تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَشتَر" کے متعقلہ نتائج

نَشتَر

پھوڑوں وغیرہ کو چیرنے کا آلہ، فصد کھولنے یا شگاف دینے کا نوک دار آلہ

نَشتَر ماہی

مچھلی کی ایک قسم ۔

نَشتَر بَہ دِل ہونا

دل میں اتر جانے (والا) ہونا، بہت موثر ہونا

نَشتَرَک

ایک چھوٹا مچھلی نما غیر فقاری سمندری جانور جو تقریباً ڈیڑھ انچ لمبا، دونوں سروں سے نوک دار اور چپٹا ہوتا ہے

نَشتَر فَروش

ایذا رساں ، تکلیف دہ ۔

نَشتَر دار

چبھنے والا ، ُپر تاثیر (شعر) ، نشتریت لیے ہوئے ۔

نَشتَر زار

جہاں نشتر کثرت سے ہوں ؛ مراد : جہاں کانٹے ہی کانٹے ہوں ، خار زار ۔

نَشتَر دینا

آپریشن کرنا، نشتر لگانا، پھوڑے وغیرہ میں چیرہ لگانا، فصد کھولنا (بطور علاج)

نَشتَر کَرنا

رک : نشتر دینا ۔

نَشتَر لَگنا

نشتر لگانا (رک) کا لازم ؛ زخمی ہونا ۔

نَشتَر چَلنا

نشتر چلانا (رک) کا لازم ؛ نشتر چلایا جانا ۔

نَشتَر پَڑنا

اب کے تو اپنے جنوں کا اور ہی کچھ رنگ ہے خوں نہ نکلا سیکڑوں فصاد کے نشتر پڑے

نَشتَر کھانا

اذیت برداشت کرنا، تکلیف اٹھانا، صدمہ اٹھانا

نَشتَر کاری

نشتر لگانا ، نشتریت ، نشتر زنی ۔

نَشتَریَّت

نَشتَر رَکھنا

رک : نشتر لگانا ۔

نَشتَر اُتَرنا

سخت ایذا پہنچنا ، شدید تکلیف ہونا ۔

نَشتَر چَلانا

فصد کھولنا ، زخموں کی چیر پھاڑ کرنا ؛ طنز کرنا ، طعنہ و تشنہ دینا۔

نَشتَر بَیٹھنا

نشتر کا پوری طرح چبھنا ، (کسی تکلیف دہ چیز کا) جسم میں اندر تک اتر جانا ؛ مراد : بہت اذیت ہونا ۔

نَشتَر کَھٹَکنا

چبھن ہونا ، نشتر چلنا ؛ اثر ہونا ۔

نَشتَر چُبھونا

۔نشتر کی نوک اتارنا کسی عضو میں۲۔(کنایۃً) ندا پہنچانا۔؎

نَشتَر دِلوانا

نشتر دینا (رک) کا تعدیہ ؛ پھوڑے کے علاج کے لیے چیرا لگوانا ۔

نَشتَر بھونکنا

نشتر کا جسم میں داخل کرنا ، نشتر چبھونا ، نشتر لگانا

نَشتَر سا لَگنا

رک : نشتر کا کام کرنا ، نشتر کی طرح چبھنا ، اذیت پہنچنا

نَشتَر کا چھیڑنا

۔ نشترکا خلش کرنا عضو جسمانی میں۔؎

نَشتَر سے چھیڑنا

پھوڑے میں شگاف دینا

نَشتَر کا کام کَرنا

ایسی بات کہنا جس میں نشتر جیسی تکلیف محسوس ہو ، آزاردہ بات کہنا ۔

نَشتَر کی طَرَح کَھٹَکنا

بہت چبھنا ؛ بہت تکلیف ہونا ، چبھن ہونا ۔

نوکِ نَشتَر

نشتر کی نوک، نشتر کا باریک سرا

اردو، انگلش اور ہندی میں نَشتَر کے معانیدیکھیے

نَشتَر

nashtarनश्तर

نیز - نِشتَر

اصل: فارسی

وزن : 22

موضوعات: جراحی آلات

نَشتَر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • پھوڑوں وغیرہ کو چیرنے کا آلہ، فصد کھولنے یا شگاف دینے کا نوک دار آلہ
  • (جراحی) نشتر دینا، پھوڑے کا جراحی کے ذریعے علاج کرنا، فصد کھولنا، فصد کھولنے کا عمل، نشتر دینے کا عمل
  • (مجازاً) ایسا شعر جو اپنی تاثیر کے اعتبار سے نشتر کی طرح دل پر اثر کرے، پر تاثیر شعر
  • فصد کھولنے یا زخم چیر نے کا اوزار (مارنا، لگانا کے ساتھ)
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of nashtar

Noun, Masculine

  • lancet, fleam

नश्तर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • घाव पर चीरा लगाने वाला औज़ार (निश्तर
  • वह उपकरण जिससे चीर-फाड़ की जाय
  • शल्य, चीरफाड़ का आला (नश्तर)।
  • लोहे की वह बड़ी धारदार पट्टी जिसकी सहायता से दफ्तरी लोग कागज काटते हैं।
  • वह उपकरण जिससे शारीरिक अंगों की चीर-फाड़ की जाती है। क्रि० प्र०-देना।-लगाना।
  • बारीक और नाज़ुक छुरी
  • शारीरिक अंगों की चीर-फाड़ या शल्यक्रिया हेतु प्रयुक्त चाकू जैसा उपकरण; (स्कैलपल)
  • कार्यालयों में काग़ज़ आदि काटने में प्रयुक्त धारदार लौह पट्टी।

نَشتَر کے قافیہ الفاظ

نَشتَر سے متعلق دلچسپ معلومات

نشتر زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لفظ ’’نیشتر‘‘ کامخفف ہے اور اس کا تلفظ اول مکسور سے ہی ہونا چاہئے۔ شان الحق حقی، ’’آنند راج‘‘، ’’غیاث‘‘ سب نے اول مکسور لکھا ہے اور کوئی متبادل تلفظ نہیں درج کیا۔ ’’نور‘‘ نے البتہ اول مکسور لکھ کر کہا ہے کہ اول مفتوح ’’عام‘‘ ہے۔ میں نے اسے زیادہ تر اول مفتوح سنا ہے۔ تقسیم ہند کے پہلے مشہور مسلم لیگی رہنما سردار عبد الرب نشتر کے نام میں ’’نشتر‘‘ ہمیشہ اول مکسور بولا جاتا تھا، لیکن جو لوگ [ نشتر] نام کو اول مکسور بولتے تھے ان کو بھی میں نے لفظ ’’نشتر‘‘ کو اول مفتوح کے ساتھ بولتے سنا ہے۔ میرے بزرگ بھی بفتح اول ’’نَشتر’’ ہی بولتے تھے۔’’نشتریت‘‘ جو اردو والوں کا بنایا ہوا لفظ ہے، اس میں ہمیشہ اول مفتوح سنا گیا ہے۔ فی الحال ’’نشتر‘‘ کو اول مفتوح اور اول مکسور دونوں طرح صحیح کہنا چاہئے۔ ’’نشتریت‘‘ میں البتہ اول مفتوح ہی مرجح ہے۔دیکھئے، ’’نیشتر‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَشتَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَشتَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words