تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہار" کے متعقلہ نتائج

آنْچ

لپٹ، شعلہ

آنچَل

دوپٹے، چادر وغیرہ کا کنارہ

آنْچ دینا

آگ پر گرم کرنا ، تاو دینا .

آنچ آنا

آگ کی تپش یا حدت جسم کو لگنا، جلنا

آنْچہ

کون سا، کس کا

آنچ دِکھانا

آگ پر گرم کرنا، کسی چیز کو آگ کے سامنے کر کے سُکھانا یا سین٘کنا

آنْچ کَرنا

آگ جلائے رکھنا، آگ دکھاتے رہنا

آنْچ لَگْنا

آن٘چ لگانا

آنچُو

ایک قسم کا پھل، رس بھری

آنْچ کھانا

آگ پر جوش میں آنا، خوب پکنا، ضرورت سے زیادہ پک جانا

آنچ کَڑی ہونا

آگ کے شعلے تیز ہونا

آنچ کِھینچنا

کوئلے یا جلتے ہوئے این٘دھن کو چولھے یا بھٹی وغیرہ میں سے نکال کر حدت اور تپش کم کرنا

آنْچ پَہُنچْنا

آگ کی تپش یا حدت جسم کو لگنا، جلنا

آنچ نہ آنا

آنْچ لَگَانا

آگ دکھانا ، آگ سے جلانا ، آگ کو مشتعل کرنا .

آنْچ اُٹھانا

کسی مضرت رساں چیز کے قرب یا اثر کو برداشت کرنا .

آنچ کی کَسَر

کام کے مکمل ہونے میں تھوڑی سی کمی، تکمیل میں ذرا سا نقص (خصوصاً اکسیر تیار ہونے میں)

آنْچ نہ آنے دینا

الزام سے بچانا، (جسمانی یا روحانی) صدمے سے محفوظ رکھنا

آنچ کا کھیل ہے

(باورچیوں اور کیمیا گروں وغیرہ کی بول چال) جب کئی چیز پکانے یا تپانے میں بگڑ جاتی ہے تو کہتے ہیں یہ تو آن٘چ کا کھیل ہے یعنی زرا آن٘چ کڑی ہو گئی ، تو خرابی اور ذرا آن٘چ دھیمی ہوئی تو خرابی . مطلب یہ ہے کہ نازک اور مشکل کام ہے .

آنچَل دار

مقیش کی جھالر یا گوٹ والا دوپٹا یا رومال یا کمر کا پٹکا .

آنْچَل پَڑْنا

عورتوں کا خیال ہے کہ اگر کوکھ کی بیماری والی عورت اپنا آن٘چل ٹوٹکے کے طور پر کسی بچے پر ڈال دے تو وہ بچہ اور اس کی ماں کسی بلا یا مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں چھوت والی بیماری کے لئے بھی کہا جاتا ہے کہ آن٘چل پڑ جانے سے لگ جاتی ہے

آنْچَل دینا

(عور) بچے کو دودھ پلانا

آنچَل پھاڑْنا

ایک ٹوٹکا ہے (عورتوں کا خیال ہے کہ اگر بانجھ عورت بچے والی عورت کے آنچل کا ٹکڑا پھاڑ ڈالے اور جلا کے کھا جائے تو یہ صاحب اولاد ہو جائے اور بچے والی کی اولاد مر جائے)

آنچَل دابْنا

بچے کا چھاتی منھ میں لینا

آنچَل ڈَلْوائی

دولھا کی بہنوں کا نیگ جو انھیں آن٘چل ڈالنے کے وقت ملتا ہے

آنچَل پَلُّو

مقیش کی جھالر جو (عموماََ) دلہن کے بھاری جوڑوں کے دوپٹے یا دولھا کے رومال وغیرہ کے کناروں پر ٹانکی جاتی ہے

آنچَل لینا

تعظیماََ مہمان عورت کے دوپٹے کا کنارہ چھونا، تعظیم کے ساتھ استقبال کرنا

آنْچل دَبانا

بچے کا چھاتی منھ میں لینا

آنچَل گانٹھ

ہندوؤں کی ایک رسم جس میں دولھا اور دولھن کے پلووں کے سروں میں گرہ دیتے ہیں اور اس سے شادی یا رشتہ ہونے کا اعلان مقصود ہوتا ہے

آنْچَل میں گِرَہ دینا

کسی بات کو یاد رکھنے کے لئے پلُّو میں گان٘ٹھ لگانا، یاد رکھنا، نہ بھولنا

آنْچَل میں بانْدْھنا

آنچَل پَکْنا

(عو) آن٘چل پکانا (رک) کا لازم .

