوپہر کو یہ مکان تپتا تھا

تَپِ وَرَمِی

وہ بخار جو ورم کی وجہ سے ہوجائے

تَپ اُچْھلی

رک : تپ خالا

تَپِ وَبَائی

وبائی بخار، جنگی بخار

تَپِ سوزِشی

وہ بخار جو کسی ورم کی وجہ سے ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں کانٹا کے معانیدیکھیے

کانٹا

kaa.nTaaकाँटा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: ٹھگی لکھنؤ موسیقی جنگلات کنایۃً استعارتاً جراحی

کانٹا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سوئی کی طرح چُبھنے والا نوک دار تنکا جو بعض نباتات (جیسے گلاب اور کیکر وغیرہ) میں پیدا ہوتا ہے ، خار ، سولی ، کنڈا .
  • . سونا چان٘دی اور دوائیں وغیرہ تولنے کی چھوٹی ترازو ، کان٘ٹا بڑے ترازو کو بھی کہتے ہیں .
  • ترازو کی ڈنڈی کی سوئی ، میزان کی سوئی .
  • پنچے سے مشابہ دھات کا چمچا جس میں آگے کی طرف چند تکلے سے ہوتے ہیں اور ان کو نوکوں سے آلو یا مربے وغیرہ اٹھا کر کھاتے ہیں ، عام طور سے چُھری کے ساتھ بولتے ہیں .
  • مچھلی کی باریک نوکدار ہڈّی جو سوئی کی طرح چُبھتی اور گڑتی ہے ، خارِ ماہی .
  • کن٘ویں سے کوئی سامان یا چیز کو نکالنے کا آہنی اور نوکدار اوزار جس میں اس چیز کو پھنسانے کے لیے حلقے اور آنکڑے ہوتے ہیں .
  • مرغ کے پانو کی نوکدار ہڈّی جو نوجوانی پر نکلنا شروع ہوتی ہے اور بڑھ کر نیزے کی نوک کی شکل کی ہو جاتی ہے انی .
  • ساہی یا سیھ نیز بحری خارپشت کے خاروں میں سے ہر ایک خار جو دفاع کے موقع پر اسے نیزے کی انی کا کام دیتا ہے .
  • پنجرے کا دروازہ بند کرنے کا آنکڑا جو عموماً انگریزی ایس (s) کی شکل کا ہوتا ہے .
  • اونچے درخت کا پھل توڑنے کا حلقہ ، چھڑ یا زنجیر وغیرہ جس کے حلقے یا آنکڑے میں پھنسا کر کوئی بھی چیز اپنی طرف کھینچی جائے .
  • ریل گاڑی کو ایک پٹری سے دوسری پٹری پر منتقل کرنے کا آنکڑا ، ٹرین کو ایک پٹری سے دوسری پر لے جانے کا میکانیکی عمل .
  • مچھلی وغیرہ پکڑنے کا نو کدار اور آگے کی طرف سے جُھکا ہوا آنکڑا .
  • مہمیز ، جس سے گھوڑے وغیرہ کو بجائے چابک کے ایڑ لگاتے ہیں ، آر .
  • تختے یا لوہے وغیرہ کے دو ٹکڑوں کو یا ایک حصّے کو کسی دوسری چیز سے پھنسانے کی مڑی ہوئی سلاخ .
  • کانوں میں گوشوارے اٹکانے کا ہک یا تار .
