تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"عارِض" کے متعقلہ نتائج

عارِض

رخسار، گال

عارِض ہونا

لاحق ہونا، لاگو ہونا

عارِض کَرْنا

طاری کرنا، لاحق کرنا

عارِضِ حُور

حور کے گال، بدن کے کسی خوبصورت حصے کی صفائی کو عارض حور سے استعارہ کرتے ہیں

عارِضَہ مَنْد

مریض ، بیمار ، روگی.

عارِضَۂ دِماغ

دماغی بیماری، ذہنی روگ

عارِضَہ وَنْد

(مجازاً) حاملہ.

عارِضُ الْمَمالِک

فوجی دفتر کا افسرِ اعلیٰ جس کے ذمّے فوج کی بھرتی ، تنظیم ، نظم و ضبط اور تنخواہوں کی تقسیم ہوتی تھی.

عارِضِ مَمالِک

فوجی دفتر کا افسرِ اعلیٰ جس کے ذمے فوج کی بھرتی، تنظیم، نظم و ضبط اور تنخواہوں کی تقسیم ہوتی تھی، عارض الممالک

عارِضَہ لاحِق ہونا

بیمار پڑنا، بیمار ہونا، کسی بیماری کی لپیٹ میں آنا

عارِضِ گُلْرَن٘گ

سرخ و سفید گال، گورے رخسار

عارِضِ لَشْکَر

سپہ سالار، فوج کا اعلیٰ افسر

عارِضِ پُر بَہار

خوبصورت گال

عارِضِ گُل عِذار

پھول کی طرح نرم و ملائم، پھول کی طرح گال

عارِضَہ لاحِق ہو جانا

مرض لگنا، بیماری ہونا

عارِضِی‌ اِنْتِظام

عارِضِ گُلْگُوں

گلابی گال

عارِضَۂ سَماعَت لاحِق ہونا

(قانون) میعاد گزرنے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکنا

عارِضِ تابِنْدَہ

چمک دار گال، خوبصورت گال

عارِضِ سِیمِیں

عارِضِی بَنْد و بَسْت

(معاشیات) مالگزاری میں حکومت کا وہ حصّہ جوعارضی طور پر کسی مدت کے لیے مقررکیا جائےعارضی بندوبست کہلاتا ہے

عارِضَۂ حَدِّ سَماعَت لاحِق ہونا

(قانون) وقت گزر جانے سے سماعت کا ترک ہو جانا، میعاد گزرنے سے سماعت نہ ہونا

نائِب عارِض

رک : نائب عرض جو زیادہ مستعمل ہے ۔

بوسَۂ عارِض

سِیمِیں عارِض

آبِ عارِض

تابِ عارِض

مَرَضِ عارِض

آفْتابِ عارِض

لَب و عارِض

لب و رخسار، گال اور ہونٹ، مراد معشوق کا چہرہ

مُستَزادِ عارِض

(عروض) مستزاد کی ایک قسم جس میں مستزاد فقرہ اصل شعر یا مصرعے کے مضمون و مفہوم سے اس طرح پیوست نہیں ہوتا کہ اگر اس کو حذف کر دیا جائے تو کلام معنوی اعتبار سے نامکمل رہ جائے (

تَمادی عارِض ہونا

(قانون) مدت جو کسی کام کے لیے مقرر ہو یا عائد ہوتی ہو

شُعْلَہِ عارِض

رخساروں کی سُرخی، چہرے کی لالی

مَرَضِ عارِض ہونا

بیماری پیچھے لگ جانا

تابِ عِتابِ عارِض

بَرْق تابِ عارِض

آب و تابِ عارِض

اردو، انگلش اور ہندی میں عارِض کے معانیدیکھیے

عارِض

'aariz'आरिज़

اصل: عربی

وزن : 22

مادہ: عَرْض

موضوعات: عضو بدن

اشتقاق: عَرَضَ

عارِض کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • رخسار، گال

    مثال - دیکھیا سو تری عارضِ نورانی کوںپکڑیا ہوں ادک دیپ کی حیرانی کوں (۱۶۷۴ ، نصرتی (قدیم اردو ، ۱ : ۵۲۷)). ہائے یہ مانگے ہے بوسہ کس سے تو قائم کہ ہاںرنج اس عارض کو کرتا ہے پسینے کا خراش

  • (غزنوی عہد میں) ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کا نام، میر بخشی، صاحب دیوان
  • (تصوف) کشف انوار ایمان کو کہتے ہیں اور تجلی جمالی بھی مراد لیتے ہیں
  • (طبیعیات) ایک قسم کے بادل جو تہہ در تہہ اور افق کے قریب ہوتے ہیں اور سورج کے غروب کے وقت یہ آفتاب کی روشنی میں حائل ہو جاتے ہیں

صفت

  • پیش آنے والا، پیدا ہونے والا، لاحق (مرض وغیرہ)

    مثال - یاں کا وہی ہے شافیِ و کافی وہی حکیمعارض ہو کوئی درد ہمیں ہے دوا علی (۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۱۳۴۵). لفظ مسری اُن امراض کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جو بذریعہ ہوا کے عارض ہوتے ہیں. (۱۸۹۱ ، مبادی علم حفظِ صحت جہت مدارسِ ہند ، ۲۹۰).

  • عرض کرنے والا، عرض گزار

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

عارج

اوپر چڑھنے والا، چڑھنے والا، سیڑھی پر چڑھنا

شعر

English meaning of 'aariz

Noun, Masculine

  • side of the face, cheeks

    Example - Shaer ne mahboob ki tarif mein zamin aur asman ek kar diye

  • (Ghaznavid Period) reviewer of an army or of a body of soldiers, a muster-master, general of an army
  • (Sufism) discovering the light of faith
  • ( Environment) a heavy cloud, stratus

Adjective

'आरिज़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • गाल, रुख़सार, कपोल

    उदाहरण - शायर ने महबूब की तारीफ़ में ज़मीन और आसमान एक कर दिए

  • (ग़ज़नवी काल में) एक उच्च सैन्य पदाधिकारी का नाम, मीर-बख़्शी, साहब-ए-दीवान
  • (सूफ़ीवाद) कश्फ़-ए-अनवार-ए-ईमान को कहते हैं और तजल्ली-ए-जमाली भी मुराद लेते हैं
  • (भौतिक विज्ञान) एक प्रकार के बादल जो परत दर परत और क्षितिज के निकट होते हैं और सूर्यास्त के समय ये सूरज की रौशनी में बाधित हो जाते हैं

विशेषण

  • सामने आने वाला, पैदा होने वाला, मिलने वाला (रोग इत्यादि)
  • याचना या अनुरोध करने वाला, प्रार्थना करने वाला या याचिकाकर्ता

عارِض کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (عارِض)

نام

ای-میل

تبصرہ

عارِض

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words