آنچَل ڈالْنا

عورتوں کی ایک رسم ہے کہ نکاح کے بعد جب دولھا دلھن کے گھر میں ادائے رسوم کے لئے کاتا ہے تو اس وقت دولھا کی بہنیں اس کے چہرے پر آن٘چل ڈال کر گھر میں لے جاتی ہیں اور اپنا نیگ مان٘گتی ہیں .

آنْچَل میں بات بانْدھنا

کسی بات کو یاد رکھنا، کسی نصیحت یا قول کو نہ بھولنا

آنچَل اُلَٹ دینا

دوپٹے وغیرہ کا وہ گوشہ جس سے مُن٘ھ ڈھکا ہوا ہو ہٹا دینا

آنچَل مُنھ پَر رَکْھنا

ناچ میں بھاو بتاتے وقت ایک خاص ادا کے ساتھ پلو سے من٘ھ چھپانا.

آنچَل پَکانا

(عو) عورت کے سر پستاں کو زخمی کردینا .

آنچَل مُنھ پَر لینا

ناچ میں بھاو بتاتے وقت ایک خاص ادا کے ساتھ پلو سے من٘ھ چھپانا

آنْچَل اُتارنا

آنچَل ڈَھلْنا

دوپٹے کا سر سے کھکسنا اور سر کھل جانا .

آنْچَل بَچانا

بچ کر چپکے سے نکل جانا

آنْچَل کَتَرْنا

ایک ٹوٹکا ہے (عورتوں کا خیال ہے کہ اگر بانجھ عورت بچے والی عورت کے آنچل کا ٹکڑا پھاڑ ڈالے اور جلا کے کھا جائے تو یہ صاحب اولاد ہو جائے اور بچے والی کی اولاد مر جائے)

آنچَل پَھیلانا

سوال کرنے کے موقع پر اظہار تضرع کے لئے دوپٹے کا درمیانی حصہ یا دامن دونوں ہاتھوں میں لے کر کسی کی طرف پھیلانا .

آنچَل ڈھَلَکْنا

دو پٹے کا سر سے کھسکنا اور سر کھل جانا

آنچَل اُلَٹ جانا

دوپٹے وغیرہ کا وہ گوشہ جس سے مُن٘ھ ڈھکا ہوا ہو ہٹ جانا .

آنچَل سَر پَر ڈالْنا

آرسی مصحف کی رسم کے وات دولھا دلھن کے سر پر سرخ کپڑا ڈالنا .

inch

تھوڑا تھوڑا آگے بڑھنا

eunuch

خَصّی

اُوْنْچ

اونچا، بلند، رفعت، علو، عظمت

اینچ

اینچنے یا کھینچنے کا عمل یا کیفیت

پیڑُو کی آنچ

(عورت کی) خواہش نفسانی ، جماع کرانے کی طلب، شدید شہوت .

پیڑُو کی آنْچ

۔عورت کی محبتّ جو مرد کے ساتھ خواہش نفسانی سے ہوتی ہے۔ ؎

دوزَخ کی آنچ

آتشِ جہنم، جہنم کی آگ، دوزخ کی تپش.

سانچ کو آنچ

سچ بے ضرر ہے ، سچ بولنے والا نُقصان نہیں اُٹھاتا.

تَلْوار کی آنچ

تلوار کی چمک گرمی یا تیزی

تَلوار کی آنْچ

۔دیکھو آنچ۔

کَڑی آنچ

۔تیز آنچ۔ ؎

پیٹ کی آنچ

بھوک ، اشتہا.

