تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"عَین" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں عَین کے معانیدیکھیے
عَین کے اردو معانی
اسم، مذکر، واحد
- آنکھ، چشم، نین
- اصل، بنیاد، جڑ
- چشمہ، منبع
- حقیقت، جوہر
- خیال ، مثال ، نظریہ ، تصور
- ذات ، نفس، وجود، ہر موجود چیز ، مال ، جاندار وغیرہ (مشخّص و متعیّن)
- رک : ع جس کا یہ تلفظ ہے
- سردار ، حاکم ، سرگروہ
- غیر یا ضد کا بالمقابل
- ماہیت
- . پرتو ، ظل ، مظہر ، عکس
- مثیل ، نظیر
- دُبِّ اکبر کے ایک ستارے کا نام .
- (فلسفہ) وہ شئے یا وجود جو اپنی ذات سے قائم ہو ، خواہ وہ مفرد (جوہر) ہو یا مرکب (جسم).
- (تصّوف) حق کے ساتھ ایک ہونا اور ہستی حق میں گم ہونا اور سالک کا اپنے کو ذاتِ حق میں گم کرنا اور اپنی خودی سے فنا ہو کر بقا باللہ ہو جانا اور وصال کی لذت لینا.
صفت
- اصلی ، حقیقی
- بالکل ، قطعاً
- خاص
- خصوصاً ، خاص طور پر ، کلیۃً ، وہ جسے ترک نہ کیا جا سکے
- مطابق ، ٹھیک ، خاص
- ٹھیک
- ہو بہو ، بجنسہ ، یکسر ، کلیۃً
قریب ترین ہم صوتی الفاظ
شعر
عین دانائی ہے ناسخؔ عشق میں دیوانگی
آپ سودائی ہیں جو کہتے ہیں سودائی مجھے
بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی
عین ممکن ہے کہ بینائی مجھے دھوکہ دے
یہ جو شبنم ہے شرارہ بھی تو ہو سکتا ہے
خواب میرا ہے عین بیداری
میں تو اس میں بھی دیکھتا کچھ ہوں
English meaning of 'ain
'ऐन के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन
عَین کے مترادفات
عَین کے قافیہ الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (عَین)
عَین
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