  • ایک مرض کا نام جو پرند کی دُم کی جگہ ریڑھ کی ہڈی کی نوک پر سرخ دانے کی شکل میں ہوتا ہے اور جانور کو ہلاک کر دیتا ہے .
  • تول ، ناپ ، پیمانہ ، پیمائش ، کسوٹی ، جانچ پڑتال ؛ حساب میں سوالوں کے جواب کی صحت دریافت کرنے کا اصول .
  • زبان کا کُھردرا پن جو پانی نہ مِلنے یا خشکی کی شدّت سے ہوتا ہے ، پیاس کی شدّت کے موقع پر بولتے ہیں ، حقل میں کانٹے پڑگئے یا زبان میں کانٹے پڑ گئے .
  • گھنٹے یا گھڑی کی سوئی .
  • (جراحت) نشتر ، ایک قسم کا آلۂ جراحی .
  • بُھس یا گوبر وغیرہ اٹھانے کا چوبی پنچہ .
  • قوام کا تار (جسے چاشنے کانٹا کہتے ہیں)
  • حریف کو پکڑ کر رانوں کے بیچ میں داب لینے کا دان٘و .
  • غم کا کانٹا ؛ (استعارۃً) خلش ، غم چُبھن
  • بیر ، عداوت ، دشمنی .
  • (مجازاً) کسی چیز کی صحت و بطلان اور حسن و قبح پر کھنے کا اصول یا پیمانہ .
  • (بندھائی) نگینے کی بیٹھک کے جوڑ پر ٹانکے کا ردا جس پر کندن نہیں جمتا (اسے جڑائی سے پہلے صاف کرلیا جاتا ہے)
  • (موسیقی) ستار کی طبل یا سارنگی کی کوٹھی کی باڑ کے بیچ میں ہاتھی دانت یا کسی دھات کی جڑی ہوئی ایک چھوٹی سی میخ جس میں چکاریوں یعنی باج کے تاروں کے سرے باندھے جاتے ہیں
  • (مجازًا) دشمن ، بدخواہ ، مخالف ، آزار رساں .
  • (ٹھگی) گدھے کی آواز کا شگونِ بد
  • مزاحم ، حائل ، مانع .
  • ناگوارِ خاطر شے یا آدمی ، بارِ خاطر امر ، چبھن کا باعث ہونا .
  • پن ، ہک
  • تیز ، ہوشیار
  • ایک قسم کی آتشبازی (شبد ساگر)
  • ایک جُھکا ہوا لوہے کا کانٹا جس میں تاگے کو پھن٘سا کر پٹوا گہنے کا کام کرتا ہے (شبد ساگر)
  • چھوٹی چھوٹی نکیلی اور کُھردری پھنسیاں جو زبان پر نکلتی ہیں (شبد ساگر)
  • ناک میں پہننے کا ایک زیور ، کیل ، لونگ (شبد ساگر)
  • ایک وضع کا کان میں پہننے کا زیور
  • سُوا ، سوجا
  • دری کی بُناوٹ میں اس کے بیل بوٹوں کا ایک طریقہ جس میں نوک نکلی ہوتی ہے
  • قفل کے اندر کا لوہا جو اٹکتا ہے ؛ بندوق کی سوئی ؛ سیسے کا حرف ؛ بِچّھو کا ڈنک