اُونْچائی

ارتفاع، ارتفاعی، اعتلا، اُنچائی،اوج، کافی بلندی پر

تیز آنْچ

بلند شعلے والی آگ.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہار کے معانیدیکھیے

ہار

haarहार

وزن : 21

موضوعات: ریاضی ملاحی

ہار کے اردو معانی

فارسی - اسم، مذکر، مؤنث، لاحقہ

  • گردن میں پہننے کا زیور جو سونے چاندی یا جواہرات یا پھولوں وغیرہ کا بنا ہوا ہوتا ہے ، مالا ، لڑی
  • (ملاحی) کشتی کے ڈھانچے کی تختہ بندی جو اس کی صورت کو مکمل کردے اور وہ پانی میں تیرنے کے قابل ہو جائے
  • تار تار ، پھٹا ہوا ، دھجی دھجی ، لیرلیر ۔
  • ڈنٹھل اور پھولوں کے گردا گرد کا سبز حلقہ ، پوشش ِگل ، لفافِ گل ۔
  • تعویذ ، نقش
  • سمرن ، تسبیح
  • ایک ہی قسم کے جانوروں کا گروہ ، غلہ ؛ جنگ ، معرکہ
  • (ریاضی) نسب نما نیز عدد جس پر کوئی رقم پوری پوری تقسیم ہو جائے
  • کئی چیزیں جو اکھٹی پروئی ہوئی ہوں ؛ بہت سے زخم جو اکٹھے ہوں ، زخموں کی بدھی ؛ وہ جو چمٹا رہے (جیسے گلے کا ہار)
  • ۔(ھ معنی نمبر۱۔۲۔ میں فارسی میں بھی مستعمل ہے) مذکر۱۔ وہ دھاگا جس میں پے درپے کوئی چیز گوندھی گئی ہو۔عموماً ۔ اور وہ رشتہ جس میں مروارید لعل یا قوت گندھے ہوں خصوصاً۲۔ گندھے ہوئے پھولوں یا موتیوں کی مالا تاجواہرات کا گلوبند۔؎
  • ۔(ھ) مونث ۔شکست۔ ہزیمت۔مات۔(جرأت) یاداس سے بدے ہم نے کئی بوسے ۔ہار ے بھی تو کیا ہار مزیدار نکالی۲۔تکان۔ ماندگی۳۔ مونث چراگاہ۔

سنسکرت - اسم، مذکر، مؤنث

  • شکست ، ہزیمت ، مات ، زک
  • قطعہء اراضی جو مویشی چرانے کو چھوڑ دیا جائے ، گاؤں سے دور فاصلے پر کا کھیت ، چراگاہ
  • تھکاوٹ ، ماندگی ، راستے کی تھکن ؛ نقصان
  • خشک ریتیلی زمین

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

حار

بہت گرم ، سخت تپتا ہوا، شدید تپش رکھنے والا .

شعر

English meaning of haar

Persian - Noun, Masculine, Feminine, Suffix

  • loss, defeat, cultivated land surrounding village, cultivated tract, plot or allotment of ground, field, pasturage, necklace, string of flowers worn round the neck, garland, amulet, forming nouns and adjectives, denoting performer of an action

हार के हिंदी अर्थ

फ़ारसी - संज्ञा, पुल्लिंग, स्त्रीलिंग, प्रत्यय

  • अपराध आदि के दंड स्वरूप राज्य के द्वारा होनेवाला संपत्ति का हरण। जब्ती।
  • पराजय, मात, गले में डाली जाने वाली माला
  • हरण करने अर्थात जबरदस्ती छीन ले जाने की क्रिया या भाव। जैसे-गो-हार गौएँ छीन ले जाना।
  • पराजय; असफलता।
  • माला, फूलों या मोतियों आदि की माला।

संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग, स्त्रीलिंग

  • हार2 (सं.)

अरबी - विशेषण

  • गिरा हुआ, नष्ट, ध्वस्त ।

ہار کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہار)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone