تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَل" کے متعقلہ نتائج

طَلاق

طلاق

طَلاق ہونا

عورت کا نکاح کی قید سے آزاد ہونا ، زوجیت سے خارج ہونا.

طَلاق نامَہ

وہ تحریر جس میں طلاق دیے جانے کا مضمون درج ہو، وہ دستاویز جس میں طلاق کی شرائط اور اسباب درج ہوں

طَلاق یافْتَہ

مطلقہ لوگ، وہ جو شادی شدہ زندگی سے الگ ہو گئے ہوں

طَلاق ہو جانا

عورت کا نکاح کی قید سے آزاد ہونا ، زوجیت سے خارج ہونا.

طَلاقی

جسے طلاق ہو چکی ہو، طلاقن

طَلاقَنی

طلاقن ، طلاق یافتہ عورت.

طَلاقَت

بیان میں روانی اور تیزی، خوش بیانی، خوش گوئی

طَلاقَن

وہ عورت جس کو طلاق ہو گئی ہو، مطلقہ

طَلاقِ مُکْرَہ

رک : طلاق جبری.

طَلاقِ بَتَّہ

(فقہ) بقول ترمذی اختلاف کیا ہے اہلِ علم نے طلاق بتّہ میں کہ حضرت علی سے مروی ہے کہ وہ تین طلاق ہیں اور حضرت عمرؓ سے کہ وہ ایک طلاق ہے جبکہ حضرت رکانہ کی حدیث سے یہ بات باتفاق ثابت ہے کہ حضرت رکانہ کی طلاق کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اُس وقت قرار دیا جب کہ انہوں نے حلف کے ساتھ بیان دیا کہ میری نیت تین طلاق کی نہیں تھی.

طَلاقِ خُلْع

(فقہ) طلاق جس میں عورت اپنے شوہر سے بوجوہ راضی نہ ہو اور مہر معاف کر کے یا کچھ اور مال دے کر طلاق لے لے

طَلاقِ کِنایَہ

(فقہ) رک : طلاق بالکنایات.

طَلاقِ بِدْعی

رک : طلاق بدعت.

طَلاقِ رَجْعی

(فقہ) ایسی طلاق، جس کی مدت عدت میں خاوند اپنی عورت کو بلا تجدید نکاح کے بیوی بنا سکتا ہے، یہ ایک یا دو بار طلاق کا لفظ کہنے سے ہوجاتی ہے

طَلاق دینا

منکوحہ عورت کو چھوڑ دینا، زوجیت سے خارج کرنا

طَلاق لینا

کسی عورت کا اپنے خاوند سے نکاح کے بندھن سے آزادی حاصل کرنا ؛ شریعت کی رو سے زوجہ کا شوہر سے چھٹکارا حاصل کرنا.

طَلاقِ خُلْعی

(فقہ) رک : طلاق خلع.

طَلاقِ ثُلٰثَہ

وہ طلاق جو ایک وقت میں تین بار دی جائے ، تین طلاقیں ، رک : طلاق بائن.

طَلاق پانا

طَلاقِ بِدْعَت

(فقہ) اس طلاق کی تین صورتیں ہیں : (۱) حالت حیض میں طلاق دی ہو (۲) ایسے طہر میں طلاق دی ہو جس میں مباشرت ہو چکی تھی (۳) تین طلاقیں بیک وقت دے دی ہوں.

طَلاق مِلْنا

عورت کو طلاق حاصل ہونا ، زوجیت سے خارج ہونا.

طَلاق نَصِیب

جنس کی قسمت ہی میں طلاق ہو ، وہ عورت جس کا شوہر اس کو طلاق دیے بغیر نہ رہ سکے ؛ (مجازاً) آزاد ، علیحدہ.

طَلاق پَڑْنا

(عورت کو) طلاق ہو جانا ، عورت کا نکاح کی قید سے آزاد ہونا ، شوہر سے علیحدہ ہونا.

طَلاقَتِ لِسانِیہ

رک : طلاقت لسان.

طَلاقِ مُغَلَّظَہ

طَلاق بِالْکِنایات

(فقہ) یہ طلاق ایسے لفظ سے ہوتی ہے کہ موضوع طلاق کے لیے نہ ہو مگر طلاق کا احتمال رکھتا ہو ، وہ طلاق جو صاف لفظوں میں نہ ہو.

طَلاقِ حَسَن

(فقہ) تین مختلف طہروں میں متفرق کر کے تین طلاقیں دینا. اسے طلاق سنت بھی کہتے ہیں

طَلاقِ بائِن

(فقہ) قطعی طلاق، تین مرتبہ کی طلاق

طَلاقِ سُنَّت

(فقہ) رک : طلاق حسن.

طَلاقِ جَبْری

(فقہ) وہ طلاق جو جبراً دی جائے ، یہ واقع نہیں ہوتی.

