زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’استعارتاً‘‘ سے متعلق الفاظ
’’استعارتاً‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَبھی کَچّا بَرْتَن ہے
(استعارتاً) ناسمجھ ہے، نادان ہے، ناتجربہ کار ہے، کم سن ہے، کس بھی راہ پر لگایا جاسکتا ہے
اَہْرام
اَہْرامِ مصر، مصرکے قدیم مخروطی سات مینار جو ۳۵۲۶ تا ۳۷۴۷ قبل مسیح فراعنۂ مصر نے اپنے مقبروں کے لیے تعمیر کرائے تھے (کہا جاتا ہے کہ ان میں دو سب سے پہلے حضرت ادریس (پیغمبر) نے طوفان کے موقع پر علوم کی حفاظت کے لیے بنوائے تھے، باقی پانچ بعد میں تعمیر ہوئے)
بحر طویل
کلام منظوم یا شعر کو وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ فَعُولُن مَفاعِیلُن فَعُولُن مَفَاعِیلُن کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)
بَل
تلوار یا دوسرے آہنی اسلحہ و آلات کی کجی، وہ بل بھر اور نازک سی ناہمواری جو کسی بے احتیاطی سے پیدا ہو جائے اور ظاہراً محسوس نہ ہو
جھولا
سفری سامان رکھنے کا تھیلا جو عموعماً سپاہی اور مسافر وغیرہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں ، سامان رکھنے کا ایک قسم کا ڈھیلا تھیلا.
دیگ اَونٹْنا
ہان٘ڈی پکنا ، جذبات میں ہلچل ہونا ، (استعارۃً) کسی بڑے کام یا تحریک کا بتدریج رواں ہونا.
دِیمک کھایا
(استعارۃّ) خراب، خستہ، جس میں اس طرح کے سیکڑوں داغ سے بڑے ہوں، جیسے کیڑوں کے کھانے سے کسی چیز پر پڑجاتے ہیں، سیتلا منہ، داغ
رَسا
زمین ؛ پاتال ؛ زبان ، جیبھ ؛ ایک خیالی دریا جس کے بارے میں فرض کیا گیا ہے کہ وہ زمین اور فضا کے گرد بہتا ہے ؛ انگور کی بیل ، انگور.
سَرْو
ایک سیدھا لبما خوشنما سوئی کی طرح نکیلی پتیوں والا مخروطی شکل کا درخت جس کی ہر شاخ کے سِرے پر باریک چھوٹی چھوٹی سی پتّیوں کا ایک مخروطی جُھرمٹ ہوتا ہے یہ سب شاخیں آپس میں مِلی ہوئی نِیچے سے اُوپر تک ایک ایسے مِینار یا ستون کی سی شکل بناتی ہیں جو کہیں نِیچے اور کہیں درمیان میں پھیلا ہوا اور اُوپر کی طرف مخروطی شکل میں نوکدار سا ہوتا ہے۔ شعرا اس سے قامتِ محبوب کو تشبیہہ دیتے ہیں
سَرْوِ چَمَن
سرو کا وہ درخت جو خود رو نہ ہو، سرو، سرو کا درخت، (استعارۃً) سجیلا محبوب، معشوق نیز قد معشوق
سَرْوِ ناز
وہ سرو جس کی شاخیں آپس میں ایک دوسری کی طرف مائل اور اُوپر کو اُٹھی ہوئی ہوں ؛ (استعارۃً) خوش قامت محبوب .
سِگْنَل ڈاؤُن ہونا
(عو) ریل کے کھمبے کا پتـّا گِرا ہونِا ، (استعارۃً) نامرد ہو جانا ؛ شہوت ختم ہوجانا .
فُرُوع
شاخیں، (استعارۃ) ابتدائی امور و مسائل، ذیلی یا تحتی باتیں، شاخچے جو کسی اصل یا جڑ سے نکلیں یا پھوٹیں
قَلا بازی
نَٹ كی طرح دونوں ہاتھ زمین پر ركھ كر یا ركھے بغیر سر كے بل اُلٹ جانا، ڈھیكلی لگانا، لڑھكنی كھانا
لَوحِ پیشانی
لوح جبیں، پیشانی کا لوح سے استعارہ کرتے ہیں، کیونکہ خیال ہے کہ پیشانی کی لکیریں قسمت کی تحریریں ہیں
مُرْغ
ملازموں نے وہ خوان کھولے دیکھا کہ روٹی اور باقرخانی و شیرمال و پنیر و کباب مرغ و ماہی وغیرہ نہایت عمدہ موجود ہے ۔
کارْبَن ذِہْن
(استعارۃً) حد سے زیادہ متاثر یا زیر اثر ، نظریات و خیالات کی پیروی کرنے والا ذہن چربہ ، اندھی تقلید کرنے والا ۔
کانٹا
سوئی کی طرح چُبھنے والا نوک دار تنکا جو بعض نباتات (جیسے گلاب اور کیکر وغیرہ) میں پیدا ہوتا ہے ، خار ، سولی ، کنڈا .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