زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’آلات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’آلات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آئِینَۂ آتِشی
وہ آلہ جس میں اشیا کو بڑا کر کے دکھانے کا عدسہ لگا ہو، چھوٹی سے چھوٹی چیز دیکھ لینے والا، باریک بین
پَتْھَروٹا
اوکھلی کی قسم کا پتھر سے بنا ہوا پیالہ نما ظرف جس میں مسالا وغیرہ پیستے ہیں، پتھر کا پیالہ، کھول
پَوَن چَکّی
وہ چکی جو ہوا سے گردش کرتی ہے اور جس سے آٹا پیسنے یا کوئی پمپ مشین وغیرہ چلانے کا کام لیا جاتا ہے
پیپَر ویٹ
دھات شیشے یا لکڑی کی کوئی وزنی چیز جو کاغذوں کو اڑنے سے محفوظ رکھنے کے لیے ان پر رکھی جائے، کاغذ دبانے کا چھوٹا آلہ، کاغذ داب، وزنہ
گَنڈاسا
کٹّی کاٹنے کا آلہ، جانوروں کا چارا گنڈیریوں کی شکل میں کاٹنے کا اوزار نیز تیر جس کی موٹھ بڑی ہوتی ہے
مارْتَول
ایک خاص قسم کی چھوٹی ہتھوڑی جس سے لکڑی کے تختے میں کیل ٹھوکی اور آسانی سے نکالی جاسکتی ہے (اس کے من٘ھ پر ایک قسم کا چھوٹا چمٹا بنا ہوتا ہے جو کیل کے من٘ھ کو پکڑ لیتا ہے)، ہتھوڑا، موگرا، زنبور، اسکریو ڈرائیور
مُسْکا
وہ چھوٹا سا چھینکا جو چوپایوں (چرنے والے جانور) کے منھ پر اس لیے باندھ دیتے ہیں کہ وہ کسی کھانے کی چیز پر منھ نہ ڈالیں، منھ چھینکا، منھ پر باندھنے کا چھینکا
مِقیاسُ الما
وہ آلہ جس سے پانی کے اتار چڑھاؤ کا اندازہ کیا جائے، پانی کی گہرائی ماپنے کا آلہ، پنسال، پانی ناپ، ہائیڈرومیٹر
مِقیاسُ الہَوا
وہ آلہ جس کے ذریعے سے ہوا کا دباؤ، اس کی رطوبت یا طوفان کی علامت وغیرہ معلوم کی جائے، ہوا ناپ، باد پیما
مِنجَنِیق
(جدید آتشیں آلات کی ایجاد سے پہلے کی لڑائیوں میں) بڑے بڑے پتھر دور تک پھینکنے یا مارکر قلعوں کی دیوار توڑنے کی ایک کل، کمان کی شکل کی ایک بڑی گوپیا یا فلاخن، جس سے بڑے بڑے پتھر پھینک کر (جرثقیل کے اصول کے مطابق) قلعے وغیرہ کی دیوار پر مارتے اور اسے توڑتے تھے
مُورچَھل
مور کے پروں کا چنور جو اس کی پھیلی ہوئی دم سے مشابہ ہوتا ہے اور مکھیاں جھلنے کے لیے استعمال ہوتا ہے
ناقُوْس
(عیسائی) گھنٹا جسے عیسائی اپنے گرجا گھروں (چرچ) میں نصب کرتے ہیں، گرجے کی گھنٹی، لکڑی کا گھنٹا، گھڑیال
نَکیل
اونٹ کی ناک کے نتھنے کو چھید کر اس میں ڈالی ہوئی ایک چھوٹی سی چوبی میخ، وہ لکڑی یا لوہے کی کیل جو اونٹ کی ناک میں ڈال کر اس میں رسی باندھ دیتے ہیں تاکہ قابو میں رہے
کَثافَت پَیما
وہ آلہ، جس سے مادّہ کی اس مقدار کا پتہ چلایا جا سکے، جو جسم کے حجم کی اکائی میں موجود ہو، غلاظت کی مقدار کا پتہ لگانے والا آلہ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