طَلاقِ اَحْسَن

(فقہ) وہ طلاق جس میں مرد اپنی عورت کو ایک طلاق حالتِ طہر میں دے دے جس میں اُس سے جماع نہ کیا ہو اور یہ ایک طلاق دے کر چھوڑ دے تو عدت ختم ہونے کے ساتھ نکاح ٹوٹ جاتا ہے.

طَلاقَت کَرنا

باتیں کرنا ، گفتگو کرنا ، بات چیت کرنا.

طَلاقَتِ لِسانی

زبان کی روانی

طَلاقِ مُغَلَّظ

(فقہ) وہ طلاق جس کے بعد مطلقہ سے دوبارہ نکاح صرف اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ پہلے وہ عورت کسی اور مرد سے نکاح کرے اور وہ مرد اس سے خلوت صحیحہ کے بعد اپنی مرضی سے اس کو طلاق دے دے یا اس مرد کا انتقال ہو جائے ، اس عمل کو عموماً حلالہ کہتے ہیں ، یہ طلاق تین طلاقیں دینے سے واقع ہوتی ہے.

طَلاقَم طَلاقا

قطع تعلق ، جدائی ؛ خلع ، طلاق.

طَلاقَتِ لِسان

زبان کی روانی

طَلاقِ قَبْلَ الدُّخُول

(فقہ) وہ طلاق جو صرف نکاح کے بعد عمل میں آ جائے اور زوجہ سے ہمبستری نہ کی ہو.

مُعْتَدَہ طَلاق

(فقہ) عورت جو طلاق کی وجہ سے عدت میں ہو ۔

آخِری طَلاق

(فقہ) طلاق بائن، قطعی طلاق، تین مرتبہ کی طلاق

تِین طَلاق

شوہر کی بیوی سے مطلق علیٰحدگی، تین بار طلاق کہہ دینے کا عمل، طلاق بائن

جَنْتی پَر طَلاق

(کوسنا جو بطور قسم بولتے ہیں) ماں پر طلاق پڑے.

ہَفْتے کی شادی اِتْوار کی طَلاق ہونا

جلد بازی کا برا نتیجہ ۔

رِذالی کی جورُو کو سَدا طَلاق

کم ظرف کی دوستی کا کبھی اِعتبار نہیں کرنا چاہیے، کمینہ اور سِفلہ کو اپنے عہد کا کُچھ پاس نہیں ہوتا.

اردو، انگلش اور ہندی میں بَل کے معانیدیکھیے

بَل

balबल

اصل: سنسکرت

وزن : 2

موضوعات: استعارتاً سنگتراشی سنگار قدیم ترکیبات

بَل کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • تلوار یا دوسرے آہنی اسلحہ و آلات کی کجی، وہ بل بھر اور نازک سی ناہمواری جو کسی بے احتیاطی سے پیدا ہو جائے اور ظاہراً محسوس نہ ہو
  • رک: بلکہ جس کی یہ تخفیف ہے
  • بالی (=پودے کی بال) کی تخلیف
  • طرف، اور، جانب
  • ال (=بچہ)کی تخفیف (ترکیب میں مستعمل)
  • زور، طاقت قدرت
  • بال (=رونگٹا ،مو) کی تخفیف ، (قدیم) بال برابر اثر .
  • دل کی مضبوطی ، ہمت ڈھارس
  • مروڑے جانے سے پیدا شدہ کیفیت مروڑ‏، البیٹ، اہنٹھ
  • قابلیت، لیاقت
  • ضکن ، جمن ، بٹ
  • خم ، خمیدگی ، بانْک ، ٹیڑھ
  • کسی اثر کو بدل یا رد کرنے کی صلاحیت استعداد یا مادہ
  • پہلو، رخ بھل
  • کھونْکر، حلقہ ہلالی دائرے کی سی صورتحال
  • موج
  • سارا، بھروسا، حمایت (بیشتر حرف ربط ، پر غیرہ، محذوف)
  • مہربانی، عنایت
  • کسی چیز کا وہ حصہ جو ہلالی حلقے کی طرح کا ہو
  • کج روی، حسب مراد نہ ہونے کی کیفیت
  • غرور گھمنڈ، خودی یا خود داری کی اکڑ، زعم
  • تیزی تندی، سختی، شدت، زبردستی، کوشش، جد وجہد جتن ‏، فراہمی‏، موٹاپا‏، بوجھ اٹھانے کی سکت، برداشت‏، سچ ‏، شہوت‏، دو اوزان نام کا درخت‏، وجاہت، رونق‏، کوا‏، خون ‏، ہاتھ‏، (چہرے کا) نور
  • بھیرا، لپیٹ (کسی چیز پر کوئی ستلی وغیرہ لپیٹنے کی صورت میں)
  • قابو، اختیار
  • پیج و تاب الجھاوا (استعارۃً) فکر و تردد
  • تفاوت، فرق
  • فوج ، لشکر، جیسے: بل پتی، بل مکھ (رک)
  • جوڑے ہوئے اعداد میں کمی بیشی
  • کمی، کمر
  • کشیدگی ، رنجیش ، کینہ
  • (ہنود) فدیہ، تصدیق
  • گھی اناج وغیرہ کی بھینٹ جو دیوتاؤں پر چڑھائی جائے
  • ہاتھ میں پہننے کا ایک زیورؕ: کنگن ، کڑا، پہنچی
  • (سنگار) سونے یا چاندی کے تاروں کو رسی کی طرح مروڑ کر بنائی ہوئی پیروں کی چوڑیاں ، لچھے
  • روک‏، روکاوٹ