  • ۔(ھ) نون غُنّہ) مذکر۔ ۱۔خار۔ ۲۔چھوٹی قسم کی ترازو جس میں زروجواہر یا دوائیں تولتے ہیں۔ ؎ ۳۔ترازو کے دستے کی سوئی۔ ۴۔مچھلی پکڑنے کا ٹیڑھا نوک دار کانٹا۔ ؎ ۵۔ کنوئیں سے گرے ہوئے ڈول نکالنے کا اوزار۔ ؎ (ڈالنا باندھنا کے ساتھ) ۶۔پنجے کی شکل کی ایک آہنی یا برنجی چیز جس سے انگریز گوشت آلوٗ وغیرہ اٹھا کر کھاتے ہیں اور مربے یاب اچار کے پھولوں اور ترکاری وغیرہ کو بھی اس سے گودتے ہیں تاکہ شیرہ خواہ نمک اندر تک سرایتکرجائے۔ ۷۔مہمیز جس سے گھوٗڑے کو ایڑے لگاتے ہیں۔ ۸۔مچھلی کے گوشت کی باریک ہڈی۔ ۹۔سیہہ کا کانٹا۔ ۱۰۔پنجرا لٹکانے کا دہن کشادہ حلقہ۔ ؎ ۱۱۔ اس حلقے کو بھی کہتے ہیں جس میں لوہے کی سلاخ لٹکا کر جھاڑو فانوس ہانڈیاں لٹکاتے ہیں۔ ۱۲۔پل کے تختے اٹکانے کا آنکڑا۔ ؎ ۱۳۔پھل وغیرہ توڑنے کا آنکڑا۔ ۱۴۔وہ کل جس کے دبانے سے ریل گاڑی ایک پٹری سے دوسری پٹری پر ہوجاتی ہے۔ ۱۵ہُک۔ کیل کانٹا۔ وہ ہُک جس میں عورتیں مرکیاں اٹکاتی ہیں۔ ۱۶۔ مُرغ۔ تیتر چکور وغیرہ کے پاؤں کا خار جونر کے جواں ہونے پر نکلتا ہے۔ (مارنا کے ساتھ)۔ ؎ ۱۷۔ پرندوں کے ایک سخت مرض کا نام جس سے وہ دُبلے ہو کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ ؎ ۱۸۔ (کنایۃً) خلش۔ کھٹکا۔ ؎ ۱۹۔(کنایۃب) لاغر۔ نہایت دُبلا۔ ؎ اس معنی بیشتر سوٗکھ کر کانٹا ہوا۔ ۲۰۔ (کنایۃً) ناگوار خاطر۔ وہ چیز یا شخص جو ناگوار خاطر ہو۔ ؎ ۲۱۔ وہ پنجہ جس کے ذریعہ سے گھاس۔ بھُس وغیرہ اُٹھاتے ہیں۔ ۲۲۔شراب کا نشہ جو مُہلک ہو۔ شراب پینے کی افراط سے ایک حالت ہوجاتی ہے جس سے انسان ہلاک ہوجاتا ہے۔ دیکھو کانٹا لگنا۔ ۲۳۔گھنٹے یا گھڑی کی سُوئی۔ ۲۴۔زبان کا کھُدرا پن۔ جو حرارت یا پیاس کے باعث ہوتا ہے۔ زبان پر کانٹے پڑ گئے۔۲۵۔ علم حساب میں جمع تقسیم۔ ضرب تفریق کا عمل صحت۔ کانٹا کر لو صحیح غلط معلوم ہوجائے۔ ۲۶قوام کا تار۔ چاشنی کا کانٹا دیکھو۔ ۲۷۔(کنایۃً) روک۔ اٹکاؤ۔؎ ۲۸۔ (کنایۃً) کا ایذا پہونچانے والا۔ فتنہ پرداز۔ ؎ ۲۹۔(لکھنؤ) کبوتر دُم کی طرف اپنا سر کھینچتا ہے تو اس کو بھی کانٹا کرنا کہتے ہیں۔؎
  • لقا یا مکھی کبوتر کا گردن کو پشت کی طرف کھینچنا جو اس کی فطرت میں داخل ہے
  • مویشیوں کی ایک بیماری جو خشک کھیتی کھانے سے ہوجاتی ہے ، سُوکھ کر کانٹا ہو جاتے ہیں اور مر جاتے ہیں
  • پرندوں کے ایک سخت مرض کا نام جو تالو میں ہو جاتا ہے اور جس سے دُبلے ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں

شعر

English meaning of kaa.nTaa

Noun, Masculine

  • thorn, fishing hook, fork, fish-bone, hand (of watch or clock), weighing scale, pointer (of balance )
  • dryness of the tongue caused by heat or thirst, pricker, hateful person, an obstacle, hindrance
  • hook (for pulling buckets, etc.) from the well
  • quill (of porcupine), spur, a device worn on a rider's heel to make a horse go faster
  • enmity, animosity, thin or very emaciated person

काँटा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • शूल,तराज़ू कुंडा
  • उक्त के आधार पर जीभ अथवा शरीर के किसी और अंग पर निकलनेवाला छोटा नुकीला अंकुर जो प्रायः पुंसी की तरह कष्टदायक होता और चभता है। जैसे-प्यास, रोग आदि के कारण गले या जीभ में काँटे पड़ना। (अर्थात् इन अंगों का सूखकर कड़ा और खुरदुरा हो जाना।) विशेष-प्रायः पशु-पक्षियों के गले में या जीभ पर रोग के रूप में इस प्रकार के काँटे निकल आते हैं, और यदि उपचार या चिकित्सा करके वे निकाले या नष्ट न किये जायें तो उनके कारण पशु-पक्षी मर भी जाते हैं। मुहा०-(पशु या पक्षी को) काँटा लगना = उक्त प्रकार का रोग होना।
  • कुछ विशिष्ट प्रकार के पेड़-पौधों की डालियों, तनों, पत्तों आदि पर उगनेवाला वह कड़ा, नुकीला और लंबा अंश जो अधिकतर सीधा और कभी-कभी कुछ टेढ़ा या मुड़ा हुआ भी होता है और जिसमें मुख्यतः काठवाला तत्त्व प्रधान होता है। कंटक। (थान) जैसे-गुलाब, नागफनी, बबूल, बेर या बेल का कांटा या काँटे। विशेष-शरीर के किसी अंग में काँटा चुभ जाने पर उसमें तब तक जलन और पीड़ा होती है जब तक वह निकल नहीं जाता। मुहा०-(मार्ग, हृदय आदि में का) काँटा निकलना = कष्ट देनेवाली अड़न या बाधा (अथवा विरोधी या शत्रु) का अलग या दूर होना या किसी प्रकार नष्ट हो जाना। कांटा-सा (या काँटे-सा) खटकना = उसी प्रकार कष्टदायक होना जिस प्रकार शरीर में गड़ा या चुभा हुआ काँटा होता है। जैसे-(क) उनका उस दिन का वह व्यवहार आज तक मुझे काँटे-सा खटक रहा है। (ख) यह दुष्ट लड़का सब की आँखों में काँटे-सा खटकता है। (किसी वस्तु का) सूखकर काँटा होना बहुत कड़ा और नुकीला होकर ऐसा होना कि गड़ने लगे अथवा ठीक तरह से काम न दे सके। (किसी व्यक्ति का) सूखकर काँटा होना = चिंता, दुर्ब लता, रोग आदि के कारण सूखकर बहुत दुबला-पतला हो जाना। (किसी के लिए या रास्ते में) काँटे बिछाना या बोना = किसी के कार्य या मार्ग में अनेक प्रकार की बाधाएँ या विघ्न खड़े करना अर्थात् बहुत अधिक शत्रुता का व्यवहार करना। उदा०-जो तोकों काँटा बवै, ताहि बोउ तू फूल।-कबीर। विशेष-इस मुहावरे का प्रयोग दूसरों के अतिरिक्त स्वयं अपने लिए भी होता है। जैसे-हमने आप ही अपने रास्ते में काँटे बिछाये (या बोये) हैं। काँटों पर लोटना = प्रायः ईर्ष्या, द्वेष, संताप आदि के प्रसंगों में ऐसी मानसिक कष्टपूर्ण स्थिति में रहना या होना कि मानो बैठने, रहने या सोने की जगह पर बहुत-से काँटे बिछे हों, अर्थात् बहुत अधिक मानसिक कष्ट भोगना। जैसे-मै तो यहाँ काँटों पर लोटती हूँ और सौत वहाँ फूलों से तुलती है।-स्त्रियाँ। काँटों में घसीटना = (क) दूसरे के पक्ष में किसी को बहुत अधिक मानसिक या शारीरिक कष्ट पहुँचाना। (ख) स्वयं अपने पक्ष में विशेष आदर, प्रशंसा, सम्मान आदि होने पर अपनी नम्रता जतलाते हुए यह सूचित करना कि आप मुझे बहुत अधिक लज्जित कर रहे हैं। जैसे-आप तो मेरी इतनी बड़ाई करके मुझे काँटों में घसीटते हैं। पद-काँटे पर की ओस बहुत ही थोड़े समय तक टिकने या ठहरने वाला (अर्थात् क्षणभंगुर) वैभव, सुख या सुभीता। रास्ते का काँटा = किसी काम या बात में कष्टदायक रूप में सामने आनेवाली बाधा या व्यक्ति। जैसे-उस चुगलखोर के यहाँ से चले जाने से तुम्हारे रास्ते का काँटा निकल गया।
  • वृक्ष की टहनियों, पत्तों आदि पर उगने वाली सुई जैसी पैनी नुकीली चीज़; नुकीला भाग या शूल; कंटक
  • लोहे की नोकदार कील
  • अँकुसों का गुच्छा जिससे कुएँ में गिरे हुए सामान, बालटी आदि को निकाला जाता है
  • मछली पकड़ने की कँटिया
  • मछली की पतली हड्डियाँ जो खाते समय गले में चुभती हैं
  • तराज़ू के डंडे के मध्य में लटकती हुई कील जैसी काँटी
  • सोना, चाँदी, हीरा जवाहरात आदि तौलने का छोटा तराज़ू
  • घड़ी की सुई
  • किसानों का एक पंजे के आकार का औज़ार जिससे वे घास-भूसा इधर-उधर करते हैं
  • उक्त प्रकार का धातु का बना चम्मच जिससे उठाकर खाना खाया जाता है
  • पेड़ से फल आदि तोड़ने की अँकुसी।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کانٹا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کانٹا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone