تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آسْمان زَمِین كی خَبَر نَہِیں" کے متعقلہ نتائج

آسْمان زَمِین كی خَبَر نَہِیں

دنیا و مافیہا سے غافل ہے

آسْمان كی پُوچْھنا زَمِین كی كَہنا

سوال كچھ جواب كچھ ہونا، بےتكی باتیں كرنا

زَمِین سے آسْمان نَہِیں مِلْتا

ان دونوں میں بہت فاصلہ ہے ، دو متضاد چیزیں کبھی آپس میں نہیں ملتیں ۔

آسْمان زَمِین ہِل جانا

رك: آسمان (و) زمین ہلا دینا جس كا یہ لازم ہے۔

آسْمان زَمِین بَہَمْ ہونا

قیامت آجانا۔

آسْمان زَمِین ایک ہونا

زمانہ الٹ پلٹ ہونا، بہت بڑا انقلاب آجانا، تہ وبالا ہونا

کَل کی خَبَر نَہِیں

خدا جانے آئندہ کیا ہو

آسْمان زَمِین ہِلا دینا

ہل چل مچادینا، ہنگامہ برپا كرنا

شَب بَسے كی راہ

رات بسے كا رستہ یعنی وہ رستہ جس كے طے كرنے میں ایک رات بیچ میں رہنا پڑے ، چار پہر بھر كا رستہ.

کَہو زَمِین کی سُنے آسْمان کی

رک : کہو دن کی سُنے رات کی.

آسْمان زَمِین دوسرے ہو جانا

انقلاب عظیم برپا ہوجانا، عالم بدل جانا

آسْمان زَمِین سِیاہ ہو جانا

نگاہوں میں دنیا تاریک ہوجانا، رنج وغم كا شدید غلبہ ہونا، آنكھوں سے كچھ دكھائی نہ دینا، حددرجہ پریشان ہونا

زَمِین سَخْت ہے آسْمان دُور

کِسی کی کِسی کو خَبَر نَہِیں

کسی گروہ یا جماعت پر بے ہوشی اور غفلت کا عالم طاری ہونے پر بولتے ہیں.

آسْمان كی خَبَر لانا

ہمت بلند ہونا، بہت اونچا اٹھنا، انتہائی بلندی تک پہنچنا

آسْمان كی چِیل زَمِین كی اَصِیل

چالاک نوكرانی، كنیز

زَمِین پَر ہاتھ نَہِیں ٹِکے

ابھی کچھ طاقت باقی ہے

آذَر روز كی عِید

آذر مہینے كی نویں تاریخ جس میں ایرانی جشن مناتے ہیں۔

خَبَر عَطَر

خیریت ، خوش خبری .

خُفِیَہ خَبَر

در پردہ اطلاع .

خَبَر دَہَنْدَہ

خبر دینے والا ، جاسوس ، مخبر .

خَبَر دَہِنْدَہ

مخبر، خبر دینے والا

خَبَر ہونا

حال معلوم ہونا، آگاہی ہونا، اطّلاع ہونا، واقف ہونا، آگاہ ہونا

زَمِین آسْمان کا فَرْق ہونا

زمین اور آسمان کا فرق ہونا، بہت تفاوت ہونا، کسی قِسم کی یکسانیت یا مماثلت نہ ہونا، بہت زیادہ فرق ہونا

آسْمان ہِلانا

ہل چل ڈالنا، متزلزل كرنا

آسْمان ہونا

بلند مرتبہ ہونا

آسْمان ہِلْنا

آسمان ہلانا (رک) كا لازم۔

خَبَر سَن٘گانا

خیریت معلوم کرانا .

آسْمان زَمین میں پتَا نَہِیں

معدوم ہے، كہیں نشان نہیں، معلوم نہیں كہاں غائب ہو گیا

زَمِین کی کَہْنا آسْمان کا جَواب پانا

رک : زمین کی پُوچھنا آسمان کی کہنا ۔

پُوچھی زَمِین کی تو کَہی آسْمان کی

رک : پوچھو زمین کی الخ .

تازَہ خَبَر

نئی خبر ، ایسی خبر جو سنی ہوئی نہ ہو ۔

خَبَر پَہُنْچانا

آسْمان جاہ

آسمان كی طرح اوج و شرف پر فائز (مقام وغیرہ)

زَمِین میں ٹِھکانا نَہ آسْمان میں

بے خانماں ہے ، کہیں جگہ نہیں ۔

آسْمان كی باتیں

بے تكی ناقابل فہم سمجھ میں نہ آنے والی باتیں

آسْمان كی سوچْنا

بڑے بڑے منصوبے باندھنا، بلندی كی تمنا كرنا

ہَوائی خَبَر

خبر جس کی اصلیت کچھ نہ ہو، بازاری گپ، بے سروپا بات، افواہ، گپ

زَمِین اَور آسْمان کا فَرْق ہونا

بہت تفاوت ہونا، کسی قِسم کی یکسانیت یا مماثلت نہ ہونا، بہت زیادہ فرق ہونا

نَہِیں

(انکار کا کلمہ)، امتناع، نہ، نا، نفی، مت، کلمۂ نفی، انکار، معدوم، بالکل نہیں

خَبَر بھی ہے

الزام دینے کو کہتے ہیں یعنی تم نہیں جانتے .

خَبَر گَرْم ہونا

کسی بات کا چرچا یا شہرہ ہونا .

آسْمان شِكوَہ

رک: آسمان جناب۔

زَمِین سَن٘گْلاخ ہونا

(شاعری) بحر اور ردیف قافیہ بہت مُشکل ہونا ۔

سَن٘گی زَمِین

(کاشت کاری) اراضی جو سخت اور بنجر ہو ، پتھریلی زمین .

خَبَر نَہیں ہے

۔کچھ حال معلوم نہیں ہے؎

خَبَر نَشْر ہونا

خبر کا عام ہونا ، ریڈیو یا ٹی وی کے ذریعہ خبرکا سُنایا جانا ، ابلاغ عامہ کے ذریعے خبر پہنچانا .

مَقامی خَبَر نامَہ

(صحافت) کسی مخصوص علاقے یا جگہ سے متعلق خبریں ۔

کُچْھ خَبَر ہے

۔کچھ حال معلوم ہے۔ ؎

ٹِیڑی سے آسْمان نَہِیں تَھمْنا

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی شخص اپنی ہمت اور طاقت سے زیادہ کام کرنے پر آمادہ ہو

سَر آسْمان تَک پَہُن٘چنا

فخر سے سر اُون٘چا ہونا.

آسْمان كی سَیر کَرنا

خیالات كا دور دور یا عالم بالا تک پہنچنا (اكثر نشے یا بیخودی كے موقع پر مستعمل)

آسْمان كی طَرَف دیكھنا

حسرت سے اوپر كی جانب نظر اٹھانا، کسی چیز کی امید میں آسمان کی طرف دیکھنا

زَمِین و آسْمان کا فَرْق ہونا

بہت زیادہ فرق پایا جانا، غیر معمولی اختلاف ہونا

آن٘کھیں آسْمان پَرْ رَہنا

کام پر دھیان دینے کے بجائے ادھر ادھر دیکھتے رہنا، جیسے: لحاف سل چکا تیرا تو دیدہ ہوائی ہے آن٘کھیں ہر وقت آسمان پر رہتی ہیں.

آسْمان كے پار ہونا

آسمان سے گزرنا، آسمان كے پار ہوجانا، خلا میں بہت دور تک جانا

آسْمان پَر پَیر ہونا

مارے غرور كے زمین پر پانو نہ ركھنا، مغرور ہونا

سَر پَر آسْمان ہونا

سخت تکلیف یا مُصیبت میں مُبتلا ہونا.

ہَفْتُم آسْمان پَر

بہت بلندی پر

آسْمان مُخالِف ہونا

وقت كا ناموافق ہونا، گردش میں مبتلا ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں آسْمان زَمِین كی خَبَر نَہِیں کے معانی

آسْمان زَمِین كی خَبَر نَہِیں

aasmaan zamiin kii KHabar nahii.nआसमान ज़मीन की ख़बर नहीं

رائے زنی (آسْمان زَمِین كی خَبَر نَہِیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

عبارت

آسْمان زَمِین كی خَبَر نَہِیں کے اردو معانی

فارسی، ہندی

  • دنیا و مافیہا سے غافل ہے

आसमान ज़मीन की ख़बर नहीं के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, हिंदी

  • संसार की हर एक चीज़ से बेपरवाह और बेख़बर है

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔

ہماری ویب سائٹس

فوری رابطے

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

© 2021 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