اسم، مؤنث

  • اونٹ کے بلبلانے (بولنے) کی آواز جو عموماْ تکرار کے ساتھ مستعمل ہے

شعر

English meaning of bal

Noun, Masculine

  • power, strength, Twist, Kink

बल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • उक्त का वह व्यावहारिक रूप जिससे दूसरों को दबाया, परिचालित किया अथवा वश में रखा जाता है।
  • किसी असर को बदल या रद्द करने की सलाहीयत इस्तिदाद या माद्दा
  • दिन के समय सबल पड़नेवाली राशि
  • (सिंगार) सोने या चांदी के तारों को रस्सी की तरह मरोड़ कर बनाई हुई पैरों की चूड़ियां, लच्छे
  • (हनूद) फ़िद्या, तसदीक़, बेदान
  • . ज़ोर, ताक़त क़ुदरत
  • ، सारा, भरोसा, हिमायत (बेशतर हर्फ़ रब्त, पर गेरा, महज़ूफ़
  • ، तेज़ी तंदी, सख़्ती, शिद्दत, ज़बरदस्ती , कोशिश, जद-ओ-जहद जतिन , फ़र्र हिमी , मोटापा बोझ उठाने की सकत, बर्दाश्त , सच्च , शहवत, बह , दवा वज़न नाम का दरख़्त , वजाहत, रौनक , कव्वा , ख़ून , हाथ , (चेहरे का) नूर
  • ، पहलू, रुख़ भल
  • इल्ल (=बच्चा)की तख़फ़ीफ़(तरकीब में मुस्तामल
  • कजरवी, हसब-ए-मुराद ना होने की कैफ़ीयत
  • कमी, कमर
  • कशीदगी, रंजीश, कीना
  • क़ाबू, इख़तियार
  • क़ाबिलीयत, लियाक़त
  • किसी चीज़ का वो हिस्सा जो हिलाली हलक़े की तरह का हो
  • खून, हलक़ा हिलाली दायरे की सी सूरत-ए-हाल
  • ख़म, ख़मीदगी, बान, टेट्रा
  • ग़रूर घमंड, ख़ुदी या ख़ुद्दारी की एकड़, ज़ाम
  • घी अनाज वग़ैरा की भेंट जो देवताओं पर चढ़ाई जाये
  • ज़क़न, जमन, बट
  • जोड़े हुए आदाद में कमी बेशी
  • तफ़ावुत, फ़र्क़
  • तरफ़,और,जानिब
  • तलवार या दूसरे आहनी असलाह-ओ-आलात की कजी, वो बिल भर अवार नाज़ुक सी नाहमवारी जो किसी बे एहतियाती से पैदा हो जाये और ज़ाहिरा महसूस ना हो
  • दिल की मज़बूती, हिम्मत ढारस
  • पेज-ओ-ताब उलझावा (उस्ता रन) फ़िक्र-ओ-तरद्दुद
  • फ़ौज, लश्कर, जैसे : बिल पत्ती, बिल मुख (रुक
  • बाल (=रूंगटा,मू) की तख़फ़ीफ़, (क़दीम) बाल बराबर असर
  • बाली (=पौदे की बाल) की तखलीफ़
  • भेरा, लपेट (किसी चीज़ पर कोई सुतली वग़ैरा लपेटने की सूरत में)
  • मरोटे जाने से पैदा शूदा कैफ़ीफ़ मरोड़ . अलबेट, अहनठ
  • मेहरबानी, इनायत
  • मौज
  • रुक : बल्कि जिस की ये तख़फ़ीफ़ है
  • रोक, रूकावट
  • वह शारीरिक तत्त्व जिसके सहारे हम चलते-फिरते और सब काम करते हैं। यह वस्तुतः हमारी शक्ति का कार्यकारी रूप है, और चीजें उठाना, खींचना, ढके लना, फेंकना आदि काम इसी के आधार पर होते हैं। मुहा०-बल बाँधना = विशेष प्रयत्न करना। जोर लगाना। उदा० जनि बल बाँधि बढ़ावहु छीति।-सूर। बल भरना जोर या ताकत दिखाना या लगाना।
  • हाथ में पहनने का एक ज़ेवर : कंगन, कड़ा पहुंची

بَل کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَل)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone